Aug 25 2009
Protected: سالِ مصروفیت
Enter your password to view comments
Aug 17 2009
لکھنا مجھے آتا تو نہیں…اسی لیے بلاگ بھی لکھنا چھوڑ دیا، لیکن لوگوں کے اصرار پر ہفتہ بلاگستان کے دوران لکھنے کا ارادہ کر ہی لیا. چاہے ایک ہی پوسٹ ہو. بچپن کے بارے میں کیا لکھوں..واقعے تو کئی ہیں لیکن ان کو ویسا ہی لکھنا بہت مشکل ہے۔ اس لیے امی سے کچھ اپنے بچپن کے بارے میں پوچھ کر لکھنے کی کوشش کرتی ہوں۔
تو جناب بقول امی کے کہ گیارہ ماہ کی عمر میں “اماں” کے بعد پہلا لفظ “پھول” بولا تھا. جس کو سن کر امی کو بہت خوشی ہوئی تھی اور وہ خوشی آج بھی امی سے سنتے ان کے چہرے پر نظر آتی ہے. چھوٹے ہوتے میں ذہین تھی، اسی لیے چار سال کی عمر میں سکول میں داخل ہوئی. سکول کے پہلے دن بالکل بھی نہیں روئی، جیسے امی نے سمجھایا تھا، بالکل اسی کے مطابق پہلا دن گزارا. ذہین تھی تو ظاہری بات ہے لائق بھی تھی، اسی لیے کلاس ففتھ تک ہمیشہ فرسٹ پوزیشن لیتی رہی. بس اس کے بعد سے ذہانت و لیاقت کہیں کھو گئی…!آٹھ سال کی عمر میں مکمل قرآن مجید ختم کیا. پڑھنا جاری رکھیں۔۔۔ »
Jul 31 2008
پتہ نہیں کیوں۔۔۔ لیکن اگست کے شروع ہونے پر مجھے بہت خوشی ہوتی ہے۔ صرف اس لیے نہیں کہ اس ماہ میری سالگرہ ہوتی ہے، بلکہ یہ سارا مہینہ اور بھی بہت سے لوگوں کو سالگرہ وِش کرنے میں گزر جاتا ہے۔ اگست میں کس کس کی سالگرہ ہے، اس کا مختصر سا جائزہ۔ اگر کسی کا نام رہ گیا ہو توضرور بتائیں۔ تاکہ اسے بھی وِش کیا جا سکے۔ اور اگر کسی کو میرا بلاگ پر اس کی سالگرہ کا دن لکھنا اچھا نہ لگے تو مجھے بتا دے، میں ہٹا دوں گی۔
یکم اگست سے تو ہم ویسے بھی پاکستان کی سالگرہ منانے کی تیاریاں شروع کر دیتے ہیں۔
| اجمل چچا | چھ اگست |
| شمیل قریشی | بارہ اگست |
| پاکستان + میرا بلاگ + جیہ (اردو محفل + میری بھتیجی | چودہ اگست |
| امن ایمان | پندرہ اگست |
| ماوراء | اٹھارہ اگست |
| ساجد اقبال
کاشفی |
بیس اگست
بائیس اگست |
| میری دوست | تیس اگست |
اس کے علاوہ انکل مشرف کی گیارہ اگست اور بل کلنٹن کی انیس اگست کی سالگرہ کے ساتھ ساتھ پندرہ اگست کو کوریا اور انڈیا، سترہ اگست کو انڈونیشیا اور اکتیس اگست کو ملائیشا بھی آزادی کے دن مناتے ہیں۔
—–
آج دن جب باجو کی کال آئی تو وہ اتنی جلدی میں تھیں مجھے کہنے لگیں کہ ماوراء میں شاپنگ کر رہی ہوں، رنگ کا کچھ سمجھ نہیں آ رہا، سوچا کہ تم سے مشورہ کر لوں۔۔تم بتاؤ کون سا لوں۔ میں نے رنگ بتایا تو کہنے لگی ، اچھا اب گھر آ کر فون کرتی ہوں۔۔۔!
کچھ دیر بعد پھر فون آیا تو کہنے لگیں ۔ تمھاری سالگرہ کا گفٹ پیک کر رہی ہوں۔ اب میل کا خاص دھیان رکھنا۔ بہت کہا کہ اس کی کیا ضرورت تھی۔۔ لیکن باجو ہیں کہ کسی کی سنتی ہی نہیں۔
میری سالگرہ کا تحفہ تو اتنے دن پہلے ہی مجھے مل رہا ہے۔
باجو، آپ کے لیے کارڈ۔ مجھے معلوم ہے کہ آپ کی محبت کے سامنے یہ بہت چھوٹا سا” تھینک یو” ہے۔ لیکن پھر بھی میری طرف سے لے لیں۔![]()

Jan 01 2008
ایکے برگ سے پورے اوسلو کا نظارہ کیا جا سکتا ہے۔ نئے سال کی رات کو ساری دنیا یہاں اکھٹی ہو جاتی ہے۔ ہم بارہ بجنے سے کچھ گھنٹے پہلے ہی وہاں سے ہو آئے تھے کہ بعد میں رش ہو گیا تو صبح تین، چار بجے گھر پہنچے گے۔
یہ ویڈیو پچھلی والی سے بھی زیادہ ہل رہی ہے۔:D
نوٹ: میری چھٹیاں ختم ہو گئی ہیں۔ اس لیے اب کم کم ہی آنا ہو گا۔:)