Aug 30 2009
ہفتہ بلاگستان: یوم ٹیکنالوجی
آج کے دن کے لیے ایک تھیم اردوایا ہے۔ جو یہاں ڈاؤنلوڈ کے لیے رکھ رہی ہوں۔
اصل تھیم : Girly Nature
پڑھنا جاری رکھیں۔۔۔ »
Aug 30 2009
آج کے دن کے لیے ایک تھیم اردوایا ہے۔ جو یہاں ڈاؤنلوڈ کے لیے رکھ رہی ہوں۔
اصل تھیم : Girly Nature
پڑھنا جاری رکھیں۔۔۔ »
Jan 23 2009
تھیم کا نام:
Clear 1.0
اصل لنک مجھے یاد نہیں رہا کہ کہاں سے ڈاؤنلوڈ کیا تھا۔لیکن شاید اس سائٹ سے ڈاؤنلوڈ کیا تھا۔
سکرین شاٹس:(بڑے سائز میں دیکھنے کے لیے تصویر پر کلک کریں)
Oct 02 2008
Oct 01 2008
ویسے تو بڑے چھوٹوں کو عیدی دیتے ہیں لیکن عمار نے اس بار یہ غلط ثابت کرتے ہوئے بڑوں کو یعنی مجھے تین تین عیدیاں (تین تین تھیم) دی ہیں۔ ایک تھیم تو آپ میرے بلاگ پر لگا دیکھ رہے ہیں، اور دو مزید۔ اب گاہے بگاہے ان کو بدلتی رہوں گی۔:D
یہ جو سائیڈ بار میں “میرے بارے میں” آپ پڑھ رہے ہیں، یہ تعارف میں نے نہیں لکھا یہ بھی عمار نے ہی لکھا ہے، اپنا تعارف لکھتے ہوئے میں ایک لفظ بھی نہیں لکھ سکتی، تو عمار کا شکریہ کہ یہ تعارف اس نے لکھ کرمیری مشکل آسان کر دی۔ اور یہ جو تصویر آپ کو نظر آ رہی ہے، باخدا یہ میری نہیں ہے۔ اب یہ عمار ہی بتائے گا کہ اسے بدلنا ہو تو کیسے بدلنا ہے۔:D
بہرحال عمار بہت شکریہ۔
مجھے بہت خوشی ہوئی۔ اور رات بہت دیر سے میل دیکھی، اس لیے کل نہ لگا سکی، اس لیے آج لگایا ہے۔ عید پر تو عمار نے ایک اور سرپرائز دیا ہے، اور وہ یہ کہ اپنی ویب سائٹ آغاز کیا ہے۔ اس کی بھی عمار کو بہت مبارک۔ اللہ جانے یہ بچہ کیا کرے گا۔۔۔۔اس کے بس پلانز سنیں آپ۔۔۔!:p اور نہ صرف یہ کہ پلانز بناتا ہے، بلکہ ان پر عمل کرنا بھی جانتا ہے۔ ابھی تو مجھے مزید سرپرائز کا انتظار ہے۔:D
بچے کے لیے میری ڈھیر ساری دعائیں۔۔اللہ تمھیں زندگی کے ہر قدم پر کامیاب کرے۔ آمین۔
نوٹ: میں نے تمھارے لیے “بچے” کا لفظ استعمال کیا ہے، اب یہ نہ کہنا ہے کہ میں بچہ نہیں ہوں۔ لیکن میں سب کو ہی بچہ بنا دیتی ہوں۔ اس لیے فکر نہ کرو۔:D
Sep 02 2008
Aug 28 2008
پچھلے سال اتنے تھیم خراب کیے، کچھ اردوائے اور کچھ کا کام آدھا ہی چھوڑ دیا۔ اس لیے اب میں سارے ایک ایک کر کے ایک یہاں ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے رکھوں گی۔تاکہ محفوظ بھی ہو جائیں اور میرا کمپیوٹر کئی درجن تھیمز سے خالی بھی ہو جائے۔
اصل SuperFresh تھیم۔
سکرین شاٹ:
اردو سپرفریش ڈاؤنلوڈ کریں۔

Jul 26 2008
Jan 26 2008
بہت مشکل سے مجھے ایک تھیم پسند آئی ہے۔ جس کے بہت نخرے اٹھانے پڑے ہیں۔ اس کے بعد بلاگ پر اپلائی کرنے کے قابل ہوئی ہے۔ میرا ارادہ ہے کہ اس پر تھیمز کی تلاش ختم کر دوں۔ اب آگے کیا ہوتا ہے۔ مجھے علم نہیں۔ لیکن خاص مواقعوں پر تھیم میں ضرور بدلوں گی۔
عمار کا بہت شکریہ۔ جس نے اس کو اردوایا ہے اور بہت محنت کی ہے۔ بدتمیز کا بھی شکریہ۔ جنہوں نے بلاگ نیو ورژن میں اپڈیٹ کیا اور تھیم اپلائی کرنے کے قابل ہوا۔
اب ساجد کا بھی شکریہ ادا کرنے کا دل کر رہا ہے۔ لیکن پہلے مدد کرنا ہو گی۔ تھیم میں جہاں جہاں نقص نظر آ رہا ہے۔ ساجد اگر ان کا حل بتا دیں تو بہت آسانی ہو جائے گی۔ کیونکہ تجربے کرنے کا میرے پاس وقت نہیں ہے آجکل۔ کمنٹ ٹیکسٹ باکس بہت چھوٹا ہے۔ اس کو ٹھیک کرنے کی کوشش کی ۔۔ لیکن ناکام رہی۔ cols کی تعداد بڑھانی تھی نا؟ لیکن نہیں ہوا۔ :(
رابطہ کا اگر کوئی صفحہ دیکھے تو اس کے حال پر مجھے رونا آ رہا ہے۔ اور shout box وہاں منتقل ہو گیا ہے۔ کہ مین پیچ پر زیادہ ہی اوپر چڑھ گیا تھا۔
شکریہ عمار۔
اب میں پھر ایک ہفتہ غائب ہوں۔ ویکینڈ پر ہی شاید میرے بلاگ پر کچھ نظر آئے۔
Dec 23 2007
جب عید گزر گئی تو مجھے عید کا تھیم مل گیا۔ L
لیکن کوئی مسئلہ نہیں، ایک دن اور عید منا لیتےہیں۔ امید ہے کہ اگلے سال تک مزید عید کے تھیم آ جائیں گے۔ اور روسی شہری کو تھیم بنانے اور سیکھنے کی زحمت نہیں کرنا پڑے گی۔ اور اب شاید مجھے عیسائی سے مسلمان بنا دیں۔ J
Dec 17 2007
کچھ لوگوں کو مجھ سے شکایت ہے کہ ایک تھیم پسند نہیں آتا کیا جو ہر وقت بدلتی رہتی ہو۔ اصل میں میرا ابھی کسی ایک پر دل نہیں آیا۔ جونہی کوئی اچھا لگا تو اس کو ہی مستقل طور پر لگا لوں گی۔لیکن آجکل آپ کو جو کرسمس سے متعلق تھیم دکھائی دے رہے ہیں۔ ان کا کرسمس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اصل میں میں عید کے لیے کوئی ڈھونڈ رہی تھی، اب عید کا نہیں ہو گا تو میں نے کرسمس کا ہی لگانا ہے نا۔![]()
اتنی مشکل سے ایک تھیم ڈھونڈا تو وہ آئی ای پرٹھیک چلا ہی نہیں۔ اب اور ڈھونڈنے پڑے ہیں۔ اب کرسمس کے ختم ہونے تک بدلتی رہوں گی۔اس لیے برداشت کریں۔![]()