٭ ٭ مـــاوراء کــی مـــاورائــی دنیـــا مـــیں خوش آمـــدیـــد ٭ آپ ســب کــو مــــاہِ رمــــضــان بــہـت مــبــارک ہــو۔

Archive for the ‘ٹیگ’ Category

Jul
01

آؤ بچو۔۔۔دوبارہ کھیلیں۔

اشاعت : ماوراء

راہبر کا خیال ہے کہ کچھ مختلف انداز کے سوالوں سے دوبارہ ٹیگ ٹیگ کھیلا جائے تو لیں شروع کرتے ہیں۔ عمار نے مجھے بھی ٹیگ کیا ہے۔ لیکن میرا خیال ہے کہ اگر دو، تین لوگوں کو ٹیگ کیا جائے تو بہتر رہے گا۔ اس لیے میں تین کو ہی ٹیگ کر رہی ہوں۔

کھیل کے قوانین مندرجہ ذیل ہیں ۔
الف۔ کھیل کے قوانین جوابات دیتے وقت ارسال کرنا ہوں گے۔
ب۔ جس نے آپ کو اس کھیل سے منسلک کیا ہے، اُسکی تحریر کا حوالہ دینا لازمی ہے۔
ج۔ سوالات کے اخیر میں آپ مزید پانچ لوگوں کو اِس کھیل سے منسلک کریں گے، اور اس کی اطلاع متعلقہ بلاگ پر نئی تحریر میں تبصرہ کر کے دیں گے۔

 

1۔ ونڈوز یا لینکس؟

ونڈوز۔

2۔ ہالی ووڈ یا بالی ووڈ؟

ہالی ووڈ۔

3۔ پیپسی یا کوک؟

مجھے فانٹا سب سے زیادہ پسند ہے۔ اس کے بعد کوکا کولا۔

4۔ سیب یا انگور؟

سبز سیب۔

5۔ کراچی یا لاہور؟

لاہور۔

6۔ پاپ میوزک یا راک؟

دونوں ہی نہیں۔

7۔ چائے یا کافی؟

چائے۔

8۔ عدنان سمیع یا عاطف اسلم؟

 عدنان سمیع۔

9۔ نہاری یا حلیم؟

ہممم ۔۔ دونوں ہی پسند ہیں۔ لیکن زیادہ نہاری۔ (منہ میں پانی آ گیا ہے۔)

10۔ لوو میریج یا ارینجڈ؟

ارینجڈ۔۔۔ لیکن لو بھی۔

11۔ فورمز یا بلاگ؟

ہمممم۔۔۔میرا خیال ہے ۔ بلاگ۔

 12۔ نواز شریف یا آصف زرداری؟

آصف زرداری۔

13۔ دوست یا کزنز؟

دوست۔

14۔ کرکٹ یا فٹ بال؟

فٹ بال۔

15۔ پرسکون یا پریشان؟

پر سکون۔

میں امن ، شگفتہ اور فرحت کو ٹیگ کرتی ہوں۔

Jun
16

ٹیگ

اشاعت : ماوراء

جہانزیب نے ٹیگ کا سلسلہ شروع کیا۔ رضوان نے مجھے ٹیگ کیا ہے، جس کے جواب حاضر ہیں۔

کھیل کے قوانین مندرجہ ذیل ہیں ۔
ا) کھیل کے قوانین جوابات دیتے وقت ارسال کرنا ہوں گے ۔
ب) جِس نے آپ کو اس کھیل سے منسلک کیا ہے، اُسکی تحریر کا حوالہ دینا لازمی ہے ۔
ج) سوالات کے اخیر میں آپ مزید پانچ لوگوں کو اِس کھیل سے منسلک کریں گے، اور اس کی اطلاع متعلقہ بلاگ پر نئی تحریر میں تبصرہ کر کے دیں گے ۔

1) اِس وقت آپ نے کِس رنگ کی جرابیں پہنی ہوئی ہیں؟

- جرابیں تو نہیں پہنیں۔

2) کیا آپ اس وقت کچھ سُن رہنے ہیں؟ اگر ہاں تو کیا؟

- گانا سن رہی ہوں۔ ( بانہوں کے درمیاں دو پیار مل رہے ہیں)

3)سب سے آخری چیز جو آپ نے کھائی تھی کیا تھی؟

-  آج امی نے زردہ بنایا تھا،ابھی وہی کھا کر آئی ہوں۔

4) سب سے آخری فلم کونسی دیکھی ہے؟

- کل ہی یوٹیوب پر ہی ایک بہت پرانی فلم “صرف تم“ دیکھی۔

5) آپ کا پسندیدہ قول کیا ہے؟

 -” اگر آپ برے ہیں تو یہ آپ کے حق میں برا ہے۔ اگر آپ اچھے ہیں تو یہ آپ کے حق میں اچھا ہے۔ لیکن اگر آپ بہت اچھے ہیں تو یہ آپکے حق میں بہت برا ہے۔”

دنیا کو جس قدر کسی نے پہچانا، اسی قدر اس سے بے رغبت ہوا۔

6)کل رات بارہ بجے آپ کیا کر رہے تھے؟

- یقیناً چیٹنگ کر رہی تھی اور ساتھ اردو محفل پر تھی۔

7) کِس مشہور شخصیت زندہ یا مردہ سے آپ مِلنا چاہیں گے؟

- شاید علامہ اقبال یا احمدی نژاد

8 ) غصہ میں اپنے آپ کو پرسکون کِس طرح کرتے ہیں؟

- بول کر جب تک سارا غصہ نکال نہ لوں، پرسکون نہیں ہوتی۔ اس لیے بول کر ہی سکون آتا ہے۔

9) فون پر سب سے آخر میں کِس سے بات ہوئی؟

- باہر گئی ہوئی تھی، امی کا ہی فون آیا تھا۔

10) آپ کا پسندیدہ تہوار کونسا ہے؟

- عید پر ہی مزہ آتا ہے۔

اب میں حجاب، راشد کامران، شکاری، دریچہ اور شاہدہ کو ٹیگ کرتی ہوں۔