Aug
23
2009
ہفتہ بلاگستان کے یومِ کچن میں ترکیب حاضر ہے. Paella ایک سپینش ڈش ہے. جو عام طور پر چاولوں، سبزیوں، سی فوڈ اور گوشت سے بنائی جاتی ہے۔ میں نے دو بار یہ ڈش بنائی ہے اور بہت مزے کی ہوتی ہے۔ میں چکن اور جھینگوں کی ترکیب لکھوں گی۔
اجزاء:
آدھا کلو بغیر ہڈی کے مرغی (چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں.)
آدھا کپ زیتون کا تیل
ایک درمیانہ پیاز (باریک کاٹ لیں)
ایک بڑا ٹماٹر ( چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں)
5 عدد لہسن کے جوئے (پیس لیں)
ہلدی آدھی چائے کی چمچ
ایک کلو چاول
200گرام جھینگے پڑھنا جاری رکھیں۔۔۔ »
Jul
03
2009
امید ہے سب کی گرمیاں اچھی گزر رہی ہوں گی اور سب پانی یا دیگر ٹھنڈے مشروبات سے بھی لطف اندوز ہو رہے ہوں گے. ہمارے ہاں دو ہفتے سے مسلسل شدید گرمی پڑ رہی ہے اور اسی لیے میں مختلف مشروبات بنانے کے تجربات کر رہی ہوں تو ایک ترکیب حاضر ہے۔
ہم آج سٹرابیری سموتھی بنانے کا طریقہ سیکھیں گے۔۔ جس میں ویسے تو سیکھنے کی کوئی بات نہیں۔۔ نہایت ہی آسان طریقہ ہے
لیکن اس طرح جن لوگوں مجھ سے بلاگ نہ لکھنے کی شکایت ہے۔۔امید ہے وہ اب دور ہو جائے گی
۔ پڑھنا جاری رکھیں۔۔۔ »
Dec
28
2008
اجزاء:
چکن ونگز : 16 عدد
میدہ : ایک کپ
زیرہ: ایک چائے کی چمچ
گرم مصالحہ : ایک چائے کی چمچ
نمک : حسبِ ذائقہ
سرخ مرچ : حسبِ ذائقہ
آئل : تلنے کے لیے
ساس کے لیے:
لہسن (پسا ہوا): چار سے پانچ جوئے
ادرک (پسی ہوئی) : ایک چائے کی چمچ
ہری مرچ: دو عدد
ٹماٹر : ایک بڑے سائز کا۔ چھوٹے ہیں تو دو۔
نمک ، مرچ : بالکل تھوڑا سا
چلی ساس : دو کھانے کے چمچ
سویا ساس: ایک چائے کا چمچ
اجینو موتو: آدھی چائے کا چمچ
لیموں کا رس :ایک کھانے کا چمچ
آئل : دو کھانے کے چمچ پڑھنا جاری رکھیں۔۔۔ »
Jul
03
2008
اجزاء
خشک قیمہ (چربی، چکنائی اور پانی بالکل نہ ہو) >>> ایک کلو۔
گھی یا مکھن >>> چار سے پانچ کھانے کے چمچ
بالائی >>> آدھا کپ
کچا پپیتا یا بیکنگ پاؤڈر >>> تھوڑا سا۔
پسا ہوا گرم مصالحہ >>> ڈیڑھ چائے کا چمچ
ادرک >>> ایک کھانے کا چمچ
پیاز >>> دو عدد درمیانے سائز کے
ہری مرچیں >>> چار سے پانچ عدد
ہرا دھنیا >>> حسبِ منشاء
پودینہ >>> حسبِ منشاء
نمک اور سرخ مرچ >>> حسبِ ضرورت
زیرہ >>> تقریباً ایک چائے کا چمچ
گرم مصالحہ پسا ہوا >>> ایک چائے کی چمچ
ترکیب : مکھن اور کریم کو چھوڑ کر سارے اجزاء قیمے میں مکس کر لیں۔ اور قیمہ گرائنڈ کر لیں کہ باریک ہو جائے۔ آخر میں مکھن اور کریم بھی شامل کر لیں۔ چاہیں تو آخر میں ہی باریک کٹا ہوا دھنیا، پودینہ اور ہری مرچیں ڈال دیں۔ اچھی طرح قیمے کو مکس کر کے کچھ دیر کے لیے رکھ دیں۔ کباب بنانے سے پہلے ایک بار پھر قیمے کو مکس کریں۔ اور سیخوں پر کباب بنا کر کوئلوں پر گرل کر لیں۔
ٹماٹر، ادرک اور پیاز کی چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔
چونکہ میرے پاس گرل کرنے کا وقت نہیں تھا۔ اس لیے فرائی ہی کرنا پڑے۔آپ سب کوئلوں پر ہی گرل کریں۔


Jan
20
2008
:D ان کے لیے ۔۔جن کو ابھی تک بریانی بنانی نہیں آتی۔
- گوشت (مرغی، گائے، بکرا) : – ایک کلو
- باسمتی چاول : – 500 گرام (30 منٹ تک پانی میں بھگو دیں۔)
- پیاز باریک کتری ہوئی : – 4 عدد
- کوکنگ آئل : – ڈیڑھ کپ (250 گرام)
- ٹماٹر کٹے ہوئے : – تین سے چار عدد
- دہی پھینٹا ہوا : – ایک کپ
- بریانی مصالحہ : – ایک پیکٹ (بازار سے آسانی سے مل جائے گا۔ مجھے لذیذہ اور نیشنل والوں کے مصالحے پسند ہیں، اور اچھے بھی یہی ہیں۔)
- ادرک پسی ہوئی : – 45 گرام ( دو انچ کا ٹکڑا)
- پودینہ کٹا ہوا : – حسبِ ضرورت
- ہرا دھنیا : – حسبِ ضرورت
- ہری مرچ : – پانچ سے چھ عدد
ترکیب : -
1 – پیاز کو تیل میں تل لیں۔ گوشت ، بریانی مصالحہ، ادرک اور ٹماٹر ڈال کر دس منٹ تک بھونیں۔
پھر دہی ملا کر مزید پانچ منٹ تک بھونیں۔ اب ایک، دو گلاس پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر ڈھکن بند کر کے گوشت کو گلنے، اور مصالحہ گاڑھا ہونے تک پکائیں۔
نوٹ :- مرغی کی صورت میں پانی نہ ڈالیں یا اگر ضرور محسوس کریں تو آدھا گلاس ڈال لیں۔
2 – الگ سے دس سے بارہ گلاس پانی میں چاول ابال لیں، تین کھانے کے چمچ نمک بھی ساتھ ڈال دیں۔ چاول آدھے گل جائیں، تو پانی چھان لیں۔
3 – ایک کھلے برتن (دیگچی) میں ایک تہہ چاولوں کی لگائیں، پھر گوشت کا مصالحہ اور پھر ہرا مصالحہ (پودینہ، دھنیا اور ہری مرچ) چھڑک دیں۔ اور اس کے اوپر ایک اور تہہ چاولوں کی لگا دیں۔ ڈھکن بند کر کے ہلکی آنچ پر پندرہ سے تیس منٹ تک دم پر رکھ دیں۔ اور پھر اچھی طرح مکس کر لیں۔
نوٹ:- اچھی طرح مکس بالکل میری طرح نہیں کرنے کہ چاول کھچڑی بن جائیں۔ بلکہ میری طرح آخری مرحلے میں آ کر کسی سیانے کے حوالے کر دیں۔ یا اگر آپ خود ہی سیانے ہیں تو کوئی مسئلہ ہی نہیں۔
بریانی، سلاد اور رائتے کے ساتھ کھائیں اور کھلائیں۔
Dec
01
2007
آجکل مجھے نئے کھانے کا شوق چڑھا ہوا ہے۔ہر ہفتے کو امی خوش ہو جاتی ہیں کہ آج کچن سے وہ فارغ ہوں گی۔ حجاب نے مچھلی بریانی بنانے کی ترکیب بلاگ پر لکھی تھی۔ جو آج میں نے بنائی۔ اب حجاب نے نمبر دینے ہیں۔ دیکھتے ہیں کتنے دیتی ہے۔:p لیکن ایک بات میں پہلے ہی بتا دوں کہ چاول بہت کم مجھ سے ٹھیک بنتے ہیں۔ کبھی تو کھچڑی بن جاتے ہیں اور کبھی کچے رہ جاتے ہیں۔ اسی لیے چاول بناتے ہوئے آخری مرحلے میں آ کر میں امی کے حوالے کر دیتی ہوں لیکن اس بار چاولوں کی شکل دیکھ کر اندازہ ہو جائے گا کہ یہ کارنامہ میرا ہی ہے۔:p
مچھلی میں نے استعمال کی تھی۔ Salmon
فل سائز میں دیکھنے کے لیے تصویر پر کلک کریں۔

Nov
30
2007
سارہ نے قیمہ بھری ہری مرچوں کی ترکیب محفل پر لکھی تھی، جو اس سے وعدے کے مطابق میں نے پچھلے سے پچھلے ہفتے بنائی تھی، اور بہت مزے کی بنی تھی۔ سارہ کی ترکیب میں نے اپنے بلاگ پر کاپی کر لی ہے۔ امید ہے کاپی رائٹ کا مسئلہ نہیں بنے گا۔lol
اور کل میں نے چکن اور ویجیٹبل میکرونی بنائی تھی۔ جو سارہ نے ہی بتائی تھی۔ ابو کو بہـــــت بہـــــت پسند آئی۔ کل دو بندوں کا کھانا تو ابو نے ہی کھا دیا۔
اجزاء:
قیمہ۔ آدھا کلو
بڑی ہری مرچیں۔ چار عدد
کوکنگ آئل۔ ڈیڑھ پاؤ
پیاز۔ تین چھٹانک
لہسن۔ بارہ جوے
پسا ہوا گرم مصالحہ۔ ایک چائے کا چمچہ
ادرک۔ ایک چھوٹی گانٹھ
ہرا دھنیا، پودینہ۔ چند پتے
نمک۔ حسب ذائقہ
مرچیں۔ حسبِ ذائقہ
ترکیب:
مرچوں کو دھو کر ان کے اوپری حصوں کو تھوڑا کاٹ لیں۔ قیمہ، مصالحہ، پیاز، لہسن، ادرک کو آئل میں بھون کر اتار کر ٹھنڈا کر لیں۔ اب اس میں باریک کٹی پیاز اور ہرا مصالحہ ملا کر آدھا قیمہ مرچوں میں بھر دیں اور ان کے منہ دھاگوں سے باندھ دیں۔ فرائی پین میں آئل ڈال کر مرچوں کو تل لیں۔ تلنے کے بعد ان کو باقی قیمہ پہ رکھ کر دم پہ چھوڑ دیں۔ پندرہ منٹ بعد اتار کر نوش فرمائیں۔

Nov
10
2007
سارا ہفتہ مصروف ہونے کے بعد ہفتے کو میرا دل ہوتا ہے کہ کھانا میں بناؤں۔ کچھ دن پہلے حجاب نے “فرائی فش“ کی ترکیب بتائی تھی، جو آج میں نے ٹرائی کی۔ حجاب کا بہت شکریہ کہ اس کی وجہ سے اتنی مزے کی ڈش بنانا میں نے سیکھ لی۔ جس کی ترکیب یہ ہے۔
اجزاء:
مچھلی ایک کلو ( فرائی کرنے کے لیے ٹکڑے بنوا لیں)
لال مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ یا حسبِ ذائقہ۔
نمک حسبِ ذائقہ۔
پسا ہوا لہسن 2 کھانے کے چمچ ۔
سرکہ 3 سے 4 کھانے کے چمچ۔
اجوائن ایک چائے کا چمچ باریک پاؤڈر یا پیسٹ۔
بیسن آدھا پاؤ۔
آئل حسبِ ضرورت۔
ترکیب:
سب سے پہلے مچھلی کو نمک اور سرکہ لگا کر 15 سے 20 منٹ کے لیئے رکھ دیں اور پھر اچھی طرح دھو لیں۔اب لہسن ،اجوائن ، نمک اور مرچ کو اچھی طرح مچھلی کے ٹکڑوں پر لگا دیں۔اب ایک بڑی پلیٹ میں مصالحہ لگی مچھلی کے ٹکڑے اس طرح رکھیں کہ ٹکڑے آپس میں جڑے رہیں اب مچھلی کو کم از کم 2 گھنٹے کے لیئے فریج میں میرینیٹ ہونے کے لیئے رکھ دیں تا کہ مچھلی کا زائد پانی نکل جائے۔اب بیسن میں حسبِ ذائقہ نمک اور تھوڑی سی پسی ہوئی لال مرچ ملا کر آمیزہ بنا لیں ۔زیادہ گاڑھا آمیزہ نہ ہو۔آئل گرم کرکے مچھلی کے ٹکڑوں کو بیسن میں ڈبو کر درمیانی آنچ پر دونوں طرف سے گولڈن براؤن فرائی کرلیں۔
نوٹ؛ اگر مچھلی تازہ ہے تو سرکہ اور نمک لگا کر رکھنا ہے، اگر فریز ہوئی مچھلی ہو تو اس کو سرکہ لگانے کی ضرورت نہیں۔ اور
فریز ہوئی مچھلی کچھ دیر پہلے نکال کر روم ٹمریچر میں رکھ دیں۔
کچھ تصاویر:
مچھلی ۔ میرینیٹ کے بعد ۔ بیسن میں ڈپ

تیار ہو جانے کے بعد


Oct
17
2007
زندگی کی پہلی عید تھی، جس پر میں نے صبح اٹھ کر میٹھا بنایا۔ اور امی کی پہلی عید تھی، کہ کسی عید پر انھیں صبح میٹھا نہیں بنانا پڑا۔ میں شاید اس عید پر بھی نہ بناتی، لیکن حجاب نے ذکر کیا تھا کہ عید پر وہ لبِ شیریں بنا رہی ہے۔ جس کی ترکیب اس نے محفل پر پوسٹ کی ہوئی ہے۔ تو میں نے سوچا، کہ میں بھی یہی عید پر بناؤں گی۔ ساری چاند رات تو میں سوئی ہی نہیں، صبح سونے لگی تو امی نے اسی وقت کہہ دیا کہ کچھ بنانا ہے تو بنا لو، کیونکہ میں نے پہلے ہی شور مچایا ہوا تھا کہ اس عید پر سویٹ ڈش سمیت کھانا بھی میں بناؤں گی۔ اللہ کا نام لے کر لبِ شیریں بنانا شروع کی۔ بناتے بناتے ڈر لگ رہا تھا کہ جانے کیسی بنے، یا مجھ سے کچھ خراب نہ ہو جائے، پہلی بار ٹرائی کر رہی ہوں۔ اور وہ بھی عید کے دن کام خراب ہو گیا تو مزہ بھی خراب ہو جائے گا۔ بہرحال امی نے مجھے تسلی دی، کہ صحیح نہ بنی تو میں نے دوسری ڈش کا بندوبست کیا ہوا ہے۔ کیونکہ انھیں یہ بھی یقین نہیں تھا کہ میں صبح اٹھ کر کوئی کام کر لوں گی۔
بہرحال، لبِ شیریں نہایت ہی آسانی سے اور بہت جلدی بن گئی۔ نیچے دی گئی ترکیب حجاب کی ہے۔ اس کے مطابق میں نے بنائی تو ماشاءاللہ دو ڈونگے تو بن ہی گئے تھے۔ اور گھر میں سب کو اتنی پسند آئی۔ کہ سبھی نے بہت تعریف کی۔ اور عید کے دوسرے دن دوست نے کھانے پر انوائٹ کیا ہوا تھا۔ تو اسے میں نے پہلے سے ہی کہہ دیا کہ سویٹ میں بنا کر لاؤں گی۔ اس طرح عید کے دوسرے دن بھی ہم نے لبِ شیریں کو مزے لے لے کر کھایا۔ حجاب کا بھی شکریہ، کہ اس نے اتنی اچھی ترکیب بتائی۔ ہاں، بلکہ عید پر لبِ شیریں بنا کر حجاب کو اسی وقت کال بھی کر کے بتایا۔ اور حجاب نے بھی عید پر بنانے کے لیے چیزیں لا کر گھر میں رکھی ہوئی تھیں۔ حجاب کو بھی لبِ شیریں کی وجہ سے عیدی خوب ملی ہے۔ اس نے ماشاءاللہ چار ڈونگے بنائے تھے اور چاروں چٹ بھسم ہو گئے۔:D
ترکیب یہ ہے۔ آپ بھی بنائیں اور مجھے اور حجاب کو دعائیں دیں۔
لبِ شیریں
اجزاء
دودھ – ایک کلو۔
مکس فروٹ ٹِن۔
کریم – ایک پیکٹ۔
پاستہ سویّاں ( رنگ برنگی )پیکٹ کا چوتھائی حصّہ۔(اُبال لیں )
2 سیب باریک کٹے ہوئے۔
3 کیلے لمبائی میں باریک کاٹ لیں۔
2 آم باریک کاٹ لیں۔
عرقِ گلاب ایک چائے کا چمچ۔
کارن فلور ایک بڑا کھانے کا چمچ۔
چینی ایک کپ۔
ترکیب۔
ایک کلو دودھ میں سے تھوڑا سا دودھ نکال کر باقی چولہے پر رکھ دیں ، جب دودھ اُبلنے کے قریب ہو تو جس دودھ کو الگ رکھا ہے اس میں کارن فلور حل کرکے چولہے پر رکھے دودھ میں ڈال دیں ۔آہستہ آہستہ چمچ ہلائیں اور پھر چینی بھی شامل کر دیں۔جب مناسب گاڑھا ہو جائے تو چولہا بند کردیں اور اس کو ٹھنڈا ہونے کے لیئے رکھ دیں ، ٹھنڈا ہونے پر اس میں فروٹ ٹِن میں سے آدھا فروٹ اور کریم شامل کر کے اچھی طرح بلینڈ کر لیں ، اب بچا ہوا آدھا فروٹ ٹِن کے فروٹ ، اُبالی ہوئی سویّاں ،سیب ، کیلا اور آم شامل کر کے ٹھنڈا ہونے کے لیئے رکھ دیں ،ٹھنڈا ہونے پر روح افزاء، کریم اور پستے بادام سے گارنش کریں۔

Sep
11
2007
امن، وعدے کے مطابق رمضان سے ایک دن پہلے ہی ایک ترکیب لکھ رہی ہوں۔ ورنہ جب میرا لکھنے کا موڈ نہیں ہوتا تو دنیا کی کوئی طاقت مجھے لکھنے پر مجبور نہیں کر سکتی۔ شکر ہے کہ ایک دن پہلے ہی موڈ بن گیا۔ شایدیہ سموسے تمھیں پہلے بھی بنانے آتے ہوں۔ لیکن میں نے نہیں ابھی تک بنائے۔ ٹرائی کر کے مجھے بتا دینا کہ کیسے بنے تھے۔:p
٭ فرائی پین میں کوکنگ آئل ایک ٹیبل سپون، دو عدد باریک پیاز کاٹ کر ڈال دیں۔ درمیانی آنچ پر فرائی کرتے ہوئے براؤن کر لیں۔
٭ اس میں قیمہ بھی ڈال دیں
٭ کنور کیوب کی یخنی بنا کر قیمہ میں ڈال کر بھونیں۔
٭ 2/1 چائے کی چمچ چینی، ایک چائے کی چمچ کارن فلور ڈال کر مسلسل ہلائیں۔
٭ نمک اور کالی مرچ حسبِ پسند ڈال کر ڈھکن دے کر بھونیں۔
٭ چولھا بند کر دیں۔ 2/1 پاؤ ہری پیاز باریک کٹی ہوئی ڈال لیں۔
٭ دو انڈے پھینٹ لیں۔ بریڈ کرامز اور سفید تل لے لیں۔
٭ سموسہ پٹی میں قیمہ ڈال دیں۔ انڈوں سے اس کا منہ بند کر لیں۔
٭ سموسے کو انڈے میں ڈپ کر کے بریڈ کرامز اور پھر تلوں میں ڈپ کر کے تل لیں۔
٭ اور کیچپ یا امن کی بتائی ہوئی چٹنی اور سلاد کے ساتھ پیش کریں۔
