Aug 21 2009

ہفتہء بلاگستان: یومِ تعلیم

شائع کیا: ماوراء at 8:33 pm زمرہ: ناروے نامہ, ہفتہ بلاگستان

461 بار دیکھا گیا

ہفتہ بلاگستان میں کافی پیچھے رہ گئی ہوں..لیکن کوشش کرتی ہوں کہ ہفتہ بلاگستان ختم ہونے سے پہلے ہی تحاریر لکھ لوں. یومِ تعلیم پر ذہن میں یہی آیا کہ جہاں میں رہتی ہوں، وہاں کے نظام تعلیم کے بارے میں مختصر سا لکھ دوں. زیادہ تفصیل میں نہیں جاؤں گی.

ناروے میں چھ سال کا بچہ سکول میں داخل ہوتا ہے. اور یہاں چھ سے سولہ سال کی عمر تک تعلیم لازمی ہوتی ہے. چھ سے سولہ سال تک کا مطلب یہ ہوا کہ پہلی جماعت سے دسویں تک تعلیم لازمی ہے. سکول کا نئے سال کا آغاز تقریباً اگست کے وسط سے ہوتا ہے اور جون کے تقریباً آخر تک سال کا اختتام ہوتا ہے.

  1. سکول سسٹم کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے. ایلیمنٹری سکول، لوئر سیکنڈری سکول اور اپر سکینڈری سکول۔
  • ایلیمنٹری سکول جس میں چھ سے تیرہ سال تک کے بچے پہلی کلاس سے ساتویں کلاس تک تعلیم حاصل کرتے ہیں. ساتویں کلاس تک کے بچوں کو سکول میں گریڈز نہیں دئیے جاتے.
  • – لوئر سکینڈری سکول جس میں تیرہ سے سولہ سال تک کے بچے آٹھویں سے دسویں تک تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ اور اس لیول میں سٹوڈنٹس ایک مضمون (جو مختلف زبانوں پر مشتمل ہوتا ہے، جیسے جرمن، فرانسیسی، ہسپانوی….) اپنی مرضی سے منتخب کر سکتے ہیں.
  • – اپر سکینڈری سکول جو تین سال پر مشتمل ہوتا ہے. اس میں عموماً سولہ سے انیس سال کے بچے جاتے ہیں. اس لیول کے لیے سٹوڈنٹس جنرل یا vocational ایجوکیشن کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں. جنرل سٹدیز کے سٹوڈنٹس تین سال کے بعد گریجویٹ کرتے ہیں. جسے نارویجن میں “Russ” کہا جاتا ہے۔
  1. اس کے بعد ہائر ایجوکیشن کو یونیورسٹیز اور یونیورسٹی کالجز میں تقسیم کیا گیا ہے.
  • – یونیورسٹیز میں theoretical سبجیکٹس کو اکھٹا کیا گیا ہے. جہاں آپ بیچلر، ماسٹر اور پی ایچ ڈی تعلیم حاصل کر سکتے ہیں. بیچلر تین سال، ماسٹر دو سال اور پی ایچ ڈی تین سال۔ یعنی ٹوٹل آٹھ سال۔
  • – یونیورسٹی کالجز میں آپ مختلف فیلڈز کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ جیسے بیچلر ڈگریز، انجئنرنگ ڈگریز، ٹیچنگ اور نرسنگ جیسے پیشے آپ منتخب کر سکتے ہیں۔

یہ ناروے کی سب سے پرانی “اوسلو یونیورسٹی” کی تصاویر:
University of Oslo

University of Oslo

3 تبصرے

3 تبصرے “ہفتہء بلاگستان: یومِ تعلیم”

    MyAvatars 0.2
  1. کنفیوز کامی
    on 22 Aug 2009 at 1:16 am

    بلڈنگ تو بہت خوبصورت ہے تعلیم کا معیار بھی خوب ہو گا ۔ :wot:

    اس تبصرے کا جواب دیں

  2. MyAvatars 0.2
  3. لالے کی جان
    on 22 Aug 2009 at 9:02 am

    :pkflag:
    دوسروں کی چیزیں ہمیشہ اچھی لگتی ہیں..
    ہم بھی کسی سے کم نہیں…

    اس تبصرے کا جواب دیں

  4. MyAvatars 0.2
  5. [...] یوم تعلیم از [...]

ٹریک بیک یو آر آئی | تبصرہ جات آر ایس ایس

اپنی رائے کا اظہار کیجیے۔