Aug 30 2009
ہفتہ بلاگستان: یوم ٹیکنالوجی
آج کے دن کے لیے ایک تھیم اردوایا ہے۔ جو یہاں ڈاؤنلوڈ کے لیے رکھ رہی ہوں۔
اصل تھیم : Girly Nature
پڑھنا جاری رکھیں۔۔۔ »
Aug 30 2009
آج کے دن کے لیے ایک تھیم اردوایا ہے۔ جو یہاں ڈاؤنلوڈ کے لیے رکھ رہی ہوں۔
اصل تھیم : Girly Nature
پڑھنا جاری رکھیں۔۔۔ »
Aug 28 2009
یومِ فوٹو گرافی کے لیے نئی تصویر تو نہیں لے سکی، اس لیے کچھ پرانی تصویریں پوسٹ کر رہی ہوں.
یہ تصویر اوسلو کی ایک جھیل کی ہے. جس کا نام Sognsvann ہے.

اور اس بگلے کی تصویر بھی یہیں لی تھی. جس نے خاص طور پر میرے کہنے پر اپنی یہ تصویر بنوائی تھی. :)

Aug 26 2009
شگفتہ نے سوالات بنائے ہیں. طریقہ کار بھی یہاں دیکھیں. میں تمام سوالات کے جواب نہیں دے رہی.
ماوراء
کوئی نام نہیں ہے.
Aug 23 2009
ہفتہ بلاگستان کے یومِ کچن میں ترکیب حاضر ہے. Paella ایک سپینش ڈش ہے. جو عام طور پر چاولوں، سبزیوں، سی فوڈ اور گوشت سے بنائی جاتی ہے۔ میں نے دو بار یہ ڈش بنائی ہے اور بہت مزے کی ہوتی ہے۔ میں چکن اور جھینگوں کی ترکیب لکھوں گی۔
آدھا کلو بغیر ہڈی کے مرغی (چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں.)
آدھا کپ زیتون کا تیل
ایک درمیانہ پیاز (باریک کاٹ لیں)
ایک بڑا ٹماٹر ( چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں)
5 عدد لہسن کے جوئے (پیس لیں)
ہلدی آدھی چائے کی چمچ
ایک کلو چاول
200گرام جھینگے پڑھنا جاری رکھیں۔۔۔ »
Aug 21 2009
ہفتہ بلاگستان میں کافی پیچھے رہ گئی ہوں..لیکن کوشش کرتی ہوں کہ ہفتہ بلاگستان ختم ہونے سے پہلے ہی تحاریر لکھ لوں. یومِ تعلیم پر ذہن میں یہی آیا کہ جہاں میں رہتی ہوں، وہاں کے نظام تعلیم کے بارے میں مختصر سا لکھ دوں. زیادہ تفصیل میں نہیں جاؤں گی.
ناروے میں چھ سال کا بچہ سکول میں داخل ہوتا ہے. اور یہاں چھ سے سولہ سال کی عمر تک تعلیم لازمی ہوتی ہے. چھ سے سولہ سال تک کا مطلب یہ ہوا کہ پہلی جماعت سے دسویں تک تعلیم لازمی ہے. سکول کا نئے سال کا آغاز تقریباً اگست کے وسط سے ہوتا ہے اور جون کے تقریباً آخر تک سال کا اختتام ہوتا ہے پڑھنا جاری رکھیں۔۔۔ »
Aug 17 2009
لکھنا مجھے آتا تو نہیں…اسی لیے بلاگ بھی لکھنا چھوڑ دیا، لیکن لوگوں کے اصرار پر ہفتہ بلاگستان کے دوران لکھنے کا ارادہ کر ہی لیا. چاہے ایک ہی پوسٹ ہو. بچپن کے بارے میں کیا لکھوں..واقعے تو کئی ہیں لیکن ان کو ویسا ہی لکھنا بہت مشکل ہے۔ اس لیے امی سے کچھ اپنے بچپن کے بارے میں پوچھ کر لکھنے کی کوشش کرتی ہوں۔
تو جناب بقول امی کے کہ گیارہ ماہ کی عمر میں “اماں” کے بعد پہلا لفظ “پھول” بولا تھا. جس کو سن کر امی کو بہت خوشی ہوئی تھی اور وہ خوشی آج بھی امی سے سنتے ان کے چہرے پر نظر آتی ہے. چھوٹے ہوتے میں ذہین تھی، اسی لیے چار سال کی عمر میں سکول میں داخل ہوئی. سکول کے پہلے دن بالکل بھی نہیں روئی، جیسے امی نے سمجھایا تھا، بالکل اسی کے مطابق پہلا دن گزارا. ذہین تھی تو ظاہری بات ہے لائق بھی تھی، اسی لیے کلاس ففتھ تک ہمیشہ فرسٹ پوزیشن لیتی رہی. بس اس کے بعد سے ذہانت و لیاقت کہیں کھو گئی…!آٹھ سال کی عمر میں مکمل قرآن مجید ختم کیا. پڑھنا جاری رکھیں۔۔۔ »