Jul 03 2009
سٹرابیری سموتھی(Strawberry Smoothie)/آم کی لسی
امید ہے سب کی گرمیاں اچھی گزر رہی ہوں گی اور سب پانی یا دیگر ٹھنڈے مشروبات سے بھی لطف اندوز ہو رہے ہوں گے. ہمارے ہاں دو ہفتے سے مسلسل شدید گرمی پڑ رہی ہے اور اسی لیے میں مختلف مشروبات بنانے کے تجربات کر رہی ہوں تو ایک ترکیب حاضر ہے۔
ہم آج سٹرابیری سموتھی بنانے کا طریقہ سیکھیں گے۔۔ جس میں ویسے تو سیکھنے کی کوئی بات نہیں۔۔ نہایت ہی آسان طریقہ ہے
لیکن اس طرح جن لوگوں مجھ سے بلاگ نہ لکھنے کی شکایت ہے۔۔امید ہے وہ اب دور ہو جائے گی
۔
اجزاء:
سٹرابیری یوگرٹ – دو ڈیسی لیٹر
اورنج جوس – ایک ڈیسی لیٹر
فروزن اسٹرابیریز – پانچ ، چھ
کیلا – ایک
چینی اور برف ڈالنے کی ضرورت تو نہیں..لیکن اگر آپ پسند کریں تو ڈال لیں
طریقہ:
- اورنج جوس میں سٹرابیریز ڈال کر بلینڈر میں مکس کر لیں.
- کیلے کے ٹکڑے کر لیں. اور بلینڈر میں دہی اور کیلا بھی شامل کر کے اچھی طرح بلینڈ کر لیں.
بنا کر خود بھی پئیں اور گھر والوں کو بھی دیں.
یہ ترکیب تو اتنی چھوٹی ہے…چلیں آپ کو آم کی لسی بھی بنانا سکھاتی ہوں. اگر آم کی لسی آپ نے کبھی نہیں بنائی تو یہ ترکیب آزما کر دیکھیں۔
آم کی لسی:
اجزاء
پکا ہوا آم – ایک عدد(چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں)
دہی – دو ڈیسی لیٹر
بغیر چکنائی کا دودھ۔ دو ڈیسی لیٹر
شہد – ایک کھانے کا چمچ
برف کے چھوٹے ٹکڑے
طریقہ:
- تمام اجزاء کو بلینڈر میں اچھی طرح مکس کر لیں.
- گلاس میں ڈال کر پودینے کے پتوں سے سجا کر پیش کریں.

Source: http://www.tine.no/




حالیہ تحاریر
فیڈ
تلاش
ماہانہ محفوظات 
ShoutBox
on 03 Jul 2009 at 12:21 pm
کفر ٹوٹا خدا کر کے ۔۔۔
گرمی تو ہمارے ہاں بھی شدید تر پڑرہی ہے یہ کافی سود مند رہے گا
اس تبصرے کا جواب دیں
on 03 Jul 2009 at 12:22 pm
لڑکی۔۔ کوشش اچھی یے مگر،،،، اتنی مختصر۔۔۔۔ مزا آ گیا۔
آٹا گوندھنے کا طریقہ بھی لکھو۔ ۔۔۔۔
اس تبصرے کا جواب دیں
on 03 Jul 2009 at 9:33 pm
اب اگر میں نے کدو کے ملک شیک کی ترکیب پوسٹی تو
ناراض مت ہوئیے گا۔۔۔
اس تبصرے کا جواب دیں
on 04 Jul 2009 at 8:35 am
ترکیب تو بہت اچھی ہے پر جعفر صاحب نے اپنی کدو کے ملک شیک کی ترکیب کا ذکر کیا تو سوچ میں پڑگیا کہ کدو کا ملک شیک زیادہ اچھا ہوتا ہوگا یا کریلے کا ؟؟؟؟
جعفر پلیز ترکیب ضرور بتائیں میں تو ضرور ٹرائی کروں گا
اس تبصرے کا جواب دیں
on 05 Jul 2009 at 12:30 am
یہ کیا آپ نے میرا تبصرے کی ساتھ کیا کِیا ؟؟؟؟؟؟ ڈیلیٹ کر دیا
اس تبصرے کا جواب دیں
on 05 Jul 2009 at 12:37 am
پہلے بنواں گا
پھر
پھر بتاوںگا
اس تبصرے کا جواب دیں
on 17 Jul 2009 at 12:23 pm
Ohhhh loooking delicious. I I am a hostellite. Dont have a kitchen no “bartan” where to test your recipie …. i dont know. But looking delicious. I could only make Tang thats enough…..Please tell about some similiar thing. That could be preserved and could be used quickly on demand. Once my mother made a preserved Falsa sharbat bottle for me. It was similiar to to Jame Sheeeren.
اس تبصرے کا جواب دیں
on 18 Jul 2009 at 11:10 pm
Chalo ji mein bhi banata hoon aj :)
اس تبصرے کا جواب دیں
on 20 Jul 2009 at 1:52 am
Interesting recipes – waisay aam li lassi ka tazkarah pehli bar sun raha hon :D
اس تبصرے کا جواب دیں