Jul 03 2009

سٹرابیری سموتھی(Strawberry Smoothie)/آم کی لسی

شائع کیا: ماوراء at 9:53 am زمرہ: خورد و نوش

654 بار دیکھا گیا

امید ہے سب کی گرمیاں اچھی گزر رہی ہوں گی اور سب پانی یا دیگر ٹھنڈے مشروبات سے بھی لطف اندوز ہو رہے ہوں گے. ہمارے ہاں دو ہفتے سے مسلسل شدید گرمی پڑ رہی ہے اور اسی لیے میں مختلف مشروبات بنانے کے تجربات کر رہی ہوں تو ایک ترکیب حاضر ہے۔

ہم آج سٹرابیری سموتھی بنانے کا طریقہ سیکھیں گے۔۔ جس میں ویسے تو سیکھنے کی کوئی بات نہیں۔۔ نہایت ہی آسان طریقہ ہے لیکن اس طرح جن لوگوں مجھ سے بلاگ نہ لکھنے کی شکایت ہے۔۔امید ہے وہ اب دور ہو جائے گی ۔

اجزاء:

سٹرابیری یوگرٹ – دو ڈیسی لیٹر
اورنج جوس – ایک ڈیسی لیٹر
فروزن اسٹرابیریز – پانچ ، چھ
کیلا – ایک

چینی اور برف ڈالنے کی ضرورت تو نہیں..لیکن اگر آپ پسند کریں تو ڈال لیں

طریقہ:

- اورنج جوس میں سٹرابیریز ڈال کر بلینڈر میں مکس کر لیں.
- کیلے کے ٹکڑے کر لیں. اور بلینڈر میں دہی اور کیلا بھی شامل کر کے اچھی طرح بلینڈ کر لیں.

بنا کر خود بھی پئیں اور گھر والوں کو بھی دیں.

Strawberry Smoothie

یہ ترکیب تو اتنی چھوٹی ہے…چلیں آپ کو آم کی لسی بھی بنانا سکھاتی ہوں. اگر آم کی لسی آپ نے کبھی نہیں بنائی تو یہ ترکیب آزما کر دیکھیں۔

آم کی لسی:

اجزاء

پکا ہوا آم – ایک عدد(چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں)
دہی – دو ڈیسی لیٹر
بغیر چکنائی کا دودھ۔ دو ڈیسی لیٹر
شہد – ایک کھانے کا چمچ
برف کے چھوٹے ٹکڑے

طریقہ:

- تمام اجزاء کو بلینڈر میں اچھی طرح مکس کر لیں.
- گلاس میں ڈال کر پودینے کے پتوں سے سجا کر پیش کریں.

Source: http://www.tine.no/

9 تبصرے

9 تبصرے “سٹرابیری سموتھی(Strawberry Smoothie)/آم کی لسی”

    MyAvatars 0.2
  1. كنفیوز کامی
    on 03 Jul 2009 at 12:21 pm

    کفر ٹوٹا خدا کر کے ۔۔۔
    گرمی تو ہمارے ہاں بھی شدید تر پڑرہی ہے یہ کافی سود مند رہے گا :wot:

    اس تبصرے کا جواب دیں

  2. MyAvatars 0.2
  3. kwl
    on 03 Jul 2009 at 12:22 pm

    لڑکی۔۔ کوشش اچھی یے مگر،،،، اتنی مختصر۔۔۔۔ مزا آ گیا۔
    آٹا گوندھنے کا طریقہ بھی لکھو۔ ۔۔۔۔

    اس تبصرے کا جواب دیں

  4. MyAvatars 0.2
  5. جعفر
    on 03 Jul 2009 at 9:33 pm

    اب اگر میں نے کدو کے ملک شیک کی ترکیب پوسٹی تو
    ناراض مت ہوئیے گا۔۔۔
    :GRIN:

    اس تبصرے کا جواب دیں

  6. MyAvatars 0.2
  7. بلو
    on 04 Jul 2009 at 8:35 am

    ترکیب تو بہت اچھی ہے پر جعفر صاحب نے اپنی کدو کے ملک شیک کی ترکیب کا ذکر کیا تو سوچ میں پڑگیا کہ کدو کا ملک شیک زیادہ اچھا ہوتا ہوگا یا کریلے کا ؟؟؟؟
    جعفر پلیز ترکیب ضرور بتائیں میں تو ضرور ٹرائی کروں گا :samjnai:

    اس تبصرے کا جواب دیں

  8. MyAvatars 0.2
  9. بلو
    on 05 Jul 2009 at 12:30 am

    یہ کیا آپ نے میرا تبصرے کی ساتھ کیا کِیا ؟؟؟؟؟؟ ڈیلیٹ کر دیا :cryin: :cryin:

    اس تبصرے کا جواب دیں

  10. MyAvatars 0.2
  11. محمد طارق راحیل
    on 05 Jul 2009 at 12:37 am

    :stop:
    پہلے بنواں گا :1min:
    پھر :tea: پیوں گا :shy::
    پھر بتاوںگا :hm: کیسا بنتا ہے

    اس تبصرے کا جواب دیں

  12. MyAvatars 0.2
  13. Hassan Raza
    on 17 Jul 2009 at 12:23 pm

    Ohhhh loooking delicious. I I am a hostellite. Dont have a kitchen no “bartan” where to test your recipie …. i dont know. But looking delicious. I could only make Tang thats enough…..Please tell about some similiar thing. That could be preserved and could be used quickly on demand. Once my mother made a preserved Falsa sharbat bottle for me. It was similiar to to Jame Sheeeren.

    اس تبصرے کا جواب دیں

  14. MyAvatars 0.2
  15. Wakas Mir
    on 18 Jul 2009 at 11:10 pm

    Chalo ji mein bhi banata hoon aj :)

    اس تبصرے کا جواب دیں

  16. MyAvatars 0.2
  17. Salman Latif
    on 20 Jul 2009 at 1:52 am

    Interesting recipes – waisay aam li lassi ka tazkarah pehli bar sun raha hon :D

    اس تبصرے کا جواب دیں

ٹریک بیک یو آر آئی | تبصرہ جات آر ایس ایس

اپنی رائے کا اظہار کیجیے۔