May 06 2009
مولا مولا میرے مولا…
شاعری؛ پراسون جوشی
میوزک؛ اے آر رحمان
گلوکار؛ جاوید علی اور کیلاش کھیر
سنئیے (آڈیو) : عرضیاں – مولا مولا
عرضیاں ساری میں، چہرے پہ لکھ لایا ہوں
تم سے کیا مانگوں میں، تم خود ہی سمجھ لو
یا مولا ۔۔۔مولا مولا میرے مولا۔۔
مولا۔۔۔
مولا مولا مولا میرے مولا۔۔۔٢
مولا مولا مولا مولا۔۔۔٢
دراڑیں دراڑیں ہیں ماتھے پہ مولا
مرمت مقدر کی کر دو مولا
میرے مولا۔۔۔
تیرے در پہ جھکا ہوں، مٹا ہوں، بنا ہوں۔ ٢
مرمت مقدر کی کر دو مولا۔ ٢
جو بھی تیرے در آیا، جھکنے جو سر آیا
مستیاں پیے سب کو، جھومتا نظر آیا۔۔۔٢
پیاس لے کے آیا تھا، دریا وہ بھر لایا
نور کی بارش میں بھیگتا سا تر آیا
نور کی بارش میں اوو
نور کی بارش میں بھیگتا سا تر آیا۔
مولا مولا مولا میرے مولا۔۔۔٢
مولا مولا مولا مولا۔۔۔٢
دراڑیں دراڑیں ہیں ماتھے پہ مولا
مرمت مقدر کی کر دو مولا
میرے مولا۔۔۔
جو بھی تیرے در آیا، جھکنے جو سر آیا
مستیاں پیے سب کو، جھومتا نظر آیا۔۔۔٢
او اک خوشبو آتی تھی۔ ٢
میں بھٹکتا جاتا تھا
ریشمی سی مایا تھی
اور میں تکتا جاتا تھا
جب تیری گلی آیا، سچ تبھی نظر آیا۔ ٢
مجھ میں ہی وہ خوشبو تھی، جسے تو نے ملوایا
مولا مولا مولا میرے مولا۔۔۔٢
مولا مولا مولا مولا۔۔۔٢
دراڑیں دراڑیں ہیں ماتھے پہ مولا
مرمت مقدر کی کر دو مولا
میرے مولا۔۔۔
ٹوٹ کے بکھرنا مجھ کو ضرور آتا ہے۔ ٢
ورنہ عبادت والا شعور آتا ہے۔ ٢
سجدے میں رہنے دو، اب کہیں نہ جاؤں گا۔٢
اب جو تم نے ٹھکرایا تو سنور نہ پاؤں گا
مولا مولا مولا میرے مولا۔۔۔٢
مولا مولا مولا مولا۔۔۔٢
دراڑیں دراڑیں ہیں ماتھے پہ مولا
مرمت مقدر کی کر دو مولا
میرے مولا۔۔۔
سر اٹھا کے میں نے تو کتنی خواہشیں کی تھیں
کتنے خواب دیکھے تھے، کتنی کوششیں کی تھیں
جب تو روبرو آیا۔۔
جب تو روبرو آیا، نظریں نہ ملا پایا
سر جھکا کے اک پل میں۔۔۔اوو
سر جھکا کے اک پل میں، میں نے کیا نہیں پایا
مولا مولا مولا میرے مولا۔۔۔٢
مولا مولا مولا مولا۔۔۔٢
میرے مولا۔۔۔
مورا پیا گھر آیا، مورا پیا گھر آیا۔ ٦


حالیہ تحاریر
فیڈ
تلاش
ماہانہ محفوظات 
ShoutBox
on 06 May 2009 at 3:28 pm
بیوٹیفل لیرکس ۔۔ اے آر رحمان
اس تبصرے کا جواب دیں
on 07 May 2009 at 7:15 am
خوبصورت شاعری، اس کے ساتھ اے آر رحمٰن صاحب کی بہترین سنگیت. سنتے ہوئے سکون سا ملتا ہے.
اس تبصرے کا جواب دیں
on 07 May 2009 at 4:38 pm
بڑی گل اے کتنی دفعہ سن کے لکھا ہے یہ
اس تبصرے کا جواب دیں
on 19 May 2009 at 1:16 pm
آپ حضرات کا شکریہ.
کامران اصغر، لکھا ہوا پہلے سے تھا..لیکن رومن اردو میں. اس کو دیکھ کر اردو میں لکھا ہے. سن کر نہیں لکھا.
اس تبصرے کا جواب دیں
on 28 May 2009 at 6:26 am
السلام علیکم آپی جی کیا حال ہے آپ کا کیسی ہیں آپ
آج ابھی دس منٹ پہلے ہی میں نے یہ سنا ہے بہت مزے کا ہے
اس تبصرے کا جواب دیں
on 29 May 2009 at 3:10 pm
آپ کی غیر حاضری بہت ہو چکی اب آپ کا نام کاٹ دیا جائے گا
اس تبصرے کا جواب دیں
on 06 Jun 2009 at 2:43 am
السلام علیکم۔۔۔۔ کیسی ہیں۔۔کدھر ہیں۔۔۔کافی دن ہو گئے کچھ نیا نظر نہیں آرہا ہے ادھر۔۔ سب خیریت۔۔
اس تبصرے کا جواب دیں
on 11 Jun 2009 at 3:25 pm
اس تبصرے کا جواب دیں
on 12 Jun 2009 at 4:23 pm
نوائے ادب. شکریہ ، میں بالکل ٹھیک. امید ہے آپ بھی اچھے ہوں گے.
مسٹر کنفیوژ اور کاشفی، وعلیکم السلام،
معذرت چاہتی ہوں. دراصل امتحانات میں مصروف رہنے کے بعد آجکل اردو محفل اور منظر نامہ کو ہی وقت دے پا رہی ہوں. انشاءاللہ جلد ہی بلاگ پر بھی کچھ لکھتی ہوں.
بلاگ پر آنے کا اور خیریت معلوم کرنے کا شکریہ.
اس تبصرے کا جواب دیں
on 25 Jun 2009 at 9:40 pm
اس تبصرے کا جواب دیں
on 06 Dec 2009 at 4:36 pm
hmmmmmmmmmmm
really impressive Blog aur us pe Mawra
buht he pyara naam ha Ap ki blog ki tarah….
kindly UrduMehfil pe ja k ek bar apna in bocx chek kijiye ga
اس تبصرے کا جواب دیں
on 13 Dec 2009 at 7:23 am
کاشف، معذرت مجھے آپ کا پیغام محفل پر نہیں ملا. دراصل میرا ان باکس فل ہو چکا ہے، شاید اسی وجہ سے نہیں ملا. میں پیغامات حذف کرنے کی کوشش کرتی ہوں.
اس تبصرے کا جواب دیں