Apr 06 2009

امامت کی حقیقت (کلامِ اقبال)

شائع کیا: ماوراء at 5:01 pm زمرہ: شاعری

655 بار دیکھا گیا

تو نے پوچھی ہے امامت کی حقیقت مجھ سے
حق تجھے میری طرح صاحب اسرار کرے

ہے وہی تیرے زمانے کا امامِ برحق
جو تجھے حاضر و موجود سے بیزار کرے

موت کے آئینے میں تجھ کو دکھا کر رخ دوست
زندگی تیرے لیے اور بھی دشوار کرے

دے کے احساس زیاں تیرا لہو گرما دے
فقر کی سان چڑھا کر تجھے تلوار کرے

فتنۂ ملتِ بیضا ہے امامت اس کی
جو مسلماں کو سلاطیں کا پرستار کرے

9 تبصرے

9 تبصرے “امامت کی حقیقت (کلامِ اقبال)”

    MyAvatars 0.2
  1. جعفر
    on 06 Apr 2009 at 11:50 pm

    نہ اقبال کو اپنے زمانے میں ایسا امام ملا اور نہ ہمیں… ہمارے حصے میں تو دو رکعت کے امام ہیں یا پھر راک سٹار=> تبلیغ سٹار ہیں..

    اس تبصرے کا جواب دیں

  2. MyAvatars 0.2
  3. افتخار اجمل بھوپال
    on 07 Apr 2009 at 7:15 am

    ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے
    بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا

    کہتے تھے ۔ پیاسا کنویں کے پاس جاتا ہے ۔ لیکن جدیدیت نے بوتلیں بھر کر ہاتھ میں تھما دیں ۔ سہل پسند آدمی مزید کاہل ہو کر تن آسانی کے نشے میں کھو گیا

    اس تبصرے کا جواب دیں

  4. MyAvatars 0.2
  5. شازل
    on 08 Apr 2009 at 8:12 am

    آپ کانام تو کافی سنا ہے مگر جانا اب ہے
    ماشاءاللہ کافی اچھے خیالات ہیں آپ کے

    اس تبصرے کا جواب دیں

  6. MyAvatars 0.2
  7. تانیہ رحمان
    on 17 Apr 2009 at 4:00 am

    علامہ اقبال کو اندازہ نہیں تھا ۔ کہ جس ملک کے لیے وہ کوشش کر رہے ہیں ۔ ابھی تو امام صحیح نہیں ہو سکتا ہے کچھ سالوں بعد سب کچھ ٹھیک ہو جائے ۔ لیکن ہماری بدقسمتی ۔ آج بھی وہی کھڑے ہیں

    اس تبصرے کا جواب دیں

  8. MyAvatars 0.2
  9. آن لائن اخباری رپوٹر
    on 22 Apr 2009 at 1:17 am

    بدقسمتی سے جو لوگ ہمارے ہاں خود کو امام ہا مولوی کہلاتے ہیں وہ اسلام کی بنیادی تعلیمات سے بھی آشنا نہیں،

    جی ہاں، میرا اشارہ “مولوی نور مجمد” جیسے لوگوں کی طرف ہے جو بجائے اس کے کہ سوات میں اصل اسلامی نظام لاگو کریں، پورے پاکستان کے آئین کو کافروں کا آئین کہہ رہے ہیں. :rollngeyes:

    اس تبصرے کا جواب دیں

  10. MyAvatars 0.2
  11. وہاب اعجاز خان
    on 23 Apr 2009 at 8:44 am

    ہم نے اقبال کا کہا مانا
    اور فاقوں کے ہاتھوں مرتے رہے
    جھکنے والوں نے رفعتیں پائیں
    ہم خودی کو بلند کر تے رہے (مرزا محمود سرحدی)

    اس تبصرے کا جواب دیں

  12. MyAvatars 0.2
  13. قدیر احمد
    on 24 Apr 2009 at 11:03 pm

    مہ رخ کے پیپر ہو رہے ہیں . جلد ہی ایکٹیو ہوگی انشاءاللہ.

    اس تبصرے کا جواب دیں

  14. MyAvatars 0.2
  15. غفران
    on 01 May 2009 at 3:14 pm

    بابا جی کی کیا بات ھے ۔۔۔ :johukam:  

    اس تبصرے کا جواب دیں

  16. MyAvatars 0.2
  17. فرخ
    on 04 Jun 2009 at 3:33 am

    بہت خوب ماوراء
    یہ پڑھ کر اور لوگوں کے تبصرہ جات پڑھ کر ایک شعر فورا ہی ذھن میں آگیا:

    میں تُجھ کو بتاتا ہوں، تقدیرِ اُمم کیا ہے؟
    شمشیر و سناں اول، طاؤس و رباب آخر!!!!

    اور بہت اچھا بلاگ چلارہی ہو۔۔ اللہ اور ترقی دے ۔ آمین۔

    اس تبصرے کا جواب دیں

ٹریک بیک یو آر آئی | تبصرہ جات آر ایس ایس

اپنی رائے کا اظہار کیجیے۔