Feb 10 2009

Happy Mother’s Day

شائع کیا: ماوراء at 12:03 pm زمرہ: مواقع, میری باتیں

529 بار دیکھا گیا

اتوار کو ہمارے ہاں “ماں کا دن” منایا گیا. میں اتنی مصروف تھی کہ پوسٹ کرنے کا بھی وقت نہیں ملا. اس لیے دو دن بعد ہی سہی. امی کو رات بارہ بجے ہی ہم تینوں نے وش کیا اور تحفے سے بھی نوازا. تحفے کے سارے پیسے بڑی بہن یعنی مجھ معصوم کے سر پر تھوپ دئیے گئے. اتوار کو سارا دن اچھا بننے کی کوشش کی، لیکن……ناکام رہی. :sad:
شمار تو میرا بدتمیز ترین اولاد میں ہوتا ہے لیکن پتہ نہیں امی کو پتہ ہے یا نہیں کہ دنیا میں سب سے زیادہ مجھے امی اور ابو پیارے ہیں اور شاید اسی لیے امی کی بات نہیں مانتی. :GRIN:


Mother's day

6 تبصرے

6 تبصرے “Happy Mother’s Day”

    MyAvatars 0.2
  1. بوچھی
    on 10 Feb 2009 at 3:45 pm

    بہت خوب :party:

    اس تبصرے کا جواب دیں

  2. MyAvatars 0.2
  3. عبدالقدوس
    on 10 Feb 2009 at 8:28 pm

    :GRIN: انکار بھی وہی برداشت کرتے ہے جس کو آپ سے بھی پیار ہو ورنہ جواب میں کان کے نیچے ایک ہاتھ ملتا :shy:

    اس تبصرے کا جواب دیں

  4. MyAvatars 0.2
  5. آن لائن اخباری رپوٹر
    on 11 Feb 2009 at 4:05 am

    آ گئیں آپ اتنے دن بعد واپس؟ چلیں جرمانہ نکالیں جناب اتنی غیر حاضری کا. :he:

    اس تبصرے کا جواب دیں

  6. MyAvatars 0.2
  7. فیصل
    on 11 Feb 2009 at 9:51 am

    ویسے یہ اچھا طریقہ ہے گوروں کا، ماں، باپ، بہن، بھائی، شوہر، بیوی، عاشق، وغیرہ وغیرہ کیلئے ایک ایک دن رکھ دیا ہے کہ باقی سارا سال تنگ نہ کریں. ہی ہی ہی :grin

    اس تبصرے کا جواب دیں

  8. MyAvatars 0.2
  9. حجاب
    on 13 Feb 2009 at 5:29 am

    اچھا لکھا ہے ماورا ء :smile اللہ تمہاری امّی کو لمبی عمر دے صحت کے ساتھ اور تم ہمیشہ ڈانٹ سنتی رہو :P: ویسے امی کی ڈانٹ بھی کوئی ڈانٹ ہوتی ہے ماوراء کچھ دیر کی بس اس لیئے خوشی خوشی کھالیا کرو یہ خوراک :P:

    اس تبصرے کا جواب دیں

  10. MyAvatars 0.2
  11. ماوراء
    on 14 Feb 2009 at 6:18 pm

    باجو، شکریہ.


    عبدالقدوس، بالکل. :smile:

    آن لائن رپورٹر، بس مصروفیت بہت ہے. اب چھٹیاں ہوئی ہیں تو وقت ملنا ہے بلاگ کو دیکھنے کا.

    فیصل، اللہ جانے کیوں یہ دن بنا دئیے ہیں لوگوں نے. میرا اتنا خرچہ بھی کروا دیا. :crying

    حجاب، آمین آمین. اور ڈانٹ تو واقعی بہت ضروری ہے، ورنہ اب تک جانے کیا حال ہوتا.

    اس تبصرے کا جواب دیں

ٹریک بیک یو آر آئی | تبصرہ جات آر ایس ایس

اپنی رائے کا اظہار کیجیے۔