Dec 08 2008
عید ایسی گزری
ہماری عید تو گزر بھی گئی اور پتہ بھی نہیں چلا۔ ساجد نے پوچھا ہے کہ” آپ کے ہاں عید کیسے منائی جاتی ہے” اگر اس کے جواب میں میں صرف اتنا کہوں کہ ہمارے ہاں عید منائی ہی نہیں جاتی تو زیادہ بہتر ہو گا۔ :D
لیکن عید آنے پر مجھے زیادہ خوشی اس بات کی ہوتی ہے، کہ چھٹی کا بہانہ مل جائے گا۔ یہاں بہت سے ایسے بھی ہیں جو چھٹی نہیں لیتے، بلکہ اگر ان سے پوچھا جائے کہ عید کیسے منا رہے ہیں؟ تو کسی کا جواب ہو گا۔۔میں نے تو کام پر جانا ہے۔ کسی کا ۔۔ کچھ خاص نہیں۔۔۔اور کئی ایسے ہیں جو منہ کے خاص زاویے بنا کر اور کندھے اچکا کر یہ ظاہر کرواتے ہیں کہ عید پر کیا کرنا ہے؟ وغیرہ وغیرہ حالانکہ اب ہمیں آسانی سے سکولوں ، کام وغیرہ پر چھٹی مل جاتی ہے۔ لیکن ایک لحاظ سے اگر دیکھا جائے تو عید پر کچھ کرنے کو تو ہوتا نہیں ہے، چھٹی کر کے سارا دن ضائع ہی جاتا ہے، جیسے میں نے آج ضائع کر دیا۔
خیر۔۔۔ پیر کو عید تھی تو اس طرح میری ہفتے سے منگل تک چار چھٹیاں ہو گئیں یعنی عید ہو گئی۔ ساری رات کمپیوٹر کی پوجا کرنے کے بعد دن بارہ بجے اٹھی۔ موبائل پر تین، چار ایس ایم ایس موجود تھے۔ میری ایک دوست جو یہیں ہوتی ہے، صبح دس بجے ایس ایم ایس کر کے مجھ سے پوچھ رہی تھی کہ “آج عید ہی ہے نا یا نہیں ہے؟” بارہ بجے اس کو میں نے جواب دیا کہ “ہاں ، آج عید ہی ہے۔ عید مبارک۔” واپس جواب آیا۔ “عید مبارک۔” اس سے اندازہ لگا لیں کہ ہمارے ہاں کیسے عید منائی جاتی ہے۔:D
امی نے ناشتہ بنایا، کھا، پی کر واپس کمپیوٹر کے سامنے۔۔۔!! عید مبارک کے کچھ ایس ایم ایس کیے، ابو سے پاکستان میں بات ہوئی۔پولینڈ میں بھائی سے دو گھنٹے چیٹ کی۔ ایک، دو فون کیے۔ بکرا عید پر میں نے رات کو ہی مچھلی کا قورمہ بنا کر رکھ دیا تھا۔ عید کے دن ہم نے مچھلی پر گزارہ کیا۔ ساجد کی نصیحت کے مطابق بالکل بھی زیادہ نہیں کھایا۔:D
نہایت ہی بور عید گزری۔ یہاں شاید وہی لوگ اچھی عید منا سکتے ہیں، جن کے رشتے دار بھی یہیں ہوں تو عید کے دن وہ اکھٹے ہو جاتے ہیں۔ ہر عید پر ہم بھی کھانے پر کسی نہ کسی کو بلا لیتے ہیں یا کوئی ہمیں بلا لیتا ہے۔ لیکن اس عید پر نہ ہم نے کسی کو بلایا، اور نہ ہی کسی کی دعوت قبول کی۔:p
ایسے موقعوں پر پاکستان کی بہت یاد آتی ہے۔ :( پاکستان میں آج عید ہے، تو سب کو عید بہت مبارک ہو۔ امید ہے پاکستان میں سب کی اچھی عید گزرے گی۔
تصویر یہاں سے لی گئی ہے
ٹیگ بھی کرنا ہے تو کراچی سے شب کو کر رہی ہوں۔ اور امریکہ سے جہانزیب تو بتا ہی چکے ہیں، لیکن اگر کوئی اور بھی بتانا چاہے تو ضرور۔




حالیہ تحاریر
فیڈ
تلاش
ماہانہ محفوظات 
ShoutBox
on 08 Dec 2008 at 8:32 pm
ہممممممممم
چلیں میری جانب سے عید مبارک قبول کریں۔
یہاں آج عید ہے اور ابھی ساڑھے 8 بجے ہیں۔
میں نماز پڑھ کے آچکا ہوں۔
اور سوچ رہا ہوں کہ اب کہاں جایا جائے
آج ہمارے یہاں قربانی نہیں ہے۔
شاید تیسرے روز کریں۔
کیونکہ آج بڑے ماموں کے یہاں ہے کل ایک ماموں کے یہاں اور پھر ہمارے یہاں۔
آپ کو چاہیے تھا کہ عید کے روز آپ وہاں گھومتی پھرتیں اور وہاں موجود مسلمانوں سے عید کی خوشیاں بانٹیں۔
خوش رہیں۔
اس تبصرے کا جواب دیں
on 08 Dec 2008 at 9:56 pm
میری طرف سے تمہیں عید کی خوشیاں بہت بہت مبارک ہوں۔
اس تبصرے کا جواب دیں
on 08 Dec 2008 at 10:43 pm
پھیکی پھیکی سی عید مبارک ہو.. میرا بھی یہاں کوئی نہیں ہے.. سارا دن آپ کی طرح کمپیوٹر کی پوجا کرتے گزارا ہے اوپر سے کیا بھی کچھ نہیں..
اس تبصرے کا جواب دیں
on 09 Dec 2008 at 2:45 am
عید مبارک!
اس تبصرے کا جواب دیں
on 09 Dec 2008 at 5:48 am
السلام علیکم ماوراء ، عید مبارک !
اس تبصرے کا جواب دیں
on 09 Dec 2008 at 6:41 am
ماوراء عید مبارک،
اس حساب سے تو ہم بہت اچھے ہیں،
اس تبصرے کا جواب دیں
on 09 Dec 2008 at 7:40 am
خیر یہاں عید کا پتہ تو چلتا ہے، سکول میں چھٹی ہوتی ہے، پارکنگ قوانین معطل ہوتے ہیں ، اور مسلمان بھی کافی ہیں ہر علاقے میں ۔ ایک دوسرے کے گھروں میں بھی آتے جاتے ہیں ۔ بس بکرے کی کمی ہے ۔
اس تبصرے کا جواب دیں
on 09 Dec 2008 at 11:38 am
عید مبارک
اور آپکے ہی بلاگ پر آپکو خوش آمدید
اس تبصرے کا جواب دیں
on 09 Dec 2008 at 12:48 pm
آپ کو عید مبارک ہو۔
اس تبصرے کا جواب دیں
on 09 Dec 2008 at 8:29 pm
تمام احباب کو عید کی خوشیاں مبارک ہوں
اس تبصرے کا جواب دیں
on 09 Dec 2008 at 10:04 pm
عید مبارک
میں تو کل سارا دن فلموں، عمران سیریز اور سونے پر چلا ہوں۔ بس نماز پڑھنے باہر گیا تھا۔ گھر میں میرے کزن کے بیٹے یعنی بھتیجا بھتیجی آئے تھے ان سے کچھ دیر باتیں کیں اور پھر وہی بوریت۔ کمپیوٹر، موبائل اور سونا یا پھر عمران سیریز وہ بھی آج ختم ہوگئی ابھی دو دن باقی ہیں۔
اس تبصرے کا جواب دیں
on 10 Dec 2008 at 4:24 am
آج تو باسی بلکہ بہت ہی باسی عید ہوگئی پھر بھی مبارک ہوکیونکہ کتنی ہی بور کیوں نا ہو پھر بھی عید ہے۔
اس تبصرے کا جواب دیں
on 10 Dec 2008 at 4:35 am
لو جی ہمیں تو کمپیوٹر پر چند لمحے اب میسر آئے ہیں۔ جیسی بھی رہی بہرحال آپ کو عید مبارک۔ یہاں تو ہم دو دعوتیں اڑا چکے ہیں۔ باقی پیٹ پوجا گھر پر :)
اس تبصرے کا جواب دیں
on 10 Dec 2008 at 9:03 am
میں نے آج پہلی دفعہ آپ کا بلاگ وذٹ کیا ہے اور مجھے پسند آیا، آج بس بائی چانس مجھے اردو بلاگز ملتے گئے اور میں باری باری سب دیکھتا گیا۔ آپ سب لوگ بہت اچھا کام کر رہے ہو، اسی طرح اپنی قومی زبان کی خدمت کرتے رہو!
اس تبصرے کا جواب دیں
on 11 Dec 2008 at 10:01 am
آپ کو بھی عید مبارک !!!
ہماری تو عید خیر سے اچھی گزری۔ کم از کم بور تو نہیں ہوئے۔ کھایا بھی خوب ۔ مزے مزے کی چیزیں پکی ہوں تو کم کہاں کھایا جاتا ہے؟
اس تبصرے کا جواب دیں
on 12 Dec 2008 at 7:22 pm
فہیم، بہت شکریہ۔
امید ہے آپکی عید اچھی گزری ہو گی۔
اور یہاں کے مسلمانوں کے ساتھ خوشیاں بانٹتی؟ یہاں کے مسلمانوں کا اللہ ہی حافظ ہے۔ عید کے دن اکثر چھٹی ہی نہیں کرتے۔ :(
—-
شکریہ عمار۔
—–
مکی، پردیس میں یہی مسئلہ ہوتا ہے۔ :(
—–
الف نظامی، بہت شکریہ
—–
شگفتہ، وعلیکم السلام۔ خیر مبارک۔ امید ہے کہ آپ کی عید اچھی گزری ہو گی۔
——
شکاری، خیر مبارک۔
——
جہانزیب، گڈ۔ ہمارے ہاں ابھی اتنا نہیں ہوا۔ پہلے تو چھٹی بھی باقاعدہ لینی پڑتی تھی، اب آ کر کہیں ایسا ہوا ہے کہ انھیں پتہ ہوتا ہے کہ عید ہے تو چھٹی کرنی ہے۔
——
ڈفر، شکریہ۔ ہاں کافی عرصے سے موڈ نہیں بن رہا تھا۔ اب سوچا ہے کہ واپس آ جاؤں۔دیکھیں۔۔پھر موڈ کب بدلتا ہے۔
—–
شعیب، بہت شکریہ۔
——
دوست، خیر مبارک۔ آپ نے پھر کچھ کر لیا۔۔فلمیں، عمران سیریز، بھتیجا، بھتیجی۔ میں نے تو صرف کمپیوٹر کو سنبھالا ہوا تھا۔
——
رضوان، واقعی عید تو عید ہے۔ اصل میں اس دن ہم چاہ رہے ہوتے ہیں کہ کچھ خاص ہو۔۔اور جب ہوتا نہیں ہے تو اسی طرح ہم کہتے ہیں کہ بور گزری۔:D
——-
ابو شامل، واہ ۔۔اصل عید تو آپ کی ہوئی ہے۔
——-
آن لائن اخباری رپوٹر، بلاگ پر خوش آمدید۔ اور بہت شکریہ۔
——
شوبی، شکریہ۔ واقعی جب پکا ہو تو سب کچھ ہی کھانے کو دل کرتا ہے، لیکن یہاں تو یہ مسئلہ تھا کہ ڈھنگ سے کچھ پکایا بھی نہیں تھا۔ :D
اس تبصرے کا جواب دیں
on 12 Dec 2008 at 11:16 pm
کاہلی ختم کرنے کا شکریہ ماوراء۔ یہ تو واقعی خاصی انوکھی سے عید ہے۔
اس تبصرے کا جواب دیں
on 13 Dec 2008 at 12:52 pm
السلام علیکم ماوراء
گزشتہ عید مبارک :)
میں آپ کو ٹیگ کرنے آئی تھی لیکن آپ تو پہلے ہی لکھ چکی ہیں :(
اس تبصرے کا جواب دیں
on 14 Dec 2008 at 6:19 pm
بہت دیر ہوگئی آنے میں
آپ کو گزری ہوئی اور آنے والی عید مبارک
آپ نے کمپیوٹر کے سامنے عید گزاری اور ہم نے سو سو کر گزاری ۔ اس مرتبہ تو یہاں بھی عید بہت بور تھی
اس تبصرے کا جواب دیں
on 30 Dec 2008 at 1:02 pm
لو جی میں نے یہ اب دیکھا ہے جب مھرم آ گیا :dsadasccc: ویسے بھی میرے بلاگ پر تو پہلے ہی محرم آیا ہوا ہے لکھوں گی کہاں
اس تبصرے کا جواب دیں
on 30 Dec 2008 at 1:52 pm
فہیم پاکستان میں عید تو 9 کو تھی تم 8 کو نماز کیسے پڑھ آئے عید کی
اس تبصرے کا جواب دیں