Nov 15 2008

کچھوے اڑ سکتے ہیں

شائع کیا: ماوراء at 3:31 pm زمرہ: فلم

481 بار دیکھا گیا

کچھ دن پہلے فلم “Turtles Can Fly” دیکھی۔ جو کہ کُردش فلم میکر بھمن قبادی نے لکھی اور ڈائریکٹ کی ہے۔ کردی زبان میں فلم کا نام “Kûsî Jî Dikarin Bifirin” ہے ۔ فلم 2004 میں ریلیز ہوئی اور بہت مشہور ہوئی۔

فلم عراق اور ترکی کی بارڈر پر فلمائی گئی ہے۔ جب امریکہ نے اپنی فوجیں عراق میں بھیجیں۔ فلم یتیم بچوں اور بوڑھوں سے متعلق ہے۔ اور ان میں سے کچھ بچے اپنے ہاتھ، پیروں سے محروم ہو چکے ہیں۔ فلم میں بچے کیسے رہتے ہیں اور کیا کرتے ہیں، اس کے لیے آپ کو فلم ہی دیکھنا ہو گی۔ لیکن اہم کرداروں میں تیرہ سالہ لڑکا Soran جو کہ Satellite کے نام سے مشہور ہوتا ہے۔ لڑکی، جسے Soran پسند کرتا ہے۔ اس کا نام Agrin ہے۔ اور اس کا بھائی Henkov۔ جو اپنے دونوں بازوؤں سے محروم ہوتا ہے اور آنے والے وقت میں کیا ہونے والا ہے، اسے معلوم ہو جاتا ہے۔ دونوں کے پاس ایک اندھا بچہ ہوتا ہے۔ وہ کون ہے؟ اس کے لیے فلم دیکھیے۔ :D

انگلش میں فلم آن لائن ملے گی یا نہیں۔۔ لیکن کردی میں یوٹیوب پر موجود ہے۔

9 تبصرے

9 تبصرے “کچھوے اڑ سکتے ہیں”

    MyAvatars 0.2
  1. بوچھی
    on 15 Nov 2008 at 4:56 pm

    :party:

    اس تبصرے کا جواب دیں

  2. MyAvatars 0.2
  3. ساجداقبال
    on 16 Nov 2008 at 12:39 am

    لیکن آپ نے یہ نہیں بتایا کہ آپکو کیا پسند آیا اور کونسی ایسی خاص بات ہے جس کیلیے ہمیں بھی دیکھنی چاہیے؟ صرف یہ تو نہیں کہ مشہور ہوئی تو ہم بھی ضرور دیکھیں۔ میں نے تو ٹائی ٹینک پچھلے ہفتے دیکھی ہے۔

    اس تبصرے کا جواب دیں

  4. MyAvatars 0.2
  5. جہانزیب
    on 16 Nov 2008 at 6:20 am

    ساجد نے وہ بھی اردو ترجمے کے ساتھ دیکھی ہے

    اس تبصرے کا جواب دیں

  6. MyAvatars 0.2
  7. قدیر احمد
    on 16 Nov 2008 at 8:20 am

    لفظ بھمن غلط ہے، یہ Bhaman کی آواز دیتا ہے ۔ جبکہ اس بندے کا نام Bahman ہے ۔ درست لفظ ہے بہمن

    ۔
    دو چشمی ھ کا درست استعمال جاننے کے لیے کسی اردو کے ماہر سے وائس چیٹ کیجیے۔

    اس تبصرے کا جواب دیں

  8. MyAvatars 0.2
  9. بدتمیز
    on 16 Nov 2008 at 1:36 pm

    جہانزیب: ہاہاہاہا

    اس تبصرے کا جواب دیں

  10. MyAvatars 0.2
  11. ماوراء
    on 16 Nov 2008 at 1:43 pm

    ساجد، فلم کے نام سے ہی اندازہ لگائیں۔ اور پھر بتایا تو ہے کہ بچوں سے متعلق ہے۔ کہ یتیم بچے کس طرح رہتے ہیں اور ان پر کیا بیتتی ہے۔ اور ہر وہ فلم جس میں میرے آنسو ٹپکنا شروع ہو جائیں۔ وہ اچھی ہوتی ہے۔ :grin
    آپ دیکھیں تو معلوم ہو جائے گا کہ کیوں اچھی تھی۔
    ٹائی ٹینک ابھی دیکھی؟ دیکھنے کی ضرورت ہی کیا تھی؟ :grin

    قدیر احمد، :smile:
    معاف کیجیے گا ، لیکن یہ اردو نام نہیں ہے۔ میں نے فارسی میں لکھا تھا۔ چاہے تو دئیے گئے لنک پر دیکھ لیجئے۔ :smile:

    اس تبصرے کا جواب دیں

  12. MyAvatars 0.2
  13. قدیر احمد
    on 16 Nov 2008 at 9:05 pm

    یہ بھی تو ہو سکتا ہے کہ جس نے وہاں فارسی ترجمہ لکھا ہو اس نے بھی غلط لکھا ہو۔

    اس تبصرے کا جواب دیں

  14. MyAvatars 0.2
  15. قدیر احمد
    on 16 Nov 2008 at 9:05 pm

    از راہِ کرم اپنی بلاگ رول میں میرے بلاگ کا ایڈریس اپ ڈیٹ‌ کر دیجیے، شکریہ۔

    اس تبصرے کا جواب دیں

  16. MyAvatars 0.2
  17. ساجداقبال
    on 17 Nov 2008 at 5:37 am

    جہانزیب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آدھا سچ۔ اردو میں نہیں لیکن سب ٹائٹلز ضرور تھے۔ اور یہ حقیقت ہے کہ مجھے سب ٹائٹلز کے بغیر امریکیوں کی راگ بلکہ راک سمجھ نہیں آتی۔ کوئی نسخہ ہو تو بتائیں۔
    ماوراء آپکے آنسو تو ”فارغ گجر“ دیکھ کر بھی نکل آئیں گے پھر کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔P:

    اس تبصرے کا جواب دیں

ٹریک بیک یو آر آئی | تبصرہ جات آر ایس ایس

اپنی رائے کا اظہار کیجیے۔