Oct 25 2008
ٹیسٹ
مجھے ہمیشہ سے کوئز پروگرامز میں بہت دلچسی رہی ہے۔ ٹی وی پر کوئی اور پروگرام دیکھوں یا نہ دیکھوں لیکن کوئز پروگرام ضرور دیکھ لیتی ہوں۔ ایسا ہی ایک پروگرام Who Wants to Be a Millionaire لگتا ہے۔ (میں اس پروگرام کے بارے میں بالکل بھی بتانے نہیں لگی)، لیکن کچھ دن پہلے مجھے ایسا لگا کہ جیسے میں اس پروگرام میں چلی گئی ہوں اور مجھ سے سوال پوچھے جا رہے ہیں۔ اور پیسوں کے جگہ پوائنٹس دئیے جا رہے ہیں۔

ہمارے ہمسائے میں دو چھوٹے چھوٹے بہن بھائی ہیں جو اکثر ہمارے ہاں آ جاتے ہیں۔ پچھلے دنوں منیبہ میرے پاس آئی اور کہنے لگی کہ ایک نارویجین میں بچوں کا گانا ہے اس کا اردو ترجمہ کر دیں کہ سکول میں سب نے اپنی زبان میں بھی پڑھنا ہے۔ ترجمہ کر کے دیا تو جنابہ وہیں بیٹھ گئیں اور فرمانے لگیں کہ آپ کا ٹیسٹ لیتی ہوں۔ اور سوالوں کی بوچھاڑ کر دی۔ منیبہ نو سال کی ہے اور چوتھی کلاس میں جاتی ہے۔ اس کے پوچھے گئے سوالوں کا میں یہاں ترجمہ پوسٹ کرتی ہوں۔
سب سے پہلے تو اس نے پہاڑوں سے شروع کیا۔ اللہ جانے اس نے کیسے سارے رٹے ہوئے ہیں کہ ایک سکینڈ میں بتا دیتی ہے کہ درست ہے یا غلط ہے۔ مجھے دس تک تو رٹے ہوئے ہیں لیکن دس سے آگے مجھے ضرب ہی دینا پڑتی ہے۔ بہرحال مجھ سے پہاڑوں میں ایک غلطی ہوئی۔ لیکن پاس اس نے مجھے کر دیا۔
اب پہاڑوں سے آگے کے سوالات:
1۔ ناروے کے بادشاہ کا کیا نام ہے؟
Harald - ہارلد۔
2۔ ناروے کے وزیراعظم کے نام کیا ہے؟
Jens Stoltenberg - ینز ستولتن برگ
3۔ ناروے کی فنانس منسٹر کا کیا نام ہے؟
Kristin Halvorsen - کرستین ہالورشن
4۔ اوسلو کے سب سے بہترین کباب کون سے ہیں؟
Bislett Kebab - بِشلت کباب
5۔ امریکہ کے جوان صدارتی امیدوار کا کیا نام ہے؟
براک اوبامہ
6۔ ناروے کی سب سے بڑی سپر مارکیٹ کون سی ہے؟
Rema 1000 - ریما تھیوزن
یہ میں نے تًکہ لگایا جو ٹھیک ہو گیا۔ :D
7۔ ناروے کے بادشاہ کی عمر کیا ہے؟
72 سال
میں نے 70 کہا تھا۔ جو اس نے ٹھیک مان لیا تھا۔ :D
8۔ وہ کون سا ملک ہے، جہاں سب سے زیادہ خود کش حملے ہوتے ہیں؟
پاکستان۔ :dsadasccc:
9۔ پاکستان کا دارلحکومت کون سا ہے؟
اسلام آباد
10۔ ٹی وی پر سب سے ضروری دیکھنا کیا ہے؟
خبریں
11۔ انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ ضروری پڑھنا کیا ہے؟
VG - اخبار کا نام۔
میں نے “اخبار ” کہا، لیکن موصوفہ درست جواب ماننے کو تیار نہیں تھیں۔ ان کا خیال تھا کہ کوئی اور اخبار نہیں صرف VG اخبار ہی انٹرنیٹ پر پڑھنا ضروری ہے۔
پانچ، چھ مزید سوالات بھی تھے، جو اس وقت میرے ذہن میں نہیں ہیں۔ لیکن بچی کا کانفیڈینس دیکھ کر مجھے بہت اچھا لگا اور کچھ سوال جو مجھے ٹھیک سے معلوم نہیں تھے، وہ کنفرم ہو گئے۔ لیکن تقریباً جواب سبھی درست دئیے۔ اور مجھے منفی دس نمبروں کے ساتھ پاس کر دیا گیا۔











Latest Posts
Feed On
Search
Monthly
Categories 
ShoutBox
on 25 Oct 2008 at 2:23 pm
منفی دس؟
اتنے نمروں پر تو انعام پکا ہوتا ہے۔ ٹرافی نہیں ملی ؟
[اس تبصرے کا جواب دیں]
on 25 Oct 2008 at 5:19 pm
کامیابی مبارک ہو..
[اس تبصرے کا جواب دیں]
on 25 Oct 2008 at 7:21 pm
بچوں کا لیا گیا ٹیست پاس کرنا انتہائی مشکل کام ہوتا ہے ۔۔ بڑی اچھی بات ہے کہ آپ نے پاس کر لیا
[اس تبصرے کا جواب دیں]
on 26 Oct 2008 at 10:17 am
مبارک ہو ماوراء تم پاس ہوگئی
ورنہ تو بچّے بڑی درگت بناتے ہیں ذرا سا کچھ سمجھ نہ آئے اور نہ بتا سکو بچّوں کو تو :dsadsad:
[اس تبصرے کا جواب دیں]
on 29 Oct 2008 at 8:51 pm
مجھے تو ٹیسٹ اچھے ہی نہیں لگتے ہیں :ballon:
[اس تبصرے کا جواب دیں]
on 30 Oct 2008 at 8:52 am
السلام و علیکم ماوراء
بھئی مجھے تو اس بچی کا کوئز بہت پسند آیا۔ سچی بات یہ ہے، کہ میں بھی یہاں فیل ہو جاتا ۔۔۔
[اس تبصرے کا جواب دیں]
on 30 Oct 2008 at 9:18 am
ڈفر، اتنی اچھی نہیں ہے کہ مجھے ٹرافی دے۔ ایک سوال غلط ہونے کے اس نے منفی دس کاٹے تھے۔


—
مکی۔ شکریہ۔
—
راشد، واقعی شکر ہے پاس کر لیا، ورنہ بچوں کے سامنے جواب نہ آئے تو زیادہ شرمندگی ہوتی ہے۔
—-
حجاب، بالکل صحیح کہا اور بندہ صحیح شرمندہ ہوتا ہے۔
—-
نوائے ادب، کسی اور کا ٹیسٹ لینا آسان ہوتا ہے، لیکن آپ کا ٹیسٹ لیا جائے تو یہ بھی کبھی کبھار اچھا ہوتا ہے کہ آپ کو پتہ چل جاتا ہے کہ کتنی پانی میں ہیں۔ :shy
—
وعلیکم السلام فرخ۔ بلاگ پر خوش آمدید۔ میں سوچ رہی تھی کہ اگر یہ مزید مجھ سے سیاستدانوں کے نام پوچھی لیتی تو یقیناً میں نے بھی فیل ہو جانا تھا۔
[اس تبصرے کا جواب دیں]
on 26 Feb 2009 at 5:43 pm
مجھے ٹیسٹ دینا بلکل بھی اچھا نہیں لگتا ۔۔۔۔۔ انگلش کے پیپر میں آخری سوال تھا کہ اپنی زندگی کی مشکلات کے بارے میں لکھیں میں نے لکھ دیا کہ مجھے ٹیسٹوفوبیا ہے (ٹیسٹ دینے کا ڈر) اور لکھا کہ اس سے جان چھڑانے کے لیے مین نے آیندہ سے ٹیسٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔۔۔ ویسے اوسلو کافی خوبصورت جگہ ہے ۔۔۔ میں کسی وقت وہاں آیا تو ضرور اس کباب کی دکان پر بھی جاوں گا ،۔۔۔۔
[اس تبصرے کا جواب دیں]
on 28 Feb 2009 at 9:38 am
انکل ٹام، بلاگ پر خوش آمدید. ٹیسٹ فوبیا…
لیکن آدھی زندگی تو ٹیسٹ ہی ٹیسٹ ہوتے رہتے ہیں، اس لیے ٹیسٹ فوبیا ہونا نہیں چاہیے.
ضرور. جب آئیں تو یہ کباب ضرور کھائیں.اس کباب ہاؤس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ پاکستانی کا ہے۔
[اس تبصرے کا جواب دیں]