Archive for October, 2008

Oct 25 2008

ٹیسٹ

مجھے ہمیشہ سے کوئز پروگرامز میں بہت دلچسی رہی ہے۔ ٹی وی پر کوئی اور پروگرام دیکھوں یا نہ دیکھوں لیکن کوئز پروگرام ضرور دیکھ لیتی ہوں۔ ایسا ہی ایک پروگرام Who Wants to Be a Millionaire لگتا ہے۔ (میں اس پروگرام کے بارے میں بالکل بھی بتانے نہیں لگی)، لیکن کچھ دن پہلے مجھے ایسا لگا کہ جیسے میں اس پروگرام میں چلی گئی ہوں اور مجھ سے سوال پوچھے جا رہے ہیں۔ اور پیسوں کے جگہ پوائنٹس دئیے جا رہے ہیں۔ :grin

Page copy protected against web site content infringement by Copyscape

ہمارے ہمسائے میں دو چھوٹے چھوٹے بہن بھائی ہیں جو اکثر ہمارے ہاں آ جاتے ہیں۔ پچھلے دنوں منیبہ میرے پاس آئی اور کہنے لگی کہ ایک نارویجین میں بچوں کا گانا ہے اس کا اردو ترجمہ کر دیں کہ سکول میں سب نے اپنی زبان میں بھی پڑھنا ہے۔ ترجمہ کر کے دیا تو جنابہ وہیں بیٹھ گئیں اور فرمانے لگیں کہ آپ کا ٹیسٹ لیتی ہوں۔ اور سوالوں کی بوچھاڑ کر دی۔ منیبہ نو سال کی ہے اور چوتھی کلاس میں جاتی ہے۔ اس کے پوچھے گئے سوالوں کا میں یہاں ترجمہ پوسٹ کرتی ہوں۔

سب سے پہلے تو اس نے پہاڑوں سے شروع کیا۔ اللہ جانے اس نے کیسے سارے رٹے ہوئے ہیں کہ ایک سکینڈ میں بتا دیتی ہے کہ درست ہے یا غلط ہے۔ مجھے دس تک تو رٹے ہوئے ہیں لیکن دس سے آگے مجھے ضرب ہی دینا پڑتی ہے۔ بہرحال مجھ سے پہاڑوں میں ایک غلطی ہوئی۔ لیکن پاس اس نے مجھے کر دیا۔

اب پہاڑوں سے آگے کے سوالات:

1۔ ناروے کے بادشاہ کا کیا نام ہے؟
Harald – ہارلد۔

2۔ ناروے کے وزیراعظم کے نام کیا ہے؟
Jens Stoltenberg – ینز ستولتن برگ

3۔ ناروے کی فنانس منسٹر کا کیا نام ہے؟
Kristin Halvorsen – کرستین ہالورشن

4۔ اوسلو کے سب سے بہترین کباب کون سے ہیں؟
Bislett Kebabبِشلت کباب

5۔ امریکہ کے جوان صدارتی امیدوار کا کیا نام ہے؟
براک اوبامہ

6۔ ناروے کی سب سے بڑی سپر مارکیٹ کون سی ہے؟
Rema 1000 - ریما تھیوزن
یہ میں نے تًکہ لگایا جو ٹھیک ہو گیا۔ :D

7۔ ناروے کے بادشاہ کی عمر کیا ہے؟
72 سال
میں نے 70 کہا تھا۔ جو اس نے ٹھیک مان لیا تھا۔ :D

8۔ وہ کون سا ملک ہے، جہاں سب سے زیادہ خود کش حملے ہوتے ہیں؟
پاکستان۔ :dsadasccc:

9۔ پاکستان کا دارلحکومت کون سا ہے؟
اسلام آباد

10۔ ٹی وی پر سب سے ضروری دیکھنا کیا ہے؟
خبریں

11۔ انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ ضروری پڑھنا کیا ہے؟

VG – اخبار کا نام۔
میں نے “اخبار ” کہا، لیکن موصوفہ درست جواب ماننے کو تیار نہیں تھیں۔ ان کا خیال تھا کہ  کوئی اور اخبار نہیں صرف VG اخبار ہی انٹرنیٹ پر پڑھنا ضروری ہے۔

پانچ، چھ مزید سوالات بھی تھے، جو اس وقت میرے ذہن میں نہیں ہیں۔ لیکن بچی کا کانفیڈینس دیکھ کر مجھے بہت اچھا لگا اور کچھ سوال جو مجھے ٹھیک سے معلوم نہیں تھے، وہ کنفرم ہو گئے۔ لیکن  تقریباً جواب سبھی درست دئیے۔ اور مجھے منفی دس نمبروں کے ساتھ پاس کر دیا گیا۔ :grin

9 تبصرے

Oct 02 2008

ورڈ پریس اردو تھیم

شائع کیا: ماوراء زمرہ: تھیمز

اصل تھیم کا لنک۔

Strawberry Blend

اردو تھیم کے سکرین شارٹس

28 تبصرے

Oct 01 2008

عیدی: عمار کا شکریہ

شائع کیا: ماوراء زمرہ: تھیمز, دوست, میری باتیں

ویسے تو بڑے چھوٹوں کو عیدی دیتے ہیں لیکن عمار نے اس بار یہ غلط ثابت کرتے ہوئے بڑوں کو یعنی مجھے تین تین عیدیاں (تین تین تھیم) دی ہیں۔ ایک تھیم تو آپ میرے بلاگ پر لگا دیکھ رہے ہیں، اور دو مزید۔ اب گاہے بگاہے ان کو بدلتی رہوں گی۔:D
یہ جو سائیڈ بار میں “میرے بارے میں” آپ پڑھ رہے ہیں، یہ تعارف میں نے نہیں لکھا یہ بھی عمار نے ہی لکھا ہے، اپنا تعارف لکھتے ہوئے میں ایک لفظ بھی نہیں لکھ سکتی، تو عمار کا شکریہ کہ یہ تعارف اس نے لکھ کرمیری مشکل آسان کر دی۔ اور یہ جو تصویر آپ کو نظر آ رہی ہے، باخدا یہ میری نہیں ہے۔ اب یہ عمار ہی بتائے گا کہ اسے بدلنا ہو تو کیسے بدلنا ہے۔:D

بہرحال عمار بہت شکریہ۔ مجھے بہت خوشی ہوئی۔ اور رات بہت دیر سے میل دیکھی، اس لیے کل نہ لگا سکی، اس لیے آج لگایا ہے۔ عید پر تو عمار نے ایک اور سرپرائز دیا ہے، اور وہ یہ کہ اپنی ویب سائٹ آغاز کیا ہے۔ اس کی بھی عمار کو بہت مبارک۔ اللہ جانے یہ بچہ کیا کرے گا۔۔۔۔اس کے بس پلانز سنیں آپ۔۔۔!:p اور نہ صرف یہ کہ پلانز بناتا ہے، بلکہ ان پر عمل کرنا بھی جانتا ہے۔ ابھی تو مجھے مزید سرپرائز کا انتظار ہے۔:D

بچے کے لیے میری ڈھیر ساری دعائیں۔۔اللہ تمھیں زندگی کے ہر قدم پر کامیاب کرے۔ آمین۔

نوٹ: میں نے تمھارے لیے “بچے” کا لفظ استعمال کیا ہے، اب یہ نہ کہنا ہے کہ میں بچہ نہیں ہوں۔ لیکن میں سب کو ہی بچہ بنا دیتی ہوں۔ اس لیے فکر نہ کرو۔:D

13 تبصرے