Sep 28 2008

الوداع رمضان

شائع کیا: ماوراء at 2:48 pm زمرہ: مواقع, میری باتیں

528 بار دیکھا گیا

اگر آپ اس پوسٹ کو پڑھنے جا رہے ہیں تو پہلے سے بتا دوں کہ آپ کو نیند آ جائے گی۔ میرا یہ سب باتیں لکھنے کا موڈ ہو رہا تھا، اس لیے لکھ دیا، آپ بے شک نہ پڑھیں۔:)

کہا جاتا ہے کہ رمضان کا مہینہ ختم ہونے پر غم کا اظہار کرنا چاہیے کہ رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ رخصت ہو رہا ہے۔ لیکن خدا جانے میرے ساتھ اس بار ایسا کیا ہوا ہے کہ میں نے رمضان ختم ہونے کے لیے دن گن گن کر گزارے ہیں۔ (اللہ معاف کرنے والا ہے۔) زندگی کا بدترین رمضان گزرا۔۔ فجر کی نماز کے علاوہ کوئی نماز نہیں پڑھی۔۔قرآن مجید ایک دن کھولا۔لیکن اللہ کا شکر روزے سارے رکھے۔ زندگی کا سب سے اچھا رمضان پچھلا رمضان گزرا تھا۔ جب میں نے پورا قرآن مجید ختم کیا اور اعتکاف بھی بیٹھی۔ آگے بڑھنے کے بجائے اس بار میں پیچھے چلی گئی۔

اس بار تو سارا سارا دن نیند نے ہی پیچھا نہیں چھوڑا۔۔۔کلاس میں سارا وقت سو کر گزارا۔۔۔شام کو گھر آ کر سارا وقت سو کر گزارا ، روزہ کھلنے پر امی جگا دیتیں۔ صبح سحری بند آنکھوں کے ساتھ کی البتہ افطاری کے وقت آنکھیں کھل جاتی تھیں۔:D

پچھلے دنوں کچھ مصروفیت بھی رہیں، جس کی وجہ سے مسینجر پر کم آئی، جس کی کچھ لوگ شکایت کر رہے ہیں۔:) بھائی کو لاڈز یونیورسٹی میں ایڈمیشن ملا، اسے جانا تھا۔ اس کی تیاریاں بڑی مشکل سے ختم ہوئیں۔ اور جب اللہ اللہ کر کے چلا گیا تو ہر آدھے گھنٹے بعد تو اس کو فون کرنا پڑ رہا تھا۔ جہاز میں بیٹھ گئے ہو؟ جہاز سے اتر گئے ہو؟ ٹیکسی میں بیٹھ گئے ہو؟ ہاسٹل پہنچ گئے ہو؟ سحری کا وقت ہو گیا ہے اٹھ جاؤ، افطار ہو گئی ہے، اب روزہ کھول لو۔مارکیٹ گیا ہے تو فون کر کے بتاؤ کہ کیا کیا گھر کے لیے لے کر آنا ہے۔ کمرہ سیٹ کر ہو رہا ہے تو ساتھ ساتھ فون پر ہدایتیں دی جا رہی ہیں۔ غرض یہ کہ ایک ہفتہ تو میرا خوب خرچا ہوا ہے۔ اب میں اپنے موبائل کے بل کا انتظار کر رہی ہوں۔:)

ایک یا دو دن بعد عید ہے۔ اللہ کا شکر کہ عین وقت پر ہمیں موسمِ خزاں کی ہفتے کی چھٹیاں ہو گئیں۔ جس کی وجہ سے عید اچھی گزر جائے گی۔ اور مجھے سال میں ایک بار کچن میں جانے کا موقع بھی مل جائے گا۔ تو میں نے عید کا مینو کچھ اس طرح بنایا ہے کہ پچھلی عید کی طرح اس بار بھی میٹھی ڈش میں لبِ شیریں بناؤں گی کیونکہ پچھلی بار سب کو بہت پسند آئی تھی۔ عربی پلاؤ اور اس کے ساتھ شیش کباب۔ اور امی اچار گوشت کے ساتھ نان بنائیں گی۔ ہماری فیملی پہلے ہی چھوٹی سی ہے، اور اب اور بھی چھوٹی چھوٹی لگ رہی ہے، گھر میں خاموشی سی۔۔:(اس عید پر کچھ خاص مزہ بھی نہیں آئے گا۔  :(

fall

7 تبصرے

7 تبصرے “الوداع رمضان”

    MyAvatars 0.2
  1. خاور
    on 28 Sep 2008 at 3:14 pm

    یه تو جی نارمل سی بات ہے که آپ نے رمضان گے روزے گن گں کر گزارے ـ
    سبھی ایسا کرتے هیں ـ
    آپ ان کی طرف دیکھیں جو صحت مند هونے کے باوجود روزے نہیں رکھتے ـ
    میرے جیسے لوگ جنہوں نے سخت جسمانی محنت سے کام کرنا هوتا ہے روزھ کچھ زیادھ هی لگتا ہے
    اس لیے میں نے تو کتنے هی کام عید کے بعد پر ڈالے هوئے هیں ـ
    مثلاً صحن کی مٹی پھلانی ہے ـ
    ورکشاپ کی جگه بنا رہے هیں اس میں گیس کٹائی کا کام اور چھت وغیرھ کا کام روزے کے ساتھ تو جی ” مت ” مار دیتا ہے ـ

    اس تبصرے کا جواب دیں

  2. MyAvatars 0.2
  3. میرا پاکستان
    on 28 Sep 2008 at 3:24 pm

    یہ رمضان بھی شاید مسلمانوں کو چھو کر گزر گیا۔ اب پھر وہ روز و شب ہوں گے۔

    اس تبصرے کا جواب دیں

  4. MyAvatars 0.2
  5. افتخار اجمل بھوپال
    on 28 Sep 2008 at 6:43 pm

    یہ نیچے دو دفعہ انگلش کیوں لکھا ہے ؟ لگتا ہے سحری کے دوران ایسا ہوا ہو گا سوتے سوتے ۔
    آپ نے بتایا نہیں کہ سحری کے وقت کیا کھاتی تھیں کہ اندازہ ہو سکتا آپ کو اتنی نیند کیوں آتی تھی ۔
    تعریف کرنا پڑتی ہے آپ کے بھائی کے صبر کی جو اتنے ٹیلیفون برداشت کر لیتا ہے ۔

    اس تبصرے کا جواب دیں

  6. MyAvatars 0.2
  7. دوست
    on 28 Sep 2008 at 8:53 pm

    اس بار گرمی نے کڑاکے نکال دیے ہیں۔ کراچی والے تو بلبلا ہی اٹھے۔ ادھر ایک ہفتہ ذرا ٹھنڈا گزرتا تھا اور پھر گرمی ہونا شروع ہوجاتی تھی۔ اب بھی آخری روزے گرم سے گرم ترین دن میں آرہے ہیں۔ 14 گھنٹے کا روزہ ویلے رہ کر گزارنا بھی مشکل لگتا ہے۔

    اس تبصرے کا جواب دیں

  8. MyAvatars 0.2
  9. شکاری
    on 28 Sep 2008 at 9:37 pm

    آخری عشرہ ٹھنڈا ہی گزرا ہے آئندہ سال دیکھو کیا ہوتا ہے

    اس تبصرے کا جواب دیں

  10. MyAvatars 0.2
  11. ڈفر
    on 28 Sep 2008 at 10:30 pm

    یہ شروع میں دی گئی وارننگ صرف سی پوسٹ کے لئے کیوں خاص ہے؟ اور یہ کہ کھانا پکانے کی بات کے ساتھ پتٌوں کی تصویر؟ کچھ سمجھ نہیں آئی :grin میرے روزے تو بڑے اعلٰی گزرے، اس روٹین کے ساتھ کہ عصر کے بعد تو بستر پہ ڈھیر ہو جاؤ بس، نہیں تو لگتا تھا ہسپتال کے بستر پہ “پڑنا” پڑے گا۔ شکر ہے روزے گھر میں گزرے۔ “اوورآل” شانتی ہی شانتی رہی الحمدللہ

    اس تبصرے کا جواب دیں

  12. MyAvatars 0.2
  13. ماوراء
    on 29 Sep 2008 at 8:28 am

    خاور، شکر ہے کچھ حوصلہ ہوا ہے مجھے۔ :grin اور واقعی رمضان میں کوئی کام بھی نہیں ہو سکتا۔ چلیں اب تھوڑا ہی وقت رہ گیا ہے۔
    —-
    میرا پاکستان، جنہوں نے اس مہینے میں رحمتیں سمیٹنی تھیں، سمیٹ لی ہوں گی، ہم جیسوں کو بس چھو کر ہی گزر جاتا ہے۔ :dsadas:
    —-
    اجمل چچا، اگر تھیم میں میں کوئی جاوا سکرپٹ شامل کروں تو اردو ایڈیٹر کام نہیں کرتا، اس لیے میں نے تھیم میں بھی اردو ایڈیٹر شامل کیا ہوا ہے اور پلگ ان بھی۔ کل جاوا سکرپٹ کو ہٹایا تھا۔ لیکن اب تھیم میں ردو بدل نہیں کر سکتی، کہ خراب ہونے کا خطرہ ہے۔ اسی لیے دو نظر آ رہے ہیں۔
    نیند اس لیے زیادہ آتی تھی، کہ رات 12، 1 بجے سوتی تھی، صبح 4 بجے پھر اٹھتی تھی۔ اور پھر پڑھائی کے لیے نکل جاتی تھی، اس لیے نیند پوری نہیں ہوتی تھی۔
    تعریف تو میری کرنی چاہیے کہ بھائی کے لیے اتنے پیسے خرچ کیے ہیں۔ :dsadas:
    —-
    شاکر، واقعی صحیح کہا ہے۔ گرمی میں تو اور بھی مشکل ہوتا ہو گا۔ ہمارے ہاں تو سردی شروع ہے، اس کے باوجود یہ حال ہے۔ :dsadas:

    شکاری، آئندہ سال کے لیے بھی مجھے ابھی سے ڈر لگا ہوا ہے، اور ہمارے ابا جان نے تو اگلے سال پاکستان جانے کا پروگرام بنایا ہوا تھا۔ بڑی مشکل سے منایا ہے کہ روزے یہیں رکھنے دیں، پھر پاکستان جائیں گے۔

    ڈفر، مجھے لگا کہ ذرا ذاتی سی پوسٹ لکھی ہے، اور لوگ ایسی پوسٹس میں دلچسپی نہیں لیتے، اس لیے لکھا۔ اور میں کھانوں کے ساتھ خزاں کی چھٹیاں بھی منا رہی ہوں نا۔ باہر آجکل اسی طرح کے پتے نظر آ رہے ہیں، اسی لیے لگائے تھے۔ ویسے خزاں کا بھی ذکر کیا تھا۔ :smile:
    اور گھر میں روزے ٹھیک گزرتے ہیں۔ چھٹی والے دن کے سارے روزے میرے بھی اچھے گزرے ہیں۔ سارا دن سو کر۔ :grin

    اس تبصرے کا جواب دیں

ٹریک بیک یو آر آئی | تبصرہ جات آر ایس ایس

اپنی رائے کا اظہار کیجیے۔