Aug 30 2008

رمضان مبارک

شائع کیا: ماوراء at 11:30 am زمرہ: مذہب, مواقع

535 بار دیکھا گیا

رمضان اتنی جلدی آ بھی گیا؟ مجھے تو ایسے لگ رہا ہے کہ پچھلا رمضان ابھی ہی ختم ہوا تھا۔ اس بار تو ہمارے ہاں شروع کے روزے تقریبا سولہ گھنٹوں کے ہیں، اور اس پر ایک یہ غضب یہ ہوا کہ پہلے روزے سے ہی میری شام کی کلاس شروع ہو رہی ہے۔ ساڑھے آٹھ روزہ کھلے گا تو سوا نو میری کلاس ختم ہو گی۔ :dsadas:

کچھ دن پہلے بس میں میری کلاس کی ایک لڑکی مل گئی، باتوں باتوں میں اس نے مجھ سے جاب کے بارے میں پوچھا تو میں نے کہا کہ رمضان میں تو نہیں کروں گی، اس کے بعد ہی دیکھوں گی۔ کچھ حیرانی سے پوچھتی ہے، کہ روزے رکھتی ہو؟ میں نے “ہاں” میں جواب دے کر اس سے پوچھا کہ کیا تم نہیں رکھتی؟ مسکرا کر جواب دیا کہ “نہیں، جب میں ترکی میں تھی تو رکھتی تھی، جب سے ناروے آئی ہوں، نہیں رکھتی”۔ پھر شاید کچھ خود ہی احساس ہوا، کچھ دیر بعد بولی۔۔۔ “میں بیمار بھی رہتی ہوں، دوائی کھانی ہوتی ہے۔” میں نے بھی اس کی شرمندگی دور کرنے کے لیے کہا کہ “ہاں ہاں اگر تم بیمار ہو تو کوئی ضرورت نہیں رکھنے کی۔”
اس کے بعد میں نے سوچا، سب سے پوچھتی ہوں، ایران کی لڑکی سے پوچھا، اس نے بھی بالکل یہی جواب دیا، کہ “ایران میں تھی تو رکھتی تھی، اب نہیں رکھتی۔” ایک اور سے پوچھا تو جواب ملا۔۔۔”نہیں، میں بھوکی نہیں رہ سکتی، میری طبیعت خراب ہو جاتی ہے، اس لیے نہیں رکھتی”۔ میں نے سوچا، ان سب کی تو موجیں ہیں۔ سب کے پاس کوئی نہ کوئی بہانہ ہے۔ ایک عراق کی لڑکی جو ماشاءاللہ حجاب میں تھی، اس نے کہا کہ “رکھوں گی”، لیکن نہایت ہی بےدلی سے کہا۔

اب میں نے پاکستانی سے پوچھا۔۔۔ ایک نے کہا، “سوچنا پڑے گا”۔ پھر ایک اور پاکستانی سے پوچھا۔ شکر ہے کہ ایک آخری جواب مجھے دل سے ملا کہ “ہاں ، ضرور رکھوں گی”۔ اس کے بعد میں نے کسی سے نہیں پوچھا۔
مختصر یہ کہ یہاں مسلمانوں کے حالات بہت خراب ہیں۔ کوئی شک نہیں، بہت اچھے لوگ بھی ہیں، جو یہاں آنے کے بعد بھی اپنا آپ نہیں بھولتے۔

میں نے بھی اتنے دنوں سے شور مچایا ہوا ہے کہ اتنا لمبا روزہ کیسے رکھوں گی؟ لیکن امی کے سامنے کوئی بہانہ نہیں چل رہا۔ :dsadas: لیکن ان شاءاللہ رکھوں گی ضرور۔  :grin   پاکستان میں شاید بدھ کو ہے۔ ہمارا پیر کو پہلا روزہ ہے۔ اس لیے سب کو رمضان کی آمد بہت مبارک ہو۔

اور رمضان میں آپ کو کیا کیا کرنا ہے، اس تصویر میں لکھا ہے۔ :grin

12 تبصرے

12 تبصرے “رمضان مبارک”

    MyAvatars 0.2
  1. شعیب صفدر
    on 30 Aug 2008 at 12:39 pm

    آپ کو بھی مبارک ہو!
    میںبھی رکھو گا روزے! مجواب بے دلی سے ہے!امی رکھوائی گی!

    اس تبصرے کا جواب دیں

  2. MyAvatars 0.2
  3. فرحت کیانی
    on 30 Aug 2008 at 6:28 pm

    السلام علیکم ماوراء!
    آپ کو بھی اور سب کو میری طرف سے ماہِ رمضان مبارک ہو۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو نیک عمل کی توفیق دے۔ آمین
    ہماری طرف بھی تقریباً پونے سولہ گھنٹے کا روزہ بن رہا ہے۔ لیکن موسم پھر ٹھنڈ کی طرف جا رہا ہے اس لیے امید ہے گزارہ ہو ہی جائے گا۔
    مجھے بھی دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔

    اس تبصرے کا جواب دیں

  4. MyAvatars 0.2
  5. ڈفر
    on 30 Aug 2008 at 10:05 pm

    روزے تو پاکستان میں بھی کافی لمبے ہوں گے اور امید ہے کہ آٹا بر وقت ملا گیا تو کافی ساری قوم بروقت سحری اور افطار کر سکے گی ورنہ ’لمّے روزے، وَد ثواب‘

    اس تبصرے کا جواب دیں

  6. MyAvatars 0.2
  7. شگفتہ
    on 31 Aug 2008 at 12:49 am

    السلام علیکم ماوراء

    رمضان مبارک ! دعاؤں میں یاد رکھیں
    ثواب تو سب امی کو جانا ہے :smile:
    اچھا یہ کون سی کلاس شروع ہو رہی ہے ؟

    اس تبصرے کا جواب دیں

  8. MyAvatars 0.2
  9. [...] میں ممکنہ روزے داروں کے بارے میں آگاہی حاصل کر لیں! کچھ بتا بھی چکے اپنے ایسے تجربے کے بارے میں! ہمارے ایک دوست کو بھی ایسی عادت ہے ہم نے پوچھا بھائی یہ [...]

  10. MyAvatars 0.2
  11. ابو کاشان
    on 31 Aug 2008 at 6:49 am

    روزہ چھوٹا ہو یا بڑا روزہ تو رکھنا ہی ہوتا ہے اور جب رکھنا ہی ہے تو بندہ دل سے راضی ہو جائے تو اس ہی کا فائدہ ہے۔ ورنہ اللہ میاں کو کیا کرنا ہے۔ سب کچھ ہم کو ہی ملنا ہے۔
    کوئی کہے کہ یہ دولت پڑی ہے اگلے اسٹیشن پر کام آئے گی تو کون ہے جو نہیں اٹھائے گا۔ بس سمجھ سمجھ کا پھیر ہے۔
    دعاؤں میں یاد کر لیجیئے گا۔

    اس تبصرے کا جواب دیں

  12. MyAvatars 0.2
  13. حجاب
    on 31 Aug 2008 at 11:37 am

    رمضان مبارک ماوراء ، دعاؤں میں یاد رکھنا ، خوشی سے روزہ رکھو گی ماوراء تو بالکل پتہ بھی نہیں چلے گا کہ روزہ ہے :smile:

    اس تبصرے کا جواب دیں

  14. MyAvatars 0.2
  15. بوچھی
    on 31 Aug 2008 at 5:06 pm

    jee haan 16 HR ka roza ban raha hai humara bhi , aur mawra ka bhi , :dsadsad: pata kasay na chaly ga rozay ka ?
    :hm:

    اس تبصرے کا جواب دیں

  16. MyAvatars 0.2
  17. راہبر
    on 01 Sep 2008 at 12:42 am

    ماہ رمضان مبارک ہو۔ ہمارے ہاں پہلا روزہ شاید کل منگل کو ہو۔۔۔ ویسے حیرت کی بات نہیں کہ وہاں مسلمان روزے رکھنا چھوڑ گئے ہیں۔ یہاں بھی ایسی کثیر تعداد مل جائے گی۔

    اس تبصرے کا جواب دیں

  18. MyAvatars 0.2
  19. کاشفی
    on 02 Sep 2008 at 12:28 am

    السلام علیکم

    رمضان الکریم ۔۔سب کو رمضان کی سعادتیں بہت بہت مبارک ۔۔۔۔خوش رہیں۔۔

    اس تبصرے کا جواب دیں

  20. MyAvatars 0.2
  21. [...] اور رمضان کے حوالہ سے تمہارے بلاگ پر بھی اچھی تحریر ہے رمضان مبارک جس میں تم نے ناروے میں موجود مسلمانوں کی رمضان اور روزے [...]

  22. MyAvatars 0.2
  23. ماوراء
    on 02 Sep 2008 at 12:49 pm

    شعیب، آپ کو بھی مبارک ہو۔ روزہ رکھنا ہے تو دل سے۔ ورنہ فائدہ نہیں۔
    —-
    فرحت، وعلیکم السلام ۔ آمین۔ اور آپ کو بھی مبارک ہو۔
    اور آپ کی طرف بھی سولہ کا ہے؟ حسن سے پوچھا تھا وہ کہہ رہا تھا تقریبا 13 گھنٹوں کا ہے۔
    —-
    ڈفر، امید ہے رمضان میں پاکستان کے حالات بہتر رہیں گے۔
    —-
    شگفتہ، وعلیکم السلام۔ آپ کو بھی مبارک ہو۔
    کلاس وہی ۔۔ جو آپ کو بتائی تھی۔
    —-
    ابو کاشان۔ بہت اچھی بات کہی آپ نے۔ :smile:

    حجاب، تمھیں بھی مبارک۔ ضرور۔ تم بھی یاد رکھنا۔ اور بات سچ ہے کہ ارادہ جس چیز کا کر لیا جائے تو کچھ مشکل نہیں لگتا۔

    باجو، آپ کو پتہ چل رہا ہے کہ نہیں؟ :grin
    —-
    راہبر، شکر ہے تم تو میری پوسٹ کا مطلب سمجھے ہو۔ :P:
    یہاں آ کر لوگ اپنے آپ کو کچھ اور ہی سمجھنا شروع کر دیتے ہیں، بلکہ جیسا دیس ویسا بھیس۔

    کاشفی، آمین اور بہت شکریہ۔ آپ کو بھی بہت مبارک ہو۔

    اس تبصرے کا جواب دیں

ٹریک بیک یو آر آئی | تبصرہ جات آر ایس ایس

اپنی رائے کا اظہار کیجیے۔