Aug 13 2008

62واں یومِ آزادی مبارک۔

شائع کیا: ماوراء at 5:44 pm زمرہ: مواقع, پاکستان نامہ

254 بار دیکھا گیا

Pakistan

ہمارے پیارے وطن عزیز کا نیا سال شروع ہو چکا ہے۔آپ سب کو یومِ آزادی بہت مبارک ہو۔ میری اللہ سے سچے دل سے دعا ہے کہ آنے والا سال ہمارے ملک کے لیے ڈھیر ساری خوشیاں اور کامیابیاں ساتھ لے کر آئے۔

میری کوشش ہوتی ہے کہ کسی بھی نئے سال کا آغاز اللہ کے پاک نام اور اس سے ڈھیر ساری دعائیں مانگ کر کیا جائے، چاہے وہ عیسوی سال کا آغاز ہو یا اسلامی سال کا، چاہے اپنی سالگرہ ہو یا ملک کی سالگرہ۔

کچھ معلوم نہیں ہوتا کہ آنے والا سال اپنے ساتھ کیا لے کر آئے، پچھلے چند سالوں سے پاکستان نہایت ہی برے حالات کا شکار ہے۔ مجھے یقین ہے ایک دن ہم سب کی دعائیں قبول ہوں گی اور ہم پاکستان کو ایک مکمل آزاد ملک کے طور پر دیکھ سکیں گے۔

میں نے تو اللہ سے دعا کر دی ہے، کہ 2047 تک مجھے  زندہ رکھے، تاکہ ایک صدی مکمل ہونے کا جشن میں بھی منا سکوں۔:D صرف جشن ہی نہیں، بلکہ اپنے ملک کے لیے میرے بہت سے ارادے ہیں۔ اللہ مجھے ان ارادوں میں کامیاب کرے۔ آمین

نوٹ: آج کے دن منظر نامہ پر 14 اگست کوئز کو بھی یاد رکھیں۔

16 تبصرے “62واں یومِ آزادی مبارک۔”

    MyAvatars 0.2
  1. افتخار اجمل بھوپال
    on 13 Aug 2008 at 11:01 pm

    آپ کو بھی یومِ آزادی مبارک ہو لیکن باسٹھواں
    ہمارے ذرائع ابلاغ تو حساب سے ناواقف ہیں مگر آپ تو ماشاء اللہ تعلیمیافتہ ہیں ۔ پہلا یومِ آزادی 14 اگست 1947ء تھا

    [اس تبصرے کا جواب دیں]

  2. MyAvatars 0.2
  3. :pkflag: :pkflag: :pkflag:
    سب کو یومِ آزادی مبارک ہو۔ اور پاکستان کو صحیح معنوں معنوں میں آزادی نصیب ہو۔

    [اس تبصرے کا جواب دیں]

  4. MyAvatars 0.2
  5. امن
    on 14 Aug 2008 at 3:53 am

    آپ سب کو بھی دو باریوم آزادی مبارک ہو۔۔۔ایک آج کی تاریخ یعنی 14 اگست کو۔۔۔اور دوسرا یوم آزادی انشاءاللہ کچھ دن بعد۔۔اپنے صدر صاحب کے رخصت فرمانے پہ ۔۔۔ انشاءاللہ

    [اس تبصرے کا جواب دیں]

  6. MyAvatars 0.2
  7. فرحت کیانی
    on 14 Aug 2008 at 4:23 am

    السلام علیکم
    ہم سب کو پاکستان کا یومِ آزادی مبارک ہو۔ :pkflag: دعا ہے کہ آنے والے سال میں اللہ تعالیٰ پاکستان کو مشکلات سے بھی آزاد فرمائے۔۔آمین
    ماوراء یہ باسٹھواں یومِ آزادی ہے ۔ اکسٹھویں تو سالگرہ ہوئی ناں آزادی کی۔ :smile:

    [اس تبصرے کا جواب دیں]

  8. MyAvatars 0.2
  9. شگفتہ
    on 14 Aug 2008 at 5:20 am

    السلام علیکم ماورا ، کیا حال ہیں ؟ یومِ آزادی مبارک ہو :pkflag: اور بلاگ کی پہلی سالگرہ بھی بہت مبارک ہو !
    آج کا دن کیسے گزر رہا ہے :smile

    [اس تبصرے کا جواب دیں]

  10. MyAvatars 0.2
  11. ماوراء
    on 14 Aug 2008 at 10:36 am

    اجمل چچا، شکریہ اور آپ کو بھی مبارک ہو۔
    اور میں نے تو خود حساب لگایا تھا، اکسٹھ ہی بن رہا تھا۔ :dsadas:
    اور آپ ہر بار تعلیم یافتہ کہہ کر مجھے شرمندہ کر دیتے ہیں، اگر تعلیم یافتہ ہوتی تو کیا ایسی غلطیاں کر سکتی تھی؟ :shy:

    جاوید بھیا، آمین اور آپ کو بھی مبارک ہو۔

    امن، تمھیں بھی یومِ آزادی مبارک۔ کیا واقعی مشرف انکل جا رہے ہیں؟ ویسے تمھاری بات پر میں بھی انشاءاللہ کہہ دوں۔ :grin

    فرحت، وعلیکم السلام،
    آمین اور شکریہ۔ آپ کو بھی یومِ آزادی مبارک۔
    فرحت، باسٹھواں یومِ آزادی اور اکسٹھویں سالگرہ۔ :samjnai: ایک منٹ پلیز میں فارغ ہو کر سوچتی ہوں اس بارے میں۔ :P:

    شگفتہ، وعلیکم السلام، میں بالکل ٹھیک۔ آپ کیسی ہیں؟ شکریہ۔ آپ کو بھی بہت مبارک ہو۔
    آج کا دن بس عام دنوں کی طرح ہی گزر رہا ہے۔ بھتیجی کی بھی سالگرہ تھی، اس کو پاکستان فون کیا۔ اور سوچ رہی ہوں کیک بنا لوں۔

    [اس تبصرے کا جواب دیں]

  12. MyAvatars 0.2
  13. فرحت کیانی
    on 14 Aug 2008 at 11:19 am

    ماوراء! سالگرہ تو ایک سال پورا ہونے پر ہوتی ہے ناں۔ جیسے پاکستان کی پہلی سالگرہ 1948 کو ہوئی۔ لیکن پہلا یومِ آزادی تو 14 اگست 1947 تھا۔ آزادی کا پہلا دن، پہلا یومِ آزادی۔ اگلے سال وہی تاریخ دوسرا یومِ آزادی اور پہلی سالگرہ :smile:

    [اس تبصرے کا جواب دیں]

  14. MyAvatars 0.2
  15. ماوراء
    on 14 Aug 2008 at 5:25 pm

    ہاں فرحت، اب میں سمجھ گئی۔ شکریہ۔ :grin
    اصل میں میں سالگرہ ہی سوچ رہی تھی۔ اور سالگرہ اکسٹھویں ہی بنتی ہے، لیکن لکھا میں نے یومِ آزادی تھا تو اس لحاظ سے 62واں ہی بنتا ہے۔ :grin

    [اس تبصرے کا جواب دیں]

  16. MyAvatars 0.2
  17. ابو کاشان
    on 15 Aug 2008 at 12:38 am

    السلام و علیکم!
    جشنِ آزادی مبارک۔
    یہ محظ اتفاق ہے کہ آپ کی طرح میں نے بھی 14 اگست ہی کے دن اپنا بلاگ بنانے کا فیصلہ کیا۔ بس سال کا فرق ہے۔
    لیکن کچھ سمجھ نہیں آ رہا۔
    سب کے بلاگ دیکھے مگر آپ کا بلاگ بہت خوبصورت ہے۔ میں بھی کوشش کرتا ہوں کچھ نہ کچھ بن ہی جائے گا۔

    [اس تبصرے کا جواب دیں]

  18. MyAvatars 0.2
  19. بوچھی
    on 15 Aug 2008 at 3:41 am

    ماورہ ، میری طرف سے بھی مبارکباد قبول کرلو ۔ :party:

    اور اسکے ساتھ ہی ہم چلے ۔

    ببائے ۔
    :hug: :bye:

    [اس تبصرے کا جواب دیں]

  20. MyAvatars 0.2
  21. حجاب
    on 15 Aug 2008 at 11:36 am

    سب کو یومِ آزادی مبارک ، میرا کمپیوٹر آزدی کے دن قید ہوگیا اور آزادی کی پوسٹ بھی نہیں ہوسکی بلاگ پر :dsadas:

    [اس تبصرے کا جواب دیں]

  22. MyAvatars 0.2
  23. ماوراء
    on 15 Aug 2008 at 4:01 pm

    وعلیکم السلام ابو کاشان۔ شکریہ اور بلاگنگ میں خوش آمدید۔ لیکن آپ نے بلاگ سپاٹ پر بلاگ بنایا ہے کیا؟ اردو ٹیک پر کیوں نہیں بنایا؟

    باجو، تھینکس۔ ٹاٹا اور اپنا خیال رکھئے گا۔

    حجاب، کہا تو تھا کہ ایک دن لیٹ پوسٹ کر دو، کوئی مسئلہ نہیں۔ میں نے تو پورا مہینہ جشن منانا ہے۔ :grin

    [اس تبصرے کا جواب دیں]

  24. MyAvatars 0.2
  25. زیک
    on 15 Aug 2008 at 9:32 pm

    فرحت نے لکھا:

    پہلا یومِ آزادی تو 14 اگست 1947 تھا۔ آزادی کا پہلا دن

    مگر 14 اگست 1947 کو تو وہاں تاجِ برطانیہ کی حکومت تھی۔

    [اس تبصرے کا جواب دیں]

  26. MyAvatars 0.2
  27. اسماء
    on 16 Aug 2008 at 4:13 am

    میرا خیال ہے ہومِ آزادی بھی اکسٹھواں ہی ہے، درمیانی رات تھی چودہ اور پندرہ کی، اس اعتبار سے۔

    [اس تبصرے کا جواب دیں]

  28. MyAvatars 0.2
  29. ابو کاشان
    on 16 Aug 2008 at 3:39 pm

    السلام و علیکم
    گی ماوراء، میں نے بلاگ اسپاٹ پر بنایا ہے۔http://abukashan.blogspot.com
    وہ آسان ہے۔ دوست بھائی سے بات ہوئی ہے وہ یہاں بلاگ بنانے میں مدد کریں گے۔ ان کی مدد سے تو اب بن ہی جائے گا۔اب شاءاللہ :smile
    والسلام

    [اس تبصرے کا جواب دیں]

  30. MyAvatars 0.2
  31. زیک آپ نے فرمایا ہے کہ پہلا یومِ آزادی غالباَ 14 اگست 1947 نہیں منایا گیا ۔ کیونکہ وہاں ُ 14 اگست 1947 کو تو وہاں تاجِ برطانیہ کی حکومت تھی۔،
    مگر واقعہ یہ ہے کہ پہلا یومِ آزادی خون میں ڈوبا ہوا ضرور تھا مگر پہلا یومِ آزادی 14 اگست 1947 کو ہی منایا گیا تھا ۔ کیونکہ ہندوستان کے مسلمان تقریباََ پچھلی دو صدیوں سے اس دن یعنی یومِ آزادی کا انتظار کر رہے تھے۔ اور وہ خوشی دیدنی تھی ۔ :pkflag:

    [اس تبصرے کا جواب دیں]

ٹریک بیک یو آر آئی | تبصرہ جات آر ایس ایس

اپنی رائے کا اظہار کیجیے۔



Please visit WP-Admin > Settings > Snap Shots and enter the key.How to find your key