Jul 31 2008

August: The Month Of Spirits

شائع کیا: ماوراء at 4:10 pm زمرہ: دوست, مواقع, میری باتیں, یاداشتیں

1,244 بار دیکھا گیا

 calander-month-august پتہ نہیں کیوں۔۔۔ لیکن اگست کے شروع ہونے پر مجھے بہت خوشی ہوتی ہے۔ صرف اس لیے نہیں کہ اس ماہ میری سالگرہ ہوتی ہے، بلکہ یہ سارا مہینہ اور بھی بہت سے لوگوں کو سالگرہ وِش کرنے میں گزر جاتا ہے۔ اگست میں کس کس کی سالگرہ ہے، اس کا مختصر سا جائزہ۔ اگر کسی کا نام رہ گیا ہو توضرور بتائیں۔ تاکہ اسے بھی وِش کیا جا سکے۔ اور اگر کسی کو میرا بلاگ پر اس کی سالگرہ کا دن لکھنا اچھا نہ لگے تو مجھے بتا دے، میں ہٹا دوں گی۔

یکم اگست سے تو ہم  ویسے بھی پاکستان کی سالگرہ منانے کی تیاریاں شروع کر دیتے ہیں۔

 اجمل چچا چھ اگست
شمیل قریشی بارہ اگست
پاکستان + میرا بلاگ + جیہ (اردو محفل + میری بھتیجی چودہ اگست
  امن ایمان پندرہ اگست
ماوراء اٹھارہ اگست
 ساجد اقبال

کاشفی

بیس اگست

بائیس اگست

میری دوست تیس اگست

 

اس کے علاوہ انکل مشرف کی گیارہ اگست اور بل کلنٹن کی انیس اگست کی سالگرہ کے ساتھ ساتھ  پندرہ اگست کو کوریا اور انڈیا، سترہ اگست کو انڈونیشیا اور اکتیس اگست کو ملائیشا بھی آزادی کے دن مناتے ہیں۔

—–

آج دن جب باجو کی کال آئی تو وہ اتنی جلدی میں تھیں مجھے کہنے لگیں کہ ماوراء میں شاپنگ کر رہی ہوں، رنگ کا کچھ سمجھ نہیں آ رہا، سوچا کہ تم سے مشورہ کر لوں۔۔تم بتاؤ کون سا لوں۔ میں نے رنگ بتایا تو کہنے لگی ، اچھا اب گھر آ کر فون کرتی ہوں۔۔۔!
کچھ دیر بعد پھر فون آیا تو کہنے لگیں ۔ تمھاری سالگرہ کا گفٹ پیک کر رہی ہوں۔ اب میل کا خاص دھیان رکھنا۔ بہت کہا کہ اس کی کیا ضرورت تھی۔۔ لیکن باجو ہیں کہ کسی کی سنتی ہی نہیں۔Sadمیری سالگرہ کا تحفہ تو اتنے دن پہلے ہی مجھے مل رہا ہے۔

باجو، آپ کے لیے کارڈ۔ مجھے معلوم ہے کہ آپ کی محبت کے سامنے یہ بہت چھوٹا سا” تھینک یو” ہے۔ لیکن پھر بھی میری طرف سے لے لیں۔Big Hug

24 تبصرے

24 تبصرے “August: The Month Of Spirits”

    MyAvatars 0.2
  1. بوچھی
    on 31 Jul 2008 at 5:58 pm

    او سو سویٹ ، :hug: ،

    اصل میں ماورہ میں خود اس سارے مہینے میں بہت بزی ہوں ، تم دیکھ لو گھر ہوتی ہوں تو نیٹ پر آتی ہوں ، ورنہ والتھم سٹو کو چلی جاتی ہوں کہ پانچ بہنیں ، امی ، بھائی بھابھی ، اور سس ، اور برو ان لا ، جب سے سب آئے ہین میں رہتی ہوں زیادہ ادھر کو ہوں اپنے گھر جب کوئی کام پڑے تو چکر لگا جاتی ہوں ،
    اسی لئے مجھے یاد تھا تمھاری برتھڈے آرہی ہے ، اور یہ بھی صاف نظر آرہا تھا مجھے کہ وقت پر میں وش نا کرپاؤں گی ، اس لیے آج کچھ دنوں کے لیے گھر آئی ہوں تو سوچا پہلے ماورہ کا گفٹ تو خریدوں نا ، اور پارسل کردوں :conf: بعد میں ، میں فارغ نہیں تو اسی لئے آج شاپ سے خرید رہی تھی جب تمھیں کال کرکے چوائس پتا لگا رہی تھی ، :hug:
    صبح پارسل نکل جائے گا تمھیں شاید ہفتے بعد مل جائے مجھے بتانا ، پیچھے میرا نام ، ایڈریس سب کچھ لکھا ہوا ہے ، ریسیپٹ میرے پاس موجود ہوگی ڈونٹ وری ،

    مگر تم اسے اپنے سالگرہ والے دن ہی کھولنا ماورہ ،، میری تو مجبوری جلدی روانہ کیا مگر تم وقت پر ہی کھولنا ،

    اور شکرے وکرئیے کی ضرورت نہیں تم سہیلی ہو میری کوئی اجنبی محفل کی ممبر نہیں ،، :he: اور دوستی میں شکریہ وکریا نہیں چلا کرتا ،،

    اس تبصرے کا جواب دیں

  2. MyAvatars 0.2
  3. ماوراء
    on 01 Aug 2008 at 4:34 pm

    اب شکریہ بھی نہ کرو تو پھر کیا کروں۔۔ :dsadas:

    برتھ ڈے تک تو مجھ سے انتظار نہیں ہو گا۔۔ میں تو اسی دن کھول کر دیکھوں گی۔ :sd:
    ویسے تو گفٹ کی ضرورت نہیں تھی۔۔ بچی تھوڑی ہی ہوں میں۔ لیکن آپ کو ایڈریس دے کر غلطی کی تھی۔ اب تو جب چاہیں کچھ نہ کچھ بھیج دیں گی۔ پچھلی بار بھی کہا تھا کہ اس کے بعد نہیں بھیجنا۔۔لیکن آپ اب بھیج رہی ہیں۔ :dsadas:

    اس تبصرے کا جواب دیں

  4. MyAvatars 0.2
  5. ساجداقبال
    on 01 Aug 2008 at 11:17 pm

    بہت شکریہ یوم پیدائش یاد رکھنے کا(محفل فورم سٹیٹس :dsadsad: )۔
    ویسے ایک ہستی اب ایسی بھی ہے جنہیں ہماری برتھ ڈے زبانی یاد ہے (تاہم ہمیں انکی نہیں :P: )

    اس تبصرے کا جواب دیں

  6. MyAvatars 0.2
  7. افتخار اجمل بھوپال
    on 02 Aug 2008 at 5:49 am

    اس سے بڑھ کر کیا چیز ہے کہ اس مہینے میں پاکستان بنا تھا ۔

    اور ہاں ۔ آپ میری پیاری پوتی کو تو بھول ہی گئیں ۔ اور اس کے علاوہ میری بیگم بھی اسی ماہ کی پیدائش ہیں اور ہماری منگنی 14 اگست کو ہوئی تھی

    تو آپ مجھ سے صرف بارہ دن چھوٹی ہیں ۔ ارے واہ میں تو جوان ہو گیا ۔

    اس تبصرے کا جواب دیں

  8. MyAvatars 0.2
  9. ماوراء
    on 02 Aug 2008 at 10:32 am

    ساجد، میری یاداشت اچھی ہے۔ مجھے اس لیے یاد تھا کہ مجھ سے دو دن چھوٹے ہیں آپ۔ :grin محفل پر نہیں دیکھا۔
    اس ہستی کی سالگرہ کا آپ کو کیوں نہیں یاد؟ :O

    اجمل چچا، مجھے مشیل کا بھی یاد ہے، بارہ اگست، چچی کی چار اگست، اور منگنی کی آپ نے خود بتا دی۔ اس کا مطلب یہ ہوا۔ کہ آپ کے گھر میں اگست میں بہت رونق ہوتی ہے۔
    بالکل، میں آپ سے بارہ دن چھوٹی ہوں۔ :grin ابھی ایک دوست کا بھی لکھنا بھول گئی۔ اس سے بھی بارہ دن چھوٹی ہوں۔

    اس تبصرے کا جواب دیں

  10. MyAvatars 0.2
  11. ساجداقبال
    on 02 Aug 2008 at 11:47 pm

    عرصہ ہوا یاداشت کمزور ہے۔ لوگوں کے نمبر ایک سال میں یاد ہوتے ہیں۔ یہاں کمپنی میں 3 سال ہوگئے لیکن کسی کا نمبر یاد نہیں ابھی تک۔ دلچسپ بات ایک عرصہ تک میں خود کنفیوز رہتا تھا کہ میری سالگرہ 24 ہے یا 20 اگست۔ بغیر کسی وجہ کے۔ :nahi:

    اس تبصرے کا جواب دیں

  12. MyAvatars 0.2
  13. ساجداقبال
    on 02 Aug 2008 at 11:49 pm

    نام نہاد علم ”فلکیات“ کے مطابق تو ہم سب لیو ہوئے۔۔۔۔یعنی چھوڑنے والے۔ :bore:

    اس تبصرے کا جواب دیں

  14. MyAvatars 0.2
  15. کاشفی
    on 03 Aug 2008 at 2:00 am

    میری بھی سالگرہ لکھ لیں میری 22 اگست ہے۔۔۔ :party:

    اس تبصرے کا جواب دیں

  16. MyAvatars 0.2
  17. نعمان علی
    on 04 Aug 2008 at 9:07 pm

    ماوراء ، آپ کا بہت شکریہ کہ آپ نے مجھے اردو بلاگنگ میں خوش آمدید بولا !! اور جہاں تک نام گڈ مڈ کرنے کی بات ھے تو کوہی بات نہیں (-: ویسے آپ نے یہ “گڈ مڈ ” والی اصطلاح بہی خوب استعمال کی ۔

    امید ہے آپ مسقبل میں بہی میرے بلاگز پر سیر حاصل آراء دیتیں رھیں گیں۔

    اس تبصرے کا جواب دیں

  18. MyAvatars 0.2
  19. بیگم اجمل
    on 04 Aug 2008 at 11:54 pm

    مبارکباد کا شکریہ

    اس تبصرے کا جواب دیں

  20. MyAvatars 0.2
  21. ماوراء
    on 05 Aug 2008 at 9:18 am

    ساجد، یہ اچھی بات نہیں۔ :no:
    اور کیا لیو چھوڑنے والے ہوتے ہیں؟ :noway:
    ————

    کاشفی، لکھ لیا۔

    ————
    نعمان، بلاگ پر خوش آمدید۔ اور ضرور۔۔آپ لکھتے رہیں، ہم آراء دیتے رہیں گے۔

    ————

    چچی، آپ کو بلاگ پر دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ امید ہے کہ سالگرہ کا دن اچھا گزرا ہو گا۔

    اس تبصرے کا جواب دیں

  22. MyAvatars 0.2
  23. عارم پاکستانی
    on 05 Aug 2008 at 11:38 pm

    ویسے اس ماہ کا سب سے اہم دن تو ہماری ارضِ پاک کی سالگرہ کا دن ہے۔
    باقی جس جس کا جنم دن ہے، اس کو ابھی سے بہت بہت مبارک ہو۔

    اس تبصرے کا جواب دیں

  24. MyAvatars 0.2
  25. شاہدہ اکرم
    on 07 Aug 2008 at 2:33 pm

    السلامُ عليکُم
    ماوراء ماشاءاللہ سب کی سالگرہيں ياد رکھتی ہو اور کتنی خُوشی کی بات ہے کہ ان سب کی سالگرہ پمارے پيارے وطن کی سالگرہ کے آس پاس ہوتی ہے آپ سب کو سالگرہ کی ڈھيروں مُبارکيں اس دُعا کے ساتھ کہ ہميں اپنے وطن ميں امن اور سلامتی کے ساتھ ايسی سالگرہيں ديکھنا نصيب ہوں جس ميں وطن کی فضاؤں ميں امن و آ شتی ہمارا مُقدر ہوں ،آمين
    آپ سب کی جو بھی سالگرہ ہو ليکن دُعاؤں کا پيمانہ سب کے لۓ ايک سا ہے
    دُعاگو
    شاہدہ اکرم :pkflag:

    اس تبصرے کا جواب دیں

  26. MyAvatars 0.2
  27. رضوان
    on 08 Aug 2008 at 12:46 am

    ڈھیر ساری مبارکیں اور جُگ جُگ جیو
    دودھوں نہاؤ پوتوں پھًلو
    سدا سکھی رہو
    اور سب سے بڑی دعا کہ
    تمہیں تمہاری قدر کرنے والا جیون ساتھی ملے :party:
    آج ہی مبارک باد دیدی ہے بس سالگرہ والے دن پڑھنا۔
    ہاں میری بیٹی کی سالگرہ بھی کل یعنی نو اگست کو ہے۔
    آپس کی بات ہے باجو نے کیا بھیجا؟؟؟؟(کیا وہی جو ہم سب کو ہر عید پر بھجواتی ہیں :laugh: )

    اس تبصرے کا جواب دیں

  28. MyAvatars 0.2
  29. ماوراء
    on 08 Aug 2008 at 11:01 am

    عارم شکریہ۔

    شاہدہ، وعلیکم السلام۔ اور بہت شکریہ۔

    رضوان، اتنی اچھی دعا دے کر جی خوش کر دیا ہے۔ :P: :dsadsad: آمین آمین۔
    میری طرف سے آپ کی بیٹی کو بھی سالگرہ بہت مبارک ہو۔
    عید پر باجو کیا بھیجتی ہیں؟ مجھے عید پر کبھی بھیجا نہیں۔۔ اس لیے پتہ نہیں۔ :grin

    سالگرہ کے دن پوسٹ کروں گی تو بتاؤں گی۔ :grin

    اس تبصرے کا جواب دیں

  30. MyAvatars 0.2
  31. شاہدہ اکرم
    on 08 Aug 2008 at 12:05 pm

    السلامُ عليکُم
    ماوراء رضوان صاحب کی دُعا پڑھ کر ميں ڈری کہ ابھی کہيں توپوں کے رُخ پلٹ نا جائيں کيُونکہ يہی دُعا ديتے ديتے ہاتھ روک لۓ کہ ماوراء بہنا کہيں کُچھ اور نا سمجھ ليں بہر حال ہم سب کی دلی دُعا ہے کہ آپ کی طرح کا اور آپ جيسی سوچ رکھنے والا بہت اچھا سا بندہ آپ کا نصيب بنے جلدی اور اللہ تعاليٰ ڈھيروں خُوشيوں سے نوازے ،آمين
    دُعاگو

    اس تبصرے کا جواب دیں

  32. MyAvatars 0.2
  33. ماوراء
    on 08 Aug 2008 at 4:55 pm

    وعلیکم السلام شاہدہ۔
    آپ اور رضوان کے منہ میں چاکلیٹ، آئس کریم اور سب کچھ جو آپ کو اچھا لگتا ہے۔ :P:

    آمین آمین۔ بس آجکل مجھے انہی دعاؤں کی ضرورت ہے۔ اور آجکل سب یہی دعائیں دے بھی رہے ہیں۔ :GRIN:

    اس تبصرے کا جواب دیں

  34. MyAvatars 0.2
  35. کاشفی
    on 09 Aug 2008 at 4:16 am

    واہ بھئی واہ۔۔سب بہت اچھی دعائیں مانگ رہے ہیں۔۔۔۔۔۔بہت بہت مبارک ہو ان انڈوانس۔۔۔۔۔۔۔۔

    سب کے لیئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :party:

    اٹھا کے ہاتھ خدا سے بس مانگی ہے یہی دعا
    نصیب ہوں خوشیاں تمہیں، تم خوش رہو سدا

    مبارک تجھے تیری سالگرہ ہو
    آنے والا ہر سال خوشیوں سے بھرا ہو
    تیرے ارد گرد بہاروں کا رقص ہو
    آئینہ تیری خوبصورتی کا عکس ہو
    منزلیں خود تیرے قدموں میں‌ آئیں
    حسین پریاں تیرے سپنوں میں آئیں
    تجھے کبھی کوئی نہ مصیبت ملے
    ملے تو ہر لمحہ اچھی قسمت ملے
    سب لوگ تیرے گُن گانے لگیں
    تُو گھر سب کے دلوں میں بنانے لگے
    بلندیاں تیرے قدم چومیں
    مسرتیں ‌تیرے چار سُو گھومیں
    تیری پوری ہر کوئی خواہش ہو
    جنت تیری اگلی رہائش ہو
    مبارک تجھے تیری سالگرہ ہو
    آنے والا ہر سال خوشیوں‌ سے بھرا ہو

    یہ بے خودی یہ لبوں کی ہنسی مبارک ہو
    تمہیں یہ سالگرہ کی خوشی مبارک ہو
    کبھی نہ آئے کوئی غم قریب تمہارے
    جہاں میں سب سے اچھے ہوں نصیب تمہارے
    خلوص، پیار بھری دوستی مبارک ہو
    تمہیں یہ سالگرہ کی خوشی مبارک ہو

    زندگی بھر یہ آسماں تجھ کو
    کسی آفت میں‌مُبتلا نہ کرے

    یہ بہاریں‌ جہاں جہاں جائیں
    کوئی تجھ کو ان سے جدا نہ کرے

    تیری زندگی کی روشنی کو خُدا
    کسی ظلمت سے آشنا نہ کرے
    آمین ثم آمین

    کِھلتے پھولوں کی رِدا ہو جائے
    اِتنی حسّاس ہوا ہو جائے
    مانگتے ہاتھ پہ کلیاں رکھ دے
    اِتنا مہربان خُدا ہو جائے!!!

    تمھاری سالگرہ پہ یہ دُعا ہے میری۔۔۔۔۔۔۔
    کہ ایسا روزِ مبارک ہزار بار آئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    تمھاری ہنستی ہوئی زندگی کی راہوں میں
    ہزاروں پُھول لٹاتی ہوئی بہار آئے ۔۔۔۔۔۔!!!!!

    رفعتیں اور بلندی بھی تجھ پہ ناز کرے
    تیری یہ عمر خدا اور بھی دراز کرے

    حسین چہرے کی تابندگی مبارک ہو
    تجھے یہ سالگرہ کی خوشی مبارک ہو

    جو خوشی تمہارے قریب ہو
    وہ سدا تمہیں نصیب ہو
    تجھے وہ خلوص ملے کہ
    جو تیری زندگی پہ محیط ہو
    جو خیال دل میں اسیر ہو
    اور دعا میں بھی تاثیر ہو
    تجھے وہ جہان ملے
    جدھر غموں کا نہ گزر ہو
    جدھر روشنی ہو خلوص کی
    اور نفرتوں کو خبر نہ ہو

    آمین ثم آمین

    اس تبصرے کا جواب دیں

  36. MyAvatars 0.2
  37. اسماء
    on 10 Aug 2008 at 9:36 pm

    بش چچا کو کارڈ بھیجا؟؟‌ : )

    اور اللہ خوشیاں دے ۔۔۔ آپکو ، بش کو نہیں ۔۔۔

    اس تبصرے کا جواب دیں

  38. MyAvatars 0.2
  39. ماوراء
    on 12 Aug 2008 at 6:28 pm

    کاشفی، اتنی اچھی نظم کا شکریہ۔ :)

    اسما، کیا بش کی بھی سالگرہ اسی ماہ ہے؟ :O

    اس تبصرے کا جواب دیں

  40. MyAvatars 0.2
  41. امن
    on 14 Aug 2008 at 3:58 am

    ماو بہتتتتت شکریہ آپ نے یاد رکھا۔۔۔میں اس معاملے میں بہت نالائق ہوں۔۔مجھے ڈیٹس کبھی یاد نہیں رہتی۔۔۔: )

    اس تبصرے کا جواب دیں

  42. MyAvatars 0.2
  43. عبدالرحمن سید
    on 24 Aug 2008 at 7:58 am

    ماوراء جی،!!!!
    بہت خوب،!!!!! آپ سب کی سالگرائیں یاد رکھتی ھیں، بہت بڑی بات ھے،!!!!
    اگست کے مہینے میں جن جن کی سالگرایں ھیں ان سب کو میری طرف سے بھی بہت بہت مبارک ھو،!!!!
    میری بھی سالگرہ اسی اگست میں ھی 31 تاریخ کو ھی ھے، یعنی سب سے آخر میں،!!!!!
    اور میں اپنی زندگی کی 58 بہاریں دیکھنے کے بعد اب سٹھیانے والوں میں شامل ھوا چاھتا ھوں،!!!!
    خوش رھیں،!!!!
    عبدالرحمن سید،!!!!

    اس تبصرے کا جواب دیں

  44. MyAvatars 0.2
  45. صبا سیّد
    on 08 Mar 2009 at 7:27 am

    ایک وقت تھا جب کسی سے سلام دعا کے بعد میرا پہلا سوال ہوتا تھا “آپ کی تاریخِ پیدائش کیا ہے؟“۔ اور کسی کی ایک بار تاریخِ پیدائش جاننے کے بعد بھولنے کا نام نہیں ہوتا تھا، کوئی بھی ہو اس کی تاریخِ پیدائش اپنی ڈائری میں لکھنا ضروری ہوتا تھا اور انہیں وش کرنا بھی۔ اب بھی تقریباً سب کی تاریخِ پیدائش تو یاد ہے مگر وش کرنے کا وقت ہی نہیں مل پاتا، ہمیشہHappy Belated Birthday کہہ کرتی ہوں اب تو۔
    میرے بچپن کے دن :cryin:

    اس تبصرے کا جواب دیں

  46. MyAvatars 0.2
  47. ماوراء
    on 09 Mar 2009 at 11:51 am

    صبا، خوش آمدید. اور بہت شکریہ. مجھے بھی سب کو سالگرہ وِش کرنا بہت اچھا لگتا ہے.. میرے موبائل کیلنڈر میں جانے کتنی ہی سالگرہیں شامل ہیں.
    ویسے یہ سالگرہیں تو پچھلے سال منائی تھیں، اب نئے سال والی بھی آئی ہی چاہتی ہیں.

    اس تبصرے کا جواب دیں

ٹریک بیک یو آر آئی | تبصرہ جات آر ایس ایس

اپنی رائے کا اظہار کیجیے۔