Jul 28 2008

فلرٹ کرنا

شائع کیا: ماوراء at 4:10 pm زمرہ: میری باتیں

675 بار دیکھا گیا

پچھلی پوسٹ میں فلرٹ کے بارے میں کچھ لکھا۔پھر امن نے بھی لکھا۔

فلرٹ کے معنی شاید میری سوچ سے زیادہ بڑے ہیں۔ اس کا اندازہ مجھے پچھلی پوسٹ کے تبصروں سے ہوا۔ فلرٹ کرنے کو میں دو حصوں میں تقسیم کرتی ہوں۔ ایک ایسا فلرٹ کرنا جو نہایت ہی مختصر وقت کے لیے ہو۔ اور دوسرا جو لمبے عرصے کے لیے۔

فلرٹ کیسے کیا جاتا ہے؟

پہلی سٹیج سے شروع کرتے ہوئے اگلی سٹیجز تک بڑھتے ہیں۔ فلرٹ کرنے میں سب سے پہلے آپ کی باڈی لینگوئج آتی ہے، آپ کا مخصوص انداز میں مسکرانا، آنکھوں کا رابطہ، آپ کا دوسرے کی کچھ زیادہ ہی تعریف کرنا، اپنے آپ کو اس طرح سے پیش کرنا کہ دوسرا متاثر ہو جائے اور پھر آخری حد جھوٹی محبت تک۔اب ہم پاکستانی ہیں تو فلرٹ کا مطلب پاکستان جتنا ہی سوچیں۔ جو مطلب مغرب میں لیا جاتا ہے، اس کو ایک سائیڈ پر رکھ دیں۔

مختصر دورانیے کا فلرٹ کیسے؟

اکثر بسوں، ٹرینوں یا پبلک جگہ پر کہیں بھی آپ کو اگر کوئی پرانا دوست یا کوئی جاننے والا ملتا ہے تو آپ اس سے مختصر ملاقات کے دوران بھی فلرٹ کر سکتے ہیں۔ میں نے ایسے کئی لوگ دیکھے ہیں۔  اگر بس میں کسی کو کوئی جاننے والا ملتا ہے یا ملتی ہے، تو ایک دوسرے کی حد سے زیادہ تعریفیں، دوسرے کی باتوں میں کچھ زیادہ ہی دلچسپی ظاہر کرنا، باتوں باتوں میں ایک دوسرے کو چھونا۔۔۔ اسطرح کی حرکات کے بعد بے اختیار یہی منہ سے  نکلتا ہے کہ فلرٹ کر رہا ہے، یا رہی ہے۔ اس کے بعد آپ کا سٹاپ آیا۔۔۔ اور آپ اتر جاتے ہیں۔۔۔فلرٹ ختم۔۔۔!

فلرٹ کا مطلب لغت کے مطابق۔۔ ناز نخرے ، جھوٹی محبت کرنا ہیں۔ اب بات جب محبت تک آتی ہے تو یہاں آپ کا جذباتی معاملات میں نقصان ہو سکتا ہے۔ لیکن یہ بات میری سمجھ سے باہر ہے کہ کیا کوئی کسی سے جھوٹ موٹ کی محبت کر سکتا ہے؟ کیا ایسے محبت ہو سکتی ہے؟ فلرٹ کرنے والا کہیں نہ کہیں تو خود بھی انوالو ہوتا ہی ہو گا، یہ تو بعد میں مجبوریاں آڑے آ جاتی ہوں گی، جس کی وجہ سے چھوڑ دیتا ہوگا۔:D

بہرحال مختصر یہ کہ مرد اور عورت کے درمیان کشش ایک فطری عمل بھی ہے۔ زیادہ تر مردوں کو تو اپنی بیویوں کے بجائے دوسروں کی بیویاں اچھی لگتی ہیں۔ کہنے کا مطلب یہ کہ انسان کا نفس کسی طور پر سیر نہیں ہوتا۔ اگر آپ ایک بار اس کام میں پڑ جائیں تو پھر دوبارہ کرنے میں کوئی دقت محسوس نہیں کرتے۔ اور آہستہ آہستہ اس کام میں ماہر ہو جاتے ہیں۔

میری تحریر کا مقصد صرف اتنا تھا کہ کم از کم مجھے فلرٹ کرنے والے سخت ناپسند ہیں۔ لیکن کسی کو منع نہیں کیا، ہر کسی کی اپنی زندگی ہے، جو مرضی کرے۔:Pلیکن ایک بات ہمیشہ ذہن میں رکھیں کہ اس قسم کی حرکات میں سراسر آپ کا نقصان ہے۔ سب سے بڑا نقصان جو اس طرح کی حرکات سے ہوتا ہے وہ یہی کہ آپ کی عزت جاتی رہتی ہے، لوگ برے الفاظ میں آپ یاد کرتے ہیں۔ اور جب عزت چلی جائے تو بچتا کچھ بھی نہیں ہے۔

پچھلی تحریر کے تبصروں میں محبت پر بات ہو رہی تھی تو مجھے محبت نامی شے میں بھی کوئی خاص کشش دکھائی نہیں دیتی۔ محبت کے بارے میں میرا خیالات ویسے ہی (شاید) کچھ منفی سے ہیں۔ میرے خیال میں محبت جھکنے اور رکنے کا نام ہے۔ اور میں نہ ہی رک اور نہ ہی جھک سکتی ہوں۔ اور نہ ہی اپنے ہی جیسے انسان کو کوئی اتنی اہمیت دے سکتی ہوں۔ اگلا بھی انسان ہی ہے، اب اتنا بھی کیا سر چڑھانا۔Chatterbox

لیکن باقی سب کی رائے کی بھی قدر کرتی ہوں۔ کبھی کسی کو یہ نہیں کہا کہ میرے خیالات ایسے ہیں تو تم بھی ایسے ہی اپنے خیالات بنا لو۔ اور محبت نہ کرو۔:)

ٹاپک کلوزڈ۔۔۔!! اس فضول ٹاپک کے لیے مزید وقت ضائع نہیں کروں گی۔ :D

15 تبصرے

15 تبصرے “فلرٹ کرنا”

    MyAvatars 0.2
  1. افتخار اجمل بھوپال
    on 28 Jul 2008 at 7:51 pm

    یوں محسوس ہوتا ہے کہ آپ کرِمِینالوجی کے ماتحت فلرٹنگ میں پی ایچ ڈی کا تھیسس لکھنے کی تیاری کر رہی ہیں
    :smile:

    اس تبصرے کا جواب دیں

  2. MyAvatars 0.2
  3. امن
    on 28 Jul 2008 at 9:52 pm

    ماؤ فلرٹ کو تو چھوڑیں۔۔۔یہ بتائیں کہ محبت سے اتنی نفرت کیوں جنابہ :ono: اس بارے میں اپنا ذاتی تجربہ پیش کروں۔۔ :grin وہ یہ کہ محبت کی نہیں جاتی۔۔۔بلکہ محبت خود ہی ہوجاتی ہے۔۔آپ کو پتہ بھی نہیں چلتا نا۔۔ابھی آپ کے خیالات منفی اس لیے ہیں کہ ابھی محبت آپ کے لیے شجر ممنوعہ ہے۔۔۔انشاءاللہ دیکھ لیجیئے گا جیسے ہی ماما اور بابا نے متفقہ طور پر ایک عدد۔۔۔۔۔۔ پسند کرلیا تو آپ کو پتہ بھی نہیں چلے۔۔۔تب اپنی سوچ پر ہنسی بھی آئے گی۔ ویسے ایسی پوسٹس تب پڑھنے کا مزا زیادہ آئے گا۔ : )

    اس تبصرے کا جواب دیں

  4. MyAvatars 0.2
  5. راہبر
    on 29 Jul 2008 at 12:10 am

    شکر ہے کہ ٹاپک کلوزڈ کیا ورنہ میں سوچ رہا تھا کہ اس موضوع پر بھی تھیسس لکھنے کا ارادہ بن گیا ہے۔ :laugh:

    اس تبصرے کا جواب دیں

  6. MyAvatars 0.2
  7. حجاب
    on 29 Jul 2008 at 4:25 am

    ماوراء ، تم نے جو یہ مختصر دورانیئے کا فلرٹ لکھا ہے یہ تو میری ممانی کرتی ہیں اور ہمیشہ کی عادت ہے اُن کی :P:

    اس تبصرے کا جواب دیں

  8. MyAvatars 0.2
  9. میرا پاکستان
    on 29 Jul 2008 at 6:17 am

    ہم سوچ رہے ہیں‌کہ کیوں‌ ناں‌ آپ ایک موضوع پر محتلف بلاگز پر لکھی تحاریر کو اکٹھا کرکے منظر نامہ میں‌چھاپ دیا کریں۔ آپ نے جو سلسلہ منظر نامہ میں‌‌ ایک موضوع پر لکھنے کا شروع کیا ہے وہ کامیاب ہوتا نظر نہیں‌آتا اور ہماری تجویز اس کا نعمل البدل ہو سکتی ہے۔

    اس تبصرے کا جواب دیں

  10. MyAvatars 0.2
  11. ڈفر
    on 29 Jul 2008 at 9:40 am

    یہ محبت کیا ہوتا ہے؟
    :hmm: :kiakha:

    اس تبصرے کا جواب دیں

  12. MyAvatars 0.2
  13. ماوراء
    on 29 Jul 2008 at 11:30 am

    ہاہاہا۔ اجمل چچا۔ سمجھانے کی کوشش کر رہی تھی نا۔ :P:

    امن، ظاہری سی بات ہے، جب ایک انسان کے ساتھ رہ رہے ہوں تو آپ کو اس سے انسیت ہو ہی جاتی ہے۔ میاں بیوی کا ایک رشتہ ہوتا ہے، اور رشتوں میں محبت ضرور ہوتی ہے۔ اور ممکن ہے، کہ مجھے بھی اس رشتے سے محبت ہو گی۔ لیکن ابھی کے خیالات لکھے ہیں۔

    عمار، تم لکھو نا۔۔ یہ تو میں نے کہا ہے کہ میں مزید نہیں لکھ رہی۔ :grin

    حجاب، مختصر دورانیے کا فلرٹ ۔۔ میرا خیال ہے ایسا فلرٹ ہم سے بہت سے لوگ کرتے ہیں۔

    افضل صاحب، آپ کو ہماری پلاننگ کا کیسے پتہ چلا؟ :ono:
    ہم نے تو یہ سوچ رکھا تھا۔ اور ارادہ تھا کہ اگست سے شروع کریں گے۔ کہ ہر ہفتے جس بلاگر تحریر اچھی ہو گی۔ اس ساری پوسٹ یا اس کا ایک حصہ پوسٹ کیا جائے۔
    شکریہ۔ انشاءاللہ ہم شروع کرتے ہیں۔

    ڈفر، محبت ہوتا نہیں ہوتی ہے۔ ویسے کیا آپ کو بھی نہیں معلوم؟ :grin

    اس تبصرے کا جواب دیں

  14. MyAvatars 0.2
  15. راہبر
    on 06 Aug 2008 at 4:35 am

    نہیں نہیں، میرا کوئی ارادہ نہیں ہے اس موضوع پر لکھنے کا۔ میں تو تمہارا کہہ رہا تھا کہ شاید اس موضوع پر بھی تھیسس لکھنے کا ارادہ ہے۔ :cool

    اس تبصرے کا جواب دیں

  16. MyAvatars 0.2
  17. اعجاز
    on 09 Aug 2008 at 4:13 pm

    جنرل نالج کے لیے۔
    فلرٹ کو اردو میں شاید ٹھرک کہتے ہیں :P:

    اور دوسروں کی برائی کرکے ٹائم گزارنے سے سامنے والے کی تعریف کرکے ٹائم گزارنا لگتا تو ٹھیک ہی ہے ۔ بٹ ہو نوز

    اس تبصرے کا جواب دیں

  18. MyAvatars 0.2
  19. ماوراء
    on 10 Aug 2008 at 3:53 pm

    اعجاز، ٹائم گزارنے کے لیے تو کئی اور کام بھی کیے جا سکتے ہیں، جھوٹی تعریفیں ہی کیوں؟
    ٹھرک۔۔تو شاید پنجابی کا لفظ ہے۔ :grin

    اس تبصرے کا جواب دیں

  20. MyAvatars 0.2
  21. اسماء
    on 10 Aug 2008 at 9:51 pm

    آہ ہا، اگر دو دوست بہت عرصے کے بعد ملیں توگرم جوشی دکھانا مزہبی اور معاشرتی طور پر قابلِ تحسین ہے، نہ کہ اسے فلرٹ گردان لینا چاہئیے۔

    اس تھیسس کے بعد تو میرا خیال ہے مسکرانا بھی فلرٹ ہے P:

    اس تبصرے کا جواب دیں

  22. MyAvatars 0.2
  23. اعجاز
    on 11 Aug 2008 at 1:27 pm

    اسماء سچ مچ جیت گئی ہے اس مباحثہ میں :grin

    اور ماوراء ۔ تمہیں کیا پتا کوئی سچی تعریفیں کر رہا ہے کہ جھوٹی؟ بدگمانی کوئی اچھی بات تو نہیں ہے۔
    :smile:

    اس تبصرے کا جواب دیں

  24. MyAvatars 0.2
  25. ماوراء
    on 11 Aug 2008 at 5:15 pm

    ارے نہیں اسماء، آپ غلط سمجھی ہیں۔ میرا خیال ہے ملنے کے بھی کچھ آداب ہوتے ہیں۔ :smile:
    صرف مسکرانا تو فلرٹ میں نہیں آتا نا۔ میں نے لکھا تھا مخصوص انداز میں مسکرانا۔
    —-
    نہیں اعجاز، اسماء بات کو دوسری طرف لے گئیں۔یا تو انہوں نے مذاق میں لکھا ہے یا پھر میرے لکھے ہوئے پر طنز کر رہی ہیں۔ :grin

    ویسے آپ کو تو منع نہیں کیا کہ کسی سے فلرٹ نہ کریں یا تعریفیں نہ کریں۔ میں نے تو کہا کہ مجھے فلرٹ کرنے والے پسند نہیں۔ مطلب کہ اگر میری کوئی تعریف کر رہا ہے تو مجھے یہ تو پتہ چل ہی جاتا ہے کہ جھوٹی ہے یا سچی۔ :grin
    مزید لکھنا چاہ رہی ہوں، لیکن نہیں لکھ رہی۔ :wink

    اس تبصرے کا جواب دیں

  26. MyAvatars 0.2
  27. اعجاز
    on 12 Aug 2008 at 12:37 pm

    چلو ۔ تمہیں‌ میرا کیا پتا :wot:
    اور یہ تو مجھے بھی پتا چل جاتا ہے کہ کون سچی تعریفییں‌ کر رہا ہے کون جھوٹی ۔ ان فیکٹ جھوٹی ہوتی نہیں :cool:

    اس تبصرے کا جواب دیں

  28. MyAvatars 0.2
  29. انکل ٹام
    on 20 Mar 2009 at 10:19 am

    میرے خیال سے یہ کچھ اتنا خاص ٹاپک نہیں تھا ۔۔۔ اور مجھے جھوٹی تعریفیں کرنے والے لوگ پتا نہیں کیوں پسند نہیں مجھے منافقوں کی طرح لگتے ہیں ایسے لوگ۔۔۔۔ میرے خیال سے دنیا کہ بےکار ترین لوگ ہی فلرٹ جیسی فضول چیزوں میں پڑتے ہوں گے ۔۔۔۔۔۔

    اس تبصرے کا جواب دیں

ٹریک بیک یو آر آئی | تبصرہ جات آر ایس ایس

اپنی رائے کا اظہار کیجیے۔