Jul 26 2008
فلرٹنگ
کچھ عرصہ پہلے محب نے اس موضوع پر لکھا تھا۔ اور مزید لکھنے کا ارادہ بھی رکھتے تھے، پھر جانے کیوں نہ لکھا۔ اس لیے اس کو میں آگے بڑھانے کی کوشش کرتی ہوں۔
فلرٹنگ کا مطلب جھوٹی محبت کرنا، دوسرے کو متاثر کرنے کے لیے مختلف حرکات اور باتیں اور ناز نخرے کرنا ہے۔ فلرٹ کرنے میں جنس کی قید کوئی نہیں ہے یعنی عورت بھی فلرٹ کر سکتی ہے اور مرد بھی کر سکتے ہیں۔
فلرٹ کے خلاف میں بالکل نہیں ہوں۔ اگر آپ تھوڑے وقت کے لیے فلرٹ کرتے ہیں تو اس میں حرج نہیں، یا پھر فلرٹ کی نوعیت اس قسم کی ہے کہ مذاق میں لیا جائے تو اس میں بھی کوئی حرج نہیں۔
فلرٹ کرنے کو ایک آرٹ بھی مانا جاتا ہے۔ کچھ لوگ اس کام میں اتنی مہارت رکھتے ہیں، کہ اگلا بندہ اس کے سحر میں آسانی سے پھنس جاتا ہے۔ بہت سے لوگ ایک وقت میں کئی لوگوں سے فلرٹ کر رہے ہوتے ہیں، کچھ ایک وقت میں ایک تک ہی رہتے ہیں۔:D
اگر آپ مختصر مدت کے لیے کسی سے ملے ہیں، تو آپ فلرٹ کر سکتے ہیں، لیکن ایک لمبے عرصے تک جھوٹی محبت کے دعوے کرتے رہنا سراسر بےوقوفی ہے۔ اور پھر ان لوگوں سے جو آپ میں قطعی دلچسپی نہیں رکھتے ، ان نے فلرٹ کرنا اس سے بھی بڑی بےوقوفی ہے۔
فلرٹ زیادہ تر مرد کرتے ہیں یا خواتین۔۔۔؟ مجھے معلوم تو نہیں لیکن میرے اندازے کے مطابق مرد ہی زیادہ کرتے ہیں۔ اس معاملے میں خواتین بھی کسی سے پیچھے نہیں۔ میری دو خواتین کولیگز جن کا کام آفس میں صرف فلرٹ کرنا ہوتا تھا۔ آفس میں دو ہی لڑکے تھے، ایک آنٹی نے دونوں کو آگے لگایا ہوتا تھا۔ اور معصوم مرد اس کے پیچھے پیچھے چلتے تھے۔لیکن اس کا یہ فائدہ ہوتا تھا کہ جب اسے کوئی کام ہوتا تو دونوں جی جان سے حاضر ہو جاتے۔
جھوٹی محبت کر کے یا دوسروں کو متاثر کر کے کیا ملتا ہے؟ کم از کم مجھے اس میں صرف اور صرف وقت کا ضیاع لگتا ہے۔ اسی وقت میں ہم بہت سے اور کام بھی کر سکتے ہیں۔ ایک مصنوعی اور وقتی خوشی یا ذرا سی تفریح کے لیے انسان جانے کیا کیا کرتا ہے۔ فلرٹ کرنے والوں کو میں صرف ایک غیر سنجیدہ انسان کی حیثیت سے دیکھتی ہوں۔
آجکل تو فلرٹ کرنے والوں کے لیے بہت آسانی بھی ہو گئی ہے۔ آپ آن لائن چیٹ پر فلرٹ کر سکتے ہیں۔ آپ میلز بھیج کر فلرٹ کر سکتے ہیں، شاعری گانے بھیج کر فلرٹ کر سکتے ہیں۔ ویسے تو ان سب کی زیادہ ضرورت نہیں پڑتی، ہمارے نوجوان ماشااللہ بہت بے باک اور نڈر ہیں۔ بلاجھجھک بڑی آسانی سے فلرٹ کر لیتے ہیں۔ ان کی حالت کچھ اس قسم کی بھی ہوتی ہے کہ انھیں منع کیا جائے کہ بھائی معاف کرو ، ان فضولیات کا وقت نہیں ہے لیکن مجال ہے جو ان کے سر پر جوں بھی رینگ جائے۔ لیکن مردوں سے اگر کوئی لڑکی فلرٹ کرے تو یہ پیچھے نہیں ہٹتے بلکہ وہ بھی شروع ہو جاتے ہیں۔:D
ہمارے معاشرے میں تو محبت کرنے والے کو بھی اچھی نگاہ سے نہیں دیکھا جاتا۔ آجکل تو محبت کرنا بھی بہت آسان ہو گئی ہے۔ اکثر ہمارے بڑے ہمیں پرانے وقتوں کی کہانیاں سناتے ہی رہتے ہیں یا پھر ڈراموں میں بھی بہت کچھ دکھایا جاتا ہے۔ جن سے بھی حالات کا کچھ اندازہ ہوتا ہے۔ اگر سوچیں تو کسی کو خط لکھنا، کسی کو اپنی تصویر بھیجنا نہایت ہی گھٹیا قسم کی حرکتیں لگتی ہیں۔ اور اگر کسی کو معلوم ہو جائے کہ فلاں لڑکی یا لڑکے نے کسی کو خط یا تصویریں بھیجی ہیں۔ اس کے بعد کیا حالات ہوتے ہوں گے اس کا اندازہ بخوبی لگایا جا سکتا ہے۔![]()
لیکن آجکل حالات اس سب کے بالکل برعکس ہیں۔ آپ روز ہی آن لائن چیٹ کر سکتے ہیں، روز ہی خط (میل) بھیج سکتے ہیں۔ آپ تصویروں کا تبادلہ بھی کرتے ہوں گے۔ سائنس نے واقعی بہت ترقی کر لی ہے۔ اب آپ محبت بھی بہت پرسکون ماحول میں کر سکتے ہیں۔ پہلے وقتوں کی طرح نہیں کہ خط اور تصویریں دوسرے تک پہنچانے کے لیے دوست کی منتیں کرنا پڑتیں اور نہ ہی آپ کے خطوط(ای میلز) کو کوئی پڑھ سکتا ہے۔سائنس نے سکیورٹی کا بھی خاص انتظام کیا ہے۔
تو بات ہو رہی تھی فلرٹ پر۔۔۔ سب شوق سے فلرٹ کریں، کسی کو منع نہیں کرتی، لیکن ایک حد میں رہ کر۔ کیونکہ ہر چیز ایک حد میں ہی اچھی لگتی ہے۔
ابھی مزید ذہن میں بہت کچھ ہے۔ لیکن تحریر لمبی اور بورنگ ہو جائے گی، اوراگر محب علوی اس دنیا میں ابھی موجود ہیں تو ان کے اگلی قسط آنے پر بھی لکھا جا سکتا ہے۔





حالیہ تحاریر
فیڈ
تلاش
ماہانہ محفوظات 
ShoutBox
on 26 Jul 2008 at 9:54 pm
یہ کیا سائینس کی روشنی میں محبت کے گر سکھائے جا رہے ہیں؟ :ballon: یا محبت کی روشنی میں سائینس پڑھائی جا رہی ہے
ویسے فلرٹ کے میں بہت خلاف ہوں، چاہے آپ فلرٹ کر رہے ہوں لیکن دوسرے شخص کے بارے میں آپ کو نہیںمعلوم ہوتا کہ کتنا سنجیدہ ہے، اور جذباتی معاملات میں انسان کو انتہا کا دکھ ہوتا ہے ۔
اس تبصرے کا جواب دیں
on 26 Jul 2008 at 11:56 pm
واہ آپ نے فلرٹ حلال قرار دیدی۔ میں ذاتی طور پر ایسی حرکتوں کے سخت خلاف ہوں۔ کام کے بندے بھی ان حرکتوں میں پڑھ کر کام سے جاتے رہتے ہیں۔ میں اسے جذبات کی خیانت سمجھتا ہوں۔
اس تبصرے کا جواب دیں
on 26 Jul 2008 at 11:58 pm
محب کا کوئی پتہ نہیں، یہاں بھی نظر نہیں آرہے۔ مجھے شک ہے امریکن ایمبیسی والوں نے ٹائپو غلطی کی بدولت گوانتانامو کا ویزہ پکڑا دیا۔
اس تبصرے کا جواب دیں
on 27 Jul 2008 at 6:35 am
میں حیران ہوں کہ آپ نے تعلیمیافتہ ہونے کے باوجود بغیر مطالعہ کے فلرٹِنگ کو جائز قرار دے دیا ۔ آپ کی معلومات کیلئے صرف چار ڈکشنریوں سے فلرٹِگ کا مطلب نقل کر رہا ہوں
Throwing; jerking; tossing; darting about; rambling and changing place hastily
Playful behaviour intended to arouse sexual interest
To behave as if sexually attracted to someone, although not seriously
To behave as if sexually attracted to someone, often in a way that is not meant seriously
اس تبصرے کا جواب دیں
on 27 Jul 2008 at 6:43 am
ہمارے سر پر جوں نے رینگ کر پھسلنا ہے کیا؟ اسی لیے نہیں رینگتی
اس تبصرے کا جواب دیں
on 27 Jul 2008 at 10:41 am
جہانزیب نے صحیح لکھا ہے فلرٹ کرنے والا تو جان رہا ہوتا ہے کہ وہ مذاق کر رہا ہے مگر دوسرا اگر سنجیدہ ہو جائے تو دکھ تو ہوگا ، فلرٹ نہیں کرنا چاہیئے ۔محبت کرنا گناہ تو نہیں ہے محبت کے لیئے ہمت ضروری ہے ، وہ محبت کرنے والے سخت زہر لگتے ہیں مجھے جو یہ کہہ کر محبت کا ڈرامہ کرکے محبت سے دامن بچا لیتے ہیں کہ اماں نہیں مان رہیں :devil ایسی محبت بھی فلرٹ سے کم نہیں ۔
ماوراء ، تم نے کیا کبھی فلرٹ ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
اس تبصرے کا جواب دیں
on 27 Jul 2008 at 1:08 pm
فلرٹ کو تو دیکھیں جی جس زبان میں دیکھیں، جس زاویے سے پرکھیں، جس تہذیب و مذہب سے فتوی لیں “دھوکا” ہی ہے نا۔۔ اور دھوکہ بھی ایسا جو انسان اپنے آپ کو دیتا ہے اور سمجھتا ہے دوسرے کو بنا رہا ہے
اس تبصرے کا جواب دیں
on 27 Jul 2008 at 3:21 pm
جہانزیب، ان لوگوں پر غصہ کر رہی تھی جو سائنس کا غلط استعمال کرتے ہوئے فلرٹ جیسے کام کر رہے ہیں۔

—
ساجد، حلال کہاں قرار دیا؟ اتنا غصہ تو نکالا ہے۔ لیکن دوسروں کو میں نے منع نہیں کیا۔ فلرٹ میں چھوٹی چھوٹی چیزیں بھی آتی ہیں۔ ان کے خلاف میں نہیں۔
ہاہاہا۔۔۔بے فکر رہیں۔ محب اتنی بڑی غلطی نہیں ہونے دے گا۔
—
اجمل چچا، آپ کو کس نے کہا کہ میں تعلیم یافتہ ہوں؟
اصل میں ذرا چھپے الفاظ میں کہنے کی کوشش کی تھی کہ کوئی فلرٹ یہ تحریر پڑھ کر مجھے کچھ کہہ نہ دے۔ لیکن آپ میری تحریر کو ایک بار پھر پڑھیں۔۔ اتنا غصہ تو کیا ہے۔ :dsadas:
میں نے پوسٹ سے پہلے فلرٹنگ کا مطلب انگلش ٹو اردو لغت میں دیکھا تھا۔ چلیں۔۔ اس پر ایک اور تحریر لکھتی ہوں۔۔ کہ فلرٹ کرنے میں کیا کیا آتا ہے۔
—
فیصل، مطلب کہ آپ فلرٹنگ کے حق میں ہیں؟
–
حجاب، اور ان لوگوں پر مجھے فلرٹ کرنے والوں سے بھی زیادہ غصہ آتا ہے جو فلرٹ کرنے والے کے جال میں پھنس جاتے ہیں۔ جب انسان کی اپنی عقل کام نہ کرتی ہو یا خود ہی بےوقوف ہو تو دکھ تکلیف کو کون دیکھتا ہے۔
محبت کرنا جرم نہیں لیکن دماغ کا خلل ضرور ہے۔ (فرحت نے یہ بات کہی تھی اور بالکل درست کہا۔)
اور تمھارا سوال؟؟؟؟؟ میں نے تو فلرٹ کرنے والوں کو برا کہا ہے۔ اور وقت کا ضیاع اور پتہ نہیں کیا کیا۔
—
راشد، درست کہا۔ انسان ایسا کرتے ہوئے اپنے آپ کو ہی دھوکا دے رہا ہوتا ہے۔
اس تبصرے کا جواب دیں
on 27 Jul 2008 at 4:18 pm
لو ، تمھیں میں نے اتنی مثالیں دیکھا دی ہیں
اتنے روپ دیکھا دئیے ہیں فلرٹی لوگوں کے ، اور تم ابھی اور جاننا چاہ رہی ہو ،
:dsadsad: دورُ جانے اور سوچنے کی ضرورت ہی کیا ہے جب ایسے لوگ ہمارے ہی اردگرد ہیں ، نام لینے کی ضرورت ہی نہیں کہ تم بھی جانتی ہو اور میں بھی :dsadsad: :dsadsad: پہلے ایسے لوگوں کو جانو ، انکا جائزہ لو ، میرا دل ہے پھر ایسے لوگوں پے اک کتاب لکھو ،
اس تبصرے کا جواب دیں
on 27 Jul 2008 at 9:22 pm
فلرٹ کرنے میں سب سے بڑی برائی یہ ہے کہ دوسرا شخص عموما حقیقت سے بے خبر ہوتا ہے اور وہ اس “عارضی” محبت کو “حقیقی” محبت سمجھ بیٹھتا ہے۔ اگر فلرٹ کرنے والے باہمی معاہدہ کرلیں کہ ان کا یہ کھیل عارضی ہے تو کام چل سکتا ہے۔
اور حجاب کے لیے میرا جواب ہے کہ محبت کی منزل یا مراد “نکاح” نہیں ہوتا۔
اس تبصرے کا جواب دیں
on 28 Jul 2008 at 1:35 am
فلرٹنگ کا نتیجہ کسی نے پڑھنا ہو تو اس ربط پر پڑھ سکتا ہے
http://www.theajmals.com/blog/?p=1174
اس تبصرے کا جواب دیں
on 28 Jul 2008 at 3:45 am
ماؤ بڑا چبھتا ہوا موضوع چھیڑا دیا۔۔۔فلرٹ اور فلرٹی حضرات کے بارے میں آپ نے جو لکھا۔۔صد فیصد ٹھیک لکھا۔۔۔اور اس پوسٹ پر کیے گئے تبصرہ جات میں ساجد اقبال صاحب نے چند لفظوں میں اتنی مکمل اورخوبصورت بات کردی۔۔۔اس بارے میں شادی سے پہلے بھی اور اب بھی میری سوچ ساجد والی ہے۔ساجد نے لکھا۔۔۔
“میں اسے جذبات کی خیانت سمجھتا ہوں۔”
فلرٹ کرنے والا کسی اور کے علاوہ خود اپنے ساتھ بھی مذاق کررہا ہوتا ہے۔۔۔جس کا اسے احساس تب ہوتا ہے۔۔جب کبھی بدقسمتی سے وہ کسی سے سچی محبت کر بیٹھے۔۔۔اور تب اپنے ہی لفظ اسے کھوکھلے لگتے ہیں۔۔۔۔بے چارہ فلرٹی
اس تبصرے کا جواب دیں
on 28 Jul 2008 at 4:29 am
ماوراء ، فرحت کو کیسے پتہ کے محبت سے دماغ میں خلل آ جاتا ہے ؟ فرحت نے کی ہے کیا محبت ؟؟ اور تم فرحت کی بات پر یقین بھی کر رہی ہو ، کوئی تجربہ کسی کے دماغی خلل کا ؟؟؟؟؟ یہ تو ایک شعر ہے شائد کے کہتے ہیں جس کو عشق خلل ہے دماغ کا ، اور یہ شعر ہے یا جملہ یہ یقینناً فرحت کا کہا ہوا نہیں ۔
راہبر ، اچھا بہانہ ہے یہ کہہ کے جان چھڑانے کا کہ محبت کی منزل نکاح نہیں ، تو یہی سوچ لیا کریں نہ سب محبت کرنے والے بلاوجہ فضول کی آہیں کیوں بھرتے ہیں جب محبت نہ ملے تو ؟ اس سے اچھا یہ نہیں کہ ہمت کرکے اُس کو اپنا لیا جائے ؟؟؟
اس تبصرے کا جواب دیں
on 28 Jul 2008 at 6:07 am
میں نے یہ کب کہا؟
اس تبصرے کا جواب دیں
on 28 Jul 2008 at 9:25 am
عمار باہمی معاہدے سے کیا مطلب ہے تمہارا کہ ایگریمینٹ کر لیا جائے کہ کچھ دن محبت محبت کھیل لو پھر کل ہو نہ ہو ۔۔ :dsadasccc: یہ بھی فلرٹ ہی ہے ۔۔
جس محبت کی منزل نکاح نہیں ہوتا وہ بھی فلرٹ ہی ہوگی ۔۔ جو شخص محبت کو اپنانے کی ہمت نہیں رکھتا اسے محبت کرنے کا کوئی حق نہیں ۔۔ اگر محبت کو پانا مشکل ہو تو کم از کم کسی کو آس دلا کر دھوکے میں نہ رکھاجائے ۔۔
اس تبصرے کا جواب دیں
on 28 Jul 2008 at 4:10 pm
[...] تبصرے سارہ on فلرٹنگFaisal on فلرٹنگحجاب on فلرٹنگامن on فلرٹنگاجمل on [...]
on 28 Jul 2008 at 4:42 pm
االسلام علیکم حجاب!
پیشگی معذرت کہ پوسٹ کے موضوع کے بجائے آپ کے تبصرے پر تبصرہ کرنا پڑ رہا ہے۔
‘اور تم فرحت کی بات پر یقین بھی کر رہی ہو’
آپ کا یہ جملہ دیکھ کر تو مجھے یوں محسوس ہوا جیسے میں کوئی باقاعدہ طور پر ‘ڈیکلیئرڈ غلط بیان’ ہوں اس لیے میری کسی بات پر یقین کرنا بہت بڑا جرم ہے ۔ :shy ایسا کب ہوا؟
یقین مانیں میں نے ایسا کوئی تھیسس جاری نہیں کیا۔۔یہ مصرعہ اسد اللہ غالب انکل برسوں پہلے کہہ گئے تھے۔ یقیناً یہ میرا کہا گیا مصرعہ نہیں ہے۔ اور مجھے یاد نہیں پڑتا کہ میں نے کہیں ایسا کوئی دعویٰ کیا ہے :

اور اگر آپ کے پاس یہ ڈگری نہ ہو تو آپ اس موضوع پر بولنے کے مجاز نہیں ہیں۔ سو میں تو ہو گئی ڈس کوالیفائی
ویسے حجاب! اگر آپ یہ دیکھ لیتیں کہ میں نے یہ مصرعہ کہاں اور کس context میں لکھا تھا تو اتنی بار میرا نام یہاں دہرانے کی ضرورت پیش نہیں آتی۔
ہرایک کا اپنا نقطہ ء نگاہ ہوتا ہے کسی بھی معاملے میں۔ اور اختلافِ رائے بھی قدرتی سی بات ہے ۔ ہمارا دوسروں کے کسی نظریے سے تو اختلاف ہو سکتا ہے لیکن اس کو ایک تھرڈ پرسن کی حیثیت سے ڈسکس کرتے ہوئے ہم اگر پرسنل ہو جائیں تو کیا ہماری ساری بات بےوزن نہیں ہو جائے گی؟ smile:
بہرحال اچھا ہوا معلوم ہو گیا کہ ‘عشق’ ، ‘محبت’ جیسے الفاظ صرف لکھتے یا بولتے ہوئے بھی محبت کی ‘ذاتی’ ڈگری بھی ساتھ رکھنی پڑتی ہے۔
امید رکھتی ہوں کہ اب میرے ‘فرمودات’ مزید کسی بحث کا باعث نہیں بنیں گے اور’فلرٹنگ’ پر ہی گفتگو آگے بڑھائی جائے گی۔
اس تبصرے کا جواب دیں
on 29 Jul 2008 at 12:08 am
سارہ! میں نے جس باہمی معاہدے کی بات کی تھی، وہ فلرٹ ہی کا حصہ مانا تھا، محبت تسلیم نہیں کیا تھا اسے۔
لیکن حقیقی اور سچی محبت بے غرض ہوتی ہے۔
حجاب! محبت کی کئی قسمیں ہیں۔ محبت برائے محبت، محبت برائے نکاح/ شادی، محبت برائے خواہشات، محبت برائے تحائف۔
اس تبصرے کا جواب دیں
on 29 Jul 2008 at 4:17 am
فرحت ، آپ کا نام صرف اس لیئے لکھا کہ ماوراء نے لکھا تھا کہ فرحت نے ٹھیک لکھا کہ محبت خلل ہے دماغ کا ، اس کے علاوہ اور کوئی مطلب نہیں تھا میرا آپ کو برا لگا معذرت ۔آپ کی بات پر یقین کرنا قطعی جرم نہیں ، میں نے ماوراء سے مذاق کے طور پر پوچھا تھا غلطی یہ ہوئی کہ کوئی اسمائیلی لگانا بھول گئی ، اور کسی تجربہ کا اس لیئے پوچھا تھا کہ اگر ہو تو احتیاط ہی کرلے بندہ ، کیا پتہ محبت کا کب ہو جائے تو دماغ میں خلل آ جائے گا
اس لیئے سوچا کہ تجربہ پوچھ لیا جائے ۔
اس تبصرے کا جواب دیں
on 29 Jul 2008 at 6:04 am
[...] تھا کہ ٹین سیکس میں لوگوں کو بیوقوف بنا کر یعنی بقول ماوراء کے فلرٹ کرکے پھنسایا جا رہا ہے۔ ہم خود اس طرح کی خبریں کئی بار [...]
on 29 Jul 2008 at 6:04 am
[...] تھا کہ ٹین سیکس میں لوگوں کو بیوقوف بنا کر یعنی بقول ماوراء کے فلرٹ کرکے پھنسایا جا رہا ہے۔ ہم خود اس طرح کی خبریں کئی بار [...]
on 29 Jul 2008 at 11:13 am
حجاب، تمھارے اتنے سوالیہ نشانوں سے میں گھبرا گئی تھی۔
تمھیں ایس ایم ایس بھی کیا تھا۔ شاید تمھیں ملا ہی نہیں۔ خیر۔۔
یہ ایک شعر کا مصرعہ ہی ہے۔ میں نے فرحت کے بلاگ پر ٹیگ والی پوسٹ میں پڑھا تھا۔ میں نے پہلی بار یہ مصرعہ فرحت سے ہی سنا تھا۔ اس لیے اس کا نام لے لیا۔ :dsadas:
لیکن تم نے تو فرحت فرحت کر دی۔
فرحت، میری طرف سے بھی معذرت۔ اگر آپ کو کچھ برا لگا ہو تو۔
—
عمار، تم ایسا کرو کہ محبت کی قسموں پر پوسٹ لکھو۔۔ تاکہ ہمارے علم میں بھی اضافہ ہو۔
اس تبصرے کا جواب دیں
on 30 Jul 2008 at 10:15 am
میں نے فرحت فرحت اس لیئے لکھا ماوراء کہ بہت سارے سوال آ گئے تھے مائنڈ میں تو سوچا کہ پوچھ لوں ورنہ نام لکھنے کا اور کوئی مقصد نہیں تھا
:dsadas:
اس تبصرے کا جواب دیں
on 06 Aug 2008 at 4:38 am
عمار، تم ایسا کرو کہ محبت کی قسموں پر پوسٹ لکھو۔۔ تاکہ ہمارے علم میں بھی اضافہ ہو۔
ایویں ہی پھر مجھ پر الزام لگ گئے کہ میں ان تمام مراحل سے گزرا ہوں یا محبت کی تمام قسموں کو ٹیسٹ کرچکا ہوں تو مسئلہ خراب ہوجائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
علم میں اضافہ اور میری ریپوٹیشن میں؟
اس تبصرے کا جواب دیں
on 20 Nov 2008 at 1:59 am
فلرٹ پر اتنی بحث اس سے قبل کہیں پڑھنے کو نہیں ملی ۔ گویا ایسا لگتا ہے کہ یہاں بھی سب ؔن لإن فلرٹ کر رہے ہیں۔ کیا اچھا ہے کی برا ، کیا صحیح ہے کیا غلط ، ہر بندہ کا دیکھنے کا اپنا زاویہ ہے لیکن افسوس یہ ہے کہ ہمارے معاشرہ میں لوگوں کے زاویے بدل دٕیے ہیں۔
اور اب ہر بندہ کسی نہ کسی طریق پر کسی نہ کسی کے ساتھ فلرٹ ہی تو کر رہا ہے
اس تبصرے کا جواب دیں