Jul 18 2008

تبدیلیاں

شائع کیا: ماوراء at 4:24 pm زمرہ: میری باتیں

953 بار دیکھا گیا

وقت اور حالات کے ساتھ انسان ضرور بدلتا ہے۔ اور انسان میں کئی تبدیلیاں آتی ہیں۔ کچھ لوگوں میں وقت اور حالات سے سیکھ کر ان میں اچھی تبدیلیاں آتی ہیں، تو کچھ سیکھے بِنا ہی زندگی گزارتے جاتے ہیں۔ اور کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جو ان حالات و واقعات کا منفی اثر لیتے ہوئے اپنے آپ کو بدل لیتے ہیں۔

میں بدل گئی۔۔۔یہ سب کیسے اور کیوں ہوا۔۔۔ میری سمجھ سے باہر ہے۔ شاید عمر کا بھی تقاضا ہے،Dont tell anyone کہ انسان میں عمر کے ساتھ ساتھ بھی تبدیلیاں آتی رہتی ہیں۔ اب امی مجھے کہتی ہیں کہ جوں جوں یہ لڑکی بڑی ہوتی جا رہی ہے، اس کی عقل ختم ہوتی جا رہی ہے۔ جبکہ مجھے خود محسوس ہوتا ہے کہ میں سیانی ہوتی جا رہی ہوں۔Angelبہن بھائی کہتے ہیں کہ احساس نام کی کوئی چیز تم میں نہیں ہے، تم پتھر ہوتی جا رہی ہو۔ دوست کہتے ہیں اگنور کرنے لگی ہو۔ کوئی کہتا ہے مشین بنتی جا رہی ہوں، کوئی کہتا ہے اپنے خول میں ہی رہنے لگی ہو۔اور اس سب کے انجام سے بھی ڈراتے رہتے ہیں۔Open-mouthed

سب سچ ہی کہتے ہیں۔۔۔ مجھے لوگوں سے دور رہنے لگی ہوں، پہلے اتنی باتیں کرتی تھی، اب باتیں کرنے کو بھی جی نہیں چاہتا۔ میں آجکل یہی سوچ رہی ہوں کہ پہلے ٹھیک تھی یا اب ٹھیک ہوں۔ لیکن سمجھ ہی نہیں آ رہا۔Confused

خیر۔۔ دنیا میں کچھ ایسے لوگ بھی ہیں، جو ہر وقت ایک جیسے ہی رہتے ہیں۔ جو کسی صورت بھی بدلتے نہیں ہیں۔ ابھی پچھلے دنوں ہی ایک صاحب نے بلاگ پر امریکی جھنڈا لگایا۔ میرے استفسار پر ایک اور جھنڈا لگا آئے۔ واہ۔ کیا بچگانہ حرکت۔ میں نے مذاق میں جھنڈا ڈس ایبل کیا، تو حضرت تبصرے میں اللہ جانے کیا الا بلا بول آئے۔ میں نے جھنڈے کو ایکٹو کیا تو دو مزید جھنڈے وہاں لگا دئیے گئے۔ لیں جی۔۔۔ ہم پاکستان پاکستان کر کے مرے جا رہے ہیں اور لوگ امریکی جھنڈے گاڑے جا رہے ہیں۔ واہ واہ۔

ہم چاہتے تو سپیم سمجھ کر تبصرہ ڈیلیٹ بھی کر دیتے۔ لیکن سوچا چلو بچہ کھیل رہا ہے تو کھیل لے۔ بچے کی مزید حرکات دیکھنے کے لیے ان کا بلاگ پر دائیں طرف غور فرمائیں۔(اب حضرت آپ کے دیکھنے تک یہ جھنڈا ہٹا ہی نہ لیں۔)

اور ہاں، میرے بلاگ پر امریکی جھنڈا نہیں ہے، صرف پاکستانی ہے۔Open-mouthed

15 تبصرے “تبدیلیاں”

    MyAvatars 0.2
  1. میرا پاکستان
    on 18 Jul 2008 at 6:58 pm

    بدتمیز صاحب کے امریکی جھنڈا لگانے کا غلط مطلب نہ لیں وہ بہت اچھے انسان ہیں۔ امید ہے بدتمیز صاحب بھی اس بات کو سنجیدگی سے نہیں‌لیں‌گے۔ خدا کرے یہ سب مذاق ہی ہو۔

    میرا پاکستان کے بلاگ کی آخری تحریر معاشرے کا اثر

    [اس تبصرے کا جواب دیں]

  2. MyAvatars 0.2
  3. راہبر
    on 19 Jul 2008 at 12:06 am

    :pkflag: :pkflag: :pkflag:
    لو، میں تین پاکستانی جھنڈے لگاکر جارہا ہوں۔ ٹھیک؟ ویسے یہ کہانی ہے کیا؟؟؟
    اور تم پتھر ہوتی جارہی ہو؟ مشین بنتی جارہی ہو؟ :ono: یعنی کہ اب مجھے احتیاط کرنی ہوگی۔ :P
    راہبر کے بلاگ کی آخری تحریر قائد کو سلیوٹ

    [اس تبصرے کا جواب دیں]

  4. MyAvatars 0.2
  5. بدتمیز
    on 19 Jul 2008 at 12:26 am

    :we:
    :nahi:
    :hm:
    :pig: :pig:
    :GRIN:
    :bly:

    آداب عرض ہے۔

    بدتمیز کے بلاگ کی آخری تحریر بازیچہ

    [اس تبصرے کا جواب دیں]

  6. MyAvatars 0.2
  7. بدتمیز
    on 19 Jul 2008 at 12:29 am

    (اب حضرت آپ کے دیکھنے تک یہ جھنڈا ہٹا ہی نہ لیں۔)

    میں نے تو جھنڈا نہیں ہٹایا۔ اب ایسا نہ ہو آپ میری شرارت کا گلہ گھونٹ دیں۔

    بدتمیز کے بلاگ کی آخری تحریر بازیچہ

    [اس تبصرے کا جواب دیں]

  8. MyAvatars 0.2
  9. بدتمیز
    on 19 Jul 2008 at 12:33 am

    sorry i just feel like spaming

    بدتمیز کے بلاگ کی آخری تحریر بازیچہ

    [اس تبصرے کا جواب دیں]

  10. MyAvatars 0.2
  11. بدتمیز
    on 19 Jul 2008 at 12:35 am

    یہ تھیم کا کمنٹ سیکشن دوبارہ دیکھیں۔ مجھے خراب لگ رہا ہے۔ ٹیکسٹ بھی کاپی پیسٹ کرو تو صحیح پوسٹ نہیں‌ہوتا۔ کوڈ تو بالکل نہیں‌ جاتا۔

    بدتمیز کے بلاگ کی آخری تحریر بازیچہ

    [اس تبصرے کا جواب دیں]

  12. MyAvatars 0.2
  13. بدتمیز
    on 19 Jul 2008 at 12:36 am

    بدتمیز کے بلاگ کی آخری تحریر بازیچہ

    [اس تبصرے کا جواب دیں]

  14. MyAvatars 0.2
  15. بدتمیز
    on 19 Jul 2008 at 12:52 am

    یہ جتنے تبصرے کٕے سب میں‌ کچھ نہ کچھ تھا جو شامل نہیں ہوتا ۔ کمنٹس سے چھیڑ چھاڑ کی تھی جب تھیم کا ستیاناس کیا تھا؟ :P:

    http://img180.imageshack.us/my.php?image=mawrabibiok2.jpg

    دیکھو ایج ٹی ایم ایل میں‌ اس ایڈرس کو لنک تک نہیں‌ کر سکا تھا۔ پوسٹ کے بعد لنک ظاہر نہیں‌ ہوتا۔ ایسا لگتا ہے خالی تبصرہ ہے۔ میری سکرین ریزولیشن کافی زیادہ ہے اس لئے دیکھو کمنٹ سیکشن کیسا نظر آتا ہے اب قدیر کی طرح‌ یہ مت کہنا کہ میرے مانیٹر کا قصور ہے کہ باقی تین درجن اردو بلاگز تمام چھیڑ چھاڑ کے باوجود درست نظر آتے ہیں جس کا مطلب ہے آپ نے آوٹ آف دی وے کچھ چھیڑ چھاڑ کی ہے۔

    :pig:

    بدتمیز کے بلاگ کی آخری تحریر بازیچہ

    [اس تبصرے کا جواب دیں]

  16. MyAvatars 0.2
  17. بدتمیز
    on 19 Jul 2008 at 1:08 am

    میں بدل گئی۔

    آجکل المیہ فلمیں‌ دیکھی جا رہی ہیں؟ :hm:

    شاید عمر کا بھی تقاضا ہے

    بلاشبہ :V:

    جبکہ مجھے خود محسوس ہوتا ہے کہ میں سیانی ہوتی جا رہی ہوں۔

    غلط فہمی یا خوش فہمی؟ :bly:

    اس سب کے انجام سے بھی ڈراتے رہتے ہیں۔Open-mouthed

    مرنے کے بعد کا منظر پڑھیں انشاالہ افاقہ ہو گا ورنہ یہ کتاب دکاندار کو واپس کر دیں :devil

    آجکل یہی سوچ رہی ہوں کہ پہلے ٹھیک تھی یا اب ٹھیک ہوں

    نہ پہلے نہ اب کے بارے میں کیا خیال ہے؟ :GRIN:

    دنیا میں کچھ ایسے لوگ بھی ہیں، جو ہر وقت ایک جیسے ہی رہتے ہیں۔ جو کسی صورت بھی بدلتے نہیں ہیں۔

    دنیا ہم جیسوں کے دم پر تو قائم ہے ورنہ آپ لوگ تو رو دھو کر ہی ختم کر ڈالیں۔ :devil

    اور ہاں، میرے بلاگ پر امریکی جھنڈا نہیں ہے، صرف پاکستانی ہے۔

    کیا آپ کو یقین ہے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

    :pig:

    بدتمیز کے بلاگ کی آخری تحریر بازیچہ

    [اس تبصرے کا جواب دیں]

  18. MyAvatars 0.2
  19. اجمل
    on 19 Jul 2008 at 3:56 am

    میں نے آج تک انسان تو کیا کوئی جانور بھی نہیں دیکھا جوایک جیسا ہی رہے ۔
    :peace:
    اجمل کے بلاگ کی آخری تحریر طالبان اور پاکستان قسط5 ۔ ہیروئین کا کاروبار

    [اس تبصرے کا جواب دیں]

  20. MyAvatars 0.2
  21. ماوراء
    on 19 Jul 2008 at 12:04 pm

    میرا پاکستان، بے فکر رہیں۔ مذاق ہی ہے۔ :smile:

    عمار، تم نے مجھ سے احتیاط کیوں کرنی ہے؟ :dsadas:

    بدتمیز، میری طرف تو اس طرح نظر نہیں آ رہا۔ نہ ہی کسی اور نے شکایت کی ہے۔ لیکن میں کوشش کرتی ہوں ٹھیک کرنے کی۔ توجہ دلانے کا شکریہ۔ :smile:

    اجمل چچا۔ آپ کا مطلب ہے کہ بدتمیز جانور سے بھی گئے گزرے ہیں۔ :P: :dsadsad:

    [اس تبصرے کا جواب دیں]

  22. MyAvatars 0.2
  23. حجاب
    on 19 Jul 2008 at 12:36 pm

    کچھ تو ہوا ہے کچھ ہو گیا ہے ، ویسے کیا ہوا ہے ؟؟؟؟؟ ماوراء کیا سچّی مچّی سیانی ہوگئی ہو :P خیر مبارک :P

    [اس تبصرے کا جواب دیں]

  24. MyAvatars 0.2
  25. سارہ
    on 20 Jul 2008 at 10:22 am

    مجھے تو گانا یاد آ رہا ہے ۔۔ بنو رانی ہوئی سیانی ۔۔۔ :P:

    تمہیں لگتا ہے یہ تبدیلیاں مثبت ہیں تو اچھی بات ہے ۔۔ جو خود کو ٹھیک لگے وہ ہی کرنا چاہیئے ۔۔ دنیا کی پروا ویسے بھی آجکل کون کرتا ہے ۔۔ :smile:

    [اس تبصرے کا جواب دیں]

  26. MyAvatars 0.2
  27. ماوراء
    on 20 Jul 2008 at 4:58 pm

    حجاب، دنیا سے دل اچاٹ ہوتا جا رہا ہے، اور کچھ نہیں۔ :grin

    سارہ، مکمل سیانی نہیں ہوئی۔ البتہ کچھ اچھی تبدیلی آئی ہے۔ زیادہ بےوقوف ہی ہوں۔ :dsadas:

    [اس تبصرے کا جواب دیں]

  28. MyAvatars 0.2
  29. ڈفر
    on 24 Jul 2008 at 12:43 am

    ہائے
    دنیا کی محفلوں سے اکتا گیا ہوں یا رب
    کیا لطف انجمن کا، جب دل ہی بجھ گیا ہو

    [اس تبصرے کا جواب دیں]

ٹریک بیک یو آر آئی | تبصرہ جات آر ایس ایس

اپنی رائے کا اظہار کیجیے۔



Please visit WP-Admin > Settings > Snap Shots and enter the key.How to find your key