٭ ٭ مـــاوراء کــی مـــاورائــی دنیـــا مـــیں خوش آمـــدیـــد ٭ آپ ســب کــو مــــاہِ رمــــضــان بــہـت مــبــارک ہــو۔

Jul
03

بالائی کے سیخ کباب

اشاعت: ماوراء523 بار دیکھا گیا

اجزاء

خشک قیمہ (چربی، چکنائی اور پانی بالکل نہ ہو) >>> ایک کلو۔
گھی یا مکھن >>> چار سے پانچ کھانے کے چمچ
بالائی >>> آدھا کپ
کچا پپیتا یا بیکنگ پاؤڈر >>> تھوڑا سا۔
پسا ہوا گرم مصالحہ >>> ڈیڑھ چائے کا چمچ
ادرک >>> ایک کھانے کا چمچ
پیاز >>> دو عدد درمیانے سائز کے
ہری مرچیں >>> چار سے پانچ عدد
ہرا دھنیا >>> حسبِ منشاء
پودینہ >>> حسبِ منشاء
نمک اور سرخ مرچ >>> حسبِ ضرورت
زیرہ  >>>  تقریباً ایک چائے کا چمچ
گرم مصالحہ پسا ہوا  >>> ایک چائے کی چمچ

ترکیب : مکھن اور کریم کو چھوڑ کر سارے اجزاء قیمے میں مکس کر لیں۔ اور قیمہ گرائنڈ کر لیں کہ باریک ہو جائے۔ آخر میں مکھن اور کریم بھی شامل کر لیں۔ چاہیں تو آخر میں ہی باریک کٹا ہوا دھنیا، پودینہ اور ہری مرچیں ڈال دیں۔ اچھی طرح قیمے کو مکس کر کے کچھ دیر کے لیے رکھ دیں۔ کباب بنانے سے پہلے ایک بار پھر قیمے کو مکس کریں۔ اور سیخوں پر کباب بنا کر کوئلوں پر گرل کر لیں۔
ٹماٹر، ادرک اور پیاز کی چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔

چونکہ میرے پاس گرل کرنے کا وقت نہیں تھا۔ اس لیے فرائی ہی کرنا پڑے۔آپ سب کوئلوں پر ہی گرل کریں۔

 

  1. بوچھی نے کہا،

    واؤؤؤ ،، کتنے مزے کے ہیں :smile: ،

    یہ تم نے خود بنائے ہیں ؟ تو مجھے بھی ایک آدھ دے جاتی ۔ چکھ ہی لیتی میں بھی :sad:

  2. اجمل نے کہا،

    بالائی جہاں تک میرا خیال ہے آپ کے اس فانی دنیا میں وارد ہونے سے قبل ملائی بن گئی تھی
    :lol:
    میں بنوانے لگا تھا یہ ملائی کے کباب مگر غور کیا تو ملائی کم اور مرچ مصالحہ زیادہ ہے گویا مرچ مصالحے کے کباب کو ملائی لگا دی گئی ہے
    ایک گُر آپ بتانا بھول گئیں کہ اتنی ملائی ملانے کے بعد کباب سیخ پر کیسے ٹِکے گا ۔

    اجملکے بلاگ کی آخری پوسٹ.. ایسا کیوں ؟

  3. راہبر نے کہا،

    امممممممم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پانی آگیا منہ میں :smile:
    راہبرکے بلاگ کی آخری پوسٹ.. کیا معذور اپنے حقوق سے محروم ہیں؟

  4. اجمل نے کہا،

    میری تحریر “ایسا کیوں؟” پر آپ کے تبصرہ کا جواب میں نے لکھ دیا ہے ۔

    اجملکے بلاگ کی آخری پوسٹ.. طالبان اور پاکستان ۔ پیش لفظ

  5. جہانزیب نے کہا،

    میں نے سوچا یہاں‌ بھی انسپکشن کر لوں‌، اچھا باجی یہ قیمہ کو اچھی طرح‌ گرائینڈ‌ کرنا ہے یا اچھی طرح‌ پیس لینا ہے؟ مطلب قیمے کا بھی قیمہ بنانا ہے؟‌ :mrgreen:

    جہانزیبکے بلاگ کی آخری پوسٹ.. ٹیگ ڈوری

  6. ماوراء نے کہا،

    تو اور کیا باجو۔۔ خود ہی بنائے ہیں۔

    اجمل چچا، ملائی۔۔؟ اچھا میں اصل لفظ بالائی ہی سمجھتی رہی۔زیادہ مصالحے کہاں ہیں۔۔جو عام گھر میں استعمال ہوتے ہیں، وہی ہیں۔کریم جو بازار سے ملتی ہے اگر وہ استعمال کریں تو بہتر ہے۔ اس سے قیمہ نرم بالکل بھی نہیں ہو گا۔
    اور تبصرہ دیکھ لیا۔ :smile:

    عمار، کھانے والی کسی چیز کو دیکھ کر سب سے پہلے میرے بھی منہ میں پانی ہی آتا ہے۔ :grin:


    ہاہاہا۔
    جہانزیب انکل، گرائنڈ کرنا ہاتھ سے پیسنے سے بہتر ہے۔ مطلب کے قیمے کا بھی قیمہ ہی بنانا ہے۔ جتنا باریک ہو گا اچھا ہو گا۔

  7. جہانزیب نے کہا،

    اچھا بیٹا آپ کی آنٹی آئیں‌ گی تو ان سے فرمائش کروں‌ گا، قیمے کا قیمہ بنانے کی :lol:

    جہانزیبکے بلاگ کی آخری پوسٹ.. ٹیگ ڈوری

  8. اک اجنبی نے کہا،

    ویسے لگ تو مزیدار رہے ہیں۔۔۔۔م م م م م م۔۔ممم ۔۔پر تعداد میں کم ہیں۔ صر چھ۔۔ان سے کیا بنے گا میرا۔

    اک اجنبی کے بلاگ کی آخری تحریر خاموش وفا۔۔۔

  9. حجاب نے کہا،

    رائتہ مزے کا لگ رہا ہے ، کباب بھی دیکھنے میں اچھے لگ رہے ہیں ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں۔

Englishاردو

Englishاردو