٭ ٭ مـــاوراء کــی مـــاورائــی دنیـــا مـــیں خوش آمـــدیـــد ٭ آپ ســب کــو مــــاہِ رمــــضــان بــہـت مــبــارک ہــو۔

Jul
01

آؤ بچو۔۔۔دوبارہ کھیلیں۔

اشاعت: ماوراء254 بار دیکھا گیا

راہبر کا خیال ہے کہ کچھ مختلف انداز کے سوالوں سے دوبارہ ٹیگ ٹیگ کھیلا جائے تو لیں شروع کرتے ہیں۔ عمار نے مجھے بھی ٹیگ کیا ہے۔ لیکن میرا خیال ہے کہ اگر دو، تین لوگوں کو ٹیگ کیا جائے تو بہتر رہے گا۔ اس لیے میں تین کو ہی ٹیگ کر رہی ہوں۔

کھیل کے قوانین مندرجہ ذیل ہیں ۔
الف۔ کھیل کے قوانین جوابات دیتے وقت ارسال کرنا ہوں گے۔
ب۔ جس نے آپ کو اس کھیل سے منسلک کیا ہے، اُسکی تحریر کا حوالہ دینا لازمی ہے۔
ج۔ سوالات کے اخیر میں آپ مزید پانچ لوگوں کو اِس کھیل سے منسلک کریں گے، اور اس کی اطلاع متعلقہ بلاگ پر نئی تحریر میں تبصرہ کر کے دیں گے۔

 

1۔ ونڈوز یا لینکس؟

ونڈوز۔

2۔ ہالی ووڈ یا بالی ووڈ؟

ہالی ووڈ۔

3۔ پیپسی یا کوک؟

مجھے فانٹا سب سے زیادہ پسند ہے۔ اس کے بعد کوکا کولا۔

4۔ سیب یا انگور؟

سبز سیب۔

5۔ کراچی یا لاہور؟

لاہور۔

6۔ پاپ میوزک یا راک؟

دونوں ہی نہیں۔

7۔ چائے یا کافی؟

چائے۔

8۔ عدنان سمیع یا عاطف اسلم؟

 عدنان سمیع۔

9۔ نہاری یا حلیم؟

ہممم ۔۔ دونوں ہی پسند ہیں۔ لیکن زیادہ نہاری۔ (منہ میں پانی آ گیا ہے۔)

10۔ لوو میریج یا ارینجڈ؟

ارینجڈ۔۔۔ لیکن لو بھی۔

11۔ فورمز یا بلاگ؟

ہمممم۔۔۔میرا خیال ہے ۔ بلاگ۔

 12۔ نواز شریف یا آصف زرداری؟

آصف زرداری۔

13۔ دوست یا کزنز؟

دوست۔

14۔ کرکٹ یا فٹ بال؟

فٹ بال۔

15۔ پرسکون یا پریشان؟

پر سکون۔

میں امن ، شگفتہ اور فرحت کو ٹیگ کرتی ہوں۔

  1. راشد کامران نے کہا،

    میرا خیال ہے اسطرح کے غیر مفید کھیل سے بہتر ہے کے منظر نامہ پر کوئی اچھوتا عنوان منتخب کریں اور پھر بلاگرز کو ٹیگ کر کے مجبور کریں کے منظر نامہ پر یا پھر اپنے بلاگ پر اس کے حوالے سے مضمون لکھیں۔۔ اسطرح کسی ایک موضوع پر سب کی رائے بھی سامنے آئے گی ۔۔ اور مضامین اچھی طرح ایک سلسلے میں بندھ جائیں گے۔۔ ضروری نہیں کے کسی ثقیل موضوع کا انتخاب کیا جائے۔۔ گائے، بھینس، کتا بلی کسی بھی چیز کو منتخب کرلیں ۔۔ اچھا ہے کے کوئی مزاحیہ عنوان ہو تاکہ چلبلاتی تحریں پڑھنے کو ملیں اور بلاگز کے ریگزاروں میں بہار آجائے۔۔

    راشد کامرانکے بلاگ کی آخری پوسٹ.. اب کسے ٹیگوں ؟‌

  2. راہبر نے کہا،

    ایسے سوال زیادہ اچھے لگ رہے ہیں اور جواب بھی :grin:
    راشد کامران کی تجویز اچھی ہے۔ منظرنامہ پر بھی اسی طرح کا سلسلہ شروع کرنے کا سوچتے ہیں لیکن عنوانات ہلکے پھلکے رکھیں گے۔ ماحول کی سنجیدگی کوئی کم ہے کیا۔ میں تنگ آیا ہوا ہوں۔ :sad:

    راہبرکے بلاگ کی آخری پوسٹ.. ٹیگ کے اکھاڑے میں

  3. اجمل نے کہا،

    راشد کامران صاحب کی تجویز مفید ثابت ہونے کی توقع ہے ۔ میں اس میں اتنا اضافہ کروں گا کہ عنوان اس طرح سے چنے جائیں کہ ہمارا روز مرہ کا کردار اُجاگر ہو اور کوئی نہ کوئی سبق حاصل ہو

    اجملکے بلاگ کی آخری پوسٹ.. ایسا کیوں ؟

  4. میرا پاکستان نے کہا،

    ہم بھی راشد صاحب کی بات سے اتفاق کریں‌گے مگر موضوع پر تحریر مختصر ہو یا ایک ہی تحریر میں‌سب کی رائے شامل کر دی جائے۔ یا ایسا کیا جائے کہ تحریر میں‌موضوع منتخب کیا جائے اور تبصروں میں‌اس پر اپنی رائے دی جائے۔ جب سب تبصرے اکٹھے ہو جائیں‌تو انہیں‌ایک مکمل تحریر میں‌ڈھال دیا جائے۔

    میرا پاکستانکے بلاگ کی آخری پوسٹ.. ہم تم ہوں گے جنرل ہو گا

  5. ماوراء نے کہا،

    راشد صاحب، اجمل چچا اور افضل صاحب، اتنی اچھی تجویز دینے کا بہت بہت شکریہ۔ مجھے واقعی بہت خوشی ہو رہی ہے، کہ اتنی اچھی تجویز دی ہے۔ ہم دیکھتے ہیں کہ اس سلسلے میں ہم کیا کر سکتے ہیں۔ انشاءاللہ اسے جلد ہی شروع کرتے ہیں۔ :smile:
    ماوراءکے بلاگ کی آخری پوسٹ.. آؤ بچو۔۔۔دوبارہ کھیلیں۔

  6. نوائے ادب نے کہا،

    میں بھی کچھ کہنے والا تھا لیکن راشد کامران بھائی کی بات پڑھ کر خاموش ہو گیا ہوں بہت اچھی رائے ہیں‌راشد صاحب کی اس پر عمل ہونا چاہے

  7. محب علوی نے کہا،

    راشد کی رائے صائب ہے اور موضوعات چند ایک میں بتا دیتا ہوں۔

    بجلی کی آنکھ مچولی
    گرمی کی شدت

    محب علویکے بلاگ کی آخری پوسٹ.. چائنہ میں زلزلہ

  8. فرحت کیانی نے کہا،

    السلام علیکم ماوراء
    کیسی ہیں آپ؟
    ایک بار پھر ٹیگ کرنے کے لئے بہت شکریہ۔۔۔ :smile: میں بھی انشاءاللہ پہلی ہی فرصت میں پوسٹ کرتی ہوں۔

  9. ایک اور ٹیگ نے کہا،

    [...] ماوراء اور فہیم کی طرف سے ٹیگ ۔ [...]

اپنی رائے کا اظہار کریں۔

Englishاردو

Englishاردو