Jun 16 2008
ٹیگ
جہانزیب نے ٹیگ کا سلسلہ شروع کیا۔ رضوان نے مجھے ٹیگ کیا ہے، جس کے جواب حاضر ہیں۔
کھیل کے قوانین مندرجہ ذیل ہیں ۔
ا) کھیل کے قوانین جوابات دیتے وقت ارسال کرنا ہوں گے ۔
ب) جِس نے آپ کو اس کھیل سے منسلک کیا ہے، اُسکی تحریر کا حوالہ دینا لازمی ہے ۔
ج) سوالات کے اخیر میں آپ مزید پانچ لوگوں کو اِس کھیل سے منسلک کریں گے، اور اس کی اطلاع متعلقہ بلاگ پر نئی تحریر میں تبصرہ کر کے دیں گے ۔
1) اِس وقت آپ نے کِس رنگ کی جرابیں پہنی ہوئی ہیں؟
– جرابیں تو نہیں پہنیں۔
2) کیا آپ اس وقت کچھ سُن رہنے ہیں؟ اگر ہاں تو کیا؟
– گانا سن رہی ہوں۔ ( بانہوں کے درمیاں دو پیار مل رہے ہیں)
3)سب سے آخری چیز جو آپ نے کھائی تھی کیا تھی؟
- آج امی نے زردہ بنایا تھا،ابھی وہی کھا کر آئی ہوں۔
4) سب سے آخری فلم کونسی دیکھی ہے؟
– کل ہی یوٹیوب پر ہی ایک بہت پرانی فلم “صرف تم“ دیکھی۔
5) آپ کا پسندیدہ قول کیا ہے؟
-” اگر آپ برے ہیں تو یہ آپ کے حق میں برا ہے۔ اگر آپ اچھے ہیں تو یہ آپ کے حق میں اچھا ہے۔ لیکن اگر آپ بہت اچھے ہیں تو یہ آپکے حق میں بہت برا ہے۔”
دنیا کو جس قدر کسی نے پہچانا، اسی قدر اس سے بے رغبت ہوا۔
6)کل رات بارہ بجے آپ کیا کر رہے تھے؟
– یقیناً چیٹنگ کر رہی تھی اور ساتھ اردو محفل پر تھی۔
7) کِس مشہور شخصیت زندہ یا مردہ سے آپ مِلنا چاہیں گے؟
– شاید علامہ اقبال یا احمدی نژاد
8 ) غصہ میں اپنے آپ کو پرسکون کِس طرح کرتے ہیں؟
– بول کر جب تک سارا غصہ نکال نہ لوں، پرسکون نہیں ہوتی۔ اس لیے بول کر ہی سکون آتا ہے۔
9) فون پر سب سے آخر میں کِس سے بات ہوئی؟
– باہر گئی ہوئی تھی، امی کا ہی فون آیا تھا۔
10) آپ کا پسندیدہ تہوار کونسا ہے؟
– عید پر ہی مزہ آتا ہے۔
اب میں حجاب، راشد کامران، شکاری، دریچہ اور شاہدہ کو ٹیگ کرتی ہوں۔



حالیہ تحاریر
فیڈ
تلاش
ماہانہ محفوظات 
ShoutBox
on 16 Jun 2008 at 3:54 pm
ماوراء
السلامُ عليکُم
اس ٹيگ کا کيا کرنا ہے اب کيا ميں آپ کے دۓ ہُوۓ لوگوں کو سوال بھيجُوں يا کيا؟ مُجھے کُچھ سمجھ نہيں آئ ليکن گيم مزےدار لگ رہا ہے جواب کی مُنتظر رہُوں گی
دُعاگو
شاہدہ اکرم
شاہدہ اکرمکے بلاگ کی آخری پوسٹ..درد کے رشتے
اس تبصرے کا جواب دیں
on 17 Jun 2008 at 1:19 am
بہت خوب ماورہ خصوصاً زردے کے ذکر نے بلاگ کو بسنتی کردیا۔
اس تبصرے کا جواب دیں
on 17 Jun 2008 at 1:58 pm
[...] نے اچھا سلسلہ شروع کیا ہے ٹیگ کا اور ماوراء نے مجھے ٹیگ کیا ہے ، میرے جواب بھی حاضر [...]
on 18 Jun 2008 at 12:15 am
جس بلاگ کو دیکھو ٹیگنے مین لگا وا
کچھ مجھے بی تو پتہ چلے یہ ہے کیا بَلا؟
ڈفرکے بلاگ کی آخری پوسٹ.. پہلا بچہ
اس تبصرے کا جواب دیں
on 18 Jun 2008 at 4:35 pm
السلام علیکم ماوراء
ابھی نیٹ آف کرتے کرتے آپ کا میسج دیکھا۔ بہت اچھا سلسلہ ہے۔ ٹیگ کرنے کے لئے بہت شکریہ :grin: انشاءاللہ جلدی لکھتی ہوں۔ پہلے پانچ لوگ پورے کر لوں ٹیگ کرنے کو :grin:
صبح لکھتی ہوں انشاءاللہ
اس تبصرے کا جواب دیں
on 19 Jun 2008 at 5:36 pm
اس تبصرے کا جواب دیں
on 19 Jun 2008 at 7:14 pm
وعلیکم السلام شاہدہ، جواب دینے سے پہلے ہی آپ کو سمجھ آ گئی تھی۔
–
شکریہ رضوان۔ :grin:
–
ڈفر، آپ بس اپنے بلاگ پر ان سوالوں کے جواب لکھ دو۔
–
وعلیکم السلام فرحت،
آپ کے جوابوں کا انتظار رہے گا۔
–
باجو،
اس تبصرے کا جواب دیں
on 22 Jun 2008 at 7:38 am
[...] کے شروع کیے گئے ٹیگ ڈوری کے سلسلے میں ماوراء نے مجھے ٹیگ کیا۔ جس کا مقصد تمام اردو بلاگز کو ایک [...]
on 23 Jun 2008 at 5:01 pm
[...] نے ٹیگ کا یہ کھیل شروع کیا اور مجھے ماوراء، ابوشامل، خرم شہزاد اور محمد وارث صاحب نے ٹیگ کیا اور [...]