Archive for June, 2008

Jun 28 2008

امام ابوحنیفہ اور خلیفہ منصور

شائع کیا: ماوراء زمرہ: متفرقات

عباسی خلیفہ منصور سے اس کی بیوی کی شکایت یہ تھی کہ خلیفہ شوہر کی حیثیت سے عدل و انصاف نہیں کر رہا۔ منصور کو یہ بات تسلیم نہ تھی۔ آخر منصور نے ثالث کی تجویز رکھی۔ بیوی نے امام ابو حنیفہ کا نام تجویز کیا۔
امام ابو حنیفہ کو بلایا گیا۔ خاتون پردے کے پیچھے بیٹھی اور گفتگو کا آغاز ہوا۔ خلیفہ منصور نے گفتگو کو اس سوال سے اٹھایا کہ “ازروئے شریعت ایک مرد کو کتنے نکاح کرنے کی اجازت ہے؟“
“چار“ ابو حنیفہ نے مختصر اور سادہ سا جواب دیا۔
منصور نے فاتحانہ انداز میں پردے کی طرف رخ کر کے خاتون سے کہا “سنتی ہو؟“
“جی ہاں سنا۔۔۔“ خاتون نے جواب دیا اور اس کی آواز میں نسوانی موقف کے سلسلے میں دبی دبی پکار تھی۔ امام ابو حنیفہ سے آواز سنی تو معاملے کو بھانپ لیا۔ فوراً خلیفہ کی طرف رخ کر کے کہا “لیکن یہ اجازت اس شخص کے لیے خاص ہے جو عدل و انصاف پر قادر ہو۔ ورنہ ایک سے زیادہ نکاح کرنا ٹھیک نہیں ہے۔“
خلیفہ کے موقف کے خلاف یہ اعلائے کلمتہ الحق پوری جرات اور قوت کے ساتھ کیا گیا تھا۔ خلیفہ نے احساس شکست کے ساتھ سر جھکا لیا۔ پس پردہ خاتون اپنا مقدمہ جیت چکی تھی۔ ابو حنیفہ مکان پر واپس چلے گئے۔

جیسے ہی امام صاحب گھر پہنچے۔ ایک شاہی غلام خاتون کی طرف سے پچاس ہزار کی مالیت کا تحفہ لیے ہوئے پہنچا۔ اور کہا کہ یہ خلیفہ کی بیوی نے بھیجا ہے اور کہا ہے کہ آپ کی کنیز سلام عرض کرتی ہے اور آپ کی حق گوئی کی دل سے شکر گزار ہے۔
امام ابو حنیفہ نے اس بیش قیمت عطیہ کو قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہلا دیا : میں نے محض اپنا فرض ادا کیا ہے۔ جس کے پیچھے میری کوئی ذاتی خواہش اور غرض نہیں ہے۔

ذرائع: نویدِ سحر مجلہ

5 تبصرے

Jun 21 2008

Ekeberg

شائع کیا: ماوراء زمرہ: ناروے نامہ, ویڈیوز

Ekeberg

Ekeberg pic.


Ekeberg from Mawra on Vimeo.

5 تبصرے

Jun 16 2008

ٹیگ

شائع کیا: ماوراء زمرہ: ٹیگ

جہانزیب نے ٹیگ کا سلسلہ شروع کیا۔ رضوان نے مجھے ٹیگ کیا ہے، جس کے جواب حاضر ہیں۔

کھیل کے قوانین مندرجہ ذیل ہیں ۔
ا) کھیل کے قوانین جوابات دیتے وقت ارسال کرنا ہوں گے ۔
ب) جِس نے آپ کو اس کھیل سے منسلک کیا ہے، اُسکی تحریر کا حوالہ دینا لازمی ہے ۔
ج) سوالات کے اخیر میں آپ مزید پانچ لوگوں کو اِس کھیل سے منسلک کریں گے، اور اس کی اطلاع متعلقہ بلاگ پر نئی تحریر میں تبصرہ کر کے دیں گے ۔

1) اِس وقت آپ نے کِس رنگ کی جرابیں پہنی ہوئی ہیں؟

– جرابیں تو نہیں پہنیں۔

2) کیا آپ اس وقت کچھ سُن رہنے ہیں؟ اگر ہاں تو کیا؟

– گانا سن رہی ہوں۔ ( بانہوں کے درمیاں دو پیار مل رہے ہیں)

3)سب سے آخری چیز جو آپ نے کھائی تھی کیا تھی؟

-  آج امی نے زردہ بنایا تھا،ابھی وہی کھا کر آئی ہوں۔

4) سب سے آخری فلم کونسی دیکھی ہے؟

– کل ہی یوٹیوب پر ہی ایک بہت پرانی فلم “صرف تم“ دیکھی۔

5) آپ کا پسندیدہ قول کیا ہے؟

 -” اگر آپ برے ہیں تو یہ آپ کے حق میں برا ہے۔ اگر آپ اچھے ہیں تو یہ آپ کے حق میں اچھا ہے۔ لیکن اگر آپ بہت اچھے ہیں تو یہ آپکے حق میں بہت برا ہے۔”

دنیا کو جس قدر کسی نے پہچانا، اسی قدر اس سے بے رغبت ہوا۔

6)کل رات بارہ بجے آپ کیا کر رہے تھے؟

– یقیناً چیٹنگ کر رہی تھی اور ساتھ اردو محفل پر تھی۔

7) کِس مشہور شخصیت زندہ یا مردہ سے آپ مِلنا چاہیں گے؟

– شاید علامہ اقبال یا احمدی نژاد

8 ) غصہ میں اپنے آپ کو پرسکون کِس طرح کرتے ہیں؟

– بول کر جب تک سارا غصہ نکال نہ لوں، پرسکون نہیں ہوتی۔ اس لیے بول کر ہی سکون آتا ہے۔

9) فون پر سب سے آخر میں کِس سے بات ہوئی؟

– باہر گئی ہوئی تھی، امی کا ہی فون آیا تھا۔

10) آپ کا پسندیدہ تہوار کونسا ہے؟

– عید پر ہی مزہ آتا ہے۔

اب میں حجاب، راشد کامران، شکاری، دریچہ اور شاہدہ کو ٹیگ کرتی ہوں۔

9 تبصرے

Jun 14 2008

Sognsvann

شائع کیا: ماوراء زمرہ: ناروے نامہ, ویڈیوز

جمعہ کو ہم Sognsvann گئے تھے۔ جو کہ اوسلو کی ایک جھیل ہے۔ اور میں ویڈیو بنانے کے تجربے کرتی رہی۔ اور مجھے ابھی ویڈیو بنانے کا طریقہ نہیں آتا، اس لیے تنقید کرنے کا کــــوئــــی فـــائدہ نہیں۔ ہاں البتہ طریقہ بتا سکتے ہیں تو ضرور بتائیں۔

5 تبصرے

Jun 11 2008

کیا عورت واقعی بےوقوف ہوتی ہے؟

اگر آپ یہ تحریر پڑھنے جا رہے ہیں، تو یہ بات ذہن نشین کر لیں کہ میں عورتوں کے خلاف بالکل نہیں ہوئی۔ یہ صرف ایک حقیقت لکھی ہے۔ کئی دنوں سے عورت کی بےوقوفیوں پر لکھنے کا دل کر رہا تھا۔ یہ سب اس کی روشنی میں لکھ رہی ہوں، جو سب مجھے اپنے ارد گرد سے دیکھنے کو ملا۔

دنیا میں سیانے لوگ بھی ہوتے ہیں اور بےوقوف بھی۔ اسی طرح کئی عورتیں بھی بہت سیانی ہوتی ہیں، اور کچھ بےوقوف اور کچھ بہت ہی زیادہ بےوقوف۔ اور یہی عورت ایک مرد کے سامنے بالکل ہی بےوقوف ہو جاتی ہے۔ تو دوسری طرف کئی عورتیں مردوں کو بےوقوف بنا دیتی ہیں۔ مجھے بےوقوف عورت پر شدید غصہ آتا ہے۔ (ہو سکتا ہے میں خود بھی بےوقوف ہی ہوں، لیکن کچھ بےوقوفیاں کرنے سے پہلے بہت کچھ سوچنا پڑتا ہے۔)

عورت کی عظمت کیا ہے۔ اگر عورت کو اس کا احساس ہو جائے تو شاید یہ بےوقوفیوں والے کام کرنا چھوڑ دے۔ عورت مرد کے جھانسے میں اتنی جلدی کیوں آتی ہے؟ دو میٹھے بول کسی نے بولے تو بس سب کچھ اس کو دان کر دیا۔ اسے ہی دنیا میں اپنا مخلص سمجھنے لگتی ہیں۔ اور کسی کی بات اس وقت تک اس کو سنائی نہیں دیتی، جب تک وہ انھیں دھوکا دے کر چلا نہیں جاتا۔
سب سے زیادہ تکلیف مجھے اس وقت ہوتی ہے، جب ایک پڑھی لکھی، باشعور عورت مرد کے سامنے جھک جاتی ہے۔ اور پھر اس کا کام کسی اور کی نہیں سننا ہوتا۔ اگر کوئی ان کو سمجھائے تو الٹا دوسرے پر دھاوا بول دیتی ہیں۔

عورت دوسری عورت کو اپنا دشمن کیوں سمجھتی ہے؟  اگر ایک ہی بات دو انداز میں دو لوگ (ایک مرد اور ایک عورت) ایک عورت کو بتا رہے ہوں گے، تو عورت کس کا یقین کرے گی؟ ایک مرد کا۔۔۔!! وہ سمجھتی ہے کہ دوسری عورت اس کی دشمن ہے۔ اس کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں۔ شاید اس کی ایک مثال ہمارا معاشرہ بھی ہے جہاں عورت کو عورت کا دشمن سمجھا جاتا ہے۔ اس بارے میں راشد نے بھی کچھ لکھا تھا۔ 1۔ رشتے دیکھتے وقت ایک عورت ہی دوسری عورت کو کس طرح ذلیل کرتی ہے۔ 2۔ ساس، بہو یا نندوں کے آپس کے جھگڑے۔ اور اس طرح کی کئی مثالیں ہیں۔

کچھ عورتوں کی بہت بری عادت ہوتی ہے، ہر کام میں آگے آگے ہوتی ہیں۔ اپنے بارے میں سمجھتی ہیں کہ وہ ہی سب کچھ کر سکتی ہیں، اسی دوران دوسری عورتوں کا کچھ نہ سمجھنا۔ اپنے آپ کو ہی ذہین فطین کا تمغہ دینا۔ ایسی عورت کو آخر میں بہت نقصان اٹھانا پڑتا ہے، اور اگر کوئی مسئلہ گڑ بڑ ہو جائے تو دبک کر بیٹھ جاتی ہیں اس وقت دوسروں کے پاس دوڑتی ہیں، کہ اب یہ کیا کریں۔

کچھ عورتیں شک کی بہت بری بیماری میں مبتلا ہوتی ہیں۔ اور آخر میں اسی شک کا انھیں نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ کچھ عورتوں کو دوسری عورتوں پر طنز کرنے کا بھی بہت شوق ہوتا ہے۔

لڑکیوں سے میری صرف ایک ہی گزارش ہے، کہ خدارا اپنے مقام کو اگر آپ نے ٹھیک رکھنا ہے تو اپنے حرکتوں کو درست رکھیں، کوئی ایسی حرکت نہ کریں ، جس کی وجہ سے دوسروں کی نظر میں آپ گر جائیں۔ کیونکہ عزت ہی سب سے بڑی چیز ہوتی ہے، یہ چلی جائے ایک بار، تو دوبارہ نہیں آتی۔ اپنے آپ کو اتنا مضبوط بنائیں کہ کوئی آپ کے حصار کو توڑ نہ سکے۔
اگر کسی لڑکی کو برا لگے تو معذرت۔  اور مجھے عورت دشمن بالکل نہ سمجھیں۔ میں ہمیشہ عورت کی حمایت کرتی تھی، ہوں اور کرتی رہوں گی۔ :grin:

23 تبصرے