May
21
21
فٹ بال کھلاڑی:D
اشاعت: ماوراء949 بار دیکھا گیاآج گھر واپسی پر ان بچوں کو راستے میں کھیلتا دیکھا تو سوچا ان کی اردو محفل پر فوٹو گرافی کے تھیم کے لیے تصویر لے لیتی ہوں۔ یہ سارے گراؤنڈ کا چکر لگا رہے تھے، شاید ان کا سیکھانے والا ایکٹو کر رہا تھا۔ میں نے تصویر بنانے کا پوچھا تو سارے اکھٹے ہو گئے، پھر اتنی دیر تک انہیں سمجھ نہ آئے کہ کھڑا کیسے ہوں، ہر کوئی اپنا اپنا سٹائل بنانے کی کوشش کر رہا تھا۔ میں نے ریڈی کہا تو ان کو اسی وقت سمجھ آ گئی کہ کیسے کھڑے ہونا ہے۔:D













اعلٰی
نارویجن سے زیادہ تو یہ رشین پلئیرز لگ رہے ہیں۔
یہ اچھا کام کروایا تم نے ماورا
محب علویکے بلاگ کی آخری پوسٹ..AUTISM
اچھے لگ رہے ہیں۔
راہبرکے بلاگ کی آخری پوسٹ..پھر ملیں گے
فوٹو گرافی کافی اچھی کر لیتی ہیں آپ ۔۔ بہت زبردست
سب کا شکریہ۔
ساجد، مجھے خود ایسے لگ رہا تھا جیسے پتہ نہیں کتنی بڑی ٹیم کے پلئیرز ہیں۔ مجھے ان کی حرکتوں پر بہت پیار آ رہا تھا۔
ماوراء اتنے پيارے اور معصُوم لگ رہے ہيں نا يہ بچے کہ بس،ويسے بھی بچپن تو سب کا ہی معصُوميّت سے بھر پُور ہوتا ہے اور بچے تو ہر طور پيارے ہي لگا کرتے ہيں خواہ کہيں کے بھي ہوں ساری خرابياں تو بچپن ختم ہونے کےبعد شُرُوع ہوتی ہيں
پھر بھی زبردست فوٹوگرافی ہے،شُکريہ
شاہدہ اکرمکے بلاگ کی آخری پوسٹ..تاريخی مُقامات
ماوراء ميری آخری پوسٹ تاريخی مُقامات نہيں ليکن پچھلے دو تين تبصروں ميں وُہی لکھی آ رہی ہے کيا وجہ ہو سکتی ہے اس کي؟بتائيں گی کيا؟
شاہدہ اکرم
شاہدہ اکرمکے بلاگ کی آخری پوسٹ..تاريخی مُقامات
شاہدہ شکریہ۔
اوہ واقعی ۔۔ لگتا ہے اس میں میں نے کوئی گڑ بڑ کر دی ہے۔ میں فارغ ہو کر اسے ٹھیک کرتی ہوں۔ اس طرف توجہ دلانے کا شکریہ۔
ماوراءکے بلاگ کی آخری پوسٹ..فٹ بال کھلاڑی:D
ماوراء ، تم نے کیوں نہیں بنوائی بچوں کے ساتھ تصویر ، میں بھی تو دیکھتی ناں کہ تم کتنی خوش ہو :razz: ویسے بچّے بہت خوش نظر آ رہے ہیں ۔گرین ٹی شرٹ والا بچّہ ہیرو لگ رہا ہے :razz:
اگر میں بھی ان کے درمیان میں گھس جاتی تو تصویر کون بناتا؟ یہ جو سب سے آگے نیچے بیٹھا ہوا ہے نا۔۔۔یہ ہیرو بن رہا تھا۔
پوزتو پروفیشنل پلیئرز والا ددیا ہے ان بچوں نے
اچھا ماوراء کیا ناروے میں بھی فٹ بال کا بہت کریز ہے؟؟؟؟
جی بالکل فرحت، یہاں بھی بلکہ مجھے تو لگتا ہے پورے یورپ میں ہی فٹ بال کا کریز ہے۔ چھوٹے چھوٹے بچے فٹبال کھیل رہے ہوتے ہیں۔ اور ہر طرف فٹ بال گراؤنڈ بنے ہوئے ہیں۔
ماوراءکے بلاگ کی آخری پوسٹ..فٹ بال کھلاڑی:D
اپنی رائے کا اظہار کریں۔