٭ ٭ مـــاوراء کــی مـــاورائــی دنیـــا مـــیں خوش آمـــدیـــد ٭ آپ ســب کــو مــــاہِ رمــــضــان بــہـت مــبــارک ہــو۔

May
17

17 مئی

اشاعت: ماوراء316 بار دیکھا گیا

17 mai

آج ناروے کا قومی (آئینی) دن منایا جا رہا ہے۔ 17 مئی 1814 میں ناروے کا آئین منظور ہوا۔ جس میں ناروے ایک آزاد قوم ہونے کا اعلان کیا گیا۔ ناروے میں قومی دن کا آغاز ہمارے پاکستان کی طرح اسلحے کی نمائش اور فوجی پریڈ سے بالکل نہیں ہوتا۔ یہاں کے رواج کے مطابق بچے اس دن پریڈ کرتے ہوئے بادشاہ کے گھر تک جاتے ہیں۔ اور بادشاہ، ملکہ، شہزادہ، شہزادی بالکونی میں کھڑے ہاتھ ہلاتے رہتے ہیں۔

ہر سکول اپنے بچوں کو اس پریڈ کے لیے صبح اکھٹے ہو کر نکلتا ہے۔ جسے ہم 17 مئی ٹرین کہتے ہیں۔ بچوں نے ملک کے جھنڈے ہاتھوں میں پکڑے ہوتے ہیں۔ اور سنئیر کلاسز کے بچے سب سے آگے سکول کے بینرز کو اٹھائے ہوتے ہیں، بینڈز، میوزک اور قومی ترانے گاتے ہوئے بادشاہ کے گھر کے سامنے سے گزرتے ہیں۔ زیادہ تر بچے، بڑے، بوڑھے ناروے کا قومی لباس اس دن پہنتے ہیں۔ شاہی گارڈ بینڈ بجاتا ہوا بھی نظر آتا ہے اور مختلف شہروں میں توپوں کی سلامی بھی دی جاتی ہے۔

گریجویٹ سٹوڈنٹس (Russ) بھی اس دن کو خاص طور پر مناتے ہیں۔ اور اپنے اپنے سکولوں سے لمبی قطار میں پریڈ کرتے ہوئے بادشاہ کے گھر تک جاتے ہیں۔ ناروے کے ایک روایت کے مطابق گریجویٹ طلباء طالبات اپنے اپنے سبجیکٹس کے مطابق مختلف رنگوں میں پینٹس پہنتے ہیں۔ اور بہت الٹے الٹے کام کرتے ہیں. میرا بھائی بھی آجکل Russ بنا ہوا ہے، اور رُس ٹرین کے ساتھ گیا ہوا ہے۔ لیکن میں اتنے سالوں میں ایک بار بھی 17 مئی کے لیے باہر نہیں نکلی، چھٹی کے دن تو ویسے بھی صبح اٹھنے کا دل نہیں کرتا۔

اوسلو میں اس دن بے شمار لوگ اکھٹے ہوتے ہیں، اور ہر سال ٹی وی پر لائیو دیکھایا جاتا ہے۔ پریڈ سے واپسی پر بچے سکولوں میں واپس آ کر پارٹی کرتے ہیں۔ جس میں مزے کے کیک اور کھانے ہوتے ہیں۔

L 

17 mai kake

 Source:

17 may pic. 

cake pic.

 

  1. بدتمیز نے کہا،

    بھائی کی ہی تصویر لگا دینی تھی پتہ تو چلتا بچے کیسے الٹے کام کرتے ہیں۔ کسی کو بتانا نہ کہ ہمارے ملک میں‌ ایسے تمام مواقعوں پر چھٹی دے دی جاتی ہے۔ ناروے کے آئین میں کتنی ترامیم ہوئیں ہیں؟ ہم ترامیم تو نہیں کرتے ہاں آئین ہی بدل لیتے ہیں۔

    بدتمیزکے بلاگ کی آخری پوسٹ..اسلامی بینکاری

  2. بوچھی نے کہا،

    :lol: :lol:

  3. شکاری نے کہا،

    آئین 73ء کا چل رہا ہے اب اسے اپ ٹو ڈیٹ کرنا ہے پڑتا ہے۔

    شکاریکے بلاگ کی آخری پوسٹ..حمایت یا مخالفت

  4. اجمل نے کہا،

    گئے گذرے دن ۔ آہ ہا ۔ کیا یاد کرنا جو رہا ہی نہیں ۔ ہمارے بچپن کے زمانہ میں یومِ پاکستان کچھ اسی طرح ہی منایا جاتا تھا ۔ صبح پَو پھٹتے ہی اکیس یا اکتیس توپوں کی سلامی ہوتی ۔ سب چہرے بشاش ہو جاتے ۔ ہم اچھے اچھے کپڑے پہنتے ۔ بہت سی لڑکیاں سفید شلوار سبز قمیض اور سفید دوپٹہ پہنتیں ۔ خوشی خوشی سکول جاتے ۔ کوشش ہوتی کہ ہاتھ میں چھوٹا سا پاکستان کا جھنڈا ہو جو ہم لوگ خود ہی بناتے تھے ۔ سکول میں جلسہ کسی اچھے قاری بچے کی تلاوت سے شروع ہوتا ۔ پرنسپل صاحب پاکستان کی تاریخ کے متعلق بتاتے پھر جلوس کی شکل میں کسی بہت بڑے میدان میں تمام سکولوں کے لڑکے اکٹھے ہوتے ۔ لڑکیاں جلوس نہیں نکالتی تھیں لیکن وہ بھی کسی جگہ اکٹھی ہوتی تھیں ۔ ایک جشن کا سماں ہوتا تھا ۔ شہروں میں کوئی فوجی پڑیڈ نہیں ہوتی تھی ۔ یہ علت فوجی حکومتوں کے ساتھ آئی اور یومِ آزادی کی روح فوجیوں کے وزنی بوٹوں کے نیچے آج تک سسک رہی ہے

    اجملکے بلاگ کی آخری پوسٹ..وہ بھی چل بسے

  5. ماوراء نے کہا،

    بدتمیز، تصویریں نیٹ پر ان سٹوڈنٹس کی شائع ہوئی تھیں، وہ دیکھ لینا۔ :grin: میرا بھائی تو اللہ کا شکر بہت اچھا ہے، میں نارویجین سٹوڈنٹس کی بات کر رہی تھی۔ناروے کےآئین میں کتنی بار ترامیم۔۔۔۔مجھے اس کے بارے میں پتہ نہیں۔۔۔سرچ کر کے بتاؤں گی۔

    باجو، کیا ہوا؟ :sad:

    شکاری، خوش آمدید۔

    اجمل انکل۔ پہلے ایسا ہوتا تھا، مجھے تو پتہ ہی نہیں۔ چلیں امید کرتے ہیں کہ ایسے دن پھر آ جائیں گے۔

  6. ڈفر نے کہا،

    اب نا آئے وہ دن
    اوہ دن ڈُبّا ‘ جدّوں کوڑی چڑیا کبّا

    ڈفرکے بلاگ کی آخری پوسٹ..پہلا بچہ

  7. محب علوی نے کہا،

    ماورا تھیم پھر بہت عمدہ لگایا ہے۔

    تم سے کہا تھا کہ سارے تھیمز مجھے بھیج دو مگر اب تک نہیں بھیجے۔

    محب علویکے بلاگ کی آخری پوسٹ..AUTISM

  8. ماوراء نے کہا،

    ڈفر، بلاگ پر خوش آمدید۔
    اچھا، خواب تو دیکھنے میں کوئی حرج نہیں نا، مجھے یقین ہے اچھے دن ضرور آئیں گے۔ انشاءاللہ

    -
    محب، میرے کمپیوٹر میں بہت گند پڑا ہوا ہے، کچھ سمجھ نہیں آتا کہ اردو والے کہاں ہیں اور باقی کہاں ہیں۔ ویسے بھی مکمل میں نے کوئی بھی نہیں اردوایا۔ اور میں آن لائن ہی ٹھیک کرتی رہتی ہوں۔ اس لیے کوئی فائل سیو نہیں ہے۔ ورنہ ضرور بھیج دیتی۔

  9. محب علوی نے کہا،

    جو آن لائن ٹھیک کرو اسے بعد میں ڈاؤن لوڈ‌ کر لو یا مجھے بتا دو

    کوشش کرکے ایک فولڈر میں اکھٹے کرو نہ تم نے بہت اچھے تھیم منتخب کیے ہیں میری ان پر کب سے نظر ہے

    محب علویکے بلاگ کی آخری پوسٹ..AUTISM

  10. نوائے ادب نے کہا،

    میں کچھ نہیں لکھنا چاہتا اس پر اللہ حافظ

  11. حجاب نے کہا،

    میں نے 17 مئی کے جنگ پیپر میں پڑھا تھا کہ ناروے کا قومی دن ہے ، اُس وقت سوچا تھا کہ ماوراء کیا کر رہی ہوگی قومی دن پر :smile:

  12. ماوراء نے کہا،

    او اچھا۔۔ شکر ہے کہیں تو آیا۔۔ ورنہ ہم دیکھ رہے تھے، بی بی سی، سی این این کسی پر نہیں بتایا تھا۔ یا شاید ہم نے دیکھا نہیں۔

    میں گھر میں سو رہی تھی سارا دن۔ :grin:

اپنی رائے کا اظہار کریں۔

Englishاردو

Englishاردو