May 12 2008

منظر نامہ

شائع کیا: ماوراء at 2:07 pm زمرہ: اردو بلاگنگ

702 بار دیکھا گیا

منظر نامہ ایک مشترکہ اردو بلاگ ہے۔ جسے ہم نے یعنی میں نے اور عمار نے چند دن پہلے ہی ترتیب دیا ہے۔ ہمارا مقصد اس بلاگ کے ذریعے اردو بلاگرز سے شناسائی اور ان پر فوکس کرنا ہے۔ چونکہ اردو بلاگرز کی ابھی ایک چھوٹی سی کمیونٹی ہے۔ تو ہم نے ان کو ایک جگہ اکھٹا کرنے کا سوچا ہے۔ ہم ایک دوسرے کو کیسے جانیں گے؟ اس کے لیے ہم اردو بلاگرز کا انٹرویو لیں گے، مزید اردو بلاگرز کو ایک مشترکہ عنوان دیا جائے گا، جس پر وہ اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ آپ کے تعاون، تجاویز و آراء سے ہم اس میں مزید بہتری لا سکیں گے۔ اس طرح شاید ہمارے اردو بلاگرز متحرک ہو سکیں، اور بہت سے نئے اردو بلاگرز بھی ہم میں شامل ہو جائیں۔ اس سب کا ایک اور مقصد یہ بھی ہے کہ اردو بلاگنگ کے پہلے بلاگرز کو ہم ایک جگہ اکھٹا کر سکیں، تاکہ آئندہ آنے والے اردو بلاگرز کے علم میں ہو کہ اردو بلاگنگ کی تاریخ کیا رہی ہے۔

کچھ عرصہ پہلے  پاکستانی سپیکٹیٹر  والوں نے کچھ بلاگرز کے انٹرویوز لیے تھے۔ تو میرے ذہن میں خیال آیا کہ کیوں نا اردو بلاگرز کے اردو میں ہی انٹرویو لیے جائیں۔ سوچا کہ امن سے بات کرتی ہوں، لیکن امن بھی چلی گئی تو میرا خیال وہیں کا وہیں رہ گیا۔ کچھ دن پہلے مجھے کسی نے بتایا کہ عمار ان کا انٹرویو لینے کا کہہ رہا ہے۔ میں نے تو کوئی اور بات نہ کی نہ سنی، بس اسی وقت عمار کو میل کر دی۔ عمار تو جیسے پہلے سے ہی بالکل تیار بیٹھا ہوا تھا۔ بہرحال ہم نے چند دن کی سوچ بچار کے بعد فائنل کر لیا۔ اور نتیجتاً ایک بلاگ بنایا۔ اردو بلاگران کی ایک فہرست زکریا کے تعاون سے تیار کی۔ اور اردو بلاگنگ کی مختصر تاریخ لکھنے کا سوچا تو محب علوی کی ایک تحریر ہمارے کام آ گئی۔اگر آپ بھی ہماری کسی طرح مدد یا تجاویز دینا چاہتے ہیں تو اس ای میل پر ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

انٹرویوز کے حوالے سے ہم ان تمام بلاگرز کا بھی انٹرویو کرنا چاہتے ہیں، جنہوں نے اردو بلاگنگ چھوڑ دی، لیکن وہ پہلے اردو بلاگرز رہ چکے ہیں۔ ان میں سے چند ایک سے ہمارا رابطہ ممکن ہوا ہے، اور آپ کو جلد ان کے انٹرویو پڑھنے کو ملے گے۔ ہمارے انٹرویوز پرانے بلاگرز سے شروع ہوتے ہوئے آگے بڑھتے جائیں گے۔ امید ہے کہ بلاگرز تعاون کریں گے اور انٹرویو کے سوالوں کے جواب جلد از جلد بھیجیں گے، نا کہ ہمارے بھیجے ہوئے سوالوں کو بھول ہی جائیں۔۔ اور ان باکس میں وہ کہیں نیچے دب جائیں۔:(

امید ہے کہ آپ ہماری اس چھوٹی سی کاوش کو پسند کریں گے اور بلاگرز کے انٹرویوز کو انجوائے کریں گے۔ تو انتظار کیجئے کہ پہلا انٹرویو کس کا منظرِ عام پر آتا ہے۔ اس سلسلے کو شروع کر کے میں تو بہت پر جوش ہوں۔ امید ہے کہ آپ بھی ہوں گے۔ اب اگر کچھ مجھ سے اس پوسٹ میں بتانا رہ گیا ہو تو آپ کو عمار کے بلاگ پر بھی “منظر نامہ“ کے بارے میں ایک پوسٹ پڑھنے کو ملے گی۔

13 تبصرے

13 تبصرے “منظر نامہ”

    MyAvatars 0.2
  1. تزک نگار
    on 12 May 2008 at 7:47 pm

    بہت اچھا خیال ہے اور بہت اچھی کاوش ہے ، اسے جاری رکھیے اور باقاعدہ بنائیے ۔ اور کوئی میرے لائق خدمت ہو تو بتائیے:)

    تزک نگار’s last blog post..سفر سے واپسی

    اس تبصرے کا جواب دیں

  2. MyAvatars 0.2
  3. راہبر
    on 12 May 2008 at 10:27 pm

    بہت خوب ماوراء! تم نے سب کچھ تو لکھ لیا، اب میں کیا لکھوں؟ تمہاری پوسٹ کو کاپی کردوں؟ :razz: لکھتا ہوں جلد ہی۔ ان شاء اللہ

    راہبر’s last blog post..نیا سانچہ۔ میری کاوش

    اس تبصرے کا جواب دیں

  4. MyAvatars 0.2
  5. ابوشامل
    on 12 May 2008 at 11:47 pm

    ابھی چند روز ہی قبل یہ بات معلوم ہوئی کہ پاک اسپیکٹیٹر بلاگرز کے انٹرویوز لیتا رہتا ہے، اور میں نے کل ہی اردو بلاگنگ سے وابستہ افراد کے انٹرویوز وہاں پڑھے ہیں اور سوچا تھا کہ اردو بلاگنگ میں اس طرح کا کوئی سلسلہ شروع کرنے کا مشورہ کسی کو دوں گا خصوصا راہبر کو تاکہ اور آج ہی آپ کی جانب سے یہ خبر سننے کو ملی تو بہت خوشی ہوئی۔ میں چند افراد کے انٹرویوز کا شدت سے منتظر ہوں۔

    ابوشامل’s last blog post..عالمی غذائی بحران

    اس تبصرے کا جواب دیں

  6. MyAvatars 0.2
  7. ماوراء
    on 13 May 2008 at 11:31 am

    قدیر۔ ضرور اور شکریہ۔ :smile:

    عمار، نہیں میری کاپی نہیں کرنی۔۔۔اس پراجیکٹ پر اپنے خیالات لکھو اور جو مرضی لکھو۔ :grin: ۔ہو سکتا ہے کہ جو لوگ میرا بلاگ نہ پڑھتے ہوں وہ تمھارا پڑھتے ہوں تو ان کو بھی پتہ چل جائے گا۔

    ابو شامل۔ دیکھ لیں۔۔۔ادھر آپ نے سوچا اور ادھر کام ہو بھی گیا۔ اس سے اندازہ لگائیں کہ عمار نے کتنی جلدی آپ کی سنی ہے۔ :grin:
    اچھا آپ کن کن کے انٹرویوز کا انتظار ہے، اگر بتا دیں تو ہم انٹرویو کی فہرست میں ان کا نام اوپر لا سکتے ہیں۔

    اس تبصرے کا جواب دیں

  8. MyAvatars 0.2
  9. اعجاز
    on 13 May 2008 at 1:07 pm

    یہ ایک اچھی خبر ہے ۔ میں‌ امید کرتا ہوں کے تم لوگوں کی محنت یقینا رنگ لائے گی اور اردو بلاگرز کی تعداد میں‌ خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔

    اس تبصرے کا جواب دیں

  10. MyAvatars 0.2
  11. Ghazala Khan
    on 13 May 2008 at 7:37 pm

    Hello ,
    I hope you are fine and carrying on the great work you have been doing for the Pakistani side of Internet. I am Ghazala Khan from The Pakistani Spectator (TPS), We at TPS throw a candid look on everything happening in and for Pakistan. We are trying to contribute our humble share in the blogistan.

    We at TPS are carrying out a new series of interviews with the notable Pakistani bloggers, writers and web masters. In that regard, we would like to interview you, if you dont mind. Please send me your approval for your interview at ghazala.khi at gmail.com, so that I could send you the questions. We would be extremely grateful. We have done many interviews with many bloggers from Pakistan like Iftikhar Ajmal Bhopal, Dr. Awab, Kashif Aziz, Fahd Mirza, Unaiza Nasim, Omer Alvi and host of others. We have also interviewed prominent figures like renowned writer Dr. Ayesha Siddiqa Agha, Dawn Columnist Urdsher Cowasjee and plethora of others.

    regards.

    Ghazala Khan
    The Pakistani Spectator
    http://www.pakspectator.com

    Ghazala Khan’s last blog post..A VERY DISTINCT MUSIC

    اس تبصرے کا جواب دیں

  12. MyAvatars 0.2
  13. تزک نگار
    on 13 May 2008 at 10:27 pm

    یہاں تبصرہ کرنے والے کا نام دو بار آ رہا ہے ، اسے درست کیجیے ۔

    تزک نگار’s last blog post..دورہِ اندرون سندھ ۔ قسط۲

    اس تبصرے کا جواب دیں

  14. MyAvatars 0.2
  15. ماوراء
    on 17 May 2008 at 1:09 pm

    شکریہ اعجاز۔

    غزالہ:I sent you a mail.

    قدیر، جو حکم۔ :smile:

    اس تبصرے کا جواب دیں

  16. MyAvatars 0.2
  17. شاہدہ اکرم
    on 18 May 2008 at 12:31 pm

    ماوراء
    السلامُ عليکُم
    منظرنامہ کی صُورت جو کام آپ دو حضرات نے مل کر کيا ہے (نہيں ايک خاتُون اور ايک حضرت) اُس کے لۓ آ پ بہت بہت مُبارکباد کے مُستحق ہيں ميرے خيال ميں اُردُو زبان کی اس سے بہتر خدمت ہو نہيں سکتی تھی اور اس سب کے ساتھ ساتھ ہميں بلاگرز کی ذاتی باتوں کا بھی علم ہو گا پسند نا پسند کا بھی پتہ چلے گا اور خُوشيوں غموں کے مواقع کے علاوہ بلاگ کے سلسلے ميں اُ ن کی کاوشوں کا علم ہو گا يعنی اس سارے مُعاملے کا لُبِّ لُباب يہ ہے کہ ايک بہترين کاوش ہمارے سامنے ہے مُبارکاں
    دُعاگو
    شاہدہ اکرم

    شاہدہ اکرمکے بلاگ کی آخری پوسٹ..تاريخی مُقامات

    اس تبصرے کا جواب دیں

  18. MyAvatars 0.2
  19. ماوراء
    on 18 May 2008 at 1:22 pm

    وعلیکم السلام شاہدہ،
    اتنے اچھے الفاظ کا بہت شکریہ۔ انشاءاللہ ایسا ہی ہو گا۔

    اس تبصرے کا جواب دیں

  20. MyAvatars 0.2
  21. محب علوی
    on 21 May 2008 at 8:58 am

    ماورا تم تو ماہرہ ہوتی جا رہی ہو :grin:
    عمار نے مجھ سے پوچھا تو مجھے پتہ نہ چلا کہ کس مقصد کے لیے وہ پوسٹ‌لی ہے چلو ٹھکانے لگ گئی۔

    مجھے بھی شامل رکھو اس میں عملا بھی ، تحریری طور پر تو کر لیا ہے۔ :wink:

    میرا خیال میں اگلے پانچ بلاگران کا نام دے دو جن کا انٹر ویو لینا ہے

    محب علویکے بلاگ کی آخری پوسٹ..AUTISM

    اس تبصرے کا جواب دیں

  22. MyAvatars 0.2
  23. ماوراء
    on 21 May 2008 at 12:26 pm

    محب، ابھی ہوئی نہیں۔۔۔ ہو رہی ہوں۔ :grin:

    ہاں، اس تحریر کو اپڈیٹ تو کریں نا۔

    اور عملاً تو آپ کو شامل کرنا ہی ہے۔۔لیکن آپ کہیں غائب ہیں۔ نظر ہی نہیں آ رہے۔

    نام اس لیے نہیں دے رہے کہ ہو سکتا ہے کہ کسی کو جواب بھیجنے میں دیر ہو جائے اور ہم وقت پر پوسٹ نہ کر سکیں۔ کوشش کرتے ہیں کہ انٹرویوز کے بارے میں بتاتے رہیں۔

    اس تبصرے کا جواب دیں

  24. MyAvatars 0.2
  25. ارضان
    on 18 Jun 2008 at 3:40 am

    واہ ماؤ زبردست، اس پراجیکٹ کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔۔۔آپ نے ایک پلیٹ فارم پر سب بلاگرز کو اکٹھا کردیا۔۔۔میری بھی بڑی خواہش تھی کہ ایسا کام کیا جائے۔ ہم لوگ فورم کے حوالے سے تو کافی سارے لوگوں کو جانتے تھے لیکن بلاگر کے طور پر کم ہی لوگ ایک دوسرے سے متعارف تھے۔یقین کریں منظر نامہ دیکھ کر مزہ آگیا۔: )

    اس تبصرے کا جواب دیں

ٹریک بیک یو آر آئی | تبصرہ جات آر ایس ایس

اپنی رائے کا اظہار کیجیے۔