Apr
01

جودھا اکبر

اشاعت: ماوراء138 بار دیکھا گیا

جودھا اکبر” کوئی خاص اچھی فلم نہیں ہے۔فلم میں ہرتیک روشن مغلیہ شہنشاہ جلال الدین اکبر کے روپ میں بالکل بھی جَچ نہیں رہا۔ جودھا بائی ایک ہندو لڑکی ہے، جس سے وہ شادی کرتا ہے۔فلم میں بہت کچھ غلط بھی دکھایا گیا ہے۔ کہانی حقیقی کم اور تصوراتی زیادہ ہے۔

البتہ فلم کے گانے اچھے ہیں۔

Popularity: 82% [?]

    MyAvatars 0.2 کاشفی
  1. کاشفی نے کہا: >>

    آپ نے بلکل درست فرمایا ہے کہانی حقیقی کم اور تصوراتی زیادہ ہے۔

  2. MyAvatars 0.2 ساجداقبال
  3. ساجداقبال نے کہا: >>

    کمال ہے اتنے مصروف دور میں بھی لوگ ہندوستان کی طویل اور تھکی ہوئی فلمیں دیکھتے ہیں۔ :razz:

  4. MyAvatars 0.2 راہبر
  5. راہبر نے کہا: >>

    آپ کہہ رہی ہیں کہ ہیرتک اس روپ میں جچ نہیں رہا اور ادھر اسی کردار کی وجہ سے اس کو اس نوعیت کی مزید فلمیں پیش کی جارہی ہیں۔۔۔
    مجھے وہ گیت اچھا لگا۔۔۔ کہنے کو جشن بہاراں ہے۔۔۔ خواجہ جی والی قوالی بھی اے آر رحمن نے اچھی گائی ہے۔

    راہبر’s last blog post..ہادی عالم۔ ایک انوکھی کتاب

  6. MyAvatars 0.2 ماوراء
  7. ماوراء نے کہا: >>

    بالکل کاشفی۔

    ساجد، دور کے مصروف ہونے کا علم نہیں۔۔۔لیکن ہفتہ، اتوار مجھے کوئی کام نہیں ہوتا۔ اور میں تو اتنی خوش قسمت ہوں کہ صبح ناشتہ بنا بنایا، شام کا کھانا بنا بنایا، کپڑے دھلے ہوئے مجھے مل جاتے ہیں۔ اللہ میری امی کو صحت و تندرستی اور لمبی زندگی دے۔ میرا کام صرف صبح کام پر جانا اور شام کو گھر آ کر کمپیوٹر پر بیٹھ جانا ہے۔ اور پھر فارغ ہی فارغ۔۔۔اس وقت فلم دیکھوں یا باہر جاؤں یا کمپیوٹر کروں۔۔۔۔اب آپ کا دور مصروف چل رہا ہے تو ضروری تو نہیں کہ سب کا ہی چل رہا ہو۔ :smile:


    عمار، یہ تو اچھا نہیں ہوا۔۔ :sad: یا شاید میری آنکھیں درست نہیں دیکھ سکیں۔ لیکن اس روپ میں دیکھ کر اسے ہنسی آ رہی تھی۔
    ہاں، مجھے بھی جشنِ بہاراں ہی پسند تھا۔ فلم دیکھی تو خواجہ جی قوالی سنی، یہ بھی اچھی لگی۔

  8. MyAvatars 0.2 نوائے اداب
  9. نوائے اداب نے کہا: >>

    السلام علیکم میں نے پہلے بھی رائے دی تھی وہ نظر نہیں‌آرہی ہے وہ کیوں

  10. MyAvatars 0.2 ماوراء
  11. ماوراء نے کہا: >>

    خرم، کہاں دی تھی؟ میں نے تو آپ کی کوئی رائے حذف نہیں کی۔

  12. MyAvatars 0.2 ابوشامل
  13. ابوشامل نے کہا: >>

    لیکن فلم کے وہ کون سے مناظر ہیں جس کی بنیاد پر ہندوستان کی مختلف ریاستوں میں اس پر پابندی لگائی گئی؟ کیا آپ کو یا کسی کو اس بارے میں علم ہے کہ فلم کس بنیاد پر متنازع قرار پائی؟

    ابوشامل’s last blog post..محسنِ انسانیت

  14. MyAvatars 0.2 ماوراء
  15. ماوراء نے کہا: >>

    ابو شامل، ایک وجہ تو یہ ہے کہ لوگوں کا کہنا ہے کہ جودھا، اکبر کی نہیں بلکہ اس کے بیٹے کی بیوی تھی۔ اور فلم میں تاریخی چیزوں کو غلط دکھایا گیا ہے۔ وکی پیڈیا پر بھی کچھ لکھا ہے، اور مزید لنکس بھی ہیں وہاں۔

  16. MyAvatars 0.2 ابوشامل
  17. ابوشامل نے کہا: >>

    بہت شکریہ ماوراء !

    ابوشامل’s last blog post..انسانی فطرت

آپ کی آمد اور تبصرے کا شکریہ۔