21
خوابوں کی دنیا
اشاعت: ماوراء217 بار دیکھا گیا
![]()

ہم سب ہر رات خواب دیکھتے ہیں۔ اب خواب کی کئی قسمیں ہوتی ہیں، لیکن عام طور پر ہم دو طرح کے خواب دیکھتے ہیں۔ سوتی آنکھوں کے خواب اور جاگتی آنکھوں کے خواب۔۔! کن خوابوں کی اہمیت ہوتی ہے یہ خواب دیکھنے والے پر منحصر ہے۔
ڈریم لینڈ کے مین گیٹ کی تصویر یہاں سے لی گئی ہے۔
خواب “ہمارے احساسات، خیالات اور تصورات کا نتیجہ ہوتے ہیں جو سوتے ہوئے ہمارے دماغ میں آتے ہیں۔“ ہم اپنے خواب میں کہیں بھی جا سکتے ہیں، کچھ بھی کر سکتے ہیں اور کچھ بھی بن سکتے ہیں۔ خواب دیکھتے ہوئے ہم کسی اور ہی دنیا میں پہنچ جاتے ہیں۔ یعنی حقیقی زندگی کے دروازے سے باہر نکل کر خوابوں کی دنیا کے دروازے کے اندر داخل ہو جاتے ہیں۔ اس کے بعد ہم اس عالمِ خواب میں کیا دیکھتے ہیں۔کیا کرتے ہیں، کبھی کبھار ہم وہ کچھ دیکھتے ہیں کہ دل کرتا ہے ہمیشہ کے لیے یہیں رہ جائیں، اور یہی حقیقت ہو۔ اور کبھی کبھار ہم وہ کچھ دیکھتے ہیں کہ ہم اکثر خواب میں ہی سوچتے ہیں کہ یہ خواب ہی ہو، یہ سچ نہیں ہو سکتا ہے۔
شاہدہ نے کچھ دن پہلے خوابوں کے بارے میں لکھا تھا۔ اتفاق سے خوابوں کے بارے لکھنے کا میں نے سوچا تھا، لیکن شاہدہ کی تحریر کے بعد سوچا تھوڑا سا(زیادہ نہیں) تفصیل سے لکھوں۔
اگر آپ کو کوئی کہتا ہے کہ وہ خواب نہیں دیکھتا۔ تو وہ جھوٹ کہتا ہے۔ ہر کوئی خواب دیکھتا ہے۔ ہم ہر رات اوسطاً ایک سے دو گھنٹے خواب دیکھتے ہیں۔ اور ایک رات میں ہم چار سے سات خواب دیکھتے ہیں۔ خواب ختم ہونے کے پانچ منٹ بعد ہم خواب کا آدھا جبکہ دس منٹ کے بعد ٩٠٪ حصہ بھول جاتے ہیں۔
اگر آپ کی زندگی میں خوابوں کی اہمیت ہے تو آپ خواب ضرور یاد رکھتے یا کرنے کی کوشش کرتے ہونگے۔ کچھ ایسے خواب بھی ہوتے ہیں، جن کو ہم بھلانا نہیں چاہتے۔ اور کچھ بھلائے نہیں بھولتے۔ خوابوں کو یاد رکھنا اس لیے ضروری ہے کہ بہت سے خواب آپ کی حقیقی زندگی میں بہت مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔ کیونکہ ہو سکتا ہے کہ آپ کے خواب آپ کی خفیہ خواہشات اور لاشعوری احساسات کو ظاہر کر دے۔ خواب کو یاد رکھنے سے آپ کو اپنے آپ کو جاننے میں مدد مل سکتی ہیں۔ آپ کو آگاہی مل سکتی ہے۔ کیونکہ خواب میں آپ کو کوئی بھی ایسا اشارہ مل سکتا ہے، جسے آپ حقیقی زندگی میں استعمال میں لا سکتے ہیں۔
ٹیلی پیتھی کا بھی ایک اصول ہے کہ اپنے خواب یاد رکھنے کے لیے یا تو خواب کسی کو سنائیں یا پھر اسے کاغذ پر لکھ لیں یا بول کر ریکارڈ کر لیں۔ اور کچھ عرصے بعد اسے سنیں یا پڑھیں۔
مجھے خواب دیکھنے کا بہت شوق ہے۔ دن ہو یا رات، گھر یا باہر خواب ۔۔خواب۔۔اسی لیے اب میں نے ڈریم لینڈ میں ہی رہنا شروع کر دیا ہے۔
اپنے تجربے سے میں بتاتی ہوں کہ اگر آپ نے کوئی خاص خواب دیکھنا ہے، تو سونے سے پہلے آنکھیں بند کر کے پوی یکسوئی کے ساتھ سوچیں کہ آج رات آپ یہ خواب دیکھیں گے۔ اگر آپ نے اپنے دماغ کو پورے فوکس پر رکھ کر سوچا ہے تو یقین کریں آپ مطلوبہ خواب دیکھ لیں گے۔ حقیقی زندگی میں آپ کو سمجھ نہیں آ رہی کہ آپ کو کوئی کام کیسے کرنا ہے، رات کو سچے دل (یکسوئی) سے اللہ سے دعا کر کے سوئیں کہ رات مجھے خواب میں بتا دے۔ یا کوئی ایسی بات ہے جس کو آپ سوچ رہے ہیں، یا پھر کوئی ایسی بھی بات ہے جو آپ ظاہری طور پر سوچ تو نہیں رہے لیکن ہمارے لاشعور میں وہ بات ہوتی ہے۔ آپ جو دن بھر سوچتے ہیں، اس بارے میں بھی خواب آتا ہے۔
بہت پہلے کہیں پڑھا تھا مجھے ٹھیک سے یاد نہیں لیکن شاید ہندو مذہب میں یہ ماننا ہے کہ رات جب ہم سوتے ہیں تو ہماری روح جسم سے نکل کر دنیا کی سیر کو نکل جاتی ہے۔ اور جو روح دیکھتی ہے وہی ہمیں خواب کی صورت میں یاد رہتا ہے۔
اچھا، ہم میں سے بہت سے یا شاید سبھی کہتے ہیں کہ میں نے ایسا خواب دیکھا اور وہ سچ ہو گیا۔ تو وہ سچ ہی کہتے ہیں کہ ایسے خوابوں کو “الہامی خواب“ کہتے ہیں۔ جس میں ہمیں ہونے والے واقعہ کے بارے میں کسی نہ کسی طرح اشارہ ہو جاتا ہے۔ ایک حقیقت یہ بھی ہے کہ جاگنے کی نسبت خواب کے دوران ہمارا دماغ زیادہ تیزی سے کام کرتا ہے۔
خوابوں کی مختلف قسمیں ہوتی ہیں۔
- Daydreams
ہم دن میں اوسطاً ٧٠ سے ١٢٠ منٹ تک خواب دیکھتے ہیں۔ دن کے خواب ہم جاگتے ہوئے اور ایسی نیند جس میں ہمارے شعور بیدار ہوں، دیکھتے ہیں۔ تب ہمارا دماغ سوچ میں گم ہو جاتا ہے اور ہماری بیداری (آگاہی) کا لیول کم ہو جاتا ہے۔
- Lucid Dreams
وہ ہیں، جب آپ کو احساس ہوتا ہے کہ آپ خواب دیکھ رہے ہیں۔ بہت سے خواب دیکھنے والے اپنے آپ کو جگا دیتے ہیں جب ان کو احساس ہوتا ہے کہ وہ خواب دیکھ رہے ہیں۔ اور کچھ خواب دیکھتے رہتے ہیں۔
- Nightmares
وہ ہیں، جو آپ کو پریشان کر دیتے ہیں اور آپ جاگ جاتے ہیں اور آپ کو خوف اور گھبراہٹ کا احساس ہوتا ہے۔ اور ان کا تعلق آپ کی حقیقی زندگی سے ہو سکتا ہے، شاید آپ کی زندگی میں کوئی ایسی صورتِ حال ہو اور اسی سے متعلق آپ کو ایسے خواب آئیں۔
- Recurring Dreams
وہ خواب ہیں جو آپ کو بار بار آتے ہیں۔ لیکن ہمیشہ ایک سے نہیں بلکہ کہانی مختلف ہو سکتی ہے۔ لیکن ان کا مطلب ایک جیسا نکلتا ہو۔ یہ خواب مثبت بھی ہو سکتے ہیں۔ لیکن زیادہ تر ڈراؤنے ہوتے ہیں۔ ان کا تعلق آپ کی حقیقی زندگی سے ہو سکتا ہے کہ شاید آپ کی زندگی میں کوئی مسئلہ ہو، جب تک وہ حل نہیں ہو گا، ایسے خواب آنا بند نہیں ہوتے۔
- Healing Dreams
یہ خواب، خواب دیکھنے والے کو ان کی صحت کے بارے میں پیغامات دینے کے کام آتے ہیں۔ ایسے خوابوں میں آپ کو آپ کی صحت کے بارے میں کسی قسم کا اشارہ ہو سکتا ہے، کہ آپ کو کیا کرنا چاہیے۔
- Prophetic Dreams
یہ وہ خواب ہیں جو ہمیں مستقبل کے بارے آگاہی، پیشن گوئی کرتے ہیں۔ سوتے ہوئے ہمارا دماغ ہماری معلومات اور ہمارے کیے ہوئے مشاہدات کو اکھٹا کرتا ہے، جن کو ہم عام طور پر سنجیدگی سے نہیں لیتے۔ دوسرے الفاظ میں، ہمارا لاشعور، شعور کی ساری باتیں جانتا ہے۔ جو پھر خواب کی صورت میں دکھائی دیتی ہیں۔
- Signal Dreams
یہ خواب آپ کے مسائل حل کرنے میں آپ کی مدد کرتے ہیں یا پھر آپ کو زندگی میں فیصلے کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
- Epic Dreams
یہ خواب اتنے واضح ہوتے ہیں کہ آپ ان کو کبھی بھول نہیں سکتے۔ جو آپ کو سالوں یاد رہتے ہیں، بالکل ایسے ہی لگتا ہے کہ جیسے ابھی پچھلی رات ہی آپ نے خواب دیکھا ہے۔ یہ خواب بہت خوبصورت ہو سکتے ہیں یا پھر خاص قسم کی علامتیں ہوتی ہیں۔ کہ جب آپ سو کر اٹھتے ہیں، تو آپ کو لگتا ہے کہ آپ کو کچھ مل گیا ہے، اور عجیب سا اپنے یا دنیا کے بارے میں احساس ہوتا ہے۔ آپ کو لگتا ہے کہ آپ کی زندگی بدل گئی ہو۔
خواب چاہے جیسے ہی کیوں نہ ہوں، ہر کوئی چاہتا ہے کہ اسے اس کے کسی خاص خواب کی تعبیر کا علم ہو جائے۔ شاید کسی اگلی پوسٹ میں کچھ خاص علامتوں کا خواب میں آنے کا مطلب بھی بتاؤں۔ (جی نہیں، میں خوابوں کی ماہر نہیں ہوں، بلکہ ایسے شوق میں پالے ہوئے ہیں، ٹیلی پیتھی، ہیپناٹزم، آسٹرالوجی، پامسٹری اور خوابوں وغیرہ کے بارے میں کتابیں پڑھتی رہتی ہوں۔)
Popularity: 100% [?]








اتفاق سے میری ایک تحریر ڈرافٹ میں پڑی ہے خواب سے متعلق، میں یہاں پوچھ لیتا ہوں مجھے سوتے میں کبھی خواب نہیں آیا، کیا یہ کوئی بیماری ہے؟
اور میں سارا دن جاگتے میں خواب دیکھتا رہتا ہوں
بدتمیز: اور میں سارا دن جاگتے میں خواب دیکھتا رہتا ہوں

۔۔۔
آپ کو تو خیر سے جاگنے کی بیماری ہے شاید۔۔۔
ماوراء! لگتا ہے، کافی کتابیں پڑھ رکھی ہیں اس موضوع پر۔۔۔ مجھے ٹیلی پیتھی اور ہیپناٹائزم جیسے موضوعات پسند ہیں تاہم اب تک ان کی کوئی مستند کتاب پڑھنے سے محروم رہا ہوں۔
کچھ لوگ جو کہتے ہیں کہ انہیں خواب نہیں آتے، دراصل ان کا قصور نہیں ہوتا۔ ان کو خواب تو آتے ہیں لیکن جب وہ بیدار ہوتے ہیں تو ان کے ذہن میں ذرا سا بھی خیال نہیں ہوتا۔۔۔ اس لیے انہیں ایسا محسوس ہوتا ہے۔
میں نے کچھ خواب ایسے دیکھے ہیں جو کئی کئی سال گزرنے کے باوجود اب تک ذہن میں تازہ ہیں لیکن ان کے سچ ہونے کا دور دور تک کوئی امکان نہیں ہے۔
خوابوں کی پی ایچ ڈی کی تیاری تو نہیں ہو رہی ؟ میرا پرانا مطالعہ بتاتا ہے کہ سونے کے دوران انسان کی روح یا اس قسم کی کوئی چیز جسم سے نکل جاتی ہے اور جب واپس آتی ہے تو انسان جاگ جاتا ہے ۔ اسی لئے بزرگ ہمیں کہا کرتے تھے کے سونے سے قبل سب کو اللہ حافظ کہہ کر کلمہ اور آیت الکرسی پڑھ لیا کریں ۔ کیا پتہ کل کو اُٹھیں یا نہیں ۔ بچپن تو کیا جوانی اور بڑھاپے میں بھی یہی کرتے رہے ہیں ۔ اللہ کے فضل سے میرے بچے بھی ایسا ہی کرتے ہیں ۔
kiya massebat hai , aik hi pr kuon naih rehti , jab mein ny kuch likhna ho to kitna mushkl hojata hai
اس چیز کو نسمہ یا Aura کہا جاتا ہے۔
اچھی تحریر ہے ماوراء ، مگر سچّی مچّی میں جھوٹ نہیں بول رہی میں خواب نہیں دیکھتی ، کبھی کبھی کوئی خوفناک کہانی رات کو پڑھ لوں تو وہی کچھ دیکھ لیتی ہوں اُس کے علاوہ عام طور پر خواب بہت کم ہی نظر آتے ہیں مجھے ۔۔۔بقول شاہدہ اکرم یہ بات عجیب سی ہے مگر یہی سچ ہے
خواب ڈاکٹر ۔ مجھے دن میں خواب دیکھنے کا شوق ہے کوئی مسئلہ تو نہیں؟
ماوراء جی
السلامُ عليکُم
مزاج بخير،ميں خوابوں کے بارے ميںاتنی معلُومات تو نہيں رکھتی ليکن جس طرح تفصيل سے آپ نے خوابوں کے بارے ميں لکھا ہے اُس سے کافی باتيں ايسی علم ميں آئيں جن سے لا علم تھی ليکن ماوراء ميں زندگی کی بات کرتی ہُوں بالکُل ايسے ہی جيسے کچن کارنر ميں کھانا بنانے والی خواتين ہر چيز ناپ تول کر بناتی اور بتاتی ہيں اورايک ماہر خاتُون خانہ اندازے سے ہی کھانے ميں سواد لے آتی ہے کسی بھی بيماری کا حل گھريلُو ٹوٹکے سے کر ڈالتی ہيں ناجانے کيُوں مُجھے اتنے عجيب و غريب خواب آتے ہيں جو حيرت انگيز طور پر پُورے بھی ہو جاتے ہيں کہ ميں بعض اوقات ڈر بھي جاتی ہُوں اور کئ خوابوں کی سمجھ تو کافی عرصے بعد اُس وقت آتی ہے جب وہ خُود پر بيت جاتا ہے آپ لوگ يقين کريں ميں غلط نہيں کہہ رہی ماوراء اس کيفيّت کو کيا نام دُوں سمجھ ميں نہيں آتا آپ کے گھر پہلی دفعہ آئ ہُوں اور مسئلے کے ساتھ عجيب بات تو نہيں ہے نا يہ
اپنا خيال رکھنا
خير انديش
شاہدہ اکرم
جہانزیب، آپ کو خوابوں میں کوئی خاص دلچسپی نہیں ہو گی، اس لیے رات کے خوابوں کو یاد کرنے کی کوشش نہیں کرتے ہوں گے۔ ویسے کوئی بیماری نہیں ہے۔ خواب دیکھنا ضروری بھی نہیں ہے۔


—
بدتمیز، صرف خواب دیکھنا ہی کافی نہیں ہوتا۔ خوابوں کو پانے کے لیے کچھ کرنا بھی پڑتا ہے۔
—
عمار، نہیں، زیادہ نہیں پڑھا۔۔ہپناٹزم اور ٹیلی پیتھی کے کتابچے پڑھے ہیں، البتہ پامسٹری اور آسٹرالوجی کو پڑھنے کی کوشش کی ہوئی ہے۔ ٹیلی پیتھی کا تو مجھے ایک زمانے میں اتنا جنون ہوا تھا کہ راتوں کو میں اس کے عمل کرتی رہتی تھی، پھر امی سے ڈانٹ کھائی تو چھوڑا۔ اور خوابوں کی تعبیر کے بارے میں پڑھا ہے۔ لیکن خوابوں کے بارے میں نہیں، یہ بس انٹرنیٹ سے انفارمیشن اکھٹی کی تھی۔
اور واقعی خواب کو یاد رکھنا بھی ایک کام ہے۔ اب یاد نہیں ہوں گے تو ہم یہی کہیں گے کہ خواب آتے ہی نہیں۔
سارے خواب سچ نہیں ہوتے۔ میں نے خود اتنے حسین خواب دیکھے ہیں، لیکن ان کے پورے ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔
—
اجمل انکل، آپ نے درست کہا، یہی بات میں نے بھی پڑھی تھی، شاید یہ مذہب سے متعلق ہو، لیکن سائنس ایسا نہیں کہتی۔ لیکن روح کا نکل جانا۔۔عجیب سا لگتا ہے یعنی سوتے ہوئے جب روح نکل جاتی ہے تو انسان اس وقت مر جاتا ہے؟ اب پتہ نہیں روح اور جان میں فرق ہے یا نہیں؟
باقی اللہ حافظ اور قرآنی دعائیں پڑھ کر سونا تو ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کہا ہے۔ آیت الکرسی تو میری بھی عادت تھی، اب آپ نے یاد کروایا تو اب دوبارہ شروع کرتی ہوں۔
—
باجو، سوری۔ اصل میں اس تھیم کے ساتھ نہیں آئے گا۔ میں اپنا دوسرا تھیم ٹھیک کرتی ہوں، پھر آ جائے گا۔
—
شاکر، کس کو نسمہ کہتے ہیں؟
—
حجاب، چلو، رات کو نہیں دیکھتی تو دن کو تو دیکھتی ہی ہو گی نا؟
—
اعجاز، نہیں، کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ اصل میں ان کے ساتھ مسئلہ ہو سکتا ہے جو دن کو خواب دیکھتے ہی نہیں ہیں۔
—
شاہدہ، وعلیکم السلام اور خوش آمدید۔
شاہدہ ہو سکتا ہے کہ آپ کی مشاہدہ کرنے والی حس بہت تیز ہو۔ اور پھر رات خواب میں آپ کو سب دکھائی دے جاتا ہو۔ اور ہو سکتا ہے کہ آپ اپنے اردگرد کے حالات کے بارے میں بہت زیادہ سوچتی ہوں۔ ویسے آپ تو خوش قسمت ہیں کہ آپ کو پہلے ہی خواب آ جاتی ہے۔
لیکن میری بات مانیں اگر آپ ڈر جاتی ہیں کہ یہ آپ کے ساتھ کیوں ہو رہا ہے تو خوابوں کو یاد نہ رکھا کریں۔ اور نہ ہی ان کے بارے میں سوچا کریں۔
کیا تحریر کیا ہے ماوراءآپی
میں بھی کچھ دین سے سوچ رہا تھا کہ خواب کے حوالے سے لکھوں لیکن اس طرح نہیںجس طرح آپ نے لکھا ہے مٰں تو بس پوچھناچاہتا تھا کے خواب کیوں آتے ہیںاور ان کی تعبیر کیا ہے میں بھی اکثر خواب دیکھتا ہوں اور خوابوں کی دنیا میںرہتا ہوں کیوں کہ جو کچھ میں سوچتا ہوں وہ خواب میں ہی ہو سکتا ہے حقیقت میں نہیںہو سکتا ہے میں چاہتا ہوں ہر کوئی حقیقت کو مانے یہاںکوئی حقیقت کو نہیںمانتا ہے اپنے آپ کو ہی مانتا ہے ہر کسی کے من میںایک “میں” سوار ہے میںیہ کر دوں گا میںنے یہ کیا ہے میں ایسا کر سکتا ہوں مجھے کوئی ہارا نہیںسکتا ہے یہ سب تو حقیقت میںہوتا ہے لیکن اس کو کوئی تسلیم نہیں کرتا میں کم زور ہو مجھے کچھ آتانہیں ہے میںکسی سے سیکھ رہا ہوں مجھے اس نے ہی سب کچھ بتایا ہے پت نہیں ہم اس طرح کیوں نہیں سوچتے ہیں خیر بات خواب کی ہو رہی تھی ویسے ایک بات میں جو کرنے جا رہا ہوں اس کا جواب جس کے پاس بھی ہو مجھے ضرور دے میں نے ایک خواب دیکھا ہے بلکہ دیکھتا ہوں اس کا زکر میں آج پہلی دفعہ یہاں کر رہا ہوں
مجھے یاد نہیں ہے کہ میںیہ خواب کب سے دیکھ رہا ہوں ہاں اتنا یاد ہے جب سے میںہوش میں ہوں تب سے یہ خواب دیکھ رہا ہوں یہ خواب مجھے کبھی ہفتہ میں ایک بار آتا ہے کبھی مہنے میںایک بار اور کبھی روز خواب کچھ اس طرح ہے
میں ایک ایسے مقام پر ہوتا ہوں جہاں مجھے خطرہ ہوتا ہے لیکن میں اس خطرے سے بچنے کے لیے اوڑنا شروع کر دیتا ہوں میرے جسم کے ساتھ پر بھی نہیںہوتے ہیںاس کے باوجود میں اپنے بازوں کی مدد سے اوڑتا رہتا ہوں کبھی اتنا انچا اوڑتا ہوں کے پرندے میرے ساتھ ساتھ ہوتے ہیں اور کبھی زمین سے صرف ایک یا دو فٹ کے فاصلے پر مجھے یہ سمجھے نہیں آتی یہ خواب مجھے کیوںآتا ہے
نوائے ادب’s last blog post..کرایہ ، عوام اور میں
خرم، خواب میں اڑنا آزادی کو ظاہر کرتا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ آپ پابندیوں اور حدوں سے خوفزدہ ہیں۔ اور ان سب سے آزادی چاہتے ہیں۔ اگر آپ کچھ انتظار کریں تو میں وقت ملنے پر کتاب میں بھی دیکھ کر بتاؤں گی۔ اور شاید ایک پوسٹ بھی لکھوں۔ اگر وقت ملا تو۔
کچھ مزید اگر بتا سکیں کہ اڑتے وقت آپ کے کیا جذبات ہوتے ہیں، خوشی یا ڈر۔۔؟
جی ہاں کہی دفعہ تو میں خوشی میں اڑتا ہوں اور بلندی پر جانا چاہتا ہوں اور کہی دفعہ مجھے بہت ڈر لگتا ہے کہ کہی گیر نا جاوں ایک دو دفعہ ایسا بھی ہوا ہے کہ میں نیچے گیرنا شروع ہو گیا ہوں اور جب زمین کے پاس پونچ جاتا ہون تو پھر ارنا شروع ہو جاتا ہوں مجھے انتظار رہے گا شکریہ
خرم شہزاد خرم’s last blog post..اب بھی ایسے لوگ ہیں ؟
ماورا اچھی لکھی ہے خوابیدہ تحریر ۔۔
سوتے میں تو کوئی رات ایسی نہیں گزرتی جس میں خواب نہ آیا ہو ۔۔ کبھی ایسا اتفاق ہوتا ہے تو عجیب سا لگتا ہے کہ آج خواب کیوں آیا کوئی ۔۔ کبھی کبھی کچھ خواب سچ بھی ہو جاتے ہیں ۔۔ اس لئے کوئی برا خواب دیکھ لوں تو وہم سا ہوجاتا ہے کہ کچھ ہونے والا ہے ۔۔ 
میں تو بہت خواب دیکھتے ہوں سوتے جاگتے ۔۔
ہاں سارہ، میرے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہے۔ خواب اگر اچھا نہ ہو تو وہم رہتا ہے اور یہ کچھ اچھا نہیـں ہے، خوامخواہ کی ٹینشن۔ اس لیے اچھا اچھا سوچ کر سویا کرو۔۔۔اچھے اچھے خواب دکھائی دیں گے۔
خوابوں کے پروفیسر کے بعد کیا اب خوابوں کی استانی کا لقب بھی دیا جانے والا ہے ویسے عمدہ پوسٹ ہے اور پڑھ کر لطف آیا۔ تبصروں سے پتہ چلا کہ دن میں خواب دیکھنے والے بھی ہیں میری طرح اور یہ کوئی انہونا کام نہیں۔
محب علوی’s last blog post..مومن خاں مومن
خرم، اپنے آپ کو اڑتے دیکھنے کا مطلب برکت و نعمت حاصل ہو اور درجات میں ترقی ہو گی۔ آپ کا خواب برا نہیں ہے، اس لیے گھبرائیں نہیں۔ ہاں، البتہ اگر آپ دیکھیں کہ اڑتے ہوئے نیچے گر گئے ہیں تو نقصان اور تکلیف پہنچ سکتی ہے۔
—
محب، بالکل، یہ کام کوئی انہونا نہیں ہے، آپ جتنے مرضی خواب دیکھیں، کوئی آپ کو روکے گا نہیں۔
ماوراء’s last blog post..جودھا اکبر
اور اگر خواب میں اُڑتے ہوئے حقیقت میں بستر سے نیچے گر گئے تو؟
تو پھر سمجھ لیں کہ آپ کچھ ہی دیر میں ہسپتال پہچنے والے ہیں۔
بہت اچھی تحریر
ونڈرفل
مجھے نہیں پتا تھا کہ میرے فیورٹ خوابوں کی ٹایّپ کو Epic Dreams کہتے ہیں
کامران ، میرے بھی یہی خواب فیورٹ ہیں۔
آپ کی آمد اور تبصرے کا شکریہ۔