Mar
14

میرے پیارے اللہ میاں

اشاعت: ماوراء447 بار دیکھا گیا

میرے پیارے اﷲ میاں
دل میرا حیران ہے
میرے گھر میں فاقہ ہے
اس کے گھر میں نان ہے
میں بھی پاکستان ہوں
اور وہ بھی پاکستان ہے

میرے پیارے اﷲ میاں
لیڈر کتنے نیک ہیں
ہم کو دیں وہ صبر کا پھل
خود وہ کھاتے کیک ہیں

میرے پیارے اﷲ میاں
یہ کیسا نظام ہے
فلموں میں آزادی
ٹی وی پہ اسلام ہے

میرے پیارے اﷲ میاں
سوچ کے دل گھبراتا ہے
بند ڈبوں میں خالص کھانا
ان کا کتا کھاتا ہے
میرا بچہ روتے روتے
بھوکا ہی سو جاتا ہے

دو طبقوں میں بٹتی جائے
ایسی اپنی سیرت ہے
اُن کی چھت پر ڈش انٹینا
میرے گھر بصیرت ہے

میرے پیارے اﷲ میاں
میری آنکھ کیوں چھوٹی ہے
اُس کی آنکھ میں کوٹھی ہے
میری آنکھ میں روٹی ہے

میرے پیارے اﷲ میاں
تیرے راز بھی گہرے ہیں
ان کے روزے سحری والے
اور میرے اَٹھ پہرے ہیں

دعوت روزہ کھلوانے کی
انہیں ملی سرکاری ہے
میرا بچہ روزہ رکھ کے
ڈھونڈتا پھرے افطاری ہے

میرے پیارے اﷲ میاں
یہ کیسا وٹہ سٹہ ہے
این ٹی ایم کا سر ننگا
پی ٹی وی پہ دوپٹہ ہے

میرے پیارے اﷲ میاں
بادل مینہ برسائے گا
اس کا گھر دھل جائے گا
میرا گھر بہہ جائے گا

میرے پیارے اﷲ میاں
چاند کی ویڈیو فلمیں دیکھ کے
اس کا بچہ سوتا ہے
میرا بچہ روٹی سمجھ کر
چاند کو دیکھ کر روتا ہے

میرے پیارے اﷲ میاں
یہ کیسی ترقی ہے
اُن کی قبریں تک ہیں پکی
میری بستی کچی ہے

فاروق قیصر

نظم یہاں سے لی ہے۔

Popularity: 87% [?]

    MyAvatars 0.2 افتخار راجہ
  1. افتخار راجہ نے کہا: >>

    بہت خوب ماوراء
    اسے جاری رکھئو۔ امید ہے کہ آپ خیریت سے ہونگی۔
    وسلام

  2. MyAvatars 0.2 ماوراء
  3. ماوراء نے کہا: >>

    خوش آمدید افتخار بھائی۔ جی، میں ٹھیک ہوں۔ امید ہے آپ بھی خیریت سے ہوں گے۔ آجکل کم کم ہی دکھائی دیتے ہیں؟

  4. MyAvatars 0.2 اجمل
  5. اجمل نے کہا: >>

    تھیم بہت پیاری ہے ۔ یہ نظم کافی لمبی ہے ۔ اس کے ٹکڑے فاروق قیصر کے پروگرام انکل سرگم میں ضیاء الحق کے زمانہ میں پیش کئے جاتے رہے

    اجمل’s last blog post..دھماکہ ۔ سکیوریٹی سخت ۔ ذمہ داری ختم

  6. MyAvatars 0.2 ماوراء
  7. ماوراء نے کہا: >>

    شکریہ اجمل انکل۔ اردو محفل پر شمشاد بھائی نے نظم کا یہی حصہ پوسٹ کیا تھا، اچھا لگا تو یہاں بھی پوسٹ کر دیا۔

  8. MyAvatars 0.2 حجاب
  9. حجاب نے کہا: >>

    کلیاں میں یہ نظم رولا چھوٹا پانڈا کوارٹر پلیٹ بہت اچھی پڑھتا تھا۔۔باغوں میں تو بہار ہے ہی ، ماوراء تمہارے بلاگ پر بھی بہار ہے :smile: بسنت کب مناؤ گی :smile:

  10. MyAvatars 0.2 ماوراء
  11. ماوراء نے کہا: >>

    حجاب، بہار آ گئی کیا؟ ہماری طرف ابھی تک برف باری ہو رہی ہے۔ :sad:
    بسنت پاکستان آ کر مناؤں گی۔ :grin:

  12. MyAvatars 0.2 ساجداقبال
  13. ساجداقبال نے کہا: >>

    میرا جہانتک خیال ہے یہ واحد نظم نہیں بلکہ مختلف اوقات میں لکھے گئے قطعات ہیں۔ آپ نے اسے نظم کی شکل دے دی۔ :grin: انکل سرگم ہر پروگرام میں الگ قطعہ سناتے تھے۔

  14. MyAvatars 0.2 محب علوی
  15. محب علوی نے کہا: >>

    زبردست ماورا نظم بھی عمدہ ہے اور تمہارے تھیم کا تو جواب نہیں۔

    جتنے تھیم اب تک تم نے اردوائے ہیں وہ جمع کرکے مجھے بھیج دو کافی لوگوں کو بھلا ہو جائے گا۔ :grin:

    اسی طرح عمدہ عمدہ پوسٹ کرتی رہا کرو۔

    محب علوی’s last blog post..جاپان میں اسلام سے متعلق تحقیقی سرگرمیاں

  16. MyAvatars 0.2 ماوراء
  17. ماوراء نے کہا: >>

    ساجد، میں نے نہیں شمشاد بھائی نے اسے نظم کی شکل دی ہے۔ :grin:

    شکریہ محب ۔ :smile:

    میں نے صرف ایک تھیم مکمل اردوایا تھا۔ وہ بھی فائر فاکس پر نہ چل سکا۔ اور تو کوئی تھیم میں نے نہیں اردوایا۔ سارے انگریزی کے ہی اپلائی کر لیتی ہوں۔ :grin:

  18. MyAvatars 0.2 محب علوی
  19. محب علوی نے کہا: >>

    چلو جیسے بھی اپلائی کیے ہیں بھیج دو اسے کام کا بناتے ہیں

    محب علوی’s last blog post..جاپان میں اسلام سے متعلق تحقیقی سرگرمیاں

  20. MyAvatars 0.2 نوائے ادب
  21. نوائے ادب نے کہا: >>

    بہت اچھی شاعری ہے ماوراء آپی بہت شکریہ
    ساجد بھائی جی آپ نےٹھیک کہا ہے یہ پوری نظم نہیں‌ہے بلکہ قطعات ہے اور یہ انکل سرگم صاحب سنایا کرتے تھے اور یہ فارق قیصر صاحب نے لکھے ہیں بہت شکریہ

    نوائے ادب’s last blog post..کرایہ ، عوام اور میں

  22. MyAvatars 0.2 ماوراء
  23. ماوراء نے کہا: >>

    خرم، آپی۔۔؟؟ آپ اپنی عمر بتائیں تاکہ میں فیصلہ کروں کہ آپ نے مجھے آپی کہنا ہے یا نہیں؟ :oops:

  24. MyAvatars 0.2 خرم شہزاد خرم
  25. خرم شہزاد خرم نے کہا: >>

    ماوراء جی آپی کہنے سے عمر کا کیا واسطہ :lol:
    میں تو اپنی سب سے چھوٹی بہن جی آٹھوئی میں پڑھتی ہے اس کو بھی آپی کہتا ہوں ویسے میں 26 سال کا ہوں لیکن لگتا 18 یا 20 سال کا ہوں اب آپ فیصلہ کرئے آپ کو میں آپی کہوں یا آپ مجھے ہاہاہ

    خرم شہزاد خرم’s last blog post..اب بھی ایسے لوگ ہیں ؟

  26. MyAvatars 0.2 ماوراء
  27. ماوراء نے کہا: >>

    بات دراصل یہ ہے کہ جن کی میں باجی،آپی آنٹی، پھپھی، چاچی، مامی ہوں ہی نہیں اور وہ مجھے ان ناموں سے پکاریں تو بہت چڑ ہوتی ہے۔ :oops:
    اور خرم میرے تو چھوٹے بھائی نے کبھی مجھے آپی نہیں کہا۔۔اور آپ کو مجھ سے پورے تین سال بڑے بھائی ہیں۔ اس لیے آپ کا آپی کہنا اچھا نہیں لگتا۔ :razz:
    میں آپ کو بھائی کہہ لوں گی، آپ مجھے ماورا ہی کہہ لیا کریں۔ :grin:

    ماوراء’s last blog post..یہ وطن تمھارا ہے، تم ہو پاسباں اس کے

  28. MyAvatars 0.2 خرم شہزاد خرم
  29. خرم شہزاد خرم نے کہا: >>

    چلے جیسے آپ خوش بہت شکریہ ماوراء

    خرم شہزاد خرم’s last blog post..اب بھی ایسے لوگ ہیں ؟

آپ کی آمد اور تبصرے کا شکریہ۔