Mar
06

زمین و زماں تمھارے لیے

اشاعت: ماوراء151 بار دیکھا گیا

Popularity: 80% [?]

    MyAvatars 0.2 عبید
  1. عبید نے کہا: >>

    جزاک اللہ، ماشاء اللہ

  2. MyAvatars 0.2 اجمل
  3. اجمل نے کہا: >>

    دوسری والی بہتر گائی گئی ہے

    اجمل’s last blog post..تبصرہ کا جواب

  4. MyAvatars 0.2 اعجاز
  5. اعجاز نے کہا: >>

    تم نے اپنے بلاگ پر کیا انسٹال کیا ہے؟ فائر فاکس پر نہیں‌چل رہا یہ اب۔
    اور اس پوسٹ سے میوزک والا ایڈیشن ہٹا دو ۔

    اعجاز’s last blog post..عجیب مصیبت

  6. MyAvatars 0.2 ماوراء
  7. ماوراء نے کہا: >>

    اجمل انکل، جی مجھے بھی وہی پسند آئی تھی، لیکن وہ مجھے پوری نہیں ملی۔

    اعجاز، فائر فاکس پر میری طرف ٹھیک چل ہے۔ اور میں نے کچھ انسٹال نہیں کیا۔
    میوزک نہیں ہے۔ صرف دَف میں نعت گائی گئی ہے۔ دوسری نعت مکمل نہیں ہے۔

  8. MyAvatars 0.2 کاشفی
  9. کاشفی نے کہا: >>

    جزاک اللہ۔۔بہت خوب ماشاء اللہ

  10. MyAvatars 0.2 الف نظامی
  11. الف نظامی نے کہا: >>

    زمین و زماں تمہارے لئے مکین و مکاں تمہارے لئے
    چنین و چناں تمہارے لئے بنے دو جہاں تمہارے لئے

    دہن میں زباں تمہارے لئے بدن میں ہے جاں تمہارے لئے
    ہم آئے یہاں تمہارے لئے اٹھیں بھی وہاں تمہارے لئے

    فرشتے خدم رسول حشم تمام امم غلام کرم
    وجود و عدم‘ حدوث و قدم‘ جہاں میں عیاں تمہارے لئے

    کلیم و نجی مسیح و صفی خلیل و رضی رسول و نبی
    عقیق و وصی غنی و علی ثنا کی زباں تمہارے لئے

    اصالت کل‘ امامت کل‘ سیادت کل‘ امارت کل
    حکوت کل ولایت کل خدا کے یہاں تمہارے لئے

    تمہاری چمک تمہاری دمک تمہاری جھلک تمہاری مہک
    زمین و فلک سماک وسمک میں سکہ نشاں تمہارے لئے

    وہ کنز نہاں یہ نور فشاں وہ جن سے عیاں یہ بزم فکاں
    یہ ہر تن و جاں یہ باغ جناں یہ سارا سماں تمہارے لئے

    ظہور نہاں قیام جہاں رکوع مہاں سجود شہاں
    نیازیں یہاں نمازیں وہاں پہ کس کے لئے ہاں تمہارے لئے

    یہ شمس و قمر یہ شام و سہر یہ برگ و شجر یہ باغ و ثمر
    یہ تیغ و سپر یہ تاج و کمر یہ حکم رواں تمہارے لئے

    یہ فیض دیئے وہ جود کئے کہ نام لئے زمانہ جیئے
    جہاں نے لئے تمہارے دیئے یہ آکر میاں تمہارے لئے

    سحاب کرم روانہ کئے کہ آپ نعم زمانہ پئے
    جو رکھتے تھے ہم وہ چاک سیئے یہ ستر بداں تمہارے لئے

    ثنا کا نشاں وہ نور فشاں کہ مہر و شاں بآں ہمہ شاں
    بسا یہ کشاں مواکب شاں یہ نام و نشاں تمہارے لئے

    عطائے ارب جلائے کرب فیوض عجب بغیر طلب
    یہ رحمت رب ہے کس کے سبب برب جہاں تمہارے لئے

    ذنوب فنا عیوب ہبا قلوب صفا خطوب روا
    یہ خوب عطا کروب زوایئے دل و جاں تمہارے لئے

    جناں میں چمن چمن میں سمن سمن میں پھبن پھبن میں دولہن
    سزائے محن پہ ایسے منن یہ امن و اماں تمہارے لئے

    کمال مہاں جلال شہاں جمال حساں میں تم ہو عیاں
    کہ سارے جہاں میں بروز فکاں ظل آئینہ ساں تمہارے لئے

    یہ طور کجا سپہر تو کیا کہ عرش علا بھی دور رہا
    جہت سے ورا وصال ملا یہ رفعت شاں تمہارے لئے

    خلیل و نجی مسیح و صفی سبھی سے کہی کہیں بھی بنی؟
    یہ بے خبری کہ خلق پھری کہاں سے کہاں تمہارے لئے

    بفور صدا سماں یہ بندھا یہ سدرہ اٹھا وہ عرش جھکا
    صفوف سمانے سجدہ کیا ہوئی جو اذاں تمہارے لئے

    یہ مرحمتیں کہ کچی متیں نچھوڑیں لتیں نہ اپنی کتیں
    قصور کریں اور ان سے بھریں قصور جناں تمہارے لئے

    فنا بدرت سے بقا بپرت زہر دو جہت بگر دسرت
    ہے مرکزیت تمہارے صفت کہ دونوں کمان تمہارے لئے

    اشارے سے چاند چیر دیا چھپے ہوئے خورکر پھیر لیا
    گئے ہوئے دن کو عصر کیا یہ تاب و تواں تمہارے لئے

    صبا وہ چلے کہ باغ پھلے وہ پھول کھلے کہ دن ہو بھلے
    لوا کے تلے ثنا میں کھلے رضا کی زباں تمہارے لئے

    الف نظامی’s last blog post..طلوع آفتاب مطلع نبوت و رسالت

  12. MyAvatars 0.2 اوراق
  13. اوراق نے کہا: >>

    طلوع آفتاب مطلع نبوت و رسالت

    ربیع الاول کا مہینہ تھا۔ دوشنبہ کا دن تھا اور صبح صادق کی ضیاء بار سہانی گھڑی تھی۔ رات کی بھیانک سیاہی چھٹ رہی تھی اور دن کا اجالا پھیلنے لگا…

  14. MyAvatars 0.2 ماوراء
  15. ماوراء نے کہا: >>

    بہت شکریہ الف نظامی۔ میں نے نعت کا کچھ حصہ لکھا تھا، لیکن کچھ لفظ سمجھ نہیں آ رہے تھے تو پھر ایسے ہی پوسٹ کر دیا۔ ایک اور نعت میں بھی کچھ لفظ ٹھیک سے سمجھ نہیں آئے تھے، جب پوسٹ کروں گی تو امید ہے اسے بھی دیکھ دیں گے۔ شکریہ۔ :smile:

  16. MyAvatars 0.2 عبید
  17. عبید نے کہا: >>

    جزاک اللہ الف نظامی صاحب

  18. MyAvatars 0.2 مون
  19. مون نے کہا: >>

    جزاک اللہ الف نظامی صاحب

    مکمل نعت پڑھ کر بہت خوشی ہوئی۔۔ بہت شکریہ :smile:

  20. MyAvatars 0.2 سارہ
  21. سارہ نے کہا: >>

    بہت اچھی نعتیں ہیں ماوراء ۔۔

    ماوراء جب بھی تمہارے بلاگ پر آتی ہوں میرا پی سی ہینگ ہوجاتا ہے ۔۔ یہ کیا مسئلہ ہے یار۔۔

  22. MyAvatars 0.2 ماوراء
  23. ماوراء نے کہا: >>

    یا اللہ ۔۔یہ کس نے نظر لگا دی میرے بلاگ کو۔۔ :cry: :cry:

    سب کچھ ٹھیک چل رہا تھا۔۔۔لیکن کسی کی نظر لگ گئی ہے۔ سارہ، میں کچھ کرتی ہوں۔ :oops:

آپ کی آمد اور تبصرے کا شکریہ۔