Feb 19 2008

الیکشن 2008

شائع کیا: ماوراء at 12:16 pm زمرہ: بے نظیر, سیاست

531 بار دیکھا گیا

 

ا٨ فروری پاکستان کی تاریخ کا ایک اہم دن۔ الیکشن ٢٠٠٨ میں دہشت گردی اوردھاندلی کے واضح امکانات تھے۔ اس تذبذب اور خوف کی فضا میں الیکشن نہ صرف خیریت سے ہو گئے بلکہ بِنا کسی دھاندلی کے بھی انجام پا گئے۔ انکل مشرف کا اس پر شکریہ ہی ادا کیا جا سکتا ہے۔ پولنگ ڈے ١٨ فروری کو کچھ پولنگ اسٹیشنز پر چند واقعات ہوئے۔ پی پی پی کے ستائیس افراد شہید ہوئے ہیں۔

پاکستان کی ساٹھ سالہ انتخاب کہانی
دوسرا حصہ
تیسرا حصہ
چوتھا اور آخری حصہ۔

کل بلاگز اور ارد گرد شیر شیر ہو رہی تھی۔ میں کل سارا دن ٹینشن میں رہی کہ یہ تو شیر جیت جائے گا۔ جیو، ائے آر وائے اور مختلف سائٹس جہاں رزلٹس آ رہے تھے۔ سب کھول کر سامنے رکھے ہوئے تھے۔ کل رات بارہ بجے تک ن لیگ ہی جیتتی ہوئی نظر آ رہی تھی۔ میں نے تو رات پی پی پی کے جیتنے کے لیے نفل مانگ لیے۔ اور اللہ سے دعا کر کے سو گئی۔ صبح جاب پر جانے سے پہلے رزلٹ دیکھا تو اللہ نے میری دعا سن لی تھی۔ پیپلز پارٹی نے ملکی اور صوبائی سطح پر واضح اکثریت حاصل کر لی تھی۔

بے نظیر کی شہادت کبھی رائیگاں نہیں جا سکتی تھی۔ وہ شہید ہی پی پی پی کو جتانے کے لیے ہوئی تھی۔ اوپر اللہ سے صلاح مشورہ کر رہی ہو گی۔ کہ اب پارٹی کو کیسے چلانا ہے۔:p اور یقیناً اس وقت بے نظیر کی روح بہت خوش ہو رہی ہو گی۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کی اصل اور منجھی ہوئی سیاستدان صرف اور صرف بے نظیر تھیں۔ اور پیپلز پارٹی ہی پاکستان کی سب سے بڑی پارٹی ہے۔ اس کا اندازہ نتائج سے واضح ہے۔ پیپلز پارٹی کے چاہنے والے صرف پنجاب میں نہیں۔۔بلکہ ہر صوبے میں موجود ہیں۔ “بے نظیر۔۔۔چاروں صوبوں کی زنجیر“۔
اس کے بدلے مسلم لیگ (ن) کو صرف پنجاب میں ہی اکثریت حاصل ہوئی۔ جبکہ نواز شریف ایک نہایت ہی بھولے اور سادے سے سیاست دان ہیں۔ ٹھیک سے بات بھی کرنے نہیں آتی۔ بہرحال بہت اچھا ہوا کہ نیشنل اسمبلی میں ن لیگ پیچھے ہی رہی۔
چوہدریوں کی اور شیخ رشید کی ہار کا بہت افسوس ہوا۔:D لیکن شکر ہے زیادہ اکڑ نہیں دکھائی۔ شجاعت نے کھلے دل سے نتائج کو قبول کیا ہے۔

ہمارے حلقے میں بھی ق اور ن لیگ کے امیدواروں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ جبکہ پی پی پی کے امیدوار قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ وزارتِ عظمٰی کا عہدہ کون سنبھالتا ہے۔ امین فہیم، اعتزاز ، زرداری یا کوئی اور۔۔ پی پی پی اور ن لیگ کیا ایک ساتھ چل سکیں گی؟ کیا انکل مشرف عزت سے استعفٰی دے دیں گے؟(انکل مشرف کو تو دونوں پارٹیوں کی طرف سے استعفٰی دینے کا مطالبہ آ گیا ہے۔)اگر مشرف استعفٰی نہیں دیتا تو کیا وہ ان پارٹیوں کے ساتھ چل سکے گا؟ اب یہ سب باتیں آئندہ آنے والوں دنوں میں دیکھنی ہیں۔  وفاقی حکومت نے معزول چیف جسٹس افتخار محمد کی نظر بندی ختم کرنے پر بھی غور شروع کر دیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے حامیوں کو میری طرف سے بہت مبارک باد۔ کم از کم ان نتائج سے میں تو بہت خوش ہوں۔ پاکستان آج ایک نیا ٹرن لینے جا رہا ہے۔ میری سچے دل سے دعا ہے کہ عوام کا یہ فیصلہ ان کے لیے بہترین ثابت ہو۔ اور ہمارے رہنماؤں کو صحیح فیصلے کی ہمت اور توفیق دے۔ آمین۔
آج بے نظیر ہوتیں تو یقیناً آج ہم ان کو مسکراتا ہوا چہرہ دیکھ رہے ہوتے۔ لیکن وہ ہم میں نہ ہونے کے باوجود ہم میں موجود رہیں گی۔ اور آنے والی نسلیں ان کو یاد کرتی رہیں گی۔

17 تبصرے

17 تبصرے “الیکشن 2008”

    MyAvatars 0.2
  1. شعیب صفدر
    on 19 Feb 2008 at 1:28 pm

    پیپلزپارٹی کا جیتنا یوں بھی خود پارٹی کے لئے اچھا ہے کہ یو اس کی زندگی میں کچھ اضافہ ہو گیا ورنہ اس کے جلد حصے ہو جاتے!
    بھٹو فیکٹر متاثر ہونے سے!

    شعیب صفدر’s last blog post..متحدہ کو کراچی مبارک

    اس تبصرے کا جواب دیں

  2. MyAvatars 0.2
  3. [...] تو نشستیں حاصل کر سکتی ہے اور نون لیگ نہیں؟ ویسے بھی لوگوں نے نوافل مانگے تھے کہ شیر نہ [...]

  4. MyAvatars 0.2
  5. عدنان زاہد
    on 19 Feb 2008 at 10:31 pm

    اسلام علیکم،
    میرے خیال میں مشرف سے اتنی جلدی استعفاء نہیں مانگنا چاہیے۔ پہلے گورنمنٹ بنالی جائے اس کے بعد کچھ کیا جائے،
    ورنہ مشرف اتنی آسانی سے جانے والے نہیں‌ ہیں۔

    عدنان زاہد’s last blog post..ہم نے ووٹ ڈالا

    اس تبصرے کا جواب دیں

  6. MyAvatars 0.2
  7. i love pakistan
    on 20 Feb 2008 at 2:53 am

    معاف کیجئےگا!
    دھاندلی نہ ہونے کی بات نہ کریں!
    دھاندلیاں ہوئی ہیں۔
    کل ہی کے اخبارات میں مرزا اختیار بیگ کی پریس کونفرنس کی خبر بھی آیاہے۔اسکے علاوہ
    بلوگرز کی ذاتی تجربے اور مشاہدات اور بی بی سی اردو کی سائٹ دیکھ لیں۔

    ۔مشرف کے جو چند حمایتی اب بھی کچھ کہنے سننے کے قابل رہ گئے ہیں اب یہ دلیل دے رہے ہیں کہ ان کو صاف اور شفاف انتخابات کرانے کی شاباش
    ملنی چاہئیے۔ یہ بالکل ایسے ہی ہے جیسے میں آپ پر گولی چلاؤں، نشانہ خطا ہو اور میں آپ سے اپنے غلط نشانے کی داد چاہوں۔
    ا
    اٹھارہ فروری کے انتخابات میں جس قدر بھی دھاندلی ممکن تھی، وہ ہوئی۔ صرف پنجاب میں ہی صوبے کے چونتیس اضلاع میں سے بائیس میں مقامی
    حکومتوں نے مسلم لیگ قاف کی کامیابی کے لیے دن رات ایک کیا ہوا تھا۔ ان بائیس میں سے کم از کم چودہ ایسے تھے جہاں مقامی ناظمین کے رشتہ
    دار قاف لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے تھے۔ پولنگ والے دن بھی جس قدر داداگیری ممکن تھی، ہوئی۔

    يہ کہنا کہ مشرف نے شفاف انتخابات کروائے ہيں بالکل غلط ہے۔

    اس تبصرے کا جواب دیں

  8. MyAvatars 0.2
  9. اجمل
    on 20 Feb 2008 at 3:49 am

    میں محبِ پاکستان کے ساتھ اتفاق کرتا ہوں ۔ دھاندلی جتنی ق کے لیڈروں کے بس میں تھی انہوں نے کی ۔ میں انشاء اللہ جلد ان انتخابات کا تجزیہ لکھوں گا ۔
    ہمارے خاندان نے کبھی پیپلز پارٹی کو ووٹ نہیں دیا لیکن جتنا ہمیں بینظر کے قتل پر دکھ ہوا اتنا شاید پیپلز پارٹی کے وڈیروں کو بھی نہ ہوا ہو ۔ البتہ کسی سیاسی جماعت کے جیتنے کیلئے اللہ سے دعا مانگنا میری سمجھ سے باہر ہے ۔ میں تو ہمیشہ ملک اور قوم کی بہتری کیلئے دعا مانگتا ہوں ۔

    اجمل’s last blog post..انتخابات ۔ میرا شیر جیتے ہی جیتے

    اس تبصرے کا جواب دیں

  10. MyAvatars 0.2
  11. فیصل
    on 20 Feb 2008 at 4:28 am

    میرے خیال میں‌بیلچے کو بیلچہ ہی کہنا چاہیے۔ ایک نظر اس کالم پر ڈال لیں‌، شائد آپکی جذباتیت کم ہو سکے۔
    http://www.dailymail.co.uk/pages/live/femail/article.html?in_article_id=505123&in_page_id=1879
    اللہ مرحومہ کی مغٍفرت کرے، آمین۔

    اس تبصرے کا جواب دیں

  12. MyAvatars 0.2
  13. راہبر
    on 20 Feb 2008 at 4:36 am

    یہ پیپلز پارٹی نے کون سا کمال دکھایا ہے جو اس کی جیت کی دعائیں ہورہی تھیں؟
    مسلم لیگ ن کو قومی اسمبلی میں اکثریت حاصل ہوتی تو مجھے زیادہ خوشی ہوتی. بہرحال! پیپلز پارٹی بھی کچھ بری نہیں لیکن اس کے موجودہ قائد آصف زرداری صاحب سے کم از کم میں تو بالکل مطمئن نہیں۔
    جیسا کہ اس وقت قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ آصف زرداری وزراتِ عظمی کے امیدوار بن سکتے ہیں، اگر واقعی ایسا ہوا تو خود پیپلز پارٹی کا مستقبل خطرے میں پرسکتا ہے۔
    میں نے تو نواز شریف کے جیتنے کی دعائیں کی تھیں۔ چلو سندھ میں نہ سہی، پنجاب اسمبلی میں تو اسے اکثریت حاصل ہو گئی اور قومی اسمبلی کی بھی دوسری بڑی جماعت بن کر سامنے آئی۔
    باقی رہی دھاندلی نہ ہونے کی بات تو یہ صرف خوش فہمی ہی ہے۔ اگر مشرف مخالف امیدوار جیت گئے ہیں تو اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ دھاندلی نہیں ہوئی۔ اگر دھاندلی نہ ہوئی ہوتی تو قاف لیگ کو اس سے بھی زیادہ عبرتناک شکست ہوتی۔
    چوہدری کو انتخابی نتیجہ تسلیم کرنا ہی تھا کیونکہ انتخابات سے پہلے بہت منمناتا تھا کہ دھاندلی نہیں ہوگی، نہیں ہوگی۔۔۔ اب اگر دھاندلی کا الزام لگاتا تو اچھا خاصا مضحکہ خیز ہوتا اس لیے۔۔۔۔۔ مجبوری تھی ساجن کی۔۔۔۔ :razz:
    باقی، چلو تمہیں مبارک ہو کہ پیپلز پارٹی جیتی۔۔۔!

    راہبر’s last blog post..دنیا کی ایسی تیسی

    اس تبصرے کا جواب دیں

  14. MyAvatars 0.2
  15. ساجداقبال
    on 20 Feb 2008 at 4:38 am

    اوپر اللہ سے صلاح مشورہ کر رہی ہو گی۔ کہ اب پارٹی کو کیسے چلانا ہے۔
    ———————————-
    اوپر کی خبریں آپکو کیسے پتہ؟ :shock:
    جو بھی جیتے اللہ ملک و قوم کے معاملے میں بہتر کرے۔

    ساجداقبال’s last blog post..ونڈوز جینوئن ایڈوانٹیج(WGA) کی سردردی سے نجات

    اس تبصرے کا جواب دیں

  16. MyAvatars 0.2
  17. ماوراء
    on 20 Feb 2008 at 1:55 pm

    شعیب، آپ کے خیال کا احترام کیا جاتا ہے۔ لیکن بھٹو اور پیپلز پارٹی کبھی مر نہیں سکتے۔ ہمیشہ زندہ رہیں گے۔

    عدنان زاہد، آپ نے درست کہا۔ یہ لوگ جیت گئے ہیں تو بس انہوں نے سمجھا کہ بس ہم ہی ہیں۔ جو مرضی کہو۔ اور مشرف تو ہے ہی ضدی۔ اسے جس بات سے منع کرو۔۔۔وہی کرتا ہے۔ انھیں واقعی حکومت بن جانے کے بعد ہی استعفٰی کا مطالبہ کرنا چاہیے تھا۔

    پاکستان، مجھے اس سے انکار نہیں۔ہمارے ملک میں کہیں نہ کہیں دھاندلی ضرور ہوتی ہے۔ اور ہوئی بھی ہے۔ لیکن میں ذرا بڑے پیمانے پر سوچ رہی تھی۔ اور جتنی دھاندلی متوقع تھی۔ اس سے کم ہی ہوئی ہے۔ ق لیگ نہیں جیتی۔۔۔ بس اتنا ہی کافی ہے۔۔!!

    اجمل انکل، تجزیہ ضرور کیجئے گا۔ میں نے مکمل طور پر پاکستان کے الیکشنز کو follow نہیں کیا۔
    اور سیاسی پارٹی کے لیے دعا اسی لیے کی تھی کہ یہی پارٹی ملک کے لیے بہتر تھی۔(میرے خیال میں) اور اجمل انکل نوافل ادا کرنے کے بعد میں نے اپنے ملک کے لیے ہی دعا کی ہے۔ اور یہی کہ ہمارے رہنماؤں کو درست فیصلے کرنے کی توفیق دے۔

    فیصل، جذباتی تو آپ ہو رہے ہیں۔ اور ہاں، بے نظیر اب اس دنیا سے چلی گئی ہے۔ بڑے پن کا مظاہرہ کر کے اس کو معاف کر دیں۔

    عمار، امید ہے کہ زرداری وزیرِاعظم نہیں بنے گا۔ تم بے فکر رہو۔ لیکن اگر بن بھی جاتا ہے تو کیا معلوم۔۔۔وہی ہمارے ملک کے لیے بہتر ثابت ہو۔
    تمھاری دعا میں اثر نہیں تھا نا۔۔۔اس لیے ن دوسری بڑی پارٹی ٹھہری ہے۔ :razz:
    شکر کرو کہ ق لیگ ہار گئی۔۔۔اور شکر کرو کہ جتنی دھاندلی ہوئی ہے اس سے زیادہ دھاندلی نہیں ہوئی۔

    خیر مبارک۔ اور تمھیں بھی مبارک۔ تمھیں اس لیے مبارک کہ جو بھی جیتا ہے۔۔۔اسے بڑے دل سے قبول کر لو۔۔اور دعا کرو کہ ملک کے لیے اچھے ثابت ہوں۔ :grin:

    ساجد، مجھے خواب آ جاتا ہے۔ کہ کیا ہونے والا ہے یا کیا ہو رہا ہے۔ :razz:

    اور اللہ آپ کا بھلا کرے۔ آپ کی دعا اچھی تھی۔ آمین۔

    اس تبصرے کا جواب دیں

  18. MyAvatars 0.2
  19. اعجاز
    on 20 Feb 2008 at 2:03 pm

    ہم ۔ بہت اچھا بھئی
    اچھا کیا بتا دیا۔ جب میں‌ الیکشن میں‌ کھڑا ہونگا تو تم سے دعا کروالونگا۔

    اس تبصرے کا جواب دیں

  20. MyAvatars 0.2
  21. راہبر
    on 20 Feb 2008 at 10:44 pm

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    امید ہے کہ زرداری وزیرِاعظم نہیں بنے گا۔ تم بے فکر رہو۔ لیکن اگر بن بھی جاتا ہے تو کیا معلوم۔۔۔وہی ہمارے ملک کے لیے بہتر ثابت ہو۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    جب مشرف آیا تھا، تب بھی لوگ یہی سوچتے تھے کہ اگرچہ فوجی حکمران ہے لیکن کیا معلوم، شاید یہی ہمارے ملک کے لیے بہتر ثابت ہو۔ ہم بحیثیت پاکستانی قوم سیاسی شعور بہت کم رکھتے ہیں۔
    دھاندلی کے حوالہ سے تو اب امریکی مشن سمیت دیگر غیر ملکی ماہرین کی بھی ابتدائی رپورٹ آگئی ہے۔

    راہبر’s last blog post..دنیا کی ایسی تیسی

    اس تبصرے کا جواب دیں

  22. MyAvatars 0.2
  23. عبید
    on 21 Feb 2008 at 3:49 am

    میں نے زندگی میں پہلی بار ووٹ دی اور وہ بھی پی پی کو اسی وجہ سے پی پی جیت گی ہے اب امین فہیم آ جائے تو مزا ہی آ جائے گا اور اگر زرداری ویزاعظم بن گیا تو پھر اللہ ہی خیر کرے

    اس تبصرے کا جواب دیں

  24. MyAvatars 0.2
  25. ماوراء
    on 21 Feb 2008 at 4:41 am

    اعجاز، شوق سے ، لیکن اگر آپ پی پی پی کی طرف سے کھڑے ہوئے تو۔۔

    عمار، بالک صحیح کہا یہی بات میں بھی ایک بار پہلے کہہ چکی ہوں کہ ہم لوگوں میں سیاسی شعور نہیں ہے۔ لیکن مثبت انداز میں سوچنے میں کوئی حرج نہیں۔

    عبید، جیتے رہیں۔ ایک ووٹ بھی بڑے کام کا ہوتا ہے۔ امید ہے زرداری وزیرِاعظم نہیں بنے گا۔

    اس تبصرے کا جواب دیں

  26. MyAvatars 0.2
  27. اعجاز
    on 21 Feb 2008 at 4:50 am

    میرا سیاسی قد پیپیپیپی کی طرف سے کھڑا ہونے کی اجازت نہیں‌دیتا سو تم اپنے نفل اپنے پاس رکھو :razz:

    اگر پیپلزپارٹی زرداری کو اپنا وزیراعظم بنانا چاہتی ہے تو تمہیں یا کسی کو کیا اعتراض ہے؟ :roll:

    اس تبصرے کا جواب دیں

  28. MyAvatars 0.2
  29. ماوراء
    on 22 Feb 2008 at 7:43 pm

    چلیں اعجاز۔ پھر آرام سے بیٹھے رہیں۔

    مجھے تو زرداری کے وزیرِاعظم بننے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ لیکن لوگ پتہ نہیں کیوں بے چارے زرداری کے خلاف ہیں۔ :grin:

    اس تبصرے کا جواب دیں

  30. MyAvatars 0.2
  31. عبید
    on 28 Feb 2008 at 8:59 pm

    ماوراء زرداری ہی کی وجہ سے خود بے نظیر کو دو بار وزیر اعظم کے عہدے کو خیر باد کہنا پڑا یہی وہ شخصیت ہے جس کی وجہ سے پی پی بہت بدنام ہوئی کئی لوٹ مار اور غنڈہ گردی کے کیس ایسے ہیں جہاں پر وہ اپنے ثبوت چھوڑ کر گیا ہے اب پھر اس سے کیا توقعات رکھی جا سکتی ہیں ؟؟؟؟؟؟

    اس تبصرے کا جواب دیں

  32. MyAvatars 0.2
  33. ماوراء
    on 01 Mar 2008 at 12:23 pm

    عبید، آپ کی بات درست ہے۔ لیکن زرداری اب جس عقلمندی سے پارٹی کو چلا رہا ہے وہ واقعی متاثر کر دینے والا ہے۔ اور زرداری اتنا عرصہ جیل میں گزار کر آیا ہے، اس نے کہا کہ ان سالوں نے مجھے بہت کچھ سکھایا ہے۔ معلوم نہیں۔۔لیکن زرداری مجھے اب ایک سمجھ بوجھ رکھنے والے سیاست دان نظر آ رہے ہیں۔

    اس تبصرے کا جواب دیں

ٹریک بیک یو آر آئی | تبصرہ جات آر ایس ایس

اپنی رائے کا اظہار کیجیے۔