Jan 26 2008

آخری تھیم؟

شائع کیا: ماوراء at 9:20 pm زمرہ: تھیمز

732 بار دیکھا گیا

بہت مشکل سے مجھے ایک تھیم پسند آئی ہے۔ جس کے بہت نخرے اٹھانے پڑے ہیں۔ اس کے بعد بلاگ پر اپلائی کرنے کے قابل ہوئی ہے۔ میرا ارادہ ہے کہ اس پر تھیمز کی تلاش ختم کر دوں۔ اب آگے کیا ہوتا ہے۔ مجھے علم نہیں۔ لیکن خاص مواقعوں پر تھیم میں ضرور بدلوں گی۔

عمار کا بہت شکریہ۔ جس نے اس کو اردوایا ہے اور بہت محنت کی ہے۔ بدتمیز کا بھی شکریہ۔ جنہوں نے بلاگ نیو ورژن میں اپڈیٹ کیا اور تھیم اپلائی کرنے کے قابل ہوا۔

اب ساجد کا بھی شکریہ ادا کرنے کا دل کر رہا ہے۔ لیکن پہلے مدد کرنا ہو گی۔  تھیم میں جہاں جہاں نقص نظر آ رہا ہے۔ ساجد اگر ان کا حل بتا دیں تو بہت آسانی ہو جائے گی۔ کیونکہ تجربے کرنے کا میرے پاس وقت نہیں ہے آجکل۔ کمنٹ ٹیکسٹ باکس بہت چھوٹا ہے۔ اس کو ٹھیک کرنے کی کوشش کی ۔۔ لیکن ناکام رہی۔ cols کی تعداد بڑھانی تھی نا؟ لیکن نہیں ہوا۔ :(

رابطہ کا اگر کوئی صفحہ دیکھے تو اس کے حال پر مجھے رونا آ رہا ہے۔ اور shout box وہاں منتقل ہو گیا ہے۔ کہ مین پیچ پر زیادہ ہی اوپر چڑھ گیا تھا۔

 

  شکریہ عمار۔

 

اب میں پھر ایک ہفتہ غائب ہوں۔ ویکینڈ پر ہی شاید میرے بلاگ پر کچھ نظر آئے۔ 

 

29 تبصرے

29 تبصرے “آخری تھیم؟”

    MyAvatars 0.2
  1. ساجداقبال
    on 26 Jan 2008 at 10:08 pm

    ویک اینڈ تو آج ہے۔ اگر آپ نے اگلے ویک اینڈ آنا ہے تو میں سیٹنگز جو باقی ہیں اگلے ہفتے بتا دوں گا۔ :cool:

    ساجداقبال’s last blog post..ونڈوز جینوئن ایڈوانٹیج(WGA) کی سردردی سے نجات

    اس تبصرے کا جواب دیں

  2. MyAvatars 0.2
  3. شعیب صفدر
    on 27 Jan 2008 at 2:09 am

    اچھا تھیم ہے!! یہ میں اس لئے کہہ رہا ہوں کہ اس کا بلیک اینڈ وائیٹ ورژن میں اپنے لئے تیار کررہا تھا!!! اب کوئی اور ڈیزائین دیکھتا ہوں!!! :evil:

    شعیب صفدر’s last blog post..جہادی مواد

    اس تبصرے کا جواب دیں

  4. MyAvatars 0.2
  5. محب علوی
    on 27 Jan 2008 at 2:35 am

    ماورا کمال کر دیا ہے تم نے

    اتنا مسحور کن تھیم قسم سے مدہوش کر دیا ہے یہ تھیم دکھا کر اس تھیم کا ذکر اردو ٹیک پر بھی کرو وہاں‌ میں بھی دیکھتا ہوں اس کو اور قدیر کو بھی لگا دوں‌گا :smile:
    محب علوی’s last blog post..وراثتی رازوں کا حل

    اس تبصرے کا جواب دیں

  6. MyAvatars 0.2
  7. عارف انجم
    on 27 Jan 2008 at 7:56 am

    ماشااللہ بہت زبردست تھیم ہے۔ تعریف کیے بنا رہا نہیں‌ جاتا۔

    اس تبصرے کا جواب دیں

  8. MyAvatars 0.2
  9. بدتمیز
    on 27 Jan 2008 at 11:08 am

    ہاہاہا :grin:
    شعیب آپ بھی یہی استعمال کر لیں کیا برائی ہے؟

    بدتمیز’s last blog post..life after people

    اس تبصرے کا جواب دیں

  10. MyAvatars 0.2
  11. حجاب
    on 27 Jan 2008 at 12:05 pm

    ماوراء اب تھیم کبھی چینج مت کرنا اتنی شاندار کلاسک تھیم ہے ۔

    اس تبصرے کا جواب دیں

  12. MyAvatars 0.2
  13. ماوراء
    on 27 Jan 2008 at 4:00 pm

    ساجد، ہفتے کے دن میں اور کمپیوٹر ہوتے ہیں۔ لیکن سنڈے کو گھر اور میں۔ اس لیے اگلے ویکینڈ کا اصل میں لکھنا چاہ رہی تھی۔ آپ ساتھ ساتھ اگر بتاتے جائیں تو اچھا ہے۔ مجھے جب بھی وقت ملا میں ٹھیک کرتی رہوں گی۔
    ——————

    شعیب، :oops: سوری، مجھے پتہ ہوتا تو میں اسے کبھی نہ لگاتی۔ لیکن آپ اب یہ کیوں نہیں استعمال کریں گے؟ اگر کہتے ہیں تو میں اپنے لیے کوئی اور ڈھونڈ لیتی ہوں؟
    ————-
    محب، بس جو کچھ نہیں کرتے وہ کمال ہی کرتے ہیں۔ اور آپ اس تھیم کو دیکھ کر مدہوش ہو گئے؟ :eek: اور شکریہ۔ مجھے وقت ملتا ہے تو اردو ٹیک پر بھی ذکر کرتی ہوں۔
    ——————

    عارف انجم، خوش آمدید اور بہت شکریہ۔ :smile:
    ——————
    حجاب، سوچا تو یہی ہے۔ کہ اب نہیں بدلوں گی۔ اگر کسی اور پر دل نہ آ گیا تو۔۔ :neutral:

    اس تبصرے کا جواب دیں

  14. MyAvatars 0.2
  15. الف نظامی
    on 27 Jan 2008 at 11:45 pm

    واہ کیا تھیم ہے!

    الف نظامی’s last blog post..شرح جمال

    اس تبصرے کا جواب دیں

  16. MyAvatars 0.2
  17. راہبر
    on 28 Jan 2008 at 12:32 am

    لگتا ہے تم نے مزید کافی محنت کرڈالی ہے اس تھیم پر۔۔۔ بہت نکھر کر گئی ہے لیکن اب بھی اتنے پنگے نظر آرہے ہیں۔ خیر! میں نے اس کی اسٹائل شیٹ کو نئے سرے سے اردو کے لیے ڈھالا ہے۔ وہ تمہیں بھیج رہا ہوں۔ ذرا اس کو اپلائی کرکے دیکھنا۔ شاید مسائل حل ہوجائیں۔

    راہبر’s last blog post..صوفی نعیم بابا

    اس تبصرے کا جواب دیں

  18. MyAvatars 0.2
  19. سارہ
    on 28 Jan 2008 at 2:59 am

    ماوراء تھیم واقعی بہت زبردست ہے ۔۔ تم دوسری تھیمز کو فی الحال دیکھو ہی نہ کہ کسی پر دل آئے ۔۔۔۔ :smile:

    اس تبصرے کا جواب دیں

  20. MyAvatars 0.2
  21. @عبید@
    on 28 Jan 2008 at 5:39 am

    شاباس مزید محنت کرو اتنی کہ پھر کسی کا محتاج نہ ہونا پڑے

    اس تبصرے کا جواب دیں

  22. MyAvatars 0.2
  23. ماوراء
    on 28 Jan 2008 at 12:31 pm

    الف نظامی، شکریہ۔

    عمار، سٹائل شیٹ اپلائی کی ہے۔ اب دیکھو۔

    سارہ، صحیح کہا ہے۔ آجکل وقت بھی نہیں ہے دیکھنے کا۔ اس لیے بچت ہو جائے گی۔ :grin:

    عبید، آپ کے اس جملے میں بہت دم ہے۔ کہ اس سے مجھے مزید کام کرنے کا حوصلہ ملا ہے۔ :razz:
    اب دیکھ لیں، ساجد غائب ہو گئے ہیں۔ اب کچھ نخرے کریں گے اس کے بعد بتائیں گے۔ :oops:

    اس تبصرے کا جواب دیں

  24. MyAvatars 0.2
  25. @عبید@
    on 28 Jan 2008 at 8:51 pm

    اب میں کیا کہوں نخرے اٹھاؤ پھر ، اسی وجہ سے تو کہتا ہوں کہ جب خود پروفیشنل ہو جاؤ گی تو پھر جب تم سے کوئی پوچھے گا تو بدلے میں خوب نخرے کر لینے ہیں نا :lol:

    اس تبصرے کا جواب دیں

  26. MyAvatars 0.2
  27. ابوشامل
    on 28 Jan 2008 at 10:21 pm

    واقعی بہت شاندار اور Classic تھیم ہے۔ اور ہاں! شاؤٹ باکس مجھے تو نہیں دکھا جس کا آپ نے میرے بلاگ پر ذکر کیا تھا۔

    ابوشامل’s last blog post..شکستہ و ریختہ اردو

    اس تبصرے کا جواب دیں

  28. MyAvatars 0.2
  29. راہبر
    on 29 Jan 2008 at 6:36 am

    ہاں ماوراء! جو خامیاں مجھے فائر فوکس پر محسوس ہوئی تھیں، نئی اسٹائل شیٹ اپلائی کرنے کے بعد اب ٹھیک ہوچکی ہیں، شکر ہے خدا کا۔ اب کیا تم مجھے پلیز رابطہ والے صفحہ کا کوڈ بھیجوگی؟ ای۔میل کردینا۔ میں دیکھ لیتا ہوں اسے۔۔۔
    ارےےےےے۔۔۔۔۔۔۔ ابوشامل! آپ کی تھیم بھی پڑی ہے۔۔۔ میں پہلی فرصت میں دیکھتا ہوں اس کو۔ ذہن سے ہی نکل گیا تھا۔۔۔ :sad:
    راہبر’s last blog post..طوطا فال

    اس تبصرے کا جواب دیں

  30. MyAvatars 0.2
  31. ماوراء
    on 29 Jan 2008 at 12:10 pm

    عبید، مجھ کم عقل کو کچھ آئے بھی تو۔۔۔ :sad:

    ابو شامل، اگر آپ بلاگ پر ہی رابطے کا صفحہ دیکھیں تو وہاں مل جائے گا۔ لنک یہان دیا نہیں جا رہا، ورنہ دے دیتی۔

    عمار، اوکے۔

    اس تبصرے کا جواب دیں

  32. MyAvatars 0.2
  33. ساجداقبال
    on 30 Jan 2008 at 9:00 am

    السلام علیکم، بندہ حاضر ہے اور یہاں پر میری جتنی بھی غیبت نما برائیاں ہوئی ہیں، انہیں معاف کرتا ہے۔ :cool: اور بطور عذر اتنا عرض کرتا ہے کہ بندے کا بھی ویک اینڈ ہوتا ہے جو پیر اور منگل پر مشتمل ہوتا ہے اور دوسرا یہ کہ بندہ پیدائشی بیمار ہے جس کی تفصیلات بوجوہ بیان نہیں کی جا سکتیں۔ اور اب کام کی بات:
    زرا عرض کیجیے کہ کیا آپ ویجٹس استعمال کر رہی ہیں یا عام سائیڈ بار؟ یہ لکھائی والا خانہ بڑا کرنا ہو تو اپنا سی ایس ایس کھول کر 149 پر .message textarea میں height کی ویلیو اپنی مرضی کی کر لیں۔ ویسے اسوقت میں نے 500 پکسل کیا ہوا ہے کیونکہ لمبا تبصرہ لکھنا تھا۔ :mrgreen:
    دوسری بات میرے اندازے کے مطابق اس تھیم کے انگریزی ورژن میں عنوان اور تاریخ ساتھ ساتھ ہونگے اگر ہاں تو یہاں بھی تاریخ دائیں Float کر دیں اور عنوان کو دائیں مارجن دیکر ثواب دارین حاصل کریں۔
    تلاش والا بٹن خود کو تلاش کر رہا ہے، زرا اسے خانے کے بائیں طرف کریں اور اردو کا صرف بڑے سائز میں واضح ہونے کیوجہ سے آپکو یہ بٹن کسی فوٹوشاپ جیسے ایڈیٹر میں کھینچ کر بڑا کرنا ہوگا اسطرح یہ Send کا بٹن بھی اردو میں کر لیں۔
    جو بھی چیزیں انگریزی میں ہیں وہ اردو میں کر لیں، یہ کمنٹ لو والا پلگ ان بھی۔ فلکر تصاویر بھی درمیان میں کر لیں، لیکن پہلے یہ بتائیں کہ کیا سائیڈ بار ویجٹ ہے یا سیدھی سادھی۔ اور یہ ایڈمن والا خانہ زار عرش سے فرش پر لے آئیں۔ آپ زرا سائیڈ بار کی حالت بتائیں پھر میں آپکی ممکنہ مدد کرتا ہوں۔
    اللہ پہ امان

    ساجداقبال’s last blog post..ونڈوز جینوئن ایڈوانٹیج(WGA) کی سردردی سے نجات

    اس تبصرے کا جواب دیں

  34. MyAvatars 0.2
  35. ماوراء
    on 30 Jan 2008 at 1:14 pm

    وعلیکم السلام، ساجد، قسم سے برائی نہیں کی۔ اب دیکھیں نا۔۔مجھے آپ سے کام ہے۔۔اور میں بھلا آپ کی برائی کیسے کر سکتی ہوں۔ اس کے لیے تو مجھے جھوٹی تعریفیں بھی کرنا پڑیں تو ضرور کروں گی۔ :razz:
    نہیں نہیں ساجد۔۔۔مذاق کر رہی ہوں۔ اور آپ کی تعریفیں میں پیچھے کرتی ہوں۔ :razz:
    ——————————————–
    اتنی تفصیل سے بتانے کا شکریہ۔ دو سے تین دن بہت بہت مصروف ہوں۔ ویکینڈ پر سب دیکھتی ہوں۔ آپ کو ابھی یہ بتا دوں کہ سائیڈ بار میں تقریباً سارے ویجٹس ہی ہیں۔

    اس تبصرے کا جواب دیں

  36. MyAvatars 0.2
  37. راہبر
    on 30 Jan 2008 at 11:29 pm

    ساجد بھائی! بہت شکریہ۔۔۔۔ اتنا ہی کافی ہے شاید۔ :grin:

    راہبر’s last blog post..احسان تمہارا

    اس تبصرے کا جواب دیں

  38. MyAvatars 0.2
  39. اعجاز
    on 01 Feb 2008 at 10:04 am

    یار ۔ یہ اچھا تو ہے پر ایسا لگتا ہے
    جیسے کسی کا شادی کارڈ ہے۔

    اس تبصرے کا جواب دیں

  40. MyAvatars 0.2
  41. بدتمیز
    on 01 Feb 2008 at 11:45 am

    یار :shock: :evil:

    بدتمیز’s last blog post..گو اوبامہ کہ نو اوبامہ

    اس تبصرے کا جواب دیں

  42. MyAvatars 0.2
  43. ماوراء
    on 01 Feb 2008 at 5:06 pm

    اعجاز، ی ی ی۔۔۔ا۔۔۔۔کیا کہہ رہے ہیں؟ :oops:
    شادی کا کارڈ۔۔۔ہمم۔۔ مجھے نہیں پتہ تھا کہ شادی کے کارڈ ایسے ہوتے ہیں۔ بس پسند آ گیا تو لگا لیا۔

    اس تبصرے کا جواب دیں

  44. MyAvatars 0.2
  45. شگفتہ
    on 01 Feb 2008 at 8:09 pm

    ماوراء اتنی خوبصورت تھیم ہے بہت ہی خوبصورت !

    اتنا اچھا لگ رہا ہے بلاگ

    اس تبصرے کا جواب دیں

  46. MyAvatars 0.2
  47. ساجداقبال
    on 01 Feb 2008 at 9:43 pm

    ماوراء ابھی تک آپ نے صرف اس ٹیکسٹ ایریا کا حجم تبدیل کیا ہے باقی کچھ نہیں۔ جلدی سے تبدیلیاں کریں۔

    ساجداقبال’s last blog post..ونڈوز جینوئن ایڈوانٹیج(WGA) کی سردردی سے نجات

    اس تبصرے کا جواب دیں

  48. MyAvatars 0.2
  49. عارف انجم
    on 05 Feb 2008 at 2:16 pm

    اردو ٹیک کے بلاگز پر اپنی مرضی کے تھیمز اور پلگ انز کیسے شامل کیے جاسکتے ہیں۔ کیا‌ فائل اپ لوڈ کی کوئی سہولت موجود ہے؟

    اس تبصرے کا جواب دیں

  50. MyAvatars 0.2
  51. ماوراء
    on 06 Feb 2008 at 12:40 pm

    عارف انجم، اردو ٹیک کے بلاگز پر ایف ٹی پی کی سہولت تو موجود نہیں ہے۔ لیکن میں اور چند ایک اور بلاگرز بھی “ون کلک پلگ ان” یوز کر رہے ہیں۔ جس میں تھیمز، پلگ انز خود سے اپلوڈ کرنے کی سہولت موجود ہے۔ ساجد اقبال نے اس پر لکھا ہے۔

    اس تبصرے کا جواب دیں

  52. MyAvatars 0.2
  53. عارف انجم
    on 07 Feb 2008 at 8:15 am

    بہت شکریہ ماورا لیکن ون کلک پلگ ان یہاں‌ پر پہلے سے انسٹال نہیں‌ ہے اسے کون انسٹال کرے گا؟ میرے خیال میں‌یہ تو ویب پیڈ پلگ ان کی طرح‌ پہلے سے انسٹال ہونا چاہئے تھا۔

    اس تبصرے کا جواب دیں

  54. MyAvatars 0.2
  55. ماوراء
    on 07 Feb 2008 at 3:12 pm

    عارف، اس کے لیے تو آپ کو ایڈمنز سے رابطہ کرنا ہو گا۔ اردو ٹیک کے بلاگ پر اگر ایڈمنز سے کہیں تو وہ اپلوڈ کر دیں گے۔لیکن یہ پلگ ان پہلے سے اپلوڈ نہیں ہوتا۔

    اس تبصرے کا جواب دیں

  56. MyAvatars 0.2
  57. ماوراء
    on 17 Feb 2008 at 1:26 pm

    :eek: :eek: :eek: میں نے شگفتہ اور ساجد کے کمنٹ دیکھے ہی نہیں۔ :shock: :oops:

    شکریہ شگفتہ۔

    ساجد، ٹیکسٹ ایریا کے علاوہ عنوان دائیں طرف بھی کیا ہے۔ اور سینڈ اور تلاش والا میں نے کرنے کی کوشش کی تھی لیکن ہمیشہ کی طرح ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ :neutral:

    اور ایسے جو کہہ رہے کہ ابھی تک کچھ نہیں کیا۔ کچھ کر کے ہی دے دیں یا مجھے بتا ہی دیں کہ کیسے کرنا ہے۔ :sad:

    فلکر درمیان میں کہاں؟ اور کمنٹ لو کا ترجمہ کہاں پر کرنا ہے، وہ ملا ہی نہیں۔ :neutral:

    اس تبصرے کا جواب دیں

ٹریک بیک یو آر آئی | تبصرہ جات آر ایس ایس

اپنی رائے کا اظہار کیجیے۔