Jan 21 2008

سالگرہیں۔

شائع کیا: ماوراء at 3:27 pm زمرہ: مواقع

463 بار دیکھا گیا

جیسا کہ سب جانتے ہیں پچھلے کچھ دنوں سے بدتمیز کا دماغ پھرا ہوا ہے۔ اور پاگل پن کی نشانیاں سب کو ہی دکھائی دے رہی ہوں گی۔ قدیر نے بدتمیز کا اخیر کرنے کا سوچا تو میں نے اس سلسلے کو پھر سے شروع کرنے کا سوچ لیا۔ نہیں نہیں۔۔ایسی حماقت میں کبھی نہیں کر سکتی۔ آج بدتمیز کی سالگرہ ہے۔ تو سوچا اس خوشی کے موقع پر ان کی شان میں ایک مختصر سا قصیدہ لکھا جائے۔ (لکھنا تو لمبا سا تھا، لیکن وقت نہیں مل سکا۔) آج بچہ بڑا ہو گیا ہے۔ اور اس بات کا اندازہ آپ کو نئے سال کی پہلی پوسٹ سے ہو رہا ہو گا کہ بدتمیز کو احساس ہو گیا ہے کہ سب لوگ مجھے بدتمیز کہتے ہیں۔ تو مجھے اپنے آپ کو درست کر ہی لینا چاہیے۔ آج سب کی باتیں ذہن میں گردش کر رہی ہیں۔ اور ساتھ انہوں نے اجازت دی ہے کہ ان کے بارے میں کسی کی کوئی رائے ہے تو لکھ ماریں۔ اب معلوم نہیں۔۔۔لکھ کر کس کے منہ پر مارنی ہیں۔ عقل دیکھیں اس بچے کی۔۔لوگ اپنی تعریف سن کر خوش ہوتے ہیں۔۔اور یہ اپنی برائیاں اور تنقیدی جملے سن کر خوش ہوتے ہیں۔ اور پھر بدتمیزیوں میں مزید ترقی ہوتی ہے۔عقل سے یاد آیا کہ انکل واقعی بڑے ہو گئے ہیں۔ وہ ایسے کہ انکل کی” اب” عقل داڑھ نکل رہی ہے۔ ان کے سب خیر خواہوں کو چاہیے کہ شکرانے کے دو نفل ادا کریں۔ کہ شاید ان کو عقل آ ہی جائے۔ ویسے تو شاید” ان کی” عقل “ان کی” بیگم کے آنے کے بعد ہی آئے۔ فی الحال تو دونوں کے آنے کے آثار دکھائی نہیں دے رہے۔

خیر بات ہو رہی تھی سالگرہ کی۔ آج بدتمیز کی سالگرہ تھی، بچہ 42 سال کا ہو گیا ہے۔ سننے میں آیا ہے کہ بہن، بھائیوں نے بھائی کی بڑی دھوم دھام سے سالگرہ منائی ہے، اب ہمارے گھر میں بھی ہمارے اکلوتے بھائی کی سالگرہ تھی۔ گھر میں میرے بغیر کوئی کام نہیں ہوتا۔۔۔سب انتظار میں ہوتے ہیں کہ میں کیک لے کر آؤں گی یا آ کر بناؤں گی۔ اب میں جب خود بنا لیتی ہوں تو باہر سے لانے کی زحمت کم ہی کرتی ہوں۔ شام کو دیر سے گھر آئی۔۔آتے ساتھ کیک بنایا، بہن نے بیل بوٹے بنائے۔ اور پھر سب نے مل کر کھا لیا۔ اب بھائیوں کی اکھٹی ہی سالگرہ آ گئی تو سوچا بدتمیز کے لیے بھی کیک ہو جائے گا۔ اس لیے نیچے دیا گیا کیک بدتمیز کے لیے ہے۔ ایک تیر سے دو شکار۔:D اب اگر کسی کو کیک پسند نہیں توکوئی مسئلہ نہیں۔۔۔ادھر اسامہ نے سارا کھا دیا ہے۔

بدتمیز۔۔۔اچھے ہوں گے اور یقیناً ہوں گے لیکن یہ بنتے بہت ہی بدتمیز ہیں۔ میں تو سوچ رہی ہوں کہ ایک دن سارے بلاگرز مل کر بدتمیز کے لیے دعائے خیر کریں۔ شاید اللہ کسی کی سن ہی لے۔ یا شاید عقل داڑھ کوئی کام کر دکھائے تو ان کو عقل آ ہی جائے۔ امید پر دنیا قائم ہے۔ بہرحال میری تو یہی دعا ہے اللہ انھیں جلد از جلد با تمیز بنا دے۔ آمین۔

اور یہ غبارے 42 سال کے بچے کے لیے نہیں ہیں۔ 19 سال والے بچے کے لیے ہیں۔ :d

dsc00108.JPG

dsc00107.JPG

5 تبصرے

5 تبصرے “سالگرہیں۔”

    MyAvatars 0.2
  1. بدتمیز
    on 21 Jan 2008 at 10:39 pm

    سلام
    یہ ابھی مختصر قصیدہ ہے تو لمبا چوڑا پتہ نہیں‌ کیسا ہو گا۔ :mrgreen: جملہ درست کر لیں ایک کیک سے دونوں بھائی شکار۔ :twisted:
    اور میرا گفٹ کدھر ہے؟ قدیر نے تو جان چھڑا لی موڈ خراب ہونے کا بہانہ کر کے۔ لہذا اس سال میں‌نے خود گفٹ ریکوری کرنے کا سوچا ہے۔

    بدتمیز’s last blog post..میرا تعارف

    اس تبصرے کا جواب دیں

  2. MyAvatars 0.2
  3. سالگرہ at بدتمیز
    on 22 Jan 2008 at 12:41 am

    [...] میں ڈھونڈ نہیں سکا۔ بری بات قدیر اس کو ٹھیک کرو۔ اس سال ماورا نے اعلان کیا۔ دونوں بچوں کا بہت شکریہ۔ ہر سال میں آنلائن لوگوں [...]

  4. MyAvatars 0.2
  5. ماوراء
    on 23 Jan 2008 at 2:56 pm

    وعلیکم السلام، یہ تو کچھ نہیں تھا۔ بس ایک بار اور لمبا سا مضمون لکھنا ہے۔ :grin:

    اور یہ کیک “گفٹ” ہی تھا نا۔ :twisted: کیک اسی لیے بنایا تھا کہ کوئی اور گفٹ نہ دینا پڑ جائے۔

    اس تبصرے کا جواب دیں

  6. MyAvatars 0.2
  7. حجاب
    on 27 Jan 2008 at 12:16 pm

    کیک پر بنے ہوئے بیل بوٹے پیارے ہیں۔۔

    اس تبصرے کا جواب دیں

  8. MyAvatars 0.2
  9. ماوراء
    on 27 Jan 2008 at 4:15 pm

    یہ تو بہن کی تعریف کر گئی۔ :oops: :grin:

    اس تبصرے کا جواب دیں

ٹریک بیک یو آر آئی | تبصرہ جات آر ایس ایس

اپنی رائے کا اظہار کیجیے۔