٭ ٭ مـــاوراء کــی مـــاورائــی دنیـــا مـــیں خوش آمـــدیـــد ٭ آپ ســب کــو مــــاہِ رمــــضــان بــہـت مــبــارک ہــو۔

Jan
20

بریانی

اشاعت: ماوراء132 بار دیکھا گیا

:D ان کے لیے ۔۔جن کو ابھی تک بریانی بنانی نہیں آتی۔

http://www.bindis-takeaway.co.uk/Biryani.htm 

- گوشت (مرغی، گائے، بکرا) : - ایک کلو
- باسمتی چاول : - 500 گرام (30 منٹ تک پانی میں بھگو دیں۔)
- پیاز باریک کتری ہوئی : - 4 عدد
- کوکنگ آئل : - ڈیڑھ کپ (250 گرام)
- ٹماٹر کٹے ہوئے : - تین سے چار عدد
- دہی پھینٹا ہوا : - ایک کپ
- بریانی مصالحہ : - ایک پیکٹ (بازار سے آسانی سے مل جائے گا۔ مجھے لذیذہ اور نیشنل والوں کے مصالحے پسند ہیں، اور اچھے بھی یہی ہیں۔)
- ادرک پسی ہوئی : - 45 گرام ( دو انچ کا ٹکڑا)
- پودینہ کٹا ہوا : - حسبِ ضرورت
- ہرا دھنیا : - حسبِ ضرورت
- ہری مرچ : - پانچ سے چھ عدد

ترکیب : -

1 - پیاز کو تیل میں تل لیں۔ گوشت ، بریانی مصالحہ، ادرک اور ٹماٹر ڈال کر دس منٹ تک بھونیں۔
پھر دہی ملا کر مزید پانچ منٹ تک بھونیں۔ اب ایک، دو گلاس پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر ڈھکن بند کر کے گوشت کو گلنے، اور مصالحہ گاڑھا ہونے تک پکائیں۔
نوٹ :- مرغی کی صورت میں پانی نہ ڈالیں یا اگر ضرور محسوس کریں تو آدھا گلاس ڈال لیں۔

2 - الگ سے دس سے بارہ گلاس پانی میں چاول ابال لیں، تین کھانے کے چمچ نمک بھی ساتھ ڈال دیں۔ چاول آدھے گل جائیں، تو پانی چھان لیں۔

3 - ایک کھلے برتن (دیگچی) میں ایک تہہ چاولوں کی لگائیں، پھر گوشت کا مصالحہ اور پھر ہرا مصالحہ (پودینہ، دھنیا اور ہری مرچ) چھڑک دیں۔ اور اس کے اوپر ایک اور تہہ چاولوں کی لگا دیں۔ ڈھکن بند کر کے ہلکی آنچ پر پندرہ سے تیس منٹ تک دم پر رکھ دیں۔ اور پھر اچھی طرح مکس کر لیں۔
نوٹ:- اچھی طرح مکس بالکل میری طرح نہیں کرنے کہ چاول کھچڑی بن جائیں۔ بلکہ میری طرح آخری مرحلے میں آ کر کسی سیانے کے حوالے کر دیں۔ یا اگر آپ خود ہی سیانے ہیں تو کوئی مسئلہ ہی نہیں۔

بریانی، سلاد اور رائتے کے ساتھ کھائیں اور کھلائیں۔

  

  1. کاشفی نے کہا،

    جی یہ تو بتایا نہیں کے کتنے لوگوں کے لیئے یہ بریانی ہے۔۔
    اگر چار پانچ دوست آجائیں تو ان کے لیئے بریانی بنانے کے لیئے کتنے کلو گوشت چاہیئے اور کتنے کلو چاول چاہیئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :roll:

  2. ماوراء نے کہا،

    کاشفی، یہ چار سے پانچ لوگوں کے لیے ہے۔ اگر ایک کلو چاول ہوں گے تو چھ، سات لوگوں کے لیے ہوں گے۔ باقی تو معلوم ہی ہوتا ہے کہ کتنی مقدار میں چیزیں لینی ہیں۔ آپ نے خود تھوڑا ہی بنانی ہے۔ گھر میں کسی ایکسپرٹ کو ایسی باتوں کا علم ہوتا ہے۔

    ماوراء’s last blog post..سالگرہیں۔

  3. @عبید@ نے کہا،

    کاشفی اس طرح کرو ہر ایک سے اسکی بھوک پوچھ لو پھر اس سے پوچھنا کہ کتنے چول کھاؤ گے اتنے بنا ڈالو اور اگروہ نہ کھائے تو جرمانے میں خرچہ اس پر ڈال دو اور اگر کم پڑھ جائیں تو پھر میرا نہیں آ کر ماوراء کا دماغ چاٹو

  4. ساجداقبال نے کہا،

    نوٹ:- اچھی طرح مکس بالکل میری طرح نہیں کرنے کہ چاول کھچڑی بن جائیں۔ بلکہ میری طرح آخری مرحلے میں آ کر کسی سیانے کے حوالے کر دیں۔ یا اگر آپ خود ہی سیانے ہیں تو کوئی مسئلہ ہی نہیں۔
    ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
    سیانوں کی کوئی نشانی؟ میرے سارے کولیگ کوکنگ میں فارغ ہیں، تو کیا سیانا پڑوس سے ڈھونڈا جائے؟ لیکن پڑوس میں تو فارسی بولنے والی آنٹی ہیں اور میرا نہیں خیال فارسی بان بریانی کھاتے یا بناتے ہونگے۔ :lol:

    ساجداقبال’s last blog post..ونڈوز جینوئن ایڈوانٹیج(WGA) کی سردردی سے نجات

  5. ماوراء نے کہا،

    lol۔ ساجد۔۔۔ہمممم۔۔ سیانے ہونے کی یہ نشانی ہو سکتی ہے۔ کہ ایسے بندہ جو پہلے بھی بریانی بنا چکا ہو۔ اور اچھی بناتا ہو۔ تو اس کو آپ کہہ سکتے ہیں۔ ویسے اگر آپ کو کوئی سیانا نہ ملے تو کھچڑی بھی چلے گی۔ جیسے میری امی بھی اکثر گھر میں نہیں ہوتیں تو کھچڑی ہی بنتی ہے۔ :neutral: کیونکہ کھچڑی سے ذائقے میں کوئی فرق نہیں آتا۔ :grin:

اپنی رائے کا اظہار کریں۔

Englishاردو

Englishاردو