Jan
12
12
میری ماں
اشاعت: ماوراء343 بار دیکھا گیا
میں کبھی بتلاتا نہیں
پر اندھیرے سے ڈرتا ہوں میں ماں
یوں تو میں دکھلاتا نہیں
تیری پرواہ کرتا ہوں میں ماں
تجھے سب ہے پتہ
ہے نا ماں؟
تجھے سب ہے پتہ
میری ماں
بھیڑ میں یوں نہ چھوڑو مجھے
گھر لوٹ کے بھی آ نہ پاؤں ماں
بھیجنا اتنا دور مجھ کو تو
یاد بھی نہ تجھ کو آ پاؤں ماں
کیا اتنا برا ہوں میں ماں
کیا اتنا برا۔۔۔
میری ماں
جب بھی کبھی پاپا مجھے
جو زور سے جھولا جھلاتے ہیں ماں
میری نظر ڈھونڈے تجھے
سوچوں یہی تو آ کے تھامے گی ماں
ان سے میں یہ کہتا نہیں
پر میں سہم جاتا ہوں ماں
چہرے پہ آنے دیتا نہیں
دل ہی دل میں گھبراتا ہوں ماں
تجھ سب ہے پتہ
ہے نا ماں؟
تجھ سب ہے پتہ
میری ماں
میں کبھی بتلاتا نہیں
پر اندھیرے سے ڈرتا ہوں میں ماں
یوں تو میں دکھلاتا نہیں
تیری پرواہ کرتا ہوں میں ماں
تجھے سب ہے پتہ
ہے نا ماں؟
تجھے سب ہے پتہ
میری ماں
Popularity: 87% [?]








the song was really soul touching and made me cry in the cenema
It couldn’t have been better
بدتمیز’s last blog post..crank dat
رنگِ حیات،
Yes, Awesome Song And Ofcourse The Movie Aswell.
I Cried like a Baby When I Watched This Movie.
بدتمیز، کیا ہوا؟
انسان جتنا مرضی ماں کی محبت سے دور جانا چاہے میرے خیال سے نہیں جا سکتا اور اگر کوئی عارضی طور پر چلا بھی جاتا ہے تو اسے ہر مشکل مقام پر ضرور مان یاد آتی ہے
بہت پیارا گانا ہے - اپنی امی کو یاد کرکے سچ میں رو دیا میں !
Awesome!!!
میں یہاں صرف تبصرہ کرنے آیا تھا مگر تم نے میرے تبصرے موڈیفائی کیوں کیا “”SHUAIB’s last blog post” ?
یہ بچہ تو بیچارہ بہت چھوٹا ہے، ہم جب آٹھویںکلاس میںکیڈٹ کالج گئے تھے تو گھر کو یاد کر کے روتے تھے۔ بورڈںگ سکولز بچوںکیساتھ ظلم ہے۔
عبید، بالکل سچ کہا۔ مجھے بھی امی کی قدر اسی وقت آتی ہے، جب وہ دور ہوتی ہیں۔
شعیب صاحب، شکریہ، لیکن میں نے آپ کے پیغام کے ساتھ تو کچھ نہیں کیا۔ صرف اپروو کیا تھا؟؟
طارق کمال۔ شکریہ ۔
فیصل، ماں باپ بچے کی اچھے کا ہی سوچتے ہیں۔ لیکن بچے کو ماں باپ سے دور رکھنا، اس پر بہت اثر ڈال سکتا ہے۔
آپ کے جواب کا یقین کرلیا مگر میں نے اپنے پہلے تبصرے میں یہ نیچے والا جملہ ہرگز نہیں لکھا
SHUAIB’s last blog post..نواز نے بینظیر کو مار دیا
plz delete my all comments. thank you
شعیب صاحب، یہ نہ ہی آپ نے لکھا تھا، نا ہی میں نے۔ اصل میں میں نے اپنے بلاگ پر ایک ایسا پلگ ان اپلوڈ کیا ہوا ہے، جس سے کمنٹ کرنے والے کے بلاگ کی لاسٹ پوسٹ کا لنک بھی ساتھ آتا ہے۔ اور یہ آپ کے بلاگ کی لاسٹ پوسٹ تھی۔ اور کچھ نہیں۔ امید ہے کہ وضاحت ہو گئی ہو گی۔ اگر آپ اب بھی چاہیں تو ڈیلیٹ کر دوں گی۔
ماوراء ۔
یہ سب سے بہترین پوسٹ ہے
پلیز میرے لنک ڈیلیٹ کردیں I don’t want to share my thoughts.
شعیب صاحب کیا وجہ ہے اپنی تازی پوسٹ کے لنک کے ساتھ آنے کی وجہ سے کیا آپ کمنٹ کو ریموو کرانا چاہتے ہین تو اس کا تو حل ہے آپ کے کمنٹ تو بہت اچھے ہیں اور اگر اپنی نیو پوسٹ کے الفاظ ساتھ شامل نہ کرانا چاہیں تو اپنے بلاگ کا ایڈریس نہ کلھیں تو نہیں آئے گا ۔
شکریہ اعجاز۔
شعیب صاحب، آپ کے کمنٹ میں جو لنک تھا، وہ میں نے ڈیلیٹ کر دیا ہے۔
ماورا میری بہن کو یہ گانا بہت پسند ہے اور وہ اسے گنگناتی رہتی ہے۔ آج ہی اس کے کہنے پر یہ گانا ڈاؤن لوڈ کرکے اسے دیا ہے میں نے۔
واقعی بہت عمدہ ہے اور فلم بھی عمدہ ہے اور تم نے اپنے بلاگ کو بہت سنوار لیا ہے کیا کہنے کچھ ہمیں بھی سکھا دو
محب علوی’s last blog post..فاطمہ بھٹو کا بینظیر بھٹو کے لیے الوداعی کالم
جی محب، واقعی بہت اچھا گانا ہے۔ مجھے شروع کی کچھ لائنیں اچھی لگی تھیں۔ اور میں نے امی کو بھی گانا سنوا دیا تھا۔ امید ہے سمجھ گئی ہوں گی۔ مجھ سے تو شکایت ہی رہتی ہے ان کو۔
ابھی سنوارا کہاں ہے؟ بس تجربے کر رہی ہوں۔ ابھی تو سیکھنے کے مراحل سے گزر رہی ہوں، کبھی سکھانے کے قابل ہوئی تو ضرور آپ کو بھی کچھ سکھا دوں گی۔ ویسے تو آپ ماشاءاللہ خود بڑوں بڑوں کے استاد ہیں۔
ماشااللہ خوبصورت تحاریر ہیں، میرا نام ڈاکٹر ایم ہونس رضا ہے، اتفاق سے بلاگنگ کے متعلق ایک رسالے میں پڑھا اور پھر محترم باسم صاحب نے اردو سے روشنا س کروایا، اب محفل کا ایک حصہ ہوں، سیکھ رھا ہوں سمجھ رہا ہوں،
گوروں کے طعنے سن کر ایا ہوں، اب سمجھ ایا کہ اپنی زبان اپنی ہوتی ہے، مجھے اپنی زبان سے عشق ہے۔
صرف تیکنیک کمی ہے مجھ میں ، تعاون کا طلبگار ہوں، امید ہے اپ سے سیکھنے کا موقع ملے گا۔
توجہ کا طلبگار
یونس رضا
شاندار سے اچھا کیا کہوں؟’s last blog post..شکوہ
خوش آمدید رضا صاحب، آپ کی بات درست ہے کہ اپنی زبان اپنی ہی ہوتی ہے۔ مجھے بھی خوشی ہے کہ آپ اردو بلاگرز میں ایک اور اضافہ ہیں۔ امید ہے کہ ہمیں آپ کی تحاریر پڑھنے کو ملتی رہیں گی۔
آپ کو مدد کی ضرورت ہو تو بلا جھجھک کہیے، یہاں سبھی بہت مدد کرنے والے ہیں۔
السلام علیکم
ماں ہو ہستی جس کی دعاوں کی ضرورت پیغمبروں کو بھی پڑتی رہی ہے بہت خوب اللہ آپ کو خوش رکھے
وعلیکم السلام خرم صاحب، آمین اور شکریہ۔ اور ماں کا تو ایک ایسا رشتہ ہے کہ جسے بیان کرنے کے لیے کبھی کبھی الفاظ بھی نہیں ملتے۔
جی ہاں آپ نے بالکل ٹھک فرمایاہے امیدہے آپ ماں کے حوالےسے اور کچھ بھی پیش کرے گی شکریہ
خرم شہزاد خرم’s last blog post..اب بھی ایسے لوگ ہیں ؟
اسلام علیکم ماوراء
محترمہ آپ کے بلاگ پر آنا آپ کی رائے کی وجہ سے ہوا بہت اچھا ہے اور یہ گانا بھی ماں کے نام پر بہت ہی اچھا ہے ۔
میں جب بھی مشکل میں ہوا اور جب بھی میں نے امی کی قبر پر کراچی جاکر دعا کی ہے وہ سب ہی قبول ہوئی ہیں ۔
اور میں آج جو کچھ ہو اپنی ماں دعا سے ہو ں
اکرام
از اسلام اباد
اکرام’s last blog post..ماں
وعلیکم السلام اکرام، خوش آمدید۔
اللہ آپ کی امی کے درجات بلند کرے۔ اور واقعی دنیا میں اگر کسی کی دعا میں اثر ہو سکتا ہے تو وہ صرف ماں کی دعا ہوتی ہے۔
ماوراء’s last blog post..الیکشن 2008
آپ کی آمد اور تبصرے کا شکریہ۔