Jan
05
05
سلائیڈ شو + فلکر البم
اشاعت: ماوراء290 بار دیکھا گیابہت محنت کرنے کے بعد آخر میں نے دونوں کام کر ہی لیے۔ جس کے لیے میں ساجد اقبال کی شکر گزار ہوں۔ جنہوں نے اپنے بلاگ پر پوسٹ کی، اور میں نے اس سے فائدہ اٹھا لیا۔ فلکر البم آپ سائیڈ بار میں دیکھ سکتے ہیں۔
اپڈیٹ: ہمارے ہاں دو، تین دن سے بہت زیادہ اور مسلسل برف باری ہو رہی ہے۔ یہ تصویریں میں نے کھڑکی سے لی ہیں۔
Popularity: 96% [?]








جنابی۔ لگتا ہے یہ اوسلو والوں نے ہماری برف روکی ہوئی ہے زرا رستہ دیں برف کو
یہاں ہیلسنکی والے برف کا انتظار کرتے کرتے نمک پارے بن گئے ہیں
نہیں نہیں۔۔یہاں سے نہیں روکی گئی۔۔بلکہ ہیلسنکی والوں نے لگتا ہے راستہ بند کر دیا ہے، اسی لیے ساری یہاں جمع ہو گئی ہے۔
مجھے برف صرف دیکھنے کی حد تک اچھی لگتی ہے۔ میری طرف بے شک ساری لے جائیں۔
کل ہی یہاں بھی آگئی اور پتا لگا کہ اوسلو نے ہی روکی تھی

برف دیکھنے کے لیے ہوتی ہے۔ اس سے کوئی گولے تو نہیں بنتے
زرا وضاحت فرمائیں کہ یہ تصاویر ”سبزگوں“ کیوں ہیں؟ کیا رات میں لی گئی ہیں یا دن میں بادلوں سے اندھیرا ہو گیا ہے؟؟
اعجاز، مبارک ہو۔ اور میں تو برف کے گولے بھی بناتی ہوں۔
ساجد، آدھی رات کو سب ایک ہی وقت میں لی تھیں۔ اور سبز والی نائٹ شاٹ میں لی تھیں۔ اس لیے سبز آئی ہیں۔
مبارک ہو کا کیا مطلب ہے؟ گولے بنا کر کھلاؤ گی پھر تو مبارک بھی لوں
برف آنے کی مبارک دی تھی۔ میں تو برف کے گولے بنانے کا کہہ رہی تھی، جو برف کے گولے ہاتھوں میں بنا کر بچے ایک دوسرے پر پھینکتے ہیں۔ کھانے والے گولے تو مجھے بنانے نہیں آتے۔

ماوراء، یہ سائیڈبار میں تصاویر کی تعداد 6 کردیں ناں، 5 تو بہت عجیب سی دکھائی دے رہی ہیں۔ اور یہ ٹیکسٹ باکس جس میں، میں تبصرہ لکھ رہاں ہو اس کا رقبہ اوسلو کے برابر ہے
، زرا اسے کنٹرول کیجیے۔
کمنٹس فائل میں یہاں جا کر کالمز(cols) کی تعداد 50 کر لیں:
اور یہ چند لنکس، جو شئیر کرنے کیلیے میرے پیٹ میں مروڑ اُٹھ رہا تھا:

سو خوبصورت ورڈپریس تھیمز خاص کر میگزین سٹال والی تھیمز
مفت بنے بنائے گرافکس
اوہ معذرت میں نے کوڈ ڈال دیا تھا اسلئے آپکو وہ پہلا والا تبصرہ ادھورا نظر آرہا ہوگا۔ اس کیلیے آپ comments.php میں جاکر ٹیکسٹ ایریا یعنی میں کالمز کی تعداد کم کریں۔
ساجد، شکریہ ، مجھے لگتا ہے باقاعدہ آپ کی شاگردی میں آنا پڑے گا۔
تبصرے کا ٹیکسٹ بکس کا مجھے پتہ ہوتا تو کر نہ دیتی بھلا۔
لنکس کا شکریہ۔ لیکن تھیمز کا لنک نہیں دیا آپ نے۔
یہاں پر کونسے پاپڑ تلے جا رہے ہیں
ساجد ٭صاحب٭ بہت خوب
ٹیکسٹ باکس تو آپ نے فکس کر ہی لیا ہے۔ اصل میں، میںنے بیوقوفی یہ کی کہ جوں کا تو کوڈ کمنٹس میں لکھ دیا۔۔۔۔جو تبصرہ ڈسپلے ہوتے وقت اگنور ہو جاتا۔

میری کم سنی کا ہی خیال کرلو۔ 
اور تھیمز یہ رہے: تھیمز اردو پیڈ میں لنک دینا بھی پورا عذاب ہے۔ میں نے ایک وزی وگ ایڈیٹر اس کام کیلیے لبھایا ہے، لیکن اس کے ساتھ اردو پیڈ نہیں چلتا۔
اور شاگردی کی بات نہ کریں۔۔۔۔اتنے بڑی عمر کے شاگرد مجھے نہیں قبول۔
عبید تم نے مجھے صاحب بنا دیا۔
عبید، ساجد کبھی کبھی سخی ہو جاتے ہیں۔
ساجد، لگتا ہے تھیمز مجھ سے تنگ آ گئے ہیں۔ اس لیے لنک نہیں صحیح آ رہا۔ لیکن میں کر لیتی ہوں۔
باقی لنک دینا عذاب کہاں ہے؟
ویسے اب تک میں نے ہاتھ پاؤں مار مار کر بہت کچھ سیکھ لیا ہے۔ ماشاءاللہ۔ 
اوکے۔۔نہیں آتی آپ کی شاگردی میں۔۔۔
آپ کی آمد اور تبصرے کا شکریہ۔