Archive for January, 2008

Jan 26 2008

آخری تھیم؟

شائع کیا: ماوراء زمرہ: تھیمز

بہت مشکل سے مجھے ایک تھیم پسند آئی ہے۔ جس کے بہت نخرے اٹھانے پڑے ہیں۔ اس کے بعد بلاگ پر اپلائی کرنے کے قابل ہوئی ہے۔ میرا ارادہ ہے کہ اس پر تھیمز کی تلاش ختم کر دوں۔ اب آگے کیا ہوتا ہے۔ مجھے علم نہیں۔ لیکن خاص مواقعوں پر تھیم میں ضرور بدلوں گی۔

عمار کا بہت شکریہ۔ جس نے اس کو اردوایا ہے اور بہت محنت کی ہے۔ بدتمیز کا بھی شکریہ۔ جنہوں نے بلاگ نیو ورژن میں اپڈیٹ کیا اور تھیم اپلائی کرنے کے قابل ہوا۔

اب ساجد کا بھی شکریہ ادا کرنے کا دل کر رہا ہے۔ لیکن پہلے مدد کرنا ہو گی۔  تھیم میں جہاں جہاں نقص نظر آ رہا ہے۔ ساجد اگر ان کا حل بتا دیں تو بہت آسانی ہو جائے گی۔ کیونکہ تجربے کرنے کا میرے پاس وقت نہیں ہے آجکل۔ کمنٹ ٹیکسٹ باکس بہت چھوٹا ہے۔ اس کو ٹھیک کرنے کی کوشش کی ۔۔ لیکن ناکام رہی۔ cols کی تعداد بڑھانی تھی نا؟ لیکن نہیں ہوا۔ :(

رابطہ کا اگر کوئی صفحہ دیکھے تو اس کے حال پر مجھے رونا آ رہا ہے۔ اور shout box وہاں منتقل ہو گیا ہے۔ کہ مین پیچ پر زیادہ ہی اوپر چڑھ گیا تھا۔

 

  شکریہ عمار۔

 

اب میں پھر ایک ہفتہ غائب ہوں۔ ویکینڈ پر ہی شاید میرے بلاگ پر کچھ نظر آئے۔ 

 

29 تبصرے

Jan 26 2008

غیر ملک

غیر ملک میں رہنا جتنا آسان سمجھا جاتا ہے، حقیقت میں اتنا آسان ہوتا نہیں ہے۔ شروع سے لے کر آخر تک کچھ نہ کچھ مسائل کا سامنا رہتا ہی ہے۔ شروع میں جب آپ آتے ہیں تو سب سے بڑا مسئلہ زبان کا ہوتا ہے۔ مجھے یاد ہے جب ہم نئے نئے آئے تھے تو کتنی مشکل ہوتی تھی، پہلا سال زبان سیکھنے میں لگایا۔ ہم ٹیچر سے انگلش میں بات کریں تو وہ ہمیں منع کرے کہ انگلش میں بات نہیں کرنی۔ نارویجین کے جو بھی لفظ آتے ہیں، انہیں ہی بولو۔ اب ہم سوچیں کہ یااللہ۔۔ایسی زبان جس کا ہمیں لفظ بھی نہیں آتا۔اب وہ کیسے بولیں؟ اتفاق سے پہلے سال ہم کلاس میں پانچ لڑکیاں پاکستانی تھیں۔ اور ہم سارا دن اردو بولتی رہتی تھیں۔ اور اس وجہ سے ہمیں اکثر ڈانٹ بھی پڑتی، ہم پانچوں نے کئی بار سال میں وعدہ کیا کہ اب نارویجین بولیں گے۔ لیکن کچھ دیر بولتے۔۔پھر واپس اپنی زبان پر۔۔۔۔اب دوسری طرف گھر میں ابو ہمیں اردو بولنے نہیں دیتے تھے۔ کہیں کہ ۔۔۔ جتنا بولو گے اتنی جلدی زبان سیکھو گے۔ خیر ان ڈانٹوں کا اثر ہوا ۔۔۔ اور ہم نے جلدی ہی زبان سیکھ لی۔

اکثر لوگ یہاں اتنے اتنے سال سے رہ رہے ہوتے ہیں۔ اور زبان نہیں سیکھتے۔ زبان کے بغیر کسی بھی ملک میں بہت مشکل ہو جاتا ہے، آپ سوشل نہیں ہو سکتے۔ کوئی کام ہو تو تب بھی مشکل ہو جاتی ہے۔ معلوم نہیں۔۔لوگ کیسے زبان سیکھے بغیر گزارا کر لیتے ہیں۔ زیادہ تر جو لوگ شادیاں کرنے کے بعد یہاں آتے ہیں، وہ آتے ساتھ ہی کام کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ اور زبان کی طرف دھیان ہی نہیں دیتے۔ اکثر پاکستانی ریسٹورنٹس پر ایسے ہی انکلز پائے جاتے ہیں۔ بےچاروں کو کچھ آتا جاتا نہیں ہوتا۔ اور اکثر نارویجین بولتے بولتے بیچ میں ہی اردو بول رہے ہوتے ہیں۔ وہ سن کر بہت ہنسی آتی ہے۔ اور پاکستانی آنٹیاں بھی کمال کرتی ہیں۔ اب اگر آپ چائنیز یا تھائی لوگوں کی زبان سن لیں، تو بندے کا دل کرتا ہے کہ اپنا سر دیوار پر دے مارے۔ آجکل ایک کولیگ جو تھائی لینڈ کی ہے۔ جو جاب پریکٹس کے لیے ہے۔ زبان اس کو آتی نہیں۔۔اور باتیں بہت کرتی ہے۔ لیکن اس کی کسی کو سمجھ نہیں آتی۔ اب میں اتنا دھیان نہیں کرتی کہ اس کو زبان نہیں آتی۔۔۔کہ ظاہری بات ہے کچھ وقت لگے گا سیکھنے میں۔ لیکن میرے ساتھ کام کرنے والے اس کو سن، دیکھ کر اتنا ہنستے ہیں۔ کہ دن اچھا گزر جاتا ہے۔ نہ اس کو سمجھانا آتا ہے، نہ اس کو کسی کی سمجھ آتی ہے۔ حالانکہ اس نے شادی بھی نارویجین سے ہی کی ہوئی ہے۔

یہاں ہر کوئی انگلش سمجھتا اور بولنا جانتا ہے۔ لیکن کوئی بولتا نہیں ہے۔ ہاں، اگر کسی کو سرے سے ہی نارویجین نہیں آتی تو وہ انگلش میں بات کرتا ہے۔ اور جواب بھی انگلش میں مل جاتا ہے۔ لیکن اگر آپ کو ذرا سی بھی ٹوٹی پھوٹی نارویجین بولنے آتی ہے تو آپ سے یہی کہا جاتا ہے کہ جیسے بھی آتی ہے، بولو۔۔میں سمجھنے کی کوشش کرتا یا کرتی ہوں۔ دفاتر وغیرہ میں بھی آپ کو صرف نارویجین بولنے کا ہی کہا جاتا ہے۔ ہاں اگر ضرورت ہو تو انگریزی سے کام چلایا جا سکتا ہے۔ انگریزی کی صرف اور صرف ایک غیر ملکی زبان کی حیثیت ہے۔  پچھلے چند سالوں سے کچھ انگریزی کے الفاظ نارویجین زبان میں بولے جا رہے ہیں، اور میرا اپنا یہ خیال ہے کہ یہ بھی غیر ملکیوں کی بدولت ہیں۔ کیونکہ اکثر غیر ملکی انگریزی بولتے ہیں۔ اور پھر یہیں سے کچھ الفاظ بولے جانے لگتے ہیں۔ اگر میں پاکستان کے لحاظ سے سوچوں تو ہم لوگ تو اردو میں جانے کتنے انگریزی کے لفظ بول جاتے ہیں۔ بلکہ آج ہی حجاب سے بھی اس پر بات ہوئی تو اس کا یہ کہنا تھا کہ اکثر ایسے لوگ ہیں جو جملے میں ایک، دو لفظ اردو کے بولتے ہیں۔۔۔باقی انگریزی کے۔۔:D

دوسرے ممالک میں رہنے کے باقی مسائل پر پھر کبھی۔۔۔ابھی وقت کی کمی کے ساتھ نیند بھی بہت آئی ہوئی ہے۔:(

7 تبصرے

Jan 26 2008

تصویریں

شائع کیا: ماوراء زمرہ: تصاویر, ناروے نامہ

تبصرہ کریں

Jan 21 2008

سالگرہیں۔

شائع کیا: ماوراء زمرہ: مواقع

جیسا کہ سب جانتے ہیں پچھلے کچھ دنوں سے بدتمیز کا دماغ پھرا ہوا ہے۔ اور پاگل پن کی نشانیاں سب کو ہی دکھائی دے رہی ہوں گی۔ قدیر نے بدتمیز کا اخیر کرنے کا سوچا تو میں نے اس سلسلے کو پھر سے شروع کرنے کا سوچ لیا۔ نہیں نہیں۔۔ایسی حماقت میں کبھی نہیں کر سکتی۔ آج بدتمیز کی سالگرہ ہے۔ تو سوچا اس خوشی کے موقع پر ان کی شان میں ایک مختصر سا قصیدہ لکھا جائے۔ (لکھنا تو لمبا سا تھا، لیکن وقت نہیں مل سکا۔) آج بچہ بڑا ہو گیا ہے۔ اور اس بات کا اندازہ آپ کو نئے سال کی پہلی پوسٹ سے ہو رہا ہو گا کہ بدتمیز کو احساس ہو گیا ہے کہ سب لوگ مجھے بدتمیز کہتے ہیں۔ تو مجھے اپنے آپ کو درست کر ہی لینا چاہیے۔ آج سب کی باتیں ذہن میں گردش کر رہی ہیں۔ اور ساتھ انہوں نے اجازت دی ہے کہ ان کے بارے میں کسی کی کوئی رائے ہے تو لکھ ماریں۔ اب معلوم نہیں۔۔۔لکھ کر کس کے منہ پر مارنی ہیں۔ عقل دیکھیں اس بچے کی۔۔لوگ اپنی تعریف سن کر خوش ہوتے ہیں۔۔اور یہ اپنی برائیاں اور تنقیدی جملے سن کر خوش ہوتے ہیں۔ اور پھر بدتمیزیوں میں مزید ترقی ہوتی ہے۔عقل سے یاد آیا کہ انکل واقعی بڑے ہو گئے ہیں۔ وہ ایسے کہ انکل کی” اب” عقل داڑھ نکل رہی ہے۔ ان کے سب خیر خواہوں کو چاہیے کہ شکرانے کے دو نفل ادا کریں۔ کہ شاید ان کو عقل آ ہی جائے۔ ویسے تو شاید” ان کی” عقل “ان کی” بیگم کے آنے کے بعد ہی آئے۔ فی الحال تو دونوں کے آنے کے آثار دکھائی نہیں دے رہے۔

خیر بات ہو رہی تھی سالگرہ کی۔ آج بدتمیز کی سالگرہ تھی، بچہ 42 سال کا ہو گیا ہے۔ سننے میں آیا ہے کہ بہن، بھائیوں نے بھائی کی بڑی دھوم دھام سے سالگرہ منائی ہے، اب ہمارے گھر میں بھی ہمارے اکلوتے بھائی کی سالگرہ تھی۔ گھر میں میرے بغیر کوئی کام نہیں ہوتا۔۔۔سب انتظار میں ہوتے ہیں کہ میں کیک لے کر آؤں گی یا آ کر بناؤں گی۔ اب میں جب خود بنا لیتی ہوں تو باہر سے لانے کی زحمت کم ہی کرتی ہوں۔ شام کو دیر سے گھر آئی۔۔آتے ساتھ کیک بنایا، بہن نے بیل بوٹے بنائے۔ اور پھر سب نے مل کر کھا لیا۔ اب بھائیوں کی اکھٹی ہی سالگرہ آ گئی تو سوچا بدتمیز کے لیے بھی کیک ہو جائے گا۔ اس لیے نیچے دیا گیا کیک بدتمیز کے لیے ہے۔ ایک تیر سے دو شکار۔:D اب اگر کسی کو کیک پسند نہیں توکوئی مسئلہ نہیں۔۔۔ادھر اسامہ نے سارا کھا دیا ہے۔

بدتمیز۔۔۔اچھے ہوں گے اور یقیناً ہوں گے لیکن یہ بنتے بہت ہی بدتمیز ہیں۔ میں تو سوچ رہی ہوں کہ ایک دن سارے بلاگرز مل کر بدتمیز کے لیے دعائے خیر کریں۔ شاید اللہ کسی کی سن ہی لے۔ یا شاید عقل داڑھ کوئی کام کر دکھائے تو ان کو عقل آ ہی جائے۔ امید پر دنیا قائم ہے۔ بہرحال میری تو یہی دعا ہے اللہ انھیں جلد از جلد با تمیز بنا دے۔ آمین۔

اور یہ غبارے 42 سال کے بچے کے لیے نہیں ہیں۔ 19 سال والے بچے کے لیے ہیں۔ :d

dsc00108.JPG

dsc00107.JPG

5 تبصرے

Jan 20 2008

مصروفیت

شائع کیا: ماوراء زمرہ: میری باتیں

آجکل میں معصوم بہت مصروف ہوں۔ اس لیے نیٹ سے واسطہ کم ہی پڑ رہا ہے۔ اور مسنیجر پر بھی آنا کم ہو رہا ہے کہ وقت کم ہوتا ہے، اگر میں باتیں کرنا شروع کرتی ہوں تو پھر بس شروع ہی ہو جاتی ہوں۔
شب نے مجھے اتنے عرصے سے ہینڈ رائٹنگ کا کہا ہوا ہے۔ اور مجھے اس کا وقت نہیں مل رہا۔ ویکینڈ کا کہا تھا، لیکن یہ دو چھٹیاں پتہ بھی نہیں چلا اور گزر گئیں۔ اس لیے شبو کو میں بتا دوں کہ ذرا صبر کرنا۔ تم بس حلیم کی تصویر لگاؤ۔۔اور میں ایک، دو دن اور مصروف ہوں۔ پھر انشاءاللہ پوسٹ کرتی ہوں۔

میرا بلاگ اتنے دن سے سنسان پڑا تھا۔ سوچا کچھ بونگیاں ہی مار آؤں۔
اور ویسے میں آجکل بہت اچھی بچی بنی ہوئی ہوں۔ میرا انٹرنیٹ پر آنے کا دل ہی نہیں کر رہا۔پتہ نہیں کیوں۔:( امی نے بھی تعریف کر دی ہے کہ “تم ہو بہت اچھی۔۔۔لیکن بس جان بوجھ کر تنگ کرتی ہو۔” اب امی کے منہ سے پہلی یا دوسری بار تعریف سنی ہے۔ تو بس اس دن سے میں نے امی کی باتیں ماننا شروع کی ہوئی ہیں۔:D زیادہ دیر تک انٹرنیٹ یوز کرنے پر بھی ان کو شکایت ہے۔ تو اسی لیے کم کیا ہوا ہے۔ اور ساتھ ساتھ کچھ مصروفیات بھی چل رہی ہیں۔  آجکل میرا دماغ بھی خراب ہوا ہوا ہے۔ پچھلے دنوں مجھے اداسی کا دورہ پڑا ہوا تھا تو آجکل خوشی کا۔ اور وجہ معلوم ہی نہیں۔:D

اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ اچھی تبدیلی کب تک رہتی ہے۔ :D

5 تبصرے

Jan 20 2008

بریانی

شائع کیا: ماوراء زمرہ: خورد و نوش

:D ان کے لیے ۔۔جن کو ابھی تک بریانی بنانی نہیں آتی۔

http://www.bindis-takeaway.co.uk/Biryani.htm 

- گوشت (مرغی، گائے، بکرا) : – ایک کلو
- باسمتی چاول : – 500 گرام (30 منٹ تک پانی میں بھگو دیں۔)
- پیاز باریک کتری ہوئی : – 4 عدد
- کوکنگ آئل : – ڈیڑھ کپ (250 گرام)
- ٹماٹر کٹے ہوئے : – تین سے چار عدد
- دہی پھینٹا ہوا : – ایک کپ
- بریانی مصالحہ : – ایک پیکٹ (بازار سے آسانی سے مل جائے گا۔ مجھے لذیذہ اور نیشنل والوں کے مصالحے پسند ہیں، اور اچھے بھی یہی ہیں۔)
- ادرک پسی ہوئی : – 45 گرام ( دو انچ کا ٹکڑا)
- پودینہ کٹا ہوا : – حسبِ ضرورت
- ہرا دھنیا : – حسبِ ضرورت
- ہری مرچ : – پانچ سے چھ عدد

ترکیب : -

1 – پیاز کو تیل میں تل لیں۔ گوشت ، بریانی مصالحہ، ادرک اور ٹماٹر ڈال کر دس منٹ تک بھونیں۔
پھر دہی ملا کر مزید پانچ منٹ تک بھونیں۔ اب ایک، دو گلاس پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر ڈھکن بند کر کے گوشت کو گلنے، اور مصالحہ گاڑھا ہونے تک پکائیں۔
نوٹ :- مرغی کی صورت میں پانی نہ ڈالیں یا اگر ضرور محسوس کریں تو آدھا گلاس ڈال لیں۔

2 – الگ سے دس سے بارہ گلاس پانی میں چاول ابال لیں، تین کھانے کے چمچ نمک بھی ساتھ ڈال دیں۔ چاول آدھے گل جائیں، تو پانی چھان لیں۔

3 – ایک کھلے برتن (دیگچی) میں ایک تہہ چاولوں کی لگائیں، پھر گوشت کا مصالحہ اور پھر ہرا مصالحہ (پودینہ، دھنیا اور ہری مرچ) چھڑک دیں۔ اور اس کے اوپر ایک اور تہہ چاولوں کی لگا دیں۔ ڈھکن بند کر کے ہلکی آنچ پر پندرہ سے تیس منٹ تک دم پر رکھ دیں۔ اور پھر اچھی طرح مکس کر لیں۔
نوٹ:- اچھی طرح مکس بالکل میری طرح نہیں کرنے کہ چاول کھچڑی بن جائیں۔ بلکہ میری طرح آخری مرحلے میں آ کر کسی سیانے کے حوالے کر دیں۔ یا اگر آپ خود ہی سیانے ہیں تو کوئی مسئلہ ہی نہیں۔

بریانی، سلاد اور رائتے کے ساتھ کھائیں اور کھلائیں۔

  

5 تبصرے

Jan 12 2008

میری ماں

شائع کیا: ماوراء زمرہ: ویڈیوز

 

 

میں کبھی بتلاتا نہیں
پر اندھیرے سے ڈرتا ہوں میں ماں
یوں تو میں دکھلاتا نہیں
تیری پرواہ کرتا ہوں میں ماں
تجھے سب ہے پتہ
ہے نا ماں؟
تجھے سب ہے پتہ
میری ماں

بھیڑ میں یوں نہ چھوڑو مجھے
گھر لوٹ کے بھی آ نہ  پاؤں ماں
بھیجنا اتنا دور مجھ کو تو
یاد بھی نہ تجھ کو آ پاؤں ماں
کیا اتنا برا ہوں میں ماں
کیا اتنا برا۔۔۔
میری ماں
جب بھی کبھی پاپا مجھے
جو زور سے جھولا جھلاتے ہیں ماں
میری نظر ڈھونڈے تجھے
سوچوں یہی تو آ کے تھامے گی ماں
ان سے میں یہ کہتا نہیں
پر میں سہم جاتا ہوں ماں
چہرے پہ آنے دیتا نہیں
دل ہی دل میں گھبراتا ہوں ماں
تجھ سب ہے پتہ
ہے نا ماں؟
تجھ سب ہے پتہ
میری ماں
میں کبھی بتلاتا نہیں
پر اندھیرے سے ڈرتا ہوں میں ماں
یوں تو میں دکھلاتا نہیں
تیری پرواہ کرتا ہوں میں ماں
تجھے سب ہے پتہ
ہے نا ماں؟
تجھے سب ہے پتہ
میری ماں

25 تبصرے

Jan 10 2008

نیا اسلامی سال مبارک

شائع کیا: ماوراء زمرہ: مواقع

میری طرف سے سب کو نیا سال (1429ھ) مبارک ہو۔ اللہ سے دعا ہے کہ مسلمانوں کے لیے یہ سال باعثِ رحمت ہو۔ اللہ امتِ مسلمہ کی مشکلات دور کرے اور مسلمانوں کو متحد ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

اور آف کورس اللہ مجھے بھی ہدایت اور سیدھا راستہ دکھائے۔ آمین۔

L

6 تبصرے

Jan 10 2008

منافقت

شائع کیا: ماوراء زمرہ: میری باتیں

میں آج تک اس دنیا اور اس میں بسنے والوں لوگوں کو سمجھ نہیں سکی۔ کیوں سمجھ نہیں آتی؟ حالانکہ میں اس دنیا کو سمجھنا بھی چاہتی ہوں۔ لیکن جب جب سمجھنے کی کوشش کرتی ہوں، آگے بڑھنے کے بجائے میرے قدم ہمیشہ پیچھے کی جانب اٹھ جاتے ہیں۔ اور میں اپنے آپ کو اس دنیا اور ان لوگوں سے بہت دور محسوس کرتی ہوں۔ ہم منافق کیوں ہیں؟ ہم دنیا کے سامنے کچھ اور، پیچھے کچھ اور کیوں ہوتے ہیں؟ کیا ہم ہمیشہ ایک جیسے نہیں رہ سکتے؟ کیا ظاہر اور باطن کا الگ الگ ہونا ضروری ہوتا ہے؟ اگر ہاں تو ضروری کیوں ہوتا ہے؟ کیا ہم ہمیشہ سچ نہیں بول سکتے؟ ہم جھوٹ کیوں بولتے ہیں؟ ہم دنیا کے سامنے اپنے آپ کو بہت اچھا بنا کر پیش کرتے ہیں۔ اور حقیقت میں کیا ہوتے ہیں، دنیا وہ چہرہ نہیں دیکھ سکتی۔

میری بہت بری عادت ہے۔ میں معاف کر دیتی ہوں کہ شاید اب کی بار غلطی ہوئی ہے تو اگلی بار احتیاط ہو گی یا انسان کو اپنی غلطی کا احساس ہو جائے گا۔ لیکن لوگ غلطیوں پہ غلطیاں کیے جاتے ہیں۔ اور میں اس لیے بھی معاف کرتی جاتی ہوں کہ دیکھنا چاہتی ہوں کہ اگلا بندہ کہاں تک جاتا ہے اور کتنی غلطیاں کرتا ہے۔ اور جب مجھے لگتا ہے کہ اتنا کافی ہو گیا ہے تو پھر میں ایسے ہی پیچھے ہٹ جاتی ہوں جیسے دنیا میں میرا نام و نشاں ہی باقی نہیں رہا۔ یعنی اس کے بعد میں اس بندے سے کبھی بات نہیں کرتی، نا ہی اس کے لیے میرے اندر کوئی ہمدردی پیدا ہوتی ہے۔ (اس لیے بہتر ہے کہ کوئی ایسی صورتِ حال پیدا ہونے ہی نہ دے)

اگر میں اپنی زندگی پر نظر دوڑاؤں تو مجھ میں اب تک بہت سی تبدیلیاں آئی ہیں۔ میں ہمیشہ سے گھل مل جانے والی، زیادہ باتیں کرنے والی، دوسروں کا خیال، دوستیاں کرنے والی تھی۔ لیکن اگر اب میں دیکھوں تو مجھے کسی کی کوئی پرواہ نہیں ہوتی۔ کسی میں دلچسپی نہیں لیتی۔ بہت سے لوگ میرا بہت کرتے ہیں۔ اور مجھے کبھی کبھی شرمندگی ہوتی ہے کہ میں ان کا ذرا برابر بھی نہیں کر سکتی۔ (اور انہوں نے کبھی شکوہ بھی نہیں کیا)
اب کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ میرے ساتھ کوئی نفسیاتی، جذباتی مسئلہ ہے۔ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ مجھے خدانخواستہ کوئی مسئلہ ہے، یا شاید مسائل درپیش ہیں۔ جس کی وجہ سے میں ایسی ہوں۔ کوئی جو مرضی سمجھے۔۔لیکن اللہ کا شکر ہے میرے ساتھ ایسا کوئی مسئلہ نہیں۔ بس میں اپنے ارد گرد ہونے والے واقعات دیکھتی، سنتی ہوں تو اس دنیا سے میرا خود بخود دل اچاٹ ہونے لگتا ہے۔ لیکن یہ لوگ خود نہیں سوچتے کہ جو کچھ وہ کر رہے ہیں کیا وہ درست کر رہے ہیں؟ اور دوسروں کو ابنارملٹی میں شامل کر دیتے ہیں۔
کیوں کرتے ہیں ایسے لوگ؟ اور پھر الزام کہ میرے اندر نفرت بھری ہے۔ اب میں اس منافق دنیا اور ان لوگوں کے لیے کیسے اور کہاں سے پیار بھرے جذبات لاؤں؟
اس دنیا میں آپ کا کوئی سگا نہیں ہے۔ میں بھی صرف چند ایک رشتوں کی ڈور میں بندھی ہوں۔ میرے والدین اور میرے بہن بھائی۔۔! اس کے علاوہ مجھے کسی میں کوئی دلچسپی نہیں۔ مجھے کچھ معلوم نہیں۔۔۔کہ دنیا میں کوئی کیا کر رہا ہے، کیوں کر رہا ہے، کیسے کر رہا ہے۔ میرا ان سےصرف اتنا تعلق ہے کہ میں ان کے بیچ میں رہتی ہوں۔ اور منافق میں بھی بہت ہوں۔ جو مجھے اسی دنیا نے بنایا ہے۔

مجھے بہت دکھ ہوتا ہے جب کوئی اپنی بات چھپانے یا اپنی بات کو درست ثابت کرنے کے لیے مجھے برا بھلا یا الزام لگاتا ہے۔ اور سب سے بری عادت یہ ہے کہ غصہ ہو یا اداسی ہو یا خوشی۔۔۔۔اسے جب تک ظاہر نہ کر دوں یا اسے باہر نکال نہ دوں سر میں درد رہتا ہے۔ اور دماغ میں کچھڑی پکتی رہتی ہے۔ یہ باتیں کوئی اور کرنے کو نہیں ملا تو بلاگ پر لکھ دیں۔ اگر کوئی پڑھے توپلیز کچھ غلط نہ سمجھے۔ میرا دماغ پہلے ہی خراب ہوا ہوا تھا۔ اب دو، تین باتوں کی وجہ سے مزید خراب اور اداس ہو گیا ہے۔ بس سب سے ایک درخواست ہے کہ کوشش کریں کہ ہمیشہ ایک جیسے رہیں۔ بعض اوقات مجھے بہت شاک ہو جاتا ہے کہ فلاں بندہ تو ایسا دکھائی دیتا تھا، لیکن جب اس کو جانو تو وہ کچھ اور نکلتا ہے۔۔۔اور آج تک میں نے بہت کم لوگ ایسے دیکھے ہیں، جو کچھ ہی عرصے میں اپنا اصل روپ نہ دکھا دیں۔ میں ذرا سر درد ختم کرنے کے لیے چائے پی آؤں۔ کچھ لوگ واقعی سر دردی کا باعث بن جاتے ہیں۔

   …….…….…….……..……     

7 تبصرے

Jan 05 2008

سلائیڈ شو + فلکر البم

شائع کیا: ماوراء زمرہ: تصاویر

بہت محنت کرنے کے بعد آخر میں نے دونوں کام کر ہی لیے۔ جس کے لیے میں ساجد اقبال کی شکر گزار ہوں۔ جنہوں نے اپنے بلاگ پر پوسٹ کی، اور میں نے اس سے فائدہ اٹھا لیا۔  فلکر البم آپ سائیڈ بار میں دیکھ سکتے ہیں۔

اپڈیٹ: ہمارے ہاں دو، تین دن سے بہت زیادہ اور مسلسل برف باری ہو رہی ہے۔ یہ تصویریں میں نے کھڑکی سے لی ہیں۔  

14 تبصرے

اگلی »