Dec 31 2007
خوش آمدید 2008

یہ اس سائٹ کا ہیڈرچرایا گیا ہے۔:D

آج نیا سال شروع ہو گیا۔ میں کچھ اور کروں یا نہ کروں نیو ائیر نائٹ مجھے ضرور منانی ہوتی ہے۔ چاہے جیسے بھی ہو۔ اور آتش بازی تو ضرور دیکھنی ہوتی ہے۔ ہم تینوں بہن بھائی شام کو ہی باہر نکل گئے اور پورے اوسلو کی خوب سیر کر کے رات ایک بجے گھر آئے۔ کل تک ویڈیوز ایڈیٹ کر کے پوسٹ کروں گی۔
پارٹیاں، آتش بازی اور خوشیاں منانے کے ساتھ ساتھ یہ بھی سوچنے کا وقت ہوتا ہے کہ پچھلا سال کیسا گزرا۔۔۔اور آنے والے سال کو کیسے گزرے جائے۔ پچھلے سال ہم نے کیا کھویا اور کیا پایا۔ پرانی غلطیوں سے سیکھیں تاکہ دوبارہ سے وہی غلطیاں نہ دہرائی جائیں۔
مجھے یاد ہے ٢٠٠٧ سال جب شروع ہوا تھا تو میں پاکستان میں تھی، اور اتنے عرصے کے بعد نئے سال کی یہ رات تھوڑی سی بور گزری تھی۔ اس کو اچھا بنانے کے لیے میں نے گھر میں جتنی موم بتیاں تھیں، چھت پر لے گئی اور انھیں جلایا تھا۔ اور تب میں نے یہاں کی نیو ائیر نائٹ کو بہت مِس کیا تھا۔
وقت اتنی تیزی سے گزرتا ہے کہ پتہ ہی نہیں چلتا۔ یہ سال بھی پَر لگا کر چلا گیا۔ کسی کے لیے یہ سال خوشیوں کا سال تھا تو کسی کے لیے غموں کا سال۔ ٢٠٠٧ پاکستان کی تاریخ میں بدترین سال لکھا جائے گا۔ پاکستان کے لیے یہ نہایت ہی کڑا وقت تھا۔ میری سچے دل سے دعا ہے کہ اس سال اور آنے والے تمام سال پاکستان کے لیے بہترین سال ہوں۔ آمین۔
میں اگر اپنے لیے دیکھوں تو میرے لیے بہترین سالوں میں سے ایک سال ٢٠٠٧ بھی تھا۔ اور جس جس چیز کی میں نے خواہش کی ۔۔۔اللہ نے سب دیا۔ شاید اس لیے کہ پچھلا سال شروع ہونے پر پاکستان میں باہر گھومنے پھرنے کے بجائے اس رات کو اللہ سے ڈھیر ساری دعائیں کی تھیں۔ اور اللہ کا شکر ادا کیا تھا۔ اس سال بھی اللہ سے یہی دعا ہے کہ آنے والا سال نہ صرف میرے لیے بلکہ سبھی کے لیے بہترین اور خوشیوں کا سال ہو۔ آمین۔
میری طرف سے سے سب کو نیا سال بہت مبارک ہو۔
اور امید ہے میرا تھیم بھی پسند آیا ہو گا۔:p
اپڈیٹ: اللہ کا لاکھ لاکھ شکر۔۔۔۔آٹھ گھنٹوں بعد ایک ویڈیو کنورٹ اور اپلوڈ ہو گئی۔ میری ویڈیو دیکھ کر کوئی یہ نہ کہے کہ بنانی نہیں آتی۔ باہر بہت شدید قسم کی سردی تھی۔ میرے ہاتھ مفلوج ہو چکے تھے۔ بہت مشکل سے بنائی ہیں۔



حالیہ تحاریر
فیڈ
تلاش
ماہانہ محفوظات 
ShoutBox
on 01 Jan 2008 at 6:10 am
ماؤ نیا سال بہت بہت مبارک ہو
اس تبصرے کا جواب دیں
on 01 Jan 2008 at 6:46 am
جتنا ہلنا جلنا ویڈیو میں محسوس ہوتا ہے اس سے یہی لگتا ہے کہ آپ ہر پٹاخہ کیساتھ گھبرا جاتی تھیں۔ :razz:
اس تبصرے کا جواب دیں
on 01 Jan 2008 at 11:13 am
عبید، ماو کے اوپر ء نہ ڈالا کریں نا۔ پھر کچھ اور بن جاتا ہے۔ اور آپ کو بھی نیا سال بہت مبارک ہو۔
ساجد، پٹاخوں سے گھبرانے والے ہم نہیں۔ اصل میں اس کی دو، تین وجوہات ہیں۔ پہلی کہ میں الٹا چل رہی، اور رش بہت تھا۔ اور بارہ بجنے سے پہلے مجھے اس جگہ پہنچنا تھا جہاں اصل آتش بازی کا مظاہرہ ہونا تھا۔ اور دوسرا مجھے اور کوئی ایسی ویڈیو نہیں مل رہی تھی جس میں میرے بہن بھائی کی آواز نہ ہو۔ تو مجھے یہی اپلوڈ کرنا پڑی۔ یہ بھی تھوڑی سی ایڈیٹ کرنا پڑی۔ اور تیسرا سردی بہت زیادہ تھی، میں سارا وقت کانپتی رہی۔ اور چوتھی کہ مجھے فلم کبھی بھی اچھی بنانی نہیں آئی۔ اب ایسے میں یہی حال ہونا تھا نا۔
اس تبصرے کا جواب دیں
on 04 Jan 2008 at 9:30 pm
ء ڈالنے کی وجہ یہ تھی کہ امن کے سٹائل سے تھوڑا سا فرق رکھنا ہوتا تھا
اورامن سے بات ہوئی کہ نہیں ؟؟؟؟؟
اس تبصرے کا جواب دیں