Dec 30 2007

بلاگ ریویو

شائع کیا: ماوراء at 11:23 pm زمرہ: اردو بلاگنگ

776 بار دیکھا گیا

کچھ دن پہلے بدتمیز نے بلاگ ریویو کی طرف توجہ دلائی تھی۔ گو کہ بلاگنگ میں مجھے ابھی صرف ٤ ماہ اور سترہ دن ہوئے ہیں۔ لیکن اس عرصے میں میں نے کیا محسوس کیا، کیا سیکھا۔۔۔مزید کچھ اور بلاگرز کی تحاریر کے بارے میں ایک مختصر جائزہ لکھنے کا سوچا ہے۔

آج سے تین سال پہلے انٹرنیٹ پر اردو لائف پر میرا اردو سے واسطہ پڑا۔ وہاں ایک سال گزارنے کے بعد مجھے اردو ویب کا پتہ چلا۔ پھر ساتھ ہی بلاگنگ کا علم ہوا۔ اور کچھ بلاگرز کو کبھی کبھار پڑھ بھی لیتی تھی۔ لیکن اتنے شوق سے نہیں پڑھتی تھی۔ آج سے بہت عرصہ پہلے میں نے بھی بلاگ بنانے کا سوچا تھا، پھر یہ خیال پتہ نہیں کہاں گم ہو گیا۔  پچھلے کچھ عرصے میں اتنے نئے بلاگرز آئے اور محب اور امن کے بار بار اصرار کرنے پر میں نے بھی بنا لیا۔
اس ٤ ماہ کے عرصے میں میں نے بہت کچھ نیا سیکھا۔ میں ان سب کی بہت شکر گزار ہوں، جنہوں نے میری اس تمام عرصے میں رہنمائی کی۔ امید ہے کہ آئندہ بھی ان کا تعاون حاصل رہے گا۔
محب علوی اور امن کی وجہ سے میں بلاگنگ میں عملی طور پر آئی۔ اور ان دونوں سے میں نے بہت کچھ سیکھا بھی۔
بدتمیز  کا بہت شکریہ کہ انہوں نے میری بہت مدد کی۔ بلاگ کے بارے میں بہت سی باتوں کا علم نہیں تھا، جب بھی پوچھا، خوشی سے بتایا۔
عبید کا میں جتنا شکریہ ادا کروں کم ہو گا۔ اتنے مخلص انداز میں میری مدد کی کہ مجھے بہت خوشی ہوئی۔ تھیم اردوانے میں مشکل ہوئی تو عبید نے مجھے سکھا کر ہی چھوڑا۔ اور جس طرح سکھایا، امید ہے ہمیشہ یاد رہے گا۔ مجھ سے خود کہتے رہے کہ اگر کوئی مشکل ہے تو بتاؤ۔ اور ان کی وجہ سے میں نے بہت سیکھا۔ بہت شکریہ عبید۔
عمار سے جب بھی میں کہوں، اسی وقت مدد کرنے کے لیے تیار ہو جاتا ہے۔ جیسا کہ سب کو معلوم ہے کہ عقل نام کی چیز میرے پاس نہیں ہے۔ لیکن عمار نے میرے کم عقل ہونے پر بھی بڑی ہمت اور حوصلے سے کام لیا۔ جو کام پوچھا۔۔مجھے سیکھا کر ہی چھوڑا۔ بہت شکریہ عمار۔
ساجد اقبال کا بہت شکریہ کہ انہوں نے مجھے میرا پسندیدہ تھیم بڑی مشکل سے اردوا کر دیا تھا۔ اور وہ تھیم ابھی بھی سب سے اچھا لگتا  :D ساجد نے کچھ اور کاموں میں بھی مدد کی۔
قدیر کو ایک دو بار کام کرنے کو کہا تو اس نے مجھے آگے سے اپنے دو کام پکڑوا دئیے۔ اس کے بعد نہیں کچھ کہا۔ :p

 اوکے اب میں کچھ اپنے بلاگ کی طرف آتی ہوں۔ جیسا کہ دوسروں نے کیا ہے۔۔۔۔

  

ابھی تک ایسی کوئی پوسٹ میں نے نہیں لکھی جو مجھے بہت اچھی لگی ہو۔

محفل پر جیہ کے ولیمے کی ایک پوسٹ کی تھی جو بلاگ پر بھی کی۔ اس کو سب سے زیادہ میں انجوائے کیا۔ اس میں دو واقعے میں نے ایسے لکھے تھے کہ ان کو جب بھی سوچوں تو بہت ہنسی آتی ہے۔ اوردوسری کرسمس کی پوسٹ کو جب دیکھتی ہوں۔ ایک بار تو ہنسی ضرور نکل جاتی ہے۔ اس وقت میں پتہ نہیں کون سے موڈ میں تھی۔

بے نظیر ؛ تصویری جھلکیاں اور بے نظیر؛ ایک مختصر سیاسی جائزہ پوسٹ کرتے ہوئے مجھے سب سے زیادہ خوشی ہوئی۔

مرد عورتوں کو کیوں گھورتے ہیں؟ یہ ایک ایسی پوسٹ تھی جس کا مجھے ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا کہ اس میں میں نے ایسا کیا لکھا ہے کہ لوگوں نے اس کی اتنی تعریف کی۔ یہاں تک کہ انکل اجمل نے بھی مبارک دی۔:D اور تو اور مجھے فون کر کے مبارک اور تعریف کی گئی۔lol  اور سب سے زیادہ کمنٹس اسی پوسٹ پر ہوئے جو کہ ٤٦ تھے۔ وہ بحث شروع ہو گئی تھی۔ بس اسی لیے۔ :D

اب تک ٹوٹل ٥٦ پوسٹس کیں اور ٦٤٢ کمنٹس ہوئے۔

کس کا تبصرہ سب سے اچھا لگا؟ میرے لیے سبھی تبصرے بہت قیمتی تھے۔ اور اس تمام عرصے میں اللہ کا شکر کسی نے کوئی ایسا تبصرہ نہیں کیا، جو مجھے بہت برا لگا ہو۔

ہٹس اور ٹریفک میں مجھے کوئی خاص دلچسپی تو نہیں ہے۔ لیکن جیسا کہ آپ سب بھی دیکھ سکتے ہیں کہ ٢٦ اگست سے اب تک وزٹس ٣٠٠٠ ہونے والے ہیں۔ جبکہ ایوریج وزٹس ایک دن میں ٥١  رہے۔
سب سے زیادہ پاکستان ، امریکہ، انگلینڈ، فن لینڈ، کینیڈا، سوئیزرلینڈ، سعودی عرب، جاپان، جرمنی اور پھر عرب امارات سے وزٹس تھے۔

اگست میں میں نے ١٠ پوسٹس کیں، جبکہ ستمبر ، اکتوبر ، نمبر میں نو نو کیں۔ اور ماشاءاللہ دسمبر میں ١٩ کی ہیں۔ اب یہ کروں گی تو پوری بیس ہو جائیں گی۔:D

اب دوسرے بلاگرز کی تحاریر پر کچھ تبصرہ۔

انٹرنیٹ پر کچھ بھی پڑھنا مجھے کبھی بھی اچھا نہیں لگا۔ اخبار، کتابیں، مباحث اور بلاگز۔ اس لیے اب تک جو پڑھتی آئی ہوں، اتنے شوق سے نہیں پڑھا۔ یہی وجہ ہے کہ میں کم بلاگز کو وزٹ کرتی ہوں۔ ہاں اگر کوئی دلچسپ بات چیت ہو رہی ہو یا مزے کی تحریر ہو تو ضرور پڑھتی ہوں۔
کچھ بلاگرز کی وہ تحاریر جو اچھی تھیں۔

اجمل انکل کی سبھی تحاریر بہت اچھی ہوتی ہیں۔ لیکن ان کی ایک پوسٹ “خدا کیا ہے؟“ اچھی لگی تھی۔ اور ملا اور مولوی پر کافی تفصیل سے کئی پوسٹس میں لکھ چکے ہیں۔

زیک کی پوسٹ “پاکستان میں اجنبی“ اچھی تھی۔ اور ایک جو آج ہی دیکھی۔ “ٹیگ“  اچھی لگی۔

قدیر کا “دورہ اسلام آباد“ بہت مزے کا تھا۔ بہت اچھا لکھا تھا۔

عمار کی پوسٹ “تحفظِ حقوقِ مرداں“ اچھا آئیڈیا تھا۔ مجھے ابھی تک کچھ لوگ کہتے ہیں کہ عمار نے میرے مقابلے میں  مردوں کی انجمن بنا لینی ہے۔:D

امن  کی اردو محفل کی سالگرہ کے جشن کی پوسٹس مزے کی تھیں۔

شگفتہ واقعی بہت اچھا لکھتی ہیں۔ ابھی ان کی یہی پوسٹ (رمضان اکاؤنٹ) ذہن میں آ رہی تھی۔

محب کا “اردو کا دکھڑا“ ابھی جاری تھا کہ محب پتہ نہیں کہاں ہے آجکل۔

بدتمیز کی زیادہ تر پوسٹس میں دوسروں پر طنز یا تنقید ہی کی ہوتی ہے۔ ایسی پوسٹس کے علاوہ سبھی اچھی لگتی ہیں۔  “میری کرسمس“ پوسٹ کا پہلا پیراگراف بہت مزے کا تھا۔ بعض اوقات سچ منہ سے نکل ہی جاتا ہے۔lol
نوٹ؛ میں نے چوڑے سے مراد “عیسائی مذہب“ کا نہیں لیا بلکہ جو عام طور لفظ کہا تھا ہے۔ :D
اور ایک پوسٹ (لمحہء فکریہ) کی لوگوں نے تعریف کی تھی۔ میں بھی کر دیتی ہوں۔ :D

اور سیاست کے بلاگز مجھے بالکل اچھے نہیں لگتے۔ ٹی وی ، اخبار، فورمز اور بلاگز ہر جگہ سیاست۔۔۔میرے لیے ٹی وی ، اخبار اور گھر میں امی ابو ہی کافی ہیں۔:P

8 تبصرے

8 تبصرے “بلاگ ریویو”

    MyAvatars 0.2
  1. ساجداقبال
    on 31 Dec 2007 at 2:23 am

    بہت خوب۔۔۔آپکو تھیم نو مبارک۔ ویسے میرا ارادہ ہے کہ ایک پنگ سروس بناؤں جو ہر دفعہ آپکا تھیم اپ ڈیٹ ہونے پر مبارکبادی پنگ تبصرہ ارسال کر دیا کرے۔ :razz:
    میں اپنی رائے دوں تو آپ نے مختصر عرصے میں کافی اچھا اور مستقلآ لکھا ہے۔ جس کیلیے آپکو مبارکباد۔

    اس تبصرے کا جواب دیں

  2. MyAvatars 0.2
  3. @عبید@
    on 31 Dec 2007 at 4:58 am

    قصیدے ہی قصیدےاب کیا تبصرہ کروں جہاں پر تعریفیں ہو رہی ہوں
    ماؤ تعریفوں کا بہت بہت شکریہ

    اس تبصرے کا جواب دیں

  4. MyAvatars 0.2
  5. اجمل
    on 31 Dec 2007 at 8:34 am

    میری تحاریر کا ربط دینے کا شکریہ لیکن اس میری خوبی نہیں بلکہ آپ کے دل کی خوبصورتی ہے کہ آپ دوسروں کی تعریف کرتی ہیں جو کہ مشکل کام ہے ۔

    اس تبصرے کا جواب دیں

  6. MyAvatars 0.2
  7. راہبر
    on 31 Dec 2007 at 10:15 pm

    کم عقل ہونے کی خوش فہمی ہے یا غلط فہمی؟ :mrgreen:
    مردوں کے حقوق کی انجمن کا کہنے والے لوگ ذرا مجھ سے بھی تو کہیں یہ بات۔۔۔ تاکہ میں اس پر غور کروں۔ ویسے میرا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے فی الحال اتنا بے عزت ہونے کا۔ :razz:
    تمہاری زیادہ تر تحاریر واقعی بہت اچھی اور دلچسپ ہوتی ہیں۔ ایسے ہی لکھتی رہنا۔

    اس تبصرے کا جواب دیں

  8. MyAvatars 0.2
  9. ماوراء
    on 01 Jan 2008 at 11:28 am

    ساجد، شکریہ۔اور اب کچھ دن سکون ہو گا۔۔جب فارغ ہوتی ہوں تو یہی کام کرتی رہتی ہوں۔ :sad:

    عبید، تعریف میں ہمیشہ سچی کرتی ہوں۔ :smile:

    اجمل انکل۔ کوئی بھی انسان مکمل نہیں ہوتا۔ اس میں خامیاں، خوبیاں دونوں ہوتی ہیں۔ اور مجھے خامیوں کے بجائے خوبیاں جلدی نظر آتی ہیں۔

    عمار، کاش کے غلط فہمی ہوتی۔ :sad:
    اگر تمھارا کوئی ارادہ نہیں ہے تو پھر بندوں کا کیا بتاؤں۔۔۔رہنے دو۔ :grin:
    باقی آپ سب یونہی دلچسپی ظاہر کرتے رہے تو امید ہے میں لکھتی رہوں گی۔ آپ سب کا بہت شکریہ۔ :smile:

    اس تبصرے کا جواب دیں

  10. MyAvatars 0.2
  11. راہبر
    on 01 Jan 2008 at 10:23 pm

    بندوں کا بتانے سے یہ ہوگا کہ میں دیکھوں گا، کیا واقعی وہ لوگ وقت پڑنے پر میری مدد کرسکیں گے یا مجھے آگے کرکے پیچھے سے بھاگ لیں گے۔ :razz:

    اس تبصرے کا جواب دیں

  12. MyAvatars 0.2
  13. ماوراء
    on 02 Jan 2008 at 2:39 pm

    نہیں نہیں۔۔یہ میں پہلے بتائے دے رہی ہوں کہ وہ مدد کرنے والوں میں سے نہیں تماشہ دیکھنے والوں میں سے ہیں۔ :razz:

    اس تبصرے کا جواب دیں

  14. MyAvatars 0.2
  15. @عبید@
    on 04 Jan 2008 at 9:37 pm

    نہیں نہیں۔۔یہ میں پہلے بتائے دے رہی ہوں کہ وہ مدد کرنے والوں میں سے نہیں تماشہ دیکھنے والوں میں سے ہیں۔
    ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
    اس لسٹ میں میرا نام سب سے اوپر ہونا چاہیے

    اس تبصرے کا جواب دیں

ٹریک بیک یو آر آئی | تبصرہ جات آر ایس ایس

اپنی رائے کا اظہار کیجیے۔