Dec 18 2007

حج

شائع کیا: ماوراء at 3:39 pm زمرہ: مذہب, مواقع

430 بار دیکھا گیا

 

 آج اماں ابا کا حج ہو گیا۔ ابھی امی ابو شاید مزدلفہ میں ہوں گے اور صبح منٰی جائیں گے۔ پچھلے ایک سال سے ہمارے گھر میں حج حج ہو رہی تھی۔ وقت اتنی تیزی سے گزر جاتا ہے، پتہ بھی نہیں چلتا۔ لیکن ابھی دو ہفتے مزید امی ابو سے دور رہنا ہو گا۔ میں بس دن گن رہی ہوں۔ مجھے بالکل بھی اندازہ نہیں تھا کہ میں بچوں کی طرح behave  کروں گی اور امی کو اتنا مِس کروں گی، ایک تو مجھے رونا بھی بہت جلدی آتا ہے۔:( :p 

سننے میں آیا ہے کہ یہاں حاجیوں کا ایک گروپ واپس لوٹ آیا ہے کہ جو بندہ اس گروپ کو لے کر جا رہا تھا وہ سارے پیسے لے کر بھاگ گیا ہے۔ 

 خیر جس جس نے حج کیا ہے میری طرف سے سب کو مبارک۔ اگر اللہ نے چاہا تو اگلے سال یا زندگی نے ساتھ دیا تو ایک دن میں بھی وہاں موجود ہوں گی, انشاءاللہ۔ :D

یورپ اور ہمارے ہاں بھی کچھ لوگ سعودی عرب کے ساتھ عید منا رہے ہیں۔ جو منا رہے ہیں ان کو عید مبارک۔ ہم تو جمعرات کو منائیں گے۔

11 تبصرے

11 تبصرے “حج”

    MyAvatars 0.2
  1. بوچھی
    on 18 Dec 2007 at 4:25 pm

    :lol: جو پیسے لے کر بھاگا ہے اس نے بھی شاید حج پر ہی جانا ہو۔ :lol:

    تمھیں بھی ہم سب کی طرف سے عید مبارک ،۔ ۔

    اس تبصرے کا جواب دیں

  2. MyAvatars 0.2
  3. راہبر
    on 18 Dec 2007 at 10:54 pm

    میری طرف سے پیشگی عید مبارک اور امی ابو کے لیے نیک خواہشات۔
    ہمارے ہاں تو جمعۃ المبارک کو ہوگی عید۔

    اس تبصرے کا جواب دیں

  4. MyAvatars 0.2
  5. ساجداقبال
    on 18 Dec 2007 at 11:08 pm

    آپکے والدین کو حج مبارک ہو(اور آج انکی عید بھی)
    آپکو بھی عید مبارک۔۔۔کل پرسوں جس دن بھی ہے۔ :grin:

    اس تبصرے کا جواب دیں

  6. MyAvatars 0.2
  7. اجمل
    on 19 Dec 2007 at 12:24 am

    آپ کو اور آپ کے والدین کو حج مبارک ہو ۔ اللہ انہیں خیریت سے گھر لائے ۔

    اس تبصرے کا جواب دیں

  8. MyAvatars 0.2
  9. محمد شاکر عزیز
    on 19 Dec 2007 at 12:33 am

    ماشاءاللہ
    اللہ سائیں حج قبول کرے
    اور عید مبارک

    اس تبصرے کا جواب دیں

  10. MyAvatars 0.2
  11. ماوراء
    on 19 Dec 2007 at 6:33 pm

    سب خواتین و حضرات کا دلی شکریہ۔ آپ سب کو بھی عید بہت مبارک ہو۔

    روسی شہری، میں تھیم کا انتظار کر رہی ہوں۔

    اس تبصرے کا جواب دیں

  12. MyAvatars 0.2
  13. شیرافضل
    on 19 Dec 2007 at 9:27 pm

    ماوراء آج آپ کی عید ہے تو آپ کو بہت بہت عید مبارک ۔
    آپ کے والدین کوحج مبارک ہو اور آپ کو بھی ۔ اللہ تعالیٰ سب مسلمانوں کو یہ سعادت نصیب فرمائے ۔

    اس تبصرے کا جواب دیں

  14. MyAvatars 0.2
  15. شگفتہ
    on 20 Dec 2007 at 10:18 am

    السلام علیکم ماوراء مبارک باد اور آنٹی اور انکل کو بھی مبارک باد

    اس تبصرے کا جواب دیں

  16. MyAvatars 0.2
  17. ماوراء
    on 21 Dec 2007 at 7:58 am

    افضل صاحب، بہت شکریہ اور آپ کو بھی عید بہت مبارک ہو۔

    شگفتہ، وعلیکم السلام۔ بہت شکریہ ۔

    اس تبصرے کا جواب دیں

  18. MyAvatars 0.2
  19. راہبر
    on 21 Dec 2007 at 11:18 am

    روسی شہری! یہ حرام پیسوں والی بات کچھ پلے نہیں پڑی۔ :neutral:

    اس تبصرے کا جواب دیں

  20. MyAvatars 0.2
  21. @عبید@
    on 25 Dec 2007 at 12:34 am

    ماوراء یہ تو بہت خوشی کی بات ہے کہ پورا سال حج کے دنوں کا انتظار کیا اور اب حج کرنے گے ہوئے ہیں میری طرف سے بہت بہت بہت مبارک ہو اللہ تعالی ان کی تمام عبادات کو قبول و منظور فرمائے۔ آمین ثم آمین

    اس تبصرے کا جواب دیں

ٹریک بیک یو آر آئی | تبصرہ جات آر ایس ایس

اپنی رائے کا اظہار کیجیے۔