Dec 17 2007

تھیم

شائع کیا: ماوراء at 11:58 am زمرہ: تھیمز

440 بار دیکھا گیا

کچھ لوگوں کو مجھ سے شکایت ہے کہ ایک تھیم پسند نہیں آتا کیا جو ہر وقت بدلتی رہتی ہو۔ اصل میں میرا ابھی کسی ایک پر دل نہیں آیا۔ جونہی کوئی اچھا لگا تو اس کو ہی مستقل طور پر لگا لوں گی۔لیکن آجکل آپ کو جو کرسمس سے متعلق تھیم دکھائی دے رہے ہیں۔ ان کا کرسمس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اصل میں میں عید کے لیے کوئی ڈھونڈ رہی تھی، اب عید کا نہیں ہو گا تو میں نے کرسمس کا ہی لگانا ہے نا۔


اتنی مشکل سے ایک تھیم ڈھونڈا تو وہ آئی ای پرٹھیک چلا ہی نہیں۔ اب اور ڈھونڈنے پڑے ہیں۔ اب کرسمس کے ختم ہونے تک بدلتی رہوں گی۔اس لیے برداشت کریں۔

14 تبصرے

14 تبصرے “تھیم”

    MyAvatars 0.2
  1. woman in a men's world
    on 17 Dec 2007 at 12:27 pm

    Mawra, aap k blog ki iss se pehle wale theme buhut hi achi thi. yeh wali bhi achi hai aur Christmas k hawale se buhut hi munasib.

    اس تبصرے کا جواب دیں

  2. MyAvatars 0.2
  3. بوچھی
    on 17 Dec 2007 at 3:03 pm

    :lol: تم تو تھیم بدلتی ہو ، شہہ پر (قدیر )کو دیکھو وہ تو روز کا اک نئا بلاگ لنک بدلتے ہیں :lol: اس لئے میرے خیال میں تم نے اچھا تھیم بدلا ہے نائس لگ رہا ہے ۔ اور ویسے بھی کرسمس کی وجہ سے اچھا لگ رہا ہے ۔ عید کا کیا ہے ؟ :lol: کونسا عید ایک دن ہی ہوتی ہے تین ، چار دن تو چلتی رہتی ہے ، کرسمس ہی ٹھیک ہے۔ کم سے کم اپنی تاریخ پر تو منائی جاتی ہے ۔ تھیم بھی نائس لکُ ، ۔۔ ۔

    اس تبصرے کا جواب دیں

  4. MyAvatars 0.2
  5. ساجداقبال
    on 17 Dec 2007 at 10:52 pm

    تھیم اچھی ہے۔۔۔۔ساتھ میں دائیں طرف آپکی تصویربھی۔۔۔ :grin: (نام تو آپکا ہی لکھا ہوا ہے)۔
    جلدی بدلنے کا یہ فائدہ ہوتا ہے کہ بندہ ساتھ میں کافی کچھ سیکھ لیتا ہے۔

    اس تبصرے کا جواب دیں

  6. MyAvatars 0.2
  7. @عبید@
    on 18 Dec 2007 at 4:15 am

    صبح دوپہر اور شام تین وقتوں میں بدلا کرو پھر مزا آتا ہے ساتھ ہی ہر ایک کو اردو میں کنورٹ بھی تو کرو نا اگر نہیں کرنا اردو میں تو جس سے دل بھر جائے وہ میرے حوالے کر دیا کرو

    اور ماؤ ایڈانس میں ع سے عید مبارک میری واپسی شاید 26 دسمبر کو ہو اور قربانی کا گوشت رکھنا میرے لئے اکیلے نہ کھا جانا

    اس تبصرے کا جواب دیں

  8. MyAvatars 0.2
  9. روسی شھری
    on 18 Dec 2007 at 4:54 am

    آگر عید کی مناسبت سے تھیم نیں ملتی اس عیسائی تھیم کو لگا نے کہ کیا صرروت تھی ۔۔(معاا فی چاہوں گا اپ اگر عیسائی ہے :wink: ((

    میں‌ کو ئی ملا نہیں‌ لیکن مجھے مسلم ہو نے پر فخر ہے نہ کہ پا کستانی ہو نے کا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    ہمیں‌ عید کی منسا سبت سے تھیم بنا نی چاییے

    اس تبصرے کا جواب دیں

  10. MyAvatars 0.2
  11. راہبر
    on 18 Dec 2007 at 4:57 am

    اچھا ہوا کرسمس تھیم کی وضاحت کردی ورنہ۔۔۔۔۔۔۔۔ :razz:
    تھیم بدلنے کی عادت تو مجھے بھی پڑی ہوئی ہے۔۔۔۔۔ لیکن ابھی سوچا ہے کہ موجودہ تھیم پر کچھ عرصہ ٹک کر بیٹھوں کیونکہ آج کل کسی نئی تھیم کو ہاتھ لگانے کا دل نہیں کررہا۔ :smile: صرف گیم کھیلتا ہوں گھر پر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :mrgreen:

    اس تبصرے کا جواب دیں

  12. MyAvatars 0.2
  13. ماوراء
    on 18 Dec 2007 at 1:47 pm

    وومن ان مینز ورلڈ، شکریہ ۔ میں اگلے ہفتے تک بدلتی رہی ہوں گی۔

    باجو، واقعی صحیح کہا۔ قدیر سے تو میں بہتر ہی ہوں۔ :grin:

    ساجد، میں نے دیکھا تھا اس کو۔پہلے سوچا کہ نہیں لگاتی، لیکن اب صرف اس وجہ سے تو اتنا اچھا تھیم نہیں چھوڑ سکتی تھی۔ مجھے پتہ تھا کہ کوئی نہ کوئی اس کا کہے گا۔ :grin:

    عبید، اب اردو میں کون کرتا پھرے؟ میرے پاس اتنا وقت نہیں۔ اگر کوئی کیا تو آپ کے حوالے کر دوں گی۔ آپ کو بھی عید مبارک۔ اوکے انشاءاللہ 26 کے بعد ملتے ہیں۔ قربانی کا گوشت آپ نے مجھے بھیجنا ہے کہ میں نے؟

    روسی شہری، اللہ کی قسم میں مسلمان ہوں۔ :lol: ویسے آجکل “می” نے بھی ملا کی رَٹ لگائی ہوئی ہے۔ :mrgreen: اور ہاں، عید کی تھیم اگر آپ مجھے بنا دیں تو ساری زندگی آپ کا یہ احسان نہیں بھولوں گی۔

    عمار، ورنہ کیا؟ دھمکی دے رہے ہو؟ :twisted: مجھے کسی سے ڈر نہیں لگتا، اسی لیے میں نے وضاحت کر دی تھی۔ :lol:
    اور گیم کون سی کھیلتے ہو؟ :roll:

    اس تبصرے کا جواب دیں

  14. MyAvatars 0.2
  15. راہبر
    on 18 Dec 2007 at 10:42 pm

    ڈر نہیں لگتا تو وضاحت کی کیا ضرورت تھی۔ :smile: “ورنہ” اس لیے لکھا کہ بصورتِ دیگر یہاں بھی شاید ویسی ہی بحث چھڑ جاتی جیسا کہ گذشتہ دنوں ایک بلاگ پر ہوچکی۔ یاد ہے نا؟ :razz:
    تم تو گڈ پوائنٹ کہہ کر غائب ہوگئی تھیں، آگے سے سب مجھ پر آن پڑی۔
    گیم۔۔۔۔ عرصہ سے گیمز کو ہاتھ نہیں لگایا تھا، پچھلے دنوں پھپھوزاد کے گھر پر ایک ریسلنگ کا گیم دیکھا تو اس سے سی۔ڈی لے آیا۔ آج کل بس وہی انجوائمنٹ۔

    اس تبصرے کا جواب دیں

  16. MyAvatars 0.2
  17. روسی شھری
    on 19 Dec 2007 at 1:56 am

    اب مجھے ورڈ پریس کی طرف بھی دھیان دینا پڑے گا ۔۔۔۔ براہ مہربانی اس عیسائی تھیم کو تو اتا ر دے ۔۔۔۔۔ ایک ؔایت جس کا مفہوم ہے ۔۔۔۔ جو جس قو م کی مشابہت اخیتیا ر کرے گا اسے میں اٹھا یا جا ئے گا ۔۔۔

    اس تبصرے کا جواب دیں

  18. MyAvatars 0.2
  19. ماوراء
    on 19 Dec 2007 at 6:25 pm

    یاد ہے عمار، اسی لیے وضاحت کر دی تھی۔ :grin:
    تم کیوں بحث میں پڑ گئے تھے؟ میں تو مصروف تھی، جب دیکھا تو بحث کافی لمبی ہو گئی ہوئی تھی۔ قسم سے میں نے ایک لفظ بھی نہیں پڑھا تھا۔ :razz:
    اف ریسلنگ۔۔گیم ہی کھیلنی تھی تو کوئی کام کی گیم کھیلتے۔ مجھے تو ایک ہی گیم پسند ہے، “سنیک” وہ سانپ والی جو نوکیا کے موبائل میں ہوتی ہے۔ اس گیم کے لیے میں خاص طور پر ایک نوکیا کا موبائل رکھا ہوا ہے۔ :mrgreen:

    روسی شہری، پہلے آپ مجھے یہ بتائیں کہ آپ روس میں کیا کر رہے ہیں؟ کچھ دن انتظار کریں ، تھیم بدل دیا جائے گا۔ اور ہاں، میں نے تھیم بدلا ہے نہ کہ اپنی حالت بدلی ہے۔ حیرت ہے کرسمس کو برا سمجھ رہے ہیں۔ :???:

    اس تبصرے کا جواب دیں

  20. MyAvatars 0.2
  21. روسی شھری
    on 20 Dec 2007 at 8:36 am

    پھر تو اپ ہے ہی عیسائی :mrgreen: جو کر سمس کو برا نہیں‌ سمجھتی ۔۔۔

    ادھر پاکستا ن میں‌بیٹھے ہے ۔۔۔ روس جا نے کی تمنا ہے ۔۔۔اللہ قبول کر ے جب میں‌روسی بن جاو۔ امین

    اس تبصرے کا جواب دیں

  22. MyAvatars 0.2
  23. راہبر
    on 21 Dec 2007 at 11:17 am

    بس کبھی کبھار کوئی کام بے اختیار ہوجاتے ہیں۔ سو وہ بحث بھی بے اختیار شروع ہوگئی بہرحال درست ہی تھی۔
    اسنیک والا گیم بہت کھیلا۔ اب جی بھر گیا۔ نوکیا کے کچھ موبائل میں ایک کیرم بورڈ والا گیم ہوتا ہے، اکثر بس میں سفر کرتے ہوئے وہ کھیلا کرتا ہوں۔

    اس تبصرے کا جواب دیں

  24. MyAvatars 0.2
  25. Mawra » Blog Archive » عید تھیم
    on 23 Dec 2007 at 11:48 pm

    [...] اور سیکھنے کی زحمت نہیں کرنا پڑے گی۔ اور اب شاید مجھے عیسائی سے مسلمان بنا دیں۔ [...]

  26. MyAvatars 0.2
  27. @عبید@
    on 27 Dec 2007 at 3:57 am

    عبید، قربانی کا گوشت آپ نے مجھے بھیجنا ہے کہ میں نے؟
    اگر پہلے کہ دیتی تو میں بھیج دیتا اب فرمائش پہلے میں نے کی ہے لہذا اب بھیجو

    اس تبصرے کا جواب دیں

ٹریک بیک یو آر آئی | تبصرہ جات آر ایس ایس

اپنی رائے کا اظہار کیجیے۔