Dec 11 2007

عادتیں

شائع کیا: ماوراء at 4:39 pm زمرہ: بے وقوفیاں, میری باتیں

386 بار دیکھا گیا

عادت اگر اچھی ہو تو اچھا ہوتا ہے، اور اگر بری عادتیں پڑ جائیں تو خود بھی پریشانی اور دوسرے بھی بیزار ہو جاتے ہیں۔ میرے خیال میں کسی چیز کی زیادہ عادت نہیں ڈالنی چاہیے اس طرح یہ ہوتا ہے کہ جب تک اس پر عمل نہ کیا جائے تو سکون نہیں ملتا۔ مجھے پچھلے کچھ دنوں سے احساس ہو رہا ہے کہ مجھ میں بھی کچھ ایسی عادتیں پڑ گئیں ہیں کہ ان سے چھٹکارا مشکل ہی نہیں ناممکن لگتا ہے۔ 

کچھ دن پہلے میری کولیگ کہتی ہے کہ سر میں درد ہو رہا ہے، میں نے کہا کہ ڈسپرین ہے تو لے لو، ٹھیک ہو جائے گا۔ لیکن اس کا سر درد مسلسل ہو رہا تھا، بریک ہوئی تو کولا وہ لے کر آئی، کچھ دیر بعد ہی اس کے سر کا درد غائب۔ اب پتہ چلا کہ جس دن وہ کولا نہیں پیتی اس کے سر میں درد ہو جاتا ہے۔  اس سے پہلے میں سمجھتی تھی کہ میرا کوئی خاص کیس ہے کہ اگر میں ناشتے میں چائے نہیں پیتی تو سارا دن سر میں درد رہتا ہے۔ اگر ناشتے میں نہیں پی سکی تو جلد از جلد مجھے چائے، کافی یا کچھ بھی پینا ہوتا ہے۔ اور اسی وجہ سے میرے بیگ میں ہر وقت Cappuccino موجود ہوتا ہے۔

میری دوسری بری عادت چیونگم چبانے کی ہے۔ میں نے گھر کے دروازے سے باہر نکلنا ہی ہے تو میرا منہ چلنا شروع ہو جاتا ہے۔ میں نے اس عادت کو چھوڑنے کی بہت کوشش کی، لیکن ہر بار ناکام رہی، یعنی چیونگم نہ چباؤں تو نیند آتی رہتی ہے۔:p اسی لیے کچھ اور ہو نہ ہو میرے بیگ میں ہمیشہ ایکسٹرا موجود ہوتی ہے۔  

تیسری بری عادت کمپیوٹر ہے، اور اس سے مزید عادتوں کی شاخیں نکلتی ہیں۔ پچھلے تین چار سال سے میں مسلسل کمپیوٹر کے سامنے بیٹھی ہوں، بہت مجبوری کے چند دن شاید میں نے استعمال نہ کیا ہو۔ (یا جب پاکستان گئی تھی)۔ اس بری عادت میں ترقی ہی ہوئی ہے، پیچھے نہیں گئی میں۔ پھر مجھے  اردو محفل پر جانے کی ایسی عادت پڑی کہ چاہے کچھ بھی ہو جائے، کہیں اور جاؤں یا نہ جاؤں۔۔۔محفل پر ضرور جھانکنا ہوتا ہے۔ اور اب میں نے اسے ہوم پیچ بھی بنا لیا ہوا ہے۔:D ابھی شکر ہے کہ مجھے بلاگ ہی عادت نہیں پڑی۔ 

چیٹنگ سے مجھے کوئی خاص لگاؤ نہیں تھا اور نہ ہی ہے۔۔۔لیکن اب عادت ہو گئی ہے۔:p اکثر سوچتی ہوں مسینجر پر آن لائن نہیں ہونا، لیکن آ جا کر وہیں آنا ہوتا ہے۔ اور پھر سارے کام میرے وہیں کے وہیں پڑے رہ جاتے ہیں۔ اب چیٹنگ کرنے کی عادت بھی صرف چند لوگوں سے ہی ہے۔ حجاب، سارہ اور میں تقریباً ایک وقت پر رات کو آنلائن ہوتی ہیں۔ اور پھر ہماری باتیں ایسی شروع ہوتی ہیں کہ ختم ہونے کا نام ہی نہیں لیتیں۔ اب اگر دو دن حجاب یا سارہ نہیں آتیں تو ایسا لگتا ہے کہ کوئی کام رہ گیا ہے۔ ابھی شکر ہے ہم ایس ایم ایس کر کے بتا دیتے ہیں کہ آج مصروف ہیں، نہیں آئیں گے وغیرہ وغیرہ۔لیکن اب سوچ رہی ہوں کہ چیٹنگ کم کر دوں۔:p  

پھر روز بنا بنایا کھانا کھانے کی اتنی عادت ہو گئی ہے کہ اب امی گھر پر نہیں ہیں (اماں، ابا کام سے ایک مہینے کے لیے چلے گئے۔:( ) تو مجھے کچن میں جانا عذاب لگ رہا ہے۔ اب امی مجھے کہہ کر گئی ہیں کہ صبح دونوں بلونگڑوں کے لیے ناشتہ بنانا ہے، اب پہلے دن میں خود ہی لیٹ اٹھی، اور اپنا ناشتہ بھی نہ بنا سکی تو دوسروں کے لیے کیا بناتی۔ اب جاب سے واپس آ کر کس کا دل کرتا ہے کام کرنے کو۔۔۔(عادت جو نہیں)۔ بہرحال اس کا ایک حل میں نے یہ نکالا ہے کہ کچن میں مارکر سے بڑا بڑا کر کے لکھ دیا ہے کہ “ کھانے کے بعد برتن دھو کر رکھیں، اور ہر چیز واپس اپنی جگہ پر رکھیں۔“ دیکھتے ہیں کتنا عمل ہوتا ہے۔ یہ سارا امی کا قصور ہے، ہمیں اپنا کام خود نہیں کرنے دیتیں۔:(

اور بھی کئی ایسی عادتیں ہیں جن کی وجہ سے گھر والوں کو میں نے تنگ کیا ہوا ہے۔ ان میں سے ایک یہ بھی ہے کہ نیند زوروں پر ہوتی ہے، اور کہتی ہوں کہ ابھی کمپیوٹر بند کرتی ہوں، ابھی کرتی ہوں۔۔۔بس اسی میں آدھی رات ہو جاتی ہے۔ اور امی بھی کہہ کر تھک کر جا کر سو جاتی ہیں۔جیسے ابھی گیارہ بجے بند کرنا شروع کیا تھا، پونا ایک ہو گیا ہے۔:(:p 

مختصر یہ کہ کسی چیز کی عادت نہیں ڈالنی چاہیے۔۔۔کیونکہ جب اس سے ہم خود بھی چھٹکارا چاہیں تو چھوٹ نہیں سکتی۔ 

چلو، حجاب اب تم بھی اپنی عادتوں کے بارے میں لکھو، امن مصروف ہے ورنہ اسے بھی کہتی۔  

15 تبصرے

15 تبصرے “عادتیں”

    MyAvatars 0.2
  1. محمد شاکر عزیز
    on 11 Dec 2007 at 8:18 pm

    :lol:
    عادت واقعی موت تک پیچھا کرتی ہے۔

    اس تبصرے کا جواب دیں

  2. MyAvatars 0.2
  3. راہبر
    on 11 Dec 2007 at 10:42 pm

    مجھے تو شاید کمپیوٹر کی عادت کے علاوہ کوئی اور ایسی عادت نہیں لگی ہے۔ بس کمپیوٹر ہی ایسی بیماری ہے کہ میرا پیچھا نہیں چھوڑتی۔ دن بھر یہاں آفس میں کمپیوٹر پر کام اور پھر گھر جاتے ہی کمپیوٹر کھول کے بیٹھ جاتا ہوں، یہاں تک کہ لیٹنے کا وقت ہوجاتا ہے۔

    اس تبصرے کا جواب دیں

  4. MyAvatars 0.2
  5. @عبید@
    on 12 Dec 2007 at 4:12 am

    ک سے کمپیوٹر
    ص سے صبح
    اور
    ش سے شام
    مزید
    ر سے رات
    بس اسی کا ہے دن رات ساتھ

    اس تبصرے کا جواب دیں

  6. MyAvatars 0.2
  7. امن
    on 12 Dec 2007 at 11:56 am

    :lol:

    بہتتت خوب ۔۔ایک بار پھر آپ کی پوسٹ پڑھ کر ایسا لگا جیسے امن نے لکھا ہے سب :razz: (کتنی خوش فہم ہوں نا میں بھی :mrgreen: ) ماو بہت حساس اور کامن پرابلم پر لکھا ہے۔۔ہک ہا یہ عادتیں۔۔۔پتہ ہے گھر میں ڈھیر سارے مہمان اب آتے ہیں۔۔۔اور آج کل میری بس یہی خواہش ہوتی ہے کہ سب جلدی جلدی اپنے گھر جائیں اور میں آنلائن اپنا اور آپ سب کے بلاگ دیکھوں۔۔۔عادت جو ہوگئی ہے۔ :neutral:

    لیکن خود پر تھوڑا جبر کرکے کسی عادت کو کم یا ختم بھی کیا جاسکتا ہے۔۔جیسے آج کل میں م س ن پر بالکل بھی نہیں آرہی۔۔۔ :sad: اگر آپ سب سے پھر چیٹ کی تو پھر زیادہ اداس ہوجاؤں گی۔ :cry:

    ویسے آپ کی عادتیں اتنی بری بھی نہیں ہیں۔۔۔بس لیٹ نائٹ زیادہ مت بیٹھا کریں نا۔۔۔اپنی پیاری پیاری آنکھوں کا خیال بھی رکھا کریں۔ : )

    اس تبصرے کا جواب دیں

  8. MyAvatars 0.2
  9. امن
    on 12 Dec 2007 at 12:00 pm

    عمار۔۔۔۔۔کمیپوٹر ہی ساری برائیوں کی جڑ ہے نااااااااا :smile: یہ عادت بدل لیں اور ابھی سے سگھڑ بن جائیں۔۔۔ایسا نہ ہو کہ بعد میں پھر روز روز ڈانٹ پڑے۔ :grin:

    ع سے عبید یہ آپ ک سے کس خوشی میں اپنا قیمتی وقت صرف اور صرف کمپیوٹر کو دیتے ہیں۔۔۔؟؟؟ :neutral:

    اس تبصرے کا جواب دیں

  10. MyAvatars 0.2
  11. قدیر احمد
    on 12 Dec 2007 at 10:29 pm

    برائے مہربانی اپنی بلاگ رول میں میرے بلاگ کا ایڈریس اپ ڈیٹ کر لیجیے

    http://bayaaz.com/blog

    اس تبصرے کا جواب دیں

  12. MyAvatars 0.2
  13. @عبید@
    on 13 Dec 2007 at 4:10 am

    امن
    بس کچھ نہ پوچھو ک م پ ی و ٹ ر کا نشہ ہی ایسا ہے کہ اس سے اٹنے نہیں ہوتا اور آپ نے کس خوشی میں کمپیوٹر سے ناطہ جوڑ رہی تھی جو کہ جاری نہ رکھ سکی

    اس تبصرے کا جواب دیں

  14. MyAvatars 0.2
  15. woman in a men's world
    on 13 Dec 2007 at 4:44 am

    agar amal acha hai to uss ki aadat hone mein koi harj to nahi hai :razz: yahan sub ne baat ki computer ki aadat ki to bhayio aur behnon yeh bhi buhut achi cheez hai agar constructive kaam k liye istimaal ho. bus aik guzarish hai, computer ki duniya mein itna bhi na magan ho jaein k asli duniya mein interest kum ho jaey. asli duniya beherhaal asli hai jo baghair bijli, phone aur internet k bhi aap k sath hai :wink
    waise aap ne sone k adat ka zikr nahi kiya, meri aadaton ki agar list banayee jaey to sona aur zouq o shouq se sona sar e fehrist ho :oops: :

    اس تبصرے کا جواب دیں

  16. MyAvatars 0.2
  17. اجمل
    on 13 Dec 2007 at 5:59 am

    میں پچھلے کوئی دس دن سے وہاں ہوں جہاں اپنی خبر نہیں آتی ۔ آج آپ کی تحریر پڑھ کر یاد آیا کہ سکول کے زمانہ میں مجھے چائے پینے کی عادت تھی ۔ ایک دن میرے سر میں درد شروع ہو گیا کہ اس دن سکول سے دیر ہو رہی تھی اور چائے نہ پی ۔ ایک بار پھر ایسے ہوا تو میں نے کہا چائے کی ایسی تیسی ۔ میں نے چائے چھوڑ دی اور سردیوں میں دودھ اور گرمیوں میں دہی کی نمکین لسی پینا شروع کر دی ۔ اب مجھے کسی چیز کی عادت نہیں سوائے سچ بولنے کے جس کے نتیجہ میں بہت زک اٹھانا پڑتی ہے ۔

    اس تبصرے کا جواب دیں

  18. MyAvatars 0.2
  19. ماوراء
    on 14 Dec 2007 at 6:28 pm

    یہاں تو سب کو ہی کمپیوٹر کی بیماری لگی ہوئی ہے۔ امی مجھے کہتی ہیں کہ دنیا میں کوئی بےوقوف نہیں ہو گا جو تمھاری طرح ١٢ ، ١٢ گھنٹے کمپیوٹر کے سامنے بیٹھتا ہو گا، امی کو بتاتی ہوں کہ نہیں، امی ایسے کئی ہیں۔ لیکن امی نہیں مانتیں۔:D
    ———
    لگتا ہے شاکر کو بھی کوئی پکی عادتیں ہیں۔ :grin:
    ———
    راہبر اور عبید، آپ کو کیا اور کوئی عادت نہیں ہے؟ :oops:
    ———
    امن، بالکل۔۔عادت ختم ہو سکتی ہے، میں نے اپنی ایک دو، عادتیں ختم کی بھی ہیں۔ لیکن تھوڑا سا مشکل ہوتا ہے، لیکن آہستہ آہستہ ہم نئی عادت اپنا لیتے ہیں۔ اور تمھیں کس نے کہا کہ میری آنکھیں پیاری ہیں؟:D
    ————–
    قدیر، اب میں تھک گئی ہوں، جب کسی ایک پر تمھارا دل آ جائے نا تو مجھے بتا دینا۔
    ————–
    وومن ان آ مینز ورلڈ، آپ کے اس نام نے مجھے کافی ایٹریکٹ کیا۔ اور آپ کی بات درست ہے، کہ کمپیوٹر کی دنیا میں زیادہ مگن نہیں ہو جانا چاہیے، حقیقی رشتوں کی زیادہ اہمیت ہے۔ اور آپ نے سونے کا صحیح یاد کروایا، واقعی مجھے سونے کی بھی بہت بری عادت ہے۔ لیکن آجکل مصروف ہوں تو سونے کا وقت بھی چار سے پانچ گھنٹے مل رہا ہے۔ اور ہاں، آپ اردو میں کیوں نہیں لکھنا شروع کر دیتیں?
    ————
    اجمل انکل، پچھلے دس سال سے اپنی خبر نہیں۔۔۔۔؟؟ :oops: آاور پ میں قوتِ ارادی ہو گی نا، میں تو روز کچھ نہ کچھ اپنے آپ سے وعدہ کرتی ہوں، لیکن اگلے دن ٹوٹا ہوتا ہے۔ :sad:
    سچ بولنا بہت مشکل کام ہوتا ہے۔ جانے آپ کیسے بول لیتے ہیں۔

    اس تبصرے کا جواب دیں

  20. MyAvatars 0.2
  21. شیرافضل
    on 15 Dec 2007 at 1:05 pm

    اگر آپ میں سے کسی کے پاس کمپیوٹر کی بری عادت سے نجا ت پانے کا کوئی متبادل ہے تو براہ مہربانی سب کو بتائیں اور مجھے بھی ، اگر ممکن ہوا تو میں فوراً اپنا کمپیوٹر اٹھا کر پھینک دوں گا ۔ اس نے میرے لئے کافی مشکلات پیدا کر رکھی ہیں ۔ بارہ گھنٹے کام کرنے کے بعد واپس گھر پہنچتے ہی کمپیوٹر کو آن کرنے کے بعد فریش ہونے کے لئے واش روم جاتا ہوں اور یہی دیکھ لیں صبح پانچ بجے اٹھنا ہے اس وقت بارہ بج چکے ہیں اور پچھلے دو گھنٹے سے سوچ رہا ہوں کہ اب سو جانا چاہیئے ۔

    لیکن کمپیوٹر کے بغیر میں وہ سب کام کیسے کر سکوں گا جو صرف کمپیوٹر کے ذریعے ہی ممکن ہیں ۔

    اس تبصرے کا جواب دیں

  22. MyAvatars 0.2
  23. ماوراء
    on 17 Dec 2007 at 10:03 am

    شیر افضل صاحب۔۔۔۔آپ کو بھی یہی عادت ہے۔ :sad:
    اس بری عادت سے نجات کا مجھے تو کوئی حل نظر نہیں آیا، اگر آپ کو آیا تو مجھے بھی ضرور بتائیے گا۔ :grin:

    اور یہ کمپیوٹر اٹھا کر باہر پھینکنے والا غضب نہ کیئجے گا، اس سے بہتر ہے بندہ اسی عادت میں مبتلا رہے۔

    اس تبصرے کا جواب دیں

  24. MyAvatars 0.2
  25. بوچھی
    on 17 Dec 2007 at 3:09 pm

    :lol: کمپیوٹر کو تو سب نے بدنام کر رکھا ہے ۔ یہ سب تو اب اپنے پر ڈپینڈ ہے کہ چاہو تو صیح استمعال کیا جائے چاہو تو سارا سارا وقت لڑکیوں سے چیٹ ، دوستی گپشپ میں وقت ضائع کیا جائے ۔ :razz: :lol:
    جو رئیل لائف میں واقعی بزی رہتے ہیں انکے پاس کرنے کو بہت کچھ ہوتا ہے مگر جو ویلے ہوتے ہیں وہی اپنا وقت کمپیوٹر پر ادھر ادھر سارا سارا دن ، اور ساری ساری راتیں گزارتے ہین ،۔۔

    اس تبصرے کا جواب دیں

  26. MyAvatars 0.2
  27. @عبید@
    on 18 Dec 2007 at 7:53 am

    باجو معذرت کے ساتھ کیا آپ بتانا پسند کریں گی کہ کمپیوٹر پر صرف اک ہی کام ہے کیا اور وہ بھی لڑکیوں سے چیٹنگ میں تو تقریبا پورا دن کمپیوٹر پر ہوتا ہوں اور صرف 2 گھنٹے اگر مل جائیں تو غنیمت ہے کہ کسی سے آن لائن بات کر لون ہاں کچھ ایسے ضرور ہیں کہ ان میں سے اگر کوئی آن لائن ہو تو بے شک بزی ہوں بات ضرور کرتا ہوں نہیں اللہ معافی دے ان نکمے کاموں سے اپنے کاموں سے ہی فرصت نہیں

    اس تبصرے کا جواب دیں

  28. MyAvatars 0.2
  29. ماوراء
    on 18 Dec 2007 at 2:00 pm

    عبید، باجو نے کہا ہے کہ یہ ہم پر ڈیپینڈ کرتا ہے۔اور بہت سے لوگ صرف چیٹنگ کے لیے کمپیوٹر استعمال کرتے ہیں، میں ایک ایسی لڑکی کو جانتی ہوں، جو ہر وقت ایک منٹ ضائع کیے بنا چیٹنگ میں مصروف رہتی ہے۔ اور ایک اور۔۔وہ قدرے کم چیٹنگ کرتی ہے، لیکن کرتی بہت ہے۔ :grin:

    اس تبصرے کا جواب دیں

ٹریک بیک یو آر آئی | تبصرہ جات آر ایس ایس

اپنی رائے کا اظہار کیجیے۔