Dec 04 2007
Oslo Rådhus
اوسلو رود ہیوس کو انگریزی میں اوسلو سٹی ہال کہا جاتا ہے۔ جو کہ پورے اوسلو شہر کے نظام کو چلانے کا مین دفتر ہے۔تفصیلات آپ پہلی تصویر میں پڑھ سکتے ہیں۔:d
اس کے ہال میں نوبل پیس پرائز کی تقریب بھی منعقد ہوتی ہے۔( افسوس کہ ہال کی تصویر میں نے ٹھیک سے نہیں لی۔:( )اور اس کے ساتھ ساتھ رود ہیوس آرٹ اور کلچر کا بھی گھر مانا جاتا ہے۔
نوبل پیس پرائز سینٹر
کرسمس مارکیٹ، جہاں ہم نے بیٹھ کر کافی پی۔ اور اس Santa claus کے ساتھ تصویریں بنوائیں۔:p
پندرویں منزل سےاوسلو اور سمندر کا منظر۔۔





حالیہ تحاریر
فیڈ
تلاش
ماہانہ محفوظات 
ShoutBox
on 04 Dec 2007 at 12:53 pm
اچھی تصویریں ہیں ماوراء مگر وہ تصویر کہاں ہے جو تم نے بنوائی سانتا کلاز کے ساتھ :razz:
اس تبصرے کا جواب دیں
on 04 Dec 2007 at 8:49 pm
اچھی تصاویر ہیں۔
اس تبصرے کا جواب دیں
on 05 Dec 2007 at 5:05 am
زبر دست
اس تبصرے کا جواب دیں
on 05 Dec 2007 at 7:29 am
ماوراء آپکو اپنی فلکر البم بنانی چاہیے، جس کی تصاویر پلگ انز یا ڈائریکٹ کوڈ کے ذریعے بلاگ میں بھی دکھائی جا سکتی ہیں۔
اس تبصرے کا جواب دیں
on 07 Dec 2007 at 10:38 am
اوسلو شہر سے روشناس کراتی ہوئیں بہت اچھی تصویریں ہیں ۔ ۔
اس تبصرے کا جواب دیں
on 07 Dec 2007 at 12:27 pm
ماو مزے کی تصویریں ہیں لیکن سچ پوچھیں تو مجھے اتنے ٹھنڈے برف شہروں کو دیکھ کر کپکپی آنے لگتی ہے۔۔۔۔پتہ نہیں آپ لوگ پاکستان سے دور کس طرح رہتے ہیں۔۔۔یقننا بہت اداس بھی ہوتے ہوں گے۔۔میں نےتو ابھی پھر بھی ملتان جانا ہے لیکن لاہور چھوڑنے کے خیال سے ہی ٹپ ٹپ آنسو بہنے لگتے ہیں۔۔ :cry:
اچھاماو ایک بات تو بتائیں۔۔ سانتا کلاز زیادہ اچھا لگ رہاتھا یا آپ۔۔؟؟؟
اس تبصرے کا جواب دیں
on 07 Dec 2007 at 2:44 pm
ماورا، کھا،
mawra where r u? where u vanished since so many days?
:???:
اس تبصرے کا جواب دیں
on 07 Dec 2007 at 7:29 pm
حجاب، شاکر، عبید، امید اور امن سب کا شکریہ۔
حجاب، وہ تصویر تمھیں دکھا تو دی تھی۔ :grin:
ساجد، میں مووی میکر میں بنانے کی کوشش کر رہی تھی، لیکن کامیاب نہیں ہوئی۔ وقت ملنے پر دیکھتی ہوں۔ بتانے کا شکریہ۔
امن، تم نے بھی کینیڈا جانا ہے نا۔۔؟ پتہ چل جائے گا کہ کیسے رہا جاتا ہے۔
اور ٹرسٹ می۔۔۔سانتا کلاز زیادہ اچھا لگ رہا تھا۔ :grin:
باجو: میں یہاں ہوں۔ اور آگے کچھ نہ پوچھیں کہ میرے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔ :cry: بس کچھ مہینے اور جاب کر لوں۔ پیسے جمع ہو جائیں۔ پھر چھوڑ دینی ہے۔ :razz: :grin:
اس تبصرے کا جواب دیں
on 08 Dec 2007 at 3:29 am
یعنی سلائیڈ شوز؟ مووی میکر میں تو ویڈیوز ایڈٹ کرتے ہیں جنکا آؤٹ پٹ بھی ظاہر ہے ویڈیوز ہوتی ہیں، تو کیا آپکا ارادہ تصاویر کی ویڈیو بنانا ہے؟
اس تبصرے کا جواب دیں
on 08 Dec 2007 at 10:46 am
ساجد، سلائیڈ شو بنانی تھی۔
اس تبصرے کا جواب دیں
on 09 Dec 2007 at 4:43 am
ساجد فلکر البم کے لئے کونسا سافٹ وئیر یا طریقہ ہے اگر تفصیل بتا دیں تو :roll:
اس تبصرے کا جواب دیں
on 09 Dec 2007 at 8:12 am
سلائیڈ شو۔۔۔۔
اس کام کیلیے، پلگ ان ہزاروں ہیں
اس تبصرے کا جواب دیں
on 19 Dec 2007 at 9:20 pm
ماوراء تصاویر بہت اچھی ہیں اوریہ ہم جیسے لوگوں کے لئے اوسلو شہر کی ایک مختصر وزٹ کے مترادف ہے ۔ میں تو یہ سمجھ رہا تھا کہ ناروے میں سارا سال برف رہتی ہے اور یہ تصاویر دیکھ کر مجھے حقیقت کا احساس ہوا ۔
لیکن میرے احساسات امن کی طرح ہی ہیں ۔ سورج کی بغیر تمازت کم روشنی ، سردی کا موسم ،گرم لباس اور چھوٹے دن مجھے ڈپریشن کا شکار بنا دیتے ہیں(جسے ونٹر ڈپریشن بھی کہا جاتا ہے) ۔ لیکن وہاں ایسا ضرور کچھ ہوگا جو وہاں رہنے والے لوگ ہی محسوس کرتے ہوں گے ۔
اس تبصرے کا جواب دیں
on 21 Dec 2007 at 8:07 am
افضل صاحب، گرمیوں میں تو یہاں اچھی بھلی گرمی ہوتی ہے۔ 23، 24 تک درجہ حرارت ہوتا ہے۔ اور جہاں تک برف کی بات ہے تو اب پہلے سے بہت کم پڑتی ہے۔ مجھے یاد ہے کہ شروع میں جب میں یہاں آئی تھی تو اکتوبر کے شروع میں ہی پڑ جاتی تھی۔ لیکن اب دسمبر آ گیا ہے اور چند ایک بار ہی پڑی ہے۔ موسم بدلتا جا رہا ہے۔
لیکن آپ نے اس لحاظ سے بھی ٹھیک سمجھا ہے کہ جب تک آبادی کم تھی تب تک سارا سال برف ہوتی تھی۔ لیکن جوں جوں آبادی بڑھتی گئی، توں توں برف کم ہوتی گئی۔
اور یہاں کے لوگ بھی سردی کو اچھا نہیں سمجھتے۔ سردیوں میں سورج نکلتا ہی نہیں۔ سارا دن اندھیرا رہتا ہے۔ ایسے لگتا ہے کہ رات ہی ہے۔ لیکن لوگ شاید اب عادی بھی ہو گئے ہوئے ہیں۔ اور جب اتنے مہینوں کے بعد سورج نکلتا ہے تو ایسا لگتا ہے کہ دنیا میں آ گئے ہیں اور اس سے پہلے کہیں اور جی رہے تھے۔
اس تبصرے کا جواب دیں