Oct 19 2007

دوست داری

شائع کیا: ماوراء at 12:51 pm زمرہ: دوست

374 بار دیکھا گیا

ایک ہوتی ہے رشتہ داری اور ایک ہوتی ہے دوست داری۔ رشتہ داری نبھانے سے مشکل کام ہے دوست داری۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہمیں زندگی میں ایک دوسرے کے ساتھ کی ضرورت رہتی ہے۔ دوستی کے لیے ضروری نہیں کہ آپ کی اگلے بندے کے ساتھ مکمل ذہنی ہم آہنگی ہو تو تبھی دوستی ہو یا ساری زندگی دوست رہے، دوستی آپکی راہ چلتے انسان سے تھوڑی دیر کے لیے بھی ہو سکتی ہے۔  اصل مسئلہ سارا وہاں آتا ہے کہ آپ کی دوستی کن اور کس طرح کے لوگوں سے ہے۔  بڑوں کا قول ہے کہ انسان اپنی دوستوں اور صحبت سے پہچانا جاتا ہے۔ “ اگر آپ کی صحبت نیکوں (اچھوں) کے ساتھ  ہے، اگرچہ آپ نیک نہیں ہو تو نیک کا ساتھ آپ کو نیک بنا دے گا۔  اگر آپ کی صحبت بروں کے ساتھ ہے، بے شک آپ بہت اچھے ہیں، پھر بھی لوگوں پر آپ کا کچھ خاص اچھا تاثر نہیں پڑے گا۔ آپ بھی برے ہی کہلائے جائیں گے۔“

بعض اوقات مجھے دوستی نبھاتے ہوئے بھی رشتہ داریوں کی طرح دنیا داری نظر آتی ہے۔ میرا خیال ہے جہاں دنیا داری نبھانی آ جائے وہاں دوستی نہیں رہتی۔ اگر میں اپنی پچھلی زندگی سے لے کر اب تک نظر ڈالوں تو مجھے اپنے لیے دوستی کی کمی نظر نہیں آتی۔ مجھے دوست ملے، بہت اچھے ملے۔ اور میں اس لحاظ سے اپنے آپ کو خوش قسمت بھی سمجھتی ہوں کہ میرے  بہت اچھے اور مخلص دوست بھی ہیں۔  لیکن جہاں مجھے اچھے دوست ملے تو وہاں کچھ  لوگ (دوست) میرے لیے سر دردی کا باعث بھی بنے اور بن رہے ہیں۔  اللہ کا شکر حقیقی زندگی میں میرے سبھی دوست بہت اچھے ہیں۔ لیکن نیٹ پر دوستی ہو سکتی ہے یا نہیں، اس کی مجھے آج تک سمجھ نہیں آئی۔ لیکن پھر بھی ہوتی ہے۔ اگر  دونوں طرف سے مثبت انداز میں سوچا جائے تو میرا خیال سے کہ دوستی ہو سکتی ہے۔ بالکل انکار اس لیے نہیں کروں گی کہ نیٹ پر میری بہت اچھی دوستیں بھی ہیں۔ اور جو دوست ہیں وہ مجھے سمجھتے بھی ہیں۔ لیکن جو لوگ دوست بننے کی کوشش کرتے ہیں، اور اس قابل ہیں نہیں۔ وہ مجھے سمجھتے بھی نہیں ہیں۔ لیکن میں سمجھتی ہوں کہ ان کے لیے بھی بہت ضروری ہے کہ وہ مجھے بھی سمجھ لیں۔

کبھی کبھی مجھے شک گزرتا ہے کہ میں واقعی بہت اچھی ہوں، تبھی کچھ لوگ سر پر چڑھ جاتے ہیں اور وہی چڑھتے ہیں جن کو چڑھانا نہیں چاہتی) اقبال انصاریٰ نے کیا خوب کہا ہے کہ “ اگر آپ برے ہیں تو یہ آپ کے حق میں برا ہے۔ اگر آپ اچھے ہیں تو یہ آپ کے حق میں اچھا ہے۔ لیکن اگر آپ بہت اچھے ہیں تو یہ آپکے حق میں بہت برا ہے۔“   میری عادت ہے کہ اگر کوئی کچھ کر رہا ہے تو اسے کرنے دو، میں دیکھتی ہوں کہ وہ آخر جاتا کہاں تک ہے۔ جب حد پار کرنے لگتا ہے تو میں اسے سبق سکھا دیتی ہوں۔ کیونکہ مجھے بالکل بھی اپنے اچھے ہونے کی خوش فہمی نہیں ہے۔  جس کے ساتھ میں اچھی ہوں یا جب تک اچھی ہوں، بہت اچھی ہوں، اور جب مجھے لگتا ہے کہ جہاں مجھے برا بننا پڑے گا۔ میں وہاں صرف ایک اور آخری بات کر کے ہٹ جاتی ہوں۔
مطلبی اور منافقوں والی دوستی مجھے کرنا نہیں آتی۔ اگر کسی کی وجہ سے میرے دل میں کوئی بات آ جائے تو کینہ پروری کے بجائے آرام سے کہہ دیتی ہوں۔ آئے دن کوئی نہ کوئی ناراض۔۔۔ان کو راضی کرنے کے لیے کچھ کوشش تو میں ضرور کرتی ہوں کہ ناراض ہوا ہے تو شاید میری غلطی ہی ہے۔ اور مجھے اس بات کا احساس ہوتا ہے کہ چھوٹی چھوٹی باتوں پر ناراض بھی نہیں ہونا چاہیے۔ بچگانہ حرکتیں لگتی ہیں مجھے یہ سب۔ اور اگر کوئی اس کا الٹا مطلب نکالتا ہے کہ میں اس کو تاحیات مناتی ہی رہوں گی اور اس کے نخرے اٹھاتی رہوں گی تو یہ آپ کی سب سے بڑی بھول ہے۔ میں نے جتنی کوشش کرنی ہوتی ہے، کرتی ہوں۔ اس کے بعد بس۔۔۔۔!!!  اتنا برداشت کا مادہ نہیں ہے مجھ میں۔
دوسری بات کہ مجھے صرف اپنے حقیقی دوستوں کا خیال ہے۔ ورنہ سیدھی سی بات ہے کہ مجھے کسی اور کی کوئی پرواہ نہیں۔ کیونکہ مجھے مجبوری کی دوست داریاں نہ نبھانا آتی ہیں اور نہ ہی میں نے کبھی نبھائی ہیں۔ ایک حد تک دنیا داری نبھانا بھی ٹھیک ہے۔

جن کے لیے لکھا ہے، امید ہے، سمجھ جائیں گے۔ اور امید ہے کہ آئندہ ان کی وجہ سے میرے سر میں درد نہیں ہو گا۔ ان کی بڑی مہربانی ہو گی، اگر وہ اپنے خوبصورت بیانات کسی اور جو بتانے کے بجائے اپنے تک ہی رکھیں۔ اور کو غلط فہمیاں پال رہے ہیں ان کو فوراً سے پہلے دور کر دیں۔
اللہ مجھے صبر اور نیک دوست دے اور اس دنیا میں بسنے والے انسانوں کو ہدایت دے۔ آمین۔

13 تبصرے

13 تبصرے “دوست داری”

    MyAvatars 0.2
  1. بوچھی
    on 19 Oct 2007 at 3:35 pm

    :roll: :???:

    اس تبصرے کا جواب دیں

  2. MyAvatars 0.2
  3. خاور
    on 19 Oct 2007 at 4:10 pm

    آپ تو کافی تپی هوئی لگتی هیں ـ

    اس تبصرے کا جواب دیں

  4. MyAvatars 0.2
  5. راہبر
    on 19 Oct 2007 at 11:04 pm

    :sad:
    مجھے بھی ڈر لگ رہا ہے اب تو۔۔۔۔۔ اس لیے میں تو ہورہا ہوں اب رفو چکرررررر :cry:

    اس تبصرے کا جواب دیں

  6. MyAvatars 0.2
  7. امن
    on 20 Oct 2007 at 3:49 am

    کیونکہ مجھے مجبوری کی دوست داریاں نہ نبھانا آتی ہیں اور نہ ہی میں نے کبھی نبھائی ہیں۔
    “”"”"”"”"”"”"”"”"”"”"”"”"”"

    Exactly ماوراء۔۔۔۔میری تھنکنگ بھی سیم ہے۔ دوستی واحد رشتہ ہے جسے جوڑنے میں ہم آزاد ہیں۔۔ہر کام کی اجازت گھر والوں سے لینی پڑتی ہے (لڑکیوں کی بات کررہی ہوں) لیکن دوست بنانے میں پوچھنا نہیں پڑتا۔۔۔ماو میں آپ کی فیلنگز سمجھ رہی ہوں۔۔۔ایسا ہی کرنا چاہیے۔۔آپ کا رویہ بالکل ٹھیک ہے۔ اگر تو وہ آپ کی اچھی اور سچی دوست ہوگی تو خود واپس آئے گی۔۔۔ورنہ بس بھول جائے۔۔۔مجھے یاد آرہا ہے۔۔ایک بار میں نے اپنی دوست ماہا سے چڑ کر بلکہ اچھا خاصا روپیٹ کر یہ نظم لکھی تھی۔۔ :smile:
    ماہا کے لیے ایک نظم

    دوستی جیسے حسین اور نازک جذبے کو
    دل کی گہرائی سے محسوس کرو
    اس دلنشیں تعلق کو
    رویوں کے ترازو سے تولا نہیں کرتے
    اگر کوئی چاہ کا جواب
    اسی چاہت میں نہ دے پائے
    اُس کی مجبوری سمجھو
    شک کے زہر سے دوستی کو زہریلا نہیں کرتے
    تم اپنی محبت کے بدلے ویسی محبت چاہتی ہو؟
    تو۔۔۔جاؤ
    تم کو بھی محبت نہیں ہے
    لین دین کے سودے اس رشتے میں چلانہیں کرتے
    مصروفیت نے زندگی کو اس طرح سے باندھا
    اب توخود سے بھی ملنا نہیں ہوتا
    جاناں!
    اتنی سی بات کو انا کامسئلہ بنا لینا لیکن
    یاد رکھنا
    ہم سے لوگ دوبارہ پھر ملا نہیں کرتے
    لفظوں کی اہمیت کو میں مانتی ہوں مگر
    ہر گھڑی خلوص کا یقین دلانا
    اظہار کی تمنا چاہنا
    یہ عادتیں رُلایاکرتی ہیں
    اچھے دوست،دوستوں سے گلہ نہیں کرتے

    :smile: :smile:

    مجھے لگتا ہے اس پوسٹ میں آپ کی بھی ساری بھڑاس نکل چکی ہوگی۔۔۔زیادہ مت سوچیں بس۔ :evil:

    اس تبصرے کا جواب دیں

  8. MyAvatars 0.2
  9. ساجداقبال
    on 20 Oct 2007 at 8:56 am

    ماوراء اتنے غصے کی ضرورت نہیں، جو بھی ہیں اب سمجھ جائینگے۔

    اس تبصرے کا جواب دیں

  10. MyAvatars 0.2
  11. زکریا
    on 20 Oct 2007 at 4:04 pm

    زبردست۔ امید ہے آپ نے اس پوسٹ کا لنک اس دوست کو ضرور بھیجا ہو گا۔

    میں نے بھی اسے کئی “دوستوں” کو بھیجا ہے۔

    اس تبصرے کا جواب دیں

  12. MyAvatars 0.2
  13. ماوراء
    on 20 Oct 2007 at 5:35 pm

    باجو۔ میرا خیال ہے میں نے ٹھیک کیا ہے۔ روز کی سر دردیاں مجھ سے نہیں پالنے ہوتیں۔ :oops:

    خاور، بس کچھ لوگ تپا دیتے ہیں۔

    راہبر، بیٹے تمھیں ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ جتنی سخت پوسٹ لکھی ہے، اتنی سخت میں ہوں نہیں۔ :grin:

    امن۔ بالکل صحیح کہا۔ ایک بار، دو بار، تین بار۔۔۔۔ٹھیک ہے، لیکن اس سے زیادہ نخرے مجھ سے نہیں اٹھائے جاتے۔ اور نہ ہی میں سمجھتی ہوں کہ ایسا کرنے والا میرا دوست ہو سکتا ہے۔ اور نظم تو بہت ہی خوبصورت لکھی ہے تم نے۔ اس وقت میرے جذبات کی صحیح ترجمانی کر رہی ہے۔ :razz:
    ایک بار بھڑاس نکالنی ہوتی ہے میں نے۔ بس اس کے بعد ریلیکس ہو جاتی ہوں۔ اب ٹھیک ہوں۔ :lol:

    ساجد، کئی ہیں یہاں۔ امید ہے سب سمجھ گئے ہوں گے۔ غصہ ایک بار ہی کرنا تھا۔ کر لیا۔

    زکریا، امید ہے کہ اس پوسٹ کو پڑھ لیا گیا ہو گا۔ اگر نہیں تو یہاں لنک پہنچانے والے بھی بہت ہیں۔
    آپ نے کہیں غلط دوستوں کو تو نہیں بھیج دیا۔ :grin:

    اس تبصرے کا جواب دیں

  14. MyAvatars 0.2
  15. ساجد
    on 21 Oct 2007 at 12:21 am

    لو کر لو گل ۔
    ڈانٹ امی سے پڑی اور غصہ دوسروں پر نکال رہی ہے۔ :razz:
    کھسکو بھائی یہاں سے۔ کہیں سر پھوڑ دیا تو لوگوں نے ہمیں ہی کہنا ہے کہ وہ تو ماوراء ہے تم تو سمجھدار تھے ناں؟؟؟ :grin:

    اس تبصرے کا جواب دیں

  16. MyAvatars 0.2
  17. ماوراء
    on 23 Oct 2007 at 2:03 pm

    ساجد بھائی، بس میں نے غصہ نکالنا ہوتا ہے۔ اندر نہیں رکھ سکتی۔
    سر تو میرا خیال ہے بلاگ کا ہی پھوٹا ہے۔ اور کسی کا نہیں پھوڑوں گی۔ :grin:

    اس تبصرے کا جواب دیں

  18. MyAvatars 0.2
  19. عبید
    on 23 Oct 2007 at 8:00 pm

    ماوراء بجائے اس کے کہ پوری پوسٹ پر اپنی رائے دوں جو چیز مجھے پوری پوسٹ میں اچھی لگی ہے وہ ہے آپ کی دعا اور اس دعا کو اب میں بھی آپ کے حق میں کرنے لگا ہوں

    اللہ مجھے صبر اور نیک دوست دے اور اس دنیا میں بسنے والے انسانوں کو ہدایت دے۔ آمین۔ثم آمین

    ساجد خیریت تو ہے نا بہت جلدی بھاگ نکلے ہو

    اس تبصرے کا جواب دیں

  20. MyAvatars 0.2
  21. ماوراء
    on 25 Oct 2007 at 1:40 pm

    آمین اور شکریہ عبید۔

    اس تبصرے کا جواب دیں

  22. MyAvatars 0.2
  23. محب علوی
    on 26 Oct 2007 at 4:56 am

    ْتوبہ توبہ

    پتہ نہیں کی شامت آئی تھی جو وہ ماورا سے جا ٹکرایا خیر اس پوسٹ کے بعد تو لگتا ہے سب رفو چکر ہونے کے چکر میں ہیں۔

    راہبر اور ساجد کیا سر سلامت ہیں یا میں آؤں عیادت کے لیے :wink:

    ماورا عید پر کیا کھایا تھا :mrgreen:

    اس تبصرے کا جواب دیں

  24. MyAvatars 0.2
  25. blog reviewing updated | بدتمیز
    on 01 Jan 2008 at 2:11 pm

    [...] کی یہ پوسٹ زبردست تھی۔ اس کے علاوہ بھی ایک تھی کچھ آپ بیتی قسم کی [...]

ٹریک بیک یو آر آئی | تبصرہ جات آر ایس ایس

اپنی رائے کا اظہار کیجیے۔